مرزا صاحب کا موقف

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
340
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور نہ اُن کی مجلسوں میں اہل اسلام شریک ہوں۔ جس طرح ہندو، نصاری،
یہود سے اہل اسلام علیحدہ رہتے ہیں اس سے زیادہ مرزائیوں سے الگ
رہیں۔ جس طرح سے بول و براز ، سانپ اور بچھو سے پر ہیز کیا جاتا ہے
اس سے زیادہ مرزائیوں سے پر ہیز کر ناشر عاضروری اور لازمی ہے “۔ 231
اسی طرح دیکھیں فتویٰ مولوی نذیر حسین دہلوی المعروف شیخ الکل 232
فتوی مولوی عبد الصمد صاحب غزنوی 233
فتوی مولوی عبد الحق صاحب مؤلف و مفسر حقانی 234
فتوی مولوی محمد اسماعیل صاحب 235
فتویٰ مولوی فقیر اللہ صاحب
236
فتوی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی 237
مرزا صاحب کا موقف ان تمام ایام میں جب کہ علمائے کرام مرزا صاحب پر
کافر اور خارج از اسلام ہونے کا فتویٰ لگا رہے تھے۔
مرزا صاحب کی طرف سے بار بار درخواست کی جاتی تھی کہ میں مسلمان
ہوں، مجھے کافر نہ کہو۔ آپ نے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ ”اے
بزرگو! ، اے مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں
کھولے۔ غیظ اور غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔ خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی
زبانوں کو تکفیر سے تھام لو۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔
آمَنْتُ بِاللَّهِ وَ مَلْئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَاشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ
لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تَقُوْلُوْا لَسْتَ مُسْلِمًا
وَاتَّقُوا الْمَلِكَ الَّذِي إِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ _ 238
ترجمہ : میں اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں
اور مرنے کے بعد کی زندگی پر یقین رکھتا ہوں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ صرف
ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔ پس اے لوگو ! اللہ کا تقویٰ

انوار العلوم جلد 23
341
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اختیار کرو اور مجھے یہ مت کہو کہ تو مسلمان نہیں اور اُس خدا سے ڈرو کہ جس کے سامنے
ایک دن تم نے پیش ہونا ہے “۔
اسی طرح فرمایا:
وو
یاد رہے کہ جس قدر ہمارے مخالف علماء لوگوں کو ہم سے
نفرت دلا کر ہمیں کافر اور بے ایمان ٹھہراتے اور عام مسلمانوں کو یہ
یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ شخص مع اس کی تمام جماعت کے عقائد اسلام
اور اصول دین سے برگشتہ ہے۔ یہ اُن حاسد مولویوں کے وہ اختراع
ہیں کہ جب تک کسی دل میں ایک ذرہ بھی تقویٰ ہو ایسے اختراع نہیں
کر سکتا۔ جن پانچ چیزوں پر اسلام کی بناء رکھی گئی ہے وہ ہمارا عقیدہ ہے
اور جس خدا کی کلام یعنی قرآن کو پنجہ مارنا حکم ہے۔ ہم اس کو پنجہ مار
رہے ہیں اور فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہماری زبان پر حَسْبُنَا
كِتَاب اللہ ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرح اختلاف اور
تناقض کے وقت جب حدیث اور قرآن میں پیدا ہو قرآن کو ہم ترجیح
دیتے ہیں بالخصوص قصوں میں جو بالاتفاق نسخ کے لائق بھی نہیں ہیں
اور ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول اور
خاتم الانبیاء ہیں اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجساد حق
اور روزِ حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں
کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ
بالا حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں
سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض اور اباحت
کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے ۔۔۔۔۔ اور ہم آسمان

آج 10 میں سے 10 باقی