سوال نمبر 4 متعلق اعتراض نئی امّت و مسئلہ کفر و اسلام
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
336
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ قیامت حق ہے۔ وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ ۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا
ہے کہ قدرِ خیر و شر حق ہیں۔ وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ اُنہیں
چیزوں کے متعلق کہا جاتا ہے جن میں اختلاف ممکن ہو اور جائز ہو اور جو جزو ایمان نہ
ہوں۔ ابی حفص عمر و بن الوردی کے اس بیان سے ثابت ہے کہ یہ عقیدہ مسلمانوں میں
سینکڑوں سال سے رائج ہے۔ یہ صاحب آٹھویں صدی ہجری میں ہوئے ہیں۔ پس کم سے
کم ہم کو یہ ماننا پڑے گا کہ آٹھ نو سو سال سے مسلمانوں میں یہ عقیدہ موجود ہے کہ عیسیٰ
علیہ السلام آسمان سے نازل نہیں ہوں گے بلکہ اِسی اُمت میں سے ایک شخص آپ کے
کمالات کو لے کر دنیا میں ظاہر ہو گا اور جو لوگ اس عقیدے کے قائل نہیں تھے بلکہ مسیح
کے آسمان سے اُترنے کے قائل تھے وہ بھی مسیح کے آسمان سے اُترنے کے عقیدہ کو
جزو ایمان نہیں سمجھتے تھے بلکہ اِس بات کا احتمال رکھتے تھے کہ شاید وہ اِسی اُمت میں سے
ظاہر ہو جائے لیکن اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ مسلمانوں کے تمام فرقے مسیح کی آمد ثانی
کے منتظر تھے کیونکہ اُنہوں نے کوئی ایسا فرقہ نہیں لکھا جو مسیح کی آمد کا ہی منکر ہو۔
سوال نمبر 4 متعلق اعتراض نئی اُمّت و مسئلہ کفر و اسلام
چوتھا اعتراض یہ ہے کہ مرزا صاحب نے ایک نئی اُمت بنائی ہے اور اپنے نہ
ماننے والوں کو کافر اور خارج از اسلام کہا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو اشتعال آتا ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ مرزا صاحب نے کوئی نئی اُمت
بنائی بلکہ بار بار آپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اُمت میں سے ہوں اور ہماری جماعت کی طرف سے ہمیشہ ہی اس بات پر زور دیا جاتا رہا
ہے کہ اُمتِ محمد یہ ایک ہی ہے اور آپ بھی اس کے ایک فرد ہیں۔ چانچہ آپ کے
الہاموں میں سے ایک الہام یہ ہے کہ رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ 220 کہ اے میرے رب !
اُمت محمدیہ کی اصلاح فرما۔ اگر آپ نے اپنی کوئی علیحدہ اُمت بنائی ہوتی تو پھر اُمتِ محمد یہ
کی اصلاح کے لئے دُعا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ پھر تو آپ یہ کہتے کہ ”میری اُمت کی
انوار العلوم جلد 23
اصلاح کر“۔
کے نام دیئے ہیں اور الفاظ یہ ہیں:
337
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
پھر آپ اپنی کتاب ”نزول المسیح میں لکھتے ہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے سب انبیاء
اس صورت میں گویا تمام انبیاء گزشتہ اس امت میں دوبارہ
پیدا ہو گئے “۔ 221
اگر آپ اپنی کوئی الگ اُمت مانتے تو اس فقرہ کے معنی کیا بن سکتے ہیں ؟
پھر اسی کتاب کے صفحہ 34 پر آپ فرماتے ہیں کہ سورۃ نور اور سورۃ فاتحہ پر نظر
غائر کر کے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس امت کے گل خلفاء اسی اُمت میں سے ہوں گے اور
یہ بات اپنی صداقت کی دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اس طرح اپنے آپ کو اس
اُمت میں شامل کرتے ہیں۔
پھر اپنے ملہم من اللہ ہونے کے ثبوت میں آپ فرماتے ہیں کہ
”اگر خدا کو یہ منظور ہی نہیں کہ بموجب دُعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ انبیاء علیہم السلام کے انعامات میں
اس اُمت کو بھی شریک کرے۔ تو اُس نے کیوں یہ دعا سکھلائی“۔ 222
اسی طرح فرماتے ہیں :-
223 "
آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اسی اُمت میں سے آئے
اسی طرح فرماتے ہیں :-
”خدا نے اِس اُمت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح
سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے “۔ 224
اسی طرح فرماتے ہیں :-
اسلامی تعلیم کا اِن دو فقروں میں خلاصہ تمام اُمت کو سکھلایا
گیا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ “ 225