بحث کا خلاصہ

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
314
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
انبیاء اور اولیاء میں سے ہادیوں کے آنے کی بندش ہر گز جائز
نہیں۔ جب تک انسان خدا کے حکموں کا مکلف ہے یہ لوگ بھی آتے
رہیں گے“۔
اسی طرح ایک حدیث میں جو شیعوں کی تفسیر المی کے صفحہ ۳۳ پر لکھی ہے آتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے پانی کو لیا اور اُسے مخاطب کر کے کہا کہ میں تجھ سے نبی پیدا کر تا رہوں گا،
رسول پیدا کرتا رہوں گا، صالحین پیدا کرتا رہوں گا، ہدایت دینے والے ائمہ پیدا کرتا
رہوں گا اور جنت کی طرف بلانے والے پیدا کرتا رہوں گا اور قیامت تک ایسا ہی کرتا چلا
جاؤں گا اور ہر گز کسی کے اعتراض کی پرواہ نہیں کروں گا۔ یعنی خدا نے جس دن دُنیا پیدا
کی تھی اُسی دن اُس نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ حافظ کفایت حسین صاحب اور شمسی صاحب
کچھ کہتے رہیں ، میں پھر بھی ارسالِ رُسُل اور ارسال مہدین سے دست کش نہ
ہوں گا۔
بحث کا خلاصہ مذکورہ بالا آیات ت اور احادیث اور ا اور اقوالِ صلحاء و اولیاء سے سے مندرجہ
ذیل باتیں روز روشن کی طرح ثابت ہیں۔
اول: قرآن کریم کی رُو سے ایک قسم کی نبوت کا دروازہ قیامت تک کھلا ہے اور اس قسم
کے انبیاء رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی آتے رہیں گے۔
دوم: رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ختم نبوت کے مقام پر اپنی بعثت کے بعد فائز نہیں
ہوئے بلکہ کائنات کی ابتداء میں ہی آپ کو مقام نبوت عطا کیا گیا تھا اور جتنے نبی
دُنیا میں آئے گو آپ کی پیدائش کے لحاظ سے وہ آپ سے پہلے گزرے ہیں لیکن
ختم نبوت کے لحاظ سے وہ ختم نبوت کے بعد ہوئے ہیں۔
سوم: رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی جو نئی شریعت لانے والا ہو یا آپ
کی اطاعت سے باہر ہو ظاہر نہیں ہو گا۔
چهارم: رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد باوجود ختم نبوت کے اعلان کے
مسلمانوں کے نزدیک نبی ظاہر ہو سکتا تھا جیسا کہ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم

انوار العلوم جلد 23
315
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور بعض صلحاء امت کا یہ خیال تھا کہ مسیح ناصری دوبارہ دُنیا میں آئیں گے اور نبی
کی حیثیت میں آئیں گے۔
پنجم: آیت خاتم النبین کے معنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت مغیرہ بن شعبہ
رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور بہت سے صلحاء کے نزدیک قطعی طور
پر یہ ہیں کہ ہر قسم کا باب نبوت اس آیت سے مسدود نہیں۔
ششم : رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم معین صورت میں فرماتے ہیں کہ اس اُمت میں
سے کسی تابع نبی کا ہونا نا ممکن نہیں۔ چنانچہ آپ نے اپنے بیٹے ابراہیم کے
فرمایا کہ اگر وہ زندہ رہتا تو نبی ہوتا۔
متعلق
ہفتم : صلحاء امت میں سے بعض اکابر زمانہ صحابہ سے لے کر بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ
تک اس بات کے قائل رہے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں
سے ایسے لوگ ظاہر ہوتے رہیں گے جو نبوت عامہ یعنی بغیر شریعت کے نبوت
پائیں گے۔
ہشتم: کئی اکابر علماء امت خصوصاً دیو بندیوں اور اس زمانہ کے حنفیوں کے رہنما اس بات
کے قائل ہیں کہ گو اُمت محمدیہ میں سے نبی کا آنا ثابت نہیں لیکن اگر کوئی اُمت
میں سے نبی آئے تو یہ ختم نبوت کی آیت کے خلاف نہ ہو گا اور اسلام کے لئے کسی
خرابی یا ذلت کا موجب نہیں ہو گا۔
اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ جماعت احمد یہ اور دوسرے مسلمانوں کا اختلاف
صرف اسی بات میں ہے کہ آیا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی اُمت میں
سے ظاہر ہو سکتا ہے یا نہیں۔ در حقیقت جمہور مسلمان بھی اس بات کے قائل ہیں کہ
ایک سابق نبی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ظاہر ہو گا اور حضرت مغیرہ بن شعبہ
رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر وہ نبی آیا تو وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی
نبی ہو گا اور آپ کے بعد بھی نبی ہو گا۔ اس لئے لَا نَبِی بَعْدَہ کے الفاظ استعمال نہیں کرنے
چاہئیں بلکہ خاتم النبین کہنا چاہئے۔ پس ختم نبوت کے بعد کسی نبی کے آنے کے متعلق

آج 10 میں سے 10 باقی