سوال نمبر 3 متعلق دعویٰ مسیحیت و متعلقہ اُمور

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
326
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
سچائی اور مذہب کا ذریعہ نہیں قرار دیا جاتا۔ اور یہ تکرار یہ کہنے والا مذہبی آدمی کبھی نہیں
کہلا سکتا، سیاسی آدمی کہلا سکتا ہے۔
ایک تیسرا حوالہ بھی بتاتا ہے کہ یہ محض سیاسی جوش تھا۔ یہ بھی سید عطاء اللہ
شاہ صاحب بخاری کا حوالہ ہے۔ اس کے لئے ہم ایک اشتہار کی مندرجہ ذیل عبارت پیش
کرتے ہیں :-
”میرا مجلس احرار سے کوئی تعلق نہیں۔ میں مجلس احرار کا
دو آنہ کا ممبر بھی نہیں ہوں۔ میں پکا مسلم لیگی ہوں۔ مسلم لیگ اور
پاکستان کا سچا وفادار ہوں۔ میں ممتاز صاحب دولتانہ کو اس لئے اپنا لیڈر
جانتا ہوں کہ وہ ایک تو صوبہ مسلم لیگ کے صدر ہیں اور دوسرے وہ
صوبہ پنجاب کی حکومت کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ اگر دولتانہ صاحب کہہ دیں
کہ مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت پر ایمان لے آؤ تو میں اُس پر ایمان
لے آؤں گا اور مرزا بشیر الدین محمود احمد کو خلیفۃ المسیح مان لوں
203 ،
سوال نمبر 3 متعلق دعوی مسیحیت و متعلقه أمور
تیسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ حضرت مرزا صاحب
بانی سلسلہ احمدیہ نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی سے لازم آتا ہے کہ
مسیح ناصری کو وفات یافتہ سمجھا جائے لیکن اس دعویٰ سے مسلمانوں کی کوئی دل شکنی نہیں
ہوتی۔ نہ عیسائیوں کی کوئی دل شکنی ہوتی ہے۔ عیسائی تو مسیح ناصری کو خدا کا بیٹا سمجھتے ہیں
لیکن پھر بھی اُن کی اس دعویٰ سے دل شکنی نہیں ہوتی۔ بہت سے عیسائی ممالک میں
احمدی مشنری ہیں اور وہ احمدیت کی تبلیغ کرتے ہیں۔ یہ نہیں کہ ان ممالک کے لوگ
عیسائیت کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ وہ لوگ کروڑوں کروڑ روپیہ مسلمانوں میں تبلیغ کے لئے چندہ
دیتے ہیں۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ عیسائیت کی محبت اور اُس پر ایمان اُن کے دلوں میں

انوار العلوم جلد 23
327
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
موجود ہے مگر پھر بھی وہ حضرت مرزا صاحب کے دعویٰ مسیح موعود سے نہیں چڑتے اور
انہیں غصہ نہیں آتا۔ جس سے ظاہر ہے کہ وہ انسانی اخلاق کی قیمت کو سمجھتے ہیں۔ ہمارے
علماء انسانی اخلاق اور حریت ضمیر کی قیمت نہیں سمجھتے۔ وہ اپنے تنگ مذاہب کے باوجود
وسعت حوصلہ رکھتے ہیں لیکن یہ علماء اسلام کی وسیع اور پر محبت تعلیم کے باوجود اپنے اندر
وسعت حوصلہ نہیں رکھتے۔ جہاں تک یہ سوال ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے مسیح موعود
ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو یہ کوئی بُری بات نہیں۔ اگر اس اُمت میں سے کسی کو مسیح موعود
ہونا تھا تو یہ دعویٰ حضرت مرزا صاحب کریں یا کوئی اور اس میں چڑنے کی کوئی بات نہیں۔
صرف یہ دیکھا جائے گا کہ مدعی سچا ہے یا جھوٹا۔ باقی رہا یہ سوال کہ تمام مسلمان مسیح کو
زندہ سمجھتے ہیں اور اُسی مسیح کی آمد کے قائل ہیں، یہ درست نہیں۔ مسلمانوں میں سب
سے پہلا اجماع اسی بات پر ہوا تھا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تمام انبیاء
فوت ہو چکے ہیں جن میں مسیح بھی شامل ہیں۔ چنانچہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر جب مسلمان گھبر اگئے اور یہ صدمہ اُن کے لئے نا قابل برداشت ہو گیا تو حضرت
عمرؓ نے اسی گھبراہٹ میں تلوار کھینچ لی اور کہا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے گا کہ رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے ہیں تو میں اُس کی گردن کاٹ دُوں گا۔ رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے بلکہ حضرت موسیٰ کی طرح خدا سے ملنے گئے ہیں اور پھر واپس
آئیں گے اور منافقوں کو ختم کریں گے پھر وفات پائیں گے ۔ 204 گویا اُن کا یہ عقیدہ تھا کہ
منافق جب تک ختم نہ ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہو سکتے اور چونکہ
منافق آپ کی وفات تک موجود تھے اس لئے وہ سمجھے کہ آپ فوت نہیں ہوئے ہیں۔
حضرت ابو بکر جو اُس وقت مدینہ کے پاس باہر ایک گاؤں میں گئے ہوئے تھے تشریف
لائے۔ وہ سیدھے گھر میں گئے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک دیکھا اور
معلوم کیا کہ آپ واقع میں وفات پاچکے ہیں۔ اس پر آپ باہر تشریف لائے اور یہ کہتے
ہوئے آئے کہ اللہ تعالیٰ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو موتیں نہیں دے گا۔ یعنی
ایک موت جسمانی دوسری موت روحانی کہ آپ کی وفات کے ساتھ ہی مسلمان

انوار العلوم جلد 23
328
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رض
بگڑ جائیں۔ پھر آپ سیدھے صحابہؓ کے اجتماع میں گئے اور لوگوں سے کہا کہ میں کچھ کہنا
چاہتا ہوں۔ حضرت عمر تلوار لئے کھڑے تھے اور یہ ارادہ کر کے کھڑے تھے کہ اگر کسی
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا اعلان کیا تو میں اُس کو قتل کر دوں گا۔
حضرت ابو بکر کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا۔ اے لوگو! مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ
مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا
يَمُوتُ “۔ جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا وہ سن لے کہ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے ہیں اور جو کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا وہ خوش ہو
جائے کہ اللہ تعالیٰ زندہ ہے اور کبھی فوت نہیں ہو گا۔
66
پھر فرمایا وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ
انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف اللہ تعالیٰ کے ایک رسول تھے اور
آپ سے پہلے جتنے رسول گزرے ہیں سب فوت ہو چکے ہیں۔ پھر آپ کیوں نہ فوت ہوں
گے۔ اگر آپ فوت ہو جائیں یا قتل کئے جائیں تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے اور
اسلام کو چھوڑ دو گے۔ حضرت عمررؓ فرماتے ہیں کہ جب قرآن کریم کی آیت حضرت ابو بکر
صدیق نے پڑھی تو میری آنکھیں کھل گئیں اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ یہ آیت ابھی نازل
ہوئی ہے اور مجھ پر ظاہر ہو گیا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور
میرے پاؤں کانپ گئے اور میں زمین پر گر گیا۔ 205
در
رض
یہ ایک ہی اجماع صحابہ کا ہے۔ کیونکہ اُس وقت سارے صحابہ موجود تھے اور سارے حقیقت ایسا وقت مسلمانوں پر پہلے کبھی نہیں آیا کیونکہ پھر کبھی مسلمان اس طرح جمع
نہیں ہوئے۔ اس اجتماع میں حضرت ابو بکر نے یہ آیت پڑھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم صرف اللہ تعالیٰ کے ایک رسول ہیں اور آپ سے پہلے جس قدر اللہ تعالیٰ کے
رسول آئے ہیں وہ سب کے سب فوت ہو چکے ہیں۔ پس آپ کا فوت ہونا بھی کوئی
قابل تعجب بات نہیں اور سارے کے سارے صحابہ نے آپ کے ساتھ اتفاق کیا۔
حضرت عمر جو پہلے مخالف تھے اس آیت کو سُن کر وہ بھی موافق ہو گئے۔ اگر واقع میں
رض

انوار العلوم جلد 23
329
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مسلمانوں کے نزدیک حضرت مسیح آسمان پر زندہ موجود تھے تو حضرت عمرؓ نے یہ کیوں نہ
کہا کہ اے ابو بکر آپ کیوں غلط بیانی کرتے ہیں؟ قرآن سے تو ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں پھر محمد رسول اللہ کس طرح فوت ہو سکتے ہیں۔ مگر
حضرت عمرؓ نے تو غم کی حالت میں حضرت عیسیٰ کا نام بھی نہیں لیا حضرت موسیٰ کے خدا
کے پاس جانے کا ذکر کیا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے کان میں یہ بات
کبھی نہیں پڑی تھی کہ حضرت عیسی آسمان پر زندہ ہیں۔ نہ غلط طور پر نہ صحیح طور پر ۔ بعض
روایتوں میں حضرت موسیٰ کی بجائے حضرت عیسیٰ کا نام آتا ہے۔ اگر یہ روایتیں بھی
درست تسلیم کر لی جائیں تب بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ثابت ہے۔ قرآن کریم
میں متعدد دیگر آیات بھی ہیں جو حضرت عیسیٰ کی وفات پر دلالت کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ 206 اے عیسیٰ میں تجھے وفات
دوں گا اور پھر تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور تجھے کفار کے اُن سارے اعتراضات سے
بچاؤں گا جو وہ تجھ پر کرتے ہیں اور تیری جماعت کو قیامت تک دوسرے لوگوں پر غلبہ
دوں گا۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے وفات کا ذکر کیا ہے اور پھر رفع کا
ذکر کیا ہے اور وفات کے بعد رفع تو سب مومنوں کا ہوا کرتا ہے۔ رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اپنی اُمت کے لوگوں کو دُعا سکھاتے ہیں کہ اللَّهُمَّ ارْفَعْنِی۔ اے اللہ تو مجھے
اُونچا کر ۔ 207
اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب مومن مر جاتا ہے
تو اُس کی رُوح کو اُٹھا کر فرشتے آسمان پر لے جاتے ہیں۔ 208
کہا جاتا ہے کہ توفی کے معنی قبض روح کے نہیں لیکن ہماری طرف سے ایک
ے عرصہ سے یہ چیلنج دیا جارہا ہے اور آج پھر ہم اس چیلنج کو دُہراتے ہیں۔ کوئی شخص یہ یہ
ثابت کر دے کہ اللہ تعالیٰ فاعل ہو ، ذی روح مفعول ہو اور توفی کے معنی قبض روح کے
سوا کچھ اور ہوں تو بانی سلسلہ احمدیہ نے اس کے لئے ایک ہزار روپیہ انعام تو رکھا تھا مگر

انوار العلوم جلد 23
330
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آج تک کسی لغت میں سے ایسا حوالہ نکال کر کوئی مولوی صاحب یہ انعام نہیں لے سکے
ہیں۔ ہم اس وقت پھر اس چیلنج کو دہراتے ہیں۔ یہ علماء بیٹھے ہیں۔ یہ اب بھی کہ بھی کسی لعنت میں
سے یا کسی مشہور شاعر اور ادیب کے کلام میں سے کوئی ایسا حوالہ نکال کر دکھا دیں۔
بعض دفعہ یہ علماء علم کی کمی کی وجہ سے قرآن کریم کی بعض آیتیں ( ثم توفی
كل نفس 209 و غیرہ ) پیش کر دیتے ہیں کہ ان میں قبض روح کے معنی نہیں ہیں۔ حالانکہ
ان آیتوں کے الفاظ باب تفعل میں سے نہیں بلکہ باب تفعیل میں سے ہوتے ہیں اور عربی
زبان میں اکثر بابوں کی تبدیلی سے معنی بدل جاتے ہیں۔ اسی طرح سورہ مائدہ میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ
الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ
قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ ۖ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ مَا
قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ
فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَاَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ - 210 یعنی یاد
کرو جب اللہ تعالی عیسی بن مریم سے کہے گا کہ کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھ کو اور
میری ماں کو اللہ کے سوا دو معبود بنالو۔ اس پر عیسیٰ علیہ السلام جواب دیں گے کہ آپ
پاک ہیں، میرا کیا حق تھا کہ میں وہ بات کہتا جس کا مجھے حق نہ تھا۔ اگر میں نے یہ بات کہی
ہوتی تو آپ کو اس کا علم ہوتا۔ آپ میرے دل کی بات جانتے ہیں مگر میں آپ کی بات کا
پس منظر نہیں جانتا۔ آپ تو سب غیبوں کو جاننے والے ہیں۔ میں نے تو اُن سے وہی بات
کہی تھی جس کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو جو میر ابھی
رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور جب تک میں اُن میں رہا اُن پر گواہ تھا پھر جب آپ
نے مجھے وفات دی تو پھر آپ ہی اُن پر نگران تھے میں نہ تھا اور آپ ہر چیز کو اچھی طرح
جانتے ہیں۔
اس آیت میں حضرت مسیح کا صاف طور پر یہ فرمانا موجود ہے کہ میری وفات تک
عیسائی نہیں بگڑے لیکن اب بگڑے ہوئے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام

انوار العلوم جلد 23
331
مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
وفات پا چکے ہیں۔ اگر یہ کہا جاوے کہ یہ گفتگو قیامت کے دن ہو گی تو پھر بھی
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس آیت سے یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اُن کی وفات کے بعد عیسائی بگڑیں گے۔ اگر یہ گفتگو قیامت کے دن ہو تب بھی یہ
ماننا پڑے گا کہ حضرت عیسیٰ کی واپسی تک عیسائی نہیں بگڑے تھے بلکہ اُن کی وفات کے
بعد بگڑے۔ حالانکہ مسلمانوں کا تو یہ عقیدہ ہے کہ جب حضرت عیسی اُتریں گے تو عیسائی
بگڑ چکے ہوں گے اور وہ سب کفار کا خاتمہ کریں گے اور توحید کو قائم کریں گے یا سب کو
مسلمان بنالیں گے ۔ پس خواہ یہ گفتگو کسی پہلے زمانہ کی طرف منسوب کی جائے یا قیامت
کی طرف اس سے بہر حال اُن کی وفات ثابت ہے۔ پھر اگر یہ گفتگو قیامت ہی کے دن کی
مانی جائے تو کیا یہ تعجب کی بات نہیں ہو گی کہ حضرت عیسی اس دنیا میں آئیں گے،
عیسائیوں کو سمجھائیں گے ، توحید کی طرف لائیں گے اور اسلام کو قائم فرمائیں گے لیکن پھر
بھی قیامت کے دن اُن سے یہ سوال کیا جائے گا کہ کیا تو نے لوگوں کو شرک کی تعلیم دی
تھی اور اُن سے یہ کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو معبود بنالو۔ اُن کی اِس عظیم خدمت کے
بعد یہ سوال کیا جانا کتنا حیران کن ہے اور اگر ایسا ہو تو کیا اس کا یہ جواب نہیں ہونا چاہئے
کہ اے اللہ ! میں نے تو اپنی قوم کو مارا، اُن کے شرک کو دور کیا اور توحید دنیا میں قائم کی۔
پھر بھی مجھ پر یہ الزام ہے کہ گویا میں نے لوگوں کو شرک کی تعلیم دی۔ ظاہر ہے کہ
حضرت مسیح کے رفع و نزول جسمانی کا عقیدہ صحیح ہونے کی حالت میں تو ان کی طرف سے
یہی جواب ہونا چاہئے مگر اس جواب کا تو کوئی ذکر نہیں بلکہ بر خلاف اس کے قرآن
شریف بتا رہا ہے کہ حضرت مسیح قیامت کے دن یہ جواب دیں گے کہ جب تک میں اُن
میں موجود رہا وہ توحید پر قائم رہے، جب میں فوت ہو گیا تو پھر مجھے معلوم نہیں کہ اُنہوں
نے کیا کیا۔
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس آیت کے وہی معنی کرتے ہیں جو ہم نے
کئے ہیں۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن میرے کچھ اشباع کو فرشتے سزا کے
لئے لے جاویں گے اور میں اس پر فریاد کروں گا کہ یہ تو میرے اتباع ہیں۔ اس پر مجھ سے

انوار العلوم جلد 23
332
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کہا جائے گا کہ تجھے کیا خبر کہ تیرے بعد اُنہوں نے کیا کیا۔ فَأَقْوْلُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ
وَ كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ 211
کہ جس طرح خدا کے نیک بندے یعنی حضرت عیسی نے کہا ہے میں بھی کہوں گا کہ میں
اپنی زندگی میں اپنی قوم پر گواہ تھا جب آپ نے مجھے وفات دی تو پھر آپ ہی اُن پر نگران
تھے۔ بخاری کی اس حدیث سے یہ امور ظاہر ہیں۔
(1) یہ سوال بعثت نبوی سے پہلے ہو چکا تھا۔ کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ جس طرح عیسی
کہہ چکے ہیں اسی طرح میں بھی کہوں گا۔
(2) مسیحی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بگڑ چکے تھے اور اس سے پہلے حضرت
عیسی کی وفات ہو چکی تھی۔ کیونکہ حضرت عیسی کے جواب میں اپنے وفات پانے اور
مسیحیوں کے بگڑ جانے کا اقرار ہے۔
(3) توفی کے معنے یقیناً اس جگہ موت کے ہی ہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت مسیح ناصری کا حوالہ دے کر اپنی نسبت توفی کا لفظ استعمال فرماتے ہیں اور
آپ کی وفات کے متعلق کوئی دورائیں مسلمانوں میں نہیں ہیں۔
بعض لوگ غلطی سے توفی کے معنی وفات کے سوا کچھ اور کرنا چاہتے ہیں۔ ایک
حصہ کا جواب ہم دے چکے ہیں دوسرا حصہ اس اب بیان کریں گے اور وہ یہ ہے کہ عربوں
۔
کے نزدیک اس لفظ کے معنی وفات کے سوا اور کچھ نہیں۔ چنانچہ اس کے لئے ہم جامعہ ازہر
کے ایک بہت بڑے عالم علامہ محمود شلتوت کا فتویٰ پیش کرتے ہیں جس میں اُنہوں نے
وضاحت سے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ عربی زبان بولنے والے توفی کے معنی موت کے
سوا اور کچھ نہیں کرتے۔ آپ اپنے شائع شدہ فتویٰ میں لکھتے ہیں کہ تَوَفَيْتَنِی کا لفظ جو
آیت قرآنیہ میں حضرت عیسی کی نسبت استعمال ہوا ہے۔ اس کا حق ہے کہ ہم اس کے وہی
معنی کریں جو عربوں کے ذہن میں فوراً آتے ہیں اور وہ طبعی موت کے ہیں جسے سب لوگ
جانتے ہیں اور جو تمام عربی زبان بولنے والے اس لفظ اور اس کے استعمال سے سمجھتے ہیں
اور اگر اس آیت میں اپنی طرف سے کوئی اور بات نہ ملائی جائے تو اس قول کو ہر گز صحیح

انوار العلوم جلد 23
333
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت عیسی زندہ ہیں، فوت نہیں ہوئے۔ 212 ہم اس فتوے کی ایک
مطبوعه نقل معہ ترجمہ کے پیش کرتے ہیں۔ اصل مصری فتویٰ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ مادری زبان عربی رکھنے والا جامعہ ازہر کا ایک ممتاز
پروفیسر تو یہ کہتا ہے کہ اس لفظ کے معنی موت کے سوا کچھ نہیں لیکن ہمارے علماء جو
عربی زبان کے دو فقرے بھی بولنے کی طاقت نہیں رکھتے پاکستان میں بیٹھ کر یہ کہتے ہیں
کہ توفی کے معنی یہاں پر کچھ اور ہیں۔
صحابہؓ نے بھی توفی کے معنی موت کے ہی کئے ہیں۔ چنانچہ بخاری میں حضرت
ابن عباس کا قول ہے کہ مُتَوَفِّيكَ کے معنی ممیتگ کے ہیں۔ 213 اور امام مالک کا بھی
قول ہے کہ مَاتَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ۔ حضرت عیسی بن مریم فوت ہو گئے ہیں۔ 214
15ہیں۔
اسی طرح علامہ ابن حزم کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ حضرت عیسیٰ وفات پاچکے
معراج کی حدیث میں بھی ذکر آتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
معراج کی رات تمام وفات یافتہ انبیاء کے ساتھ حضرت عیسی کو بھی دیکھا۔ 216 پھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھلے مسیح کا بھی خلیہ بیان کیا ہے اور آنے والے مسیح کا
بھی خلیہ بیان کیا ہے اور دونوں خلیوں میں اختلاف ہے۔ پہلے مسیح کے متعلق فرماتے ہیں
کہ فَأَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ 217 یعنی مسیح ابن مریم کا رنگ سرخ تھا اور اُن کے بال
گھنگھر والے تھے۔ اور آنے والے مسیح کے متعلق فرماتے ہیں کہ فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ سَبْطُ
الشَّعْرِ 218 اُس کا رنگ گندم گوں ہو گا اور اُس کے بال سیدھے ہوں گے۔
اس سے بھی صاف پتہ لگتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک
ایک مثیل مسیح آنے والا ہے۔ پہلا مسیح فوت ہو چکا ہے اور اُس کے رنگ اور اخلاق اور
کمالات کو لے کر ایک دوسرا شخص اس اُمت میں پیدا ہو گا۔
چونکہ مسیح کی آمد کا عقیدہ متواتر احادیث میں بیان کیا گیا ہے اور قرآن کریم میں
بھی اس کی طرف اشارہ موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا

انوار العلوم جلد 23
قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ - 219
334
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
جب مسیح ابن مریم کا ذکر تمثیلی طور پر کیا جاتا ہے تو تیری قوم بر امناتی ہے۔
اس میں اسی طرف اشارہ ہے کہ مسلمانوں میں مسیح کی دوبارہ آمد تمثیلی طور پر بیان
جاتی تھی اور کفار اس پر چڑتے تھے کہ مسیح کو تو اتنی اہمیت دے دی کہ کہا جاتا ہے
کہ وہ دوبارہ آئے گا اور ہمارے معبودوں کو جھوٹا کہا جاتا ہے اور چونکہ ابن عباس اور
امام مالک کا قول ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اس لئے اس کے صاف معنی یہ
ہیں کہ وہ لوگ یہی سمجھتے تھے کہ آنے والا مسیح اسی اُمت میں سے ہو گا اور یہ صرف
ہمارا قیاس ہی نہیں بلکہ اس کا ثبوت تاریخ سے بھی ملتا ہے۔ چنانچہ خریدۃ العجائب جو
سراج الدین ابی حفص عمرو بن الوردی کی کتاب ہے اور جس کے متعلق علامہ احمد بن
مصطفى المعروف بطاش کبری زادہ نے جو جیو گریفی کا بہت بڑا ماہر سمجھا جاتا ہے اپنی کتاب
مفتاح السعادہ جلد اول صفحہ 322 پر لکھا ہے:
کہ یہ کتاب علامہ قزوینی کی کتاب عجائب المخلوقات سے
بھی زیادہ اچھی ہے “۔
اس کتاب کے صفحہ 214 پر لکھا ہے کہ :-
قرآن کریم میں جو یہ ذکر ہے کہ عیسٰی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ
نے اُٹھا لیا اس بارہ میں مسلمانوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ان میں سے
اکثر تو یہ کہتے ہیں اور اُنہی کی بات زیادہ سچی ہے کہ عیسی علیہ السلام بعینہ
دوبارہ آئیں گے لیکن ایک اور جماعت مسلمانوں کی یہ کہتی ہے کہ عیسی
کے نزول سے مراد یہ ہے کہ ایک ایسا شخص ظاہر ہو گا جو حضرت عیسی
سے اپنی بزرگی اور اپنے کمالات میں مشابہہ ہو گا۔ جس طرح کہ ایک
نیک آدمی کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ فرشتہ ہے اور شریر آدمی کے
متعلق کہتے ہیں کہ وہ شیطان ہے۔ اِن دونوں کو بطور تمثیل کے یہ نام
دیئے جاتے ہیں اور یہ مراد نہیں ہوتی کہ سچ مچ شیطان آگیا یا فرشتہ

انوار العلوم جلد 23
335
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آ گیا ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ ایک تیسر ا گر وہ بھی مسلمانوں میں ہے
جن کا یہ خیال ہے کہ اس پیشگوئی سے یہ مراد نہیں کہ حضرت
عیسی دوبارہ دنیا میں آئیں گے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ عیسیٰ نامی کوئی
شخص رسول کریم کی اُمت میں سے ہو گا۔ اس میں مسیح کی رُوح داخل
کر دی جائے گی لیکن یہ دونوں خیال اہمیت نہیں رکھتے مگر اصل
حقیقت اللہ تعالیٰ کو ہی معلوم ہے“۔
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ مسلمانوں میں دو گروہ ایسے رہے ہیں جن کا یہ عقیدہ
تھا کہ مسیح فوت ہو چکا ہے اور دوبارہ جو شخص آئے گا وہ اِسی اُمت میں سے ہو گا۔ اُن میں سے
ایک گروہ کا یہ عقیدہ تھا کہ ایک امتی شخص مسیح کے اخلاق اور آپ کے کمالات کو حاصل
کر کے عیسی بن مریم کہلائے گا۔ جس طرح احمدی کہتے ہیں اور دوسرے گروہ کا یہ خیال
تھا کہ ہو گا تو وہ کوئی اُمتی شخص مگر اُس کا نام بھی عیسی ہو گا مگر اُس کے اندر مسیح کی رُوح
داخل کر دی جاوے گی۔ مسیح کا جسم بہر حال واپس نہیں آئے گا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صاحب کتاب نے یہ لکھا ہے کہ اکثر مسلمانوں کا عقیدہ
یہی ہے کہ حضرت عیسیٰ واپس آئیں گے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صاحب کتاب نے
یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دونوں عقیدے کہ مسیح دوبارہ نہیں آئیں گے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے
مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ صاحب کتاب نے یہ بھی لکھا ہے کہ قطعیت کے ساتھ
کسی بات کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔ حقیقت اللہ ہی کو معلوم ہے۔ گویا اس زمانہ میں جب
تک مسیح موعود ظاہر نہیں ہوئے تھے اُن کے نزدیک مسیح کے دوبارہ نازل ہونے کے
عقیدہ کو ترجیح تو دی جاسکتی تھی مگر اُسے جزو ایمان قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔ ورنہ وہ وَ اللهُ
أَعْلَمُ بِالصَّوابِ نہ لکھتے۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اللہ ایک ہے۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
بِالصَّوابِ ۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ محمد رسول اللہ " اللہ کے رسول ہیں۔ واللہ
أَعْلَمُ بِالصَّوابِ ۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ قرآن خدا کی کتا ہے۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
بِالصَّواب ۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ فرشتے حق ہیں۔ وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوابِ ۔ کیا

آج 10 میں سے 10 باقی