لفظ نبی کے بکثرت استعمال میں احتیاط

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
320
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اللہ تعالیٰ ہی علم غیب جاننے والا ہے اور وہ غیب کی خبریں کثرت سے کسی شخص کو نہیں
دیتا سوائے ان کے جن کو اپنار سول بنانے کے لئے پسند کر لیتا ہے۔
پھر آپ فرماتے ہیں:۔
جاہل مخالف میری نسبت الزام لگاتے ہیں کہ یہ شخص نبی یا
رسول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ مجھے ایسا کوئی دعویٰ نہیں۔ میں اُس
طور سے جو وہ خیال کرتے ہیں نہ نبی ہوں نہ رسول ہوں۔ ہاں میں اِس
طور سے نبی اور رسول ہوں جس طور سے ابھی میں نے بیان کیا ہے۔
پس جو شخص میرے پر شرارت سے یہ الزام لگاتا ہے جو دعویٰ نبوت
اور رسالت کا کرتے ہیں وہ جھوٹا اور ناپاک خیال ہے۔ مجھے بروزی
صورت نے نبی اور رسول بنایا ہے اور اسی بناء پر خدا نے بار بار میر انام
نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا۔ مگر بروزی صورت میں۔ میرا نفس در میان
نہیں ہے بلکہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اسی لحاظ سے میر انام
محمد اور احمد ہوا۔ پس نبوت اور رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں
گئی۔ محمد کی چیز محمد کے پاس ہی رہی۔ علیہ الصلوٰۃ والسلام “۔ 195 بر
لفظ نبی کے بکثرت استعمال میں احتیاط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس لفظ کے استعمال میں تو
اس قدر احتیاط برتی ہے کہ آپ نے اپنی جماعت کو نصیحت فرمائی کہ عام بول چال میں
میری نسبت نبی کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں:۔
یاد رکھنا چاہئے کہ اس عاجز نے کبھی اور کسی وقت حقیقی طور
پر نبوت یا رسالت کا دعویٰ نہیں کیا اور غیر حقیقی طور پر کسی لفظ کو
استعمال کرنا اور لعنت کے عام معنوں کے لحاظ سے اس کو بول چال میں
لانا مستلزم کُفر نہیں۔ مگر میں اس کو بھی پسند نہیں کرتا کہ اِس میں عام
مسلمانوں کو دھو کا لگ جانے کا احتمال ہے “۔ 196

انوار العلوم جلد 23
321
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ہماری جماعت کے موجودہ امام نے بھی نبوت کی یہی تعریف کی ہے۔ چنانچہ آپ
اپنی کتاب حقیقۃ النبوة“ میں تحریر فرماتے ہیں:۔
وو
” یہ سب جھگڑا جو نبوت کے متعلق پیدا ہوا ہے وہ صرف
نبوت کی دو مختلف تعریفوں کے باعث ہے۔ ہمارا مخالف گروہ نبی کی اور
تعریف کرتا ہے اور ہم اور تعریف کرتے ہیں۔ ہمارے نزدیک نبی کی
تعریف یہ ہے کہ (1) وہ کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پائے۔
(2) وہ غیب کی خبریں انذار و تبشیر کا پہلو اپنے اندر رکھتی ہوں
(3) خدا تعالیٰ اُس شخص کا نام نبی رکھے۔ جن لوگوں میں یہ تینوں باتیں
پائی جائیں ، وہ ہمارے نزدیک نبی ہوں گے “۔ 197
اسی طرح فرماتے ہیں :-
دو
بعض لوگ ان تین شرائط کے پائے جانے کا نام نبوت نہیں
رکھتے اور ان کے علاوہ اور شرائط مقرر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نبی
کے لئے یا تو شریعت جدیدہ لاناضروری ہے یا بلا واسطہ نبوت پانا۔ اور اگر
ان دونوں شرائط کے علاوہ کوئی اور شرط بھی لگاتے ہوں تو اس کا مجھے
علم نہیں۔ اور چونکہ یہ شرائط حضرت مسیح موعود میں نہیں پائی جاتیں،
اس لئے ان کے نزدیک حضرت مسیح موعود نبی نہیں بلکہ صرف محدث
ہیں۔ اور ہم بھی کہتے ہیں کہ اگر نبوت کی تعریف یہی ہے تو بیشک
حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے اور جن کے نزدیک یہ تعریف درست
ہے اگر وہ مسیح موعود کو نبی کہیں تو یہ ایک خطرناک گناہ ہے کیونکہ
شریعت جدیدہ کا آنا قرآن کریم کے بعد ممتنع ہے اور بلا واسطہ نبوت کا
دروازہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسدود ہے “۔ 198
انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
لئے عام بول چال میں نبی کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ چنانچہ جب ایک شخص نے

انوار العلوم جلد 23
322
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آپ سے یہ سوال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو عام بول چال میں
اس لفظ کا استعمال منع فرمایا ہے اور آجکل اس لفظ پر خاص زور دیا جارہا ہے تو اُنہوں نے
اس کے جواب میں تحریر فرمایا کہ :-
نبوت کے متعلق میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سب احمدی
حضرت مسیح موعود کو نبی ظلی ہی مانتے ہیں لیکن چونکہ حضرت صاحب
کے درجہ کو اس وقت بہت گھٹا کر لکھا جاتا ہے، اس لئے مصلحت وقت
مجبور کرتی ہے کہ آپ کے اصل درجہ سے جماعت کو آگاہ کیا جاوے،
ور نہ اس طرح کے لفظ نبی کے استعمال کو میں خود بھی پسند نہیں کرتا۔
نہ اس لئے کہ آپ نبی نہ تھے بلکہ اس لئے کہ ایسانہ ہو کچھ مدت بعد
بعض لوگ اِس سے نبوت مستقلہ کا مفہوم نکال لیں۔ مگر یہ صرف
چند روزہ بات ہے اور بطور علاج کے ہے کیونکہ اس وقت بہت سے
احمدی حضرت مسیح موعود کے درجہ سے ناواقف ہیں اور اخبار میں یہ بھی
بار بار لکھ دیا جاتا ہے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو
منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے کے لئے آئے تھے “ ۔ 199
اِس حوالہ سے ظاہر ہے کہ ان علماء کی خاطر یا دوسرے مسلمانوں کی خاطر یہ لفظ
زیر بحث نہیں آتا رہا بلکہ احمدی جماعت کے ایک حصہ نے جب اس لفظ کو کلی طور پر ترک
کرنے پر زور دیا اور اس طرح جماعت کی تنظیم میں تفرقہ پیدا کرنا چاہا تو موجودہ
امام جماعت کو اس مسئلہ پر تفصیلاً بحث کرنی پڑی۔ اسی وجہ سے وہ یہ لکھتے ہیں کہ اس وقت
اس لفظ پر مصلحتاً زور دیا جاتا ہے۔ یعنی عام حالات میں اس لفظ پر زور دینے کی ہمارے لئے
کوئی وجہ نہیں مگر چونکہ اس وقت خود جماعت کا ایک حصہ اس کے خلاف پروپیگنڈا کرتا
ہے اور جماعت کے لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہوتی ہے اس لئے ہم اس مسئلہ پر بحث کر
رہے ہیں۔ گویا یہ تمام بخشیں نہ تو مسلمانوں کے چڑانے کے لئے تھیں نہ ان کے لئے تھیں
صرف جماعت احمدیہ کے ایک حصہ کے فتنہ کو دور کرنے کے لئے جس سے جماعت میں

انوار العلوم جلد 23
323
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کمزوری پیدا ہونے کا احتمال ہو سکتا تھا اس بحث کو چھیڑا گیا تھا۔ اس کے بعد مختلف مواقع
پر موجودہ امام جماعت نے اس کی تشریح کی ہے کہ نبوت کے لفظ سے اس سے زیادہ کچھ
بھی مراد نہیں ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کثرت سے الہام ہوتے
تھے اور خدا تعالیٰ کے الہاموں میں ان کا نام نبی آتا تھا۔ ورنہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے مقابل پر ان کو کوئی مقام بھی حاصل نہیں۔
امام جماعت احمدیہ کے ایک اور حوالہ سے بھی ثابت ہے کہ وہ اُمتِ محمد یہ کا
اصل نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی سمجھتے ہیں۔ چنانچہ آپ کا ایک
اعلان الفضل 20 مئی 1950ء میں شائع ہوا ہے کہ کسی شخص نے آپ کو توجہ دلائی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے متعلق خاندانِ نبوت کا لفظ اخبار میں لکھا
جاتا ہے، یہ نہیں چاہئے۔ اس تسلسل میں آپ تحریر فرماتے ہیں:۔
وو
متواتر خط و کتابت میں ان صاحب نے ایک بات لکھی جس
نے میری طبیعت پر اثر کیا اور وہ بات یہ تھی کہ خاندانِ نبوت سے
یہ دھوکا لگتا ہے کہ شاید یہی ایک خاندانِ نبوت ہے۔ اور میں نے
سمجھا کہ اس قسم کا دھوکا ضرور پیدا ہو جاتا ہے اس لئے اس لفظ کا
استعمال ٹھیک نہیں۔ اصل نبوت تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت تو ظلتی ہے۔ پس
اصل ” خاندانِ نبوت“ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان ہے
جس نے اپنی قربانیوں سے اور اپنے ایثار سے اور اپنی خدمتِ اسلام
سے یہ ثابت کر دیا کہ اُن کے دل میں جو اِس فضل اور احسان کی بہت
بڑی قدر ہے جو خدا تعالیٰ نے انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے گھر میں پیدا کر کے کیا ہے۔ پس ایسا کوئی لفظ جس سے یہ شبہ پیدا ہو
جائے کہ کسی اور خاندان کو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان
کے علاوہ کوئی امتیاز دیا جاتا ہے تو خواہ وہ نادانستہ ہی ہو پسندیدہ نہیں۔

انوار العلوم جلد 23
324
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ ”الفضل“ میں اور دوسری
احمدی تحریروں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان
کو خاندانِ نبوت کی بجائے خاندان مسیح موعود لکھا جایا کرے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے جتنے دعاوی ہیں وہ سارے
کے سارے مسیح موعود کے لفظ میں شامل ہو جاتے ہیں کیونکہ یہی نام
آپ کا حاوی نام ہے۔ پس خاندانِ مسیح موعود کہنے سے وہ تمام باتیں
اس خاندان کی طرف منسوب ہو جاتی ہیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے تعلق کی وجہ سے ان کی طرف منسوب ہو سکتی
ہیں۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا خاندان اپنے عمل سے اپنے آپ کو اُس مقام کا اہل ثابت کرے
جو مقام خدا تعالیٰ نے ان کو بخشا ہے۔ اگر ان میں سے ہی بعض دُنیا
کے کاموں میں لگ جائیں اور روٹی انہیں خدا تعالیٰ پر مقدم ہو تو
انہیں خاندانِ نبوت کہا جائے یا خانوادہ الوہیت کہا جائے بلکہ خواہ
خدا ہی کہہ دیا جائے ہر تعریف اُن کے لئے ہتک کا ہی موجب ہو گی
کسی عزت کا موجب نہیں ہو گی۔ بلکہ یہ سمجھا جائے گا کہ ان کی تعریف
کرنے والے لوگ ان کو زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ سے پھر انا چاہتے
200 ،
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ موجودہ امام جماعت احمد یہ کے نزدیک بھی لفظ نبی کا
ایسا استعمال جس سے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے توجہ ہٹتی ہو
احمدی جماعت کے لئے جائز نہیں۔ پس اس بارہ میں جن خیالات کا بھی اظہار ہوا ہے
محض اپنی جماعت کے ایک کمزور حصہ کی اصلاح کے لئے ہوا ہے اور ہر گز دوسرے
فرقہ اسلام کو مد نظر رکھ کر اس لفظ پر زور نہیں دیا گیا۔ جہاں جہاں بھی یہ بات بحث میں
آئی ہے یا تو کسی معترض کے جواب میں آئی ہے یا اپنی جماعت کے کمزور لوگوں کی اصلاح

انوار العلوم جلد 23
325
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کے لئے آئی ہے۔ اور اس سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ احمدی جماعت کسی مستقل نبوت
کی قائل نہیں بلکہ وہ اس اُمت کا نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی سمجھتے ہیں اور
قیامت تک انہیں کی نبوت کو جاری سمجھتے ہیں۔
آخر میں ہم ایک حوالہ سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کا درج کر کے یہ بتانا
چاہتے ہیں کہ نبوت کے متعلق خواہ کوئی بھی اختلاف کیا جائے بہر حال احرار اور اُن کے
ساتھیوں نے یہ سوال مذہب کی وجہ سے نہیں اُٹھایا بلکہ سیاست کی وجہ سے اُٹھایا ہے۔
چنانچہ سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری نے اپنی ایک تقریر میں بیان کیا:-
” یہ الگ بات ہے کہ سچا تھا، یا جھوٹا۔ یہ تو چیز ہی بالکل
بے معنی ہے۔ فرض کر لو اگر وہ سچا ہوتا اور نبوت کا دعویٰ کرتا تو کیا ہم
مان لیتے ؟‘201
وو
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ سید عطاء اللہ شاہ صاحب کی مخالفت مذہبی نہیں تھی
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ اگر مرزا صاحب سچے بھی ہوتے تو بھی ہم اُن کو مان نہیں سکتے تھے۔
جس کے معنی دوسرے لفظوں میں یہ بنتے ہیں کہ اگر مرزا صاحب کے ماننے کا خدا بھی
حکم دیتا تو بھی ہم نہ مانتے۔ پس صاف ظاہر ہے کہ یہ مذہبی مخالفت نہیں۔ اگر مذہبی
مخالفت ہوتی تو خدا اور اُس کے رسول کی تائید میں ہوتی۔ عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری
فرماتے ہیں ” کہ خدا بھی کہے تو ہم نہیں مانیں گے“ جس کے معنی یہ ہیں کہ ہمارے
سیاسی فوائد اُن کے نہ ماننے میں ہیں۔ اس لئے ہم مذہب کی کوئی پرواہ نہیں کریں گے۔
دوسر احوالہ بھی سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کا ہی ہے۔ وہ فرماتے ہیں:۔
اگر نبی ہی ماننا ہے تو خدا کی قسم ! جناح کو نبی مان لو۔ اگر اُسے
نہیں ماننا تو مجھے ہی مان لو۔ ارے ! کوئی آدمی تو ہو ۔۔۔۔۔ اگر مسلمانو! تم
تیرہ سو سال کی نبوت سے تنگ آگئے ہو تو قائد اعظم ہی کو نبی مان
202 ،
اس حوالہ سے بھی ظاہر ہے کہ ایمان کو سیاست کا ذریعہ قرار دیا جاتا ہے ایمان کو

آج 10 میں سے 10 باقی