بانئ سلسلہ احمدیہ کن معنوں میں نبی ہیں

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
318
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بانی سلسلہ احمد یہ کن معنوں میں نبی ہیں بے شک بانی سلسلہ احمدیہ
نے کہا ہے کہ میں ایک
رنگ میں نبی ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی آپ نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ میں رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے اور آپ کی اُمت میں سے ہو کر آیا ہوں۔ چنانچہ آپ
فرماتے ہیں:۔
کوئی شخص اس جگہ نبی ہونے کے لفظ سے دھوکا نہ کھاوے۔
میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ وہ نبوت نہیں ہے جو ایک مستقل نبوت کہلاتی
ہے۔ کوئی مستقل نبی اُمتی نہیں کہلا سکتا مگر میں اُمتی ہوں“۔ 189
پھر فرماتے ہیں :-
اتباع کامل کی وجہ سے میرا نام اُمتی ہوا اور پورا عکس نبوت
حاصل کرنے سے میرا نام نبی ہو گیا۔ پس اس طرح پر مجھے دو نام
حاصل ہوئے“۔ 190
پھر فرماتے ہیں :-
میں نہیں سمجھ سکتا کہ نبی کے نام پر اکثر لوگ کیوں چڑ
جاتے ہیں۔ جس حالت میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آنے والا مسیح اسی
امت میں سے ہو گا۔ پھر اگر خدا تعالیٰ نے اس کا نام نبی رکھ دیا تو حرج دیا
کیا ہوا۔ ایسے لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ اسی کا نام اُمتی بھی تو رکھا گیا ہے
اور اُمتیوں کی تمام صفات اس میں رکھی گئی ہیں۔ پس یہ مرکب نام
ایک الگ نام ہے اور کبھی حضرت عیسی اسرائیلی اس نام سے موسو
نہیں ہوئے اور مجھے خدا تعالیٰ نے میری وحی میں بار بار امتی کر کے بھی
پکارا ہے اور نبی کر کے بھی پکارا ہے اور اِن دونوں ناموں کے سُننے سے
میرے دل میں نہایت لذت پیدا ہوتی ہے اور میں شکر کرتا ہوں کہ
اس مرکب نام سے مجھے عزت دی گئی۔ اور اس مرکب نام کے رکھنے میں

انوار العلوم جلد 23
319
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ تا عیسائیوں پر ایک سرزنش کا تازیانہ لگے
کہ تم عیسی بن مریم کو خدا بناتے ہو مگر ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس
درجہ کا نبی ہے کہ اُس کی اُمت کا ایک فرد نبی ہو سکتا ہے اور عیسیٰ کہلا سکتا
ہے۔ حالانکہ وہ اُمتی ہے “۔ 191
پھر اس نبوت کی تعریف فرماتے ہوئے جس کا دعویٰ آپ نے کیا ہے
تحریر فرماتے ہیں:۔
”میری مراد نبوت سے یہ نہیں ہے کہ میں نعوذ باللہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہو کر نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں یا
کوئی نئی شریعت لایا ہوں۔ صرف مراد میری نبوت سے کثرتِ مکالمت
و مخاطبت الہیہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و وسلم کی اتباع سے حاصل حاص
ہے۔ سو مکالمہ و مخاطبہ کے آپ لوگ بھی قائل ہیں۔ پس یہ صرف
لفظی نزاع ہوئی۔ یعنی آپ لوگ جس امر کا نام مکالمہ و مخاطبہ رکھتے
ہیں۔ میں اُس کی کثرت کا نام بموجب حکم الہی نبوت رکھتا ہوں۔
وَلِكُلِّ أَنْ يَصْطَلِحَ “ ۔ 192
اسی طرح اپنی وفات سے صرف تین مہینے پہلے آپ نے فرمایا:-
اصل یہ نزاع لفظی ہے۔ خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ
و مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہو
اور اس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں اُسے نبی کہتے ہیں اور یہ
تعریف ہم پر صادق آتی ہے۔ پس ہم نبی ہیں۔ ہاں یہ نبوت تشریعی
نہیں جو کتاب اللہ کو منسوخ کرے اور نئی کتاب لائے ایسے دعوی کو تو
ہم گفر سمجھتے ہیں “۔ 193
آپ نے یہ جو تعریف فرمائی ہے وہ قرآن کریم میں بھی آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے عَلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا - إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ - 194 یعنی

آج 10 میں سے 10 باقی