“اسلام” اور “ایمان” کے مراتب
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
344
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا
تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنتُم مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ
اللهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - 242 اے مومنو! جب تم سفر کر رہے
ہو تو اچھی طرح تحقیقات کر لیا کرو۔ اور جو شخص تم کو سلام کہے اُس کو یہ نہ کہا کرو کہ تو
مومن نہیں۔ اگر تم ایسا کہو گے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ تم دُنیا کا مال چاہتے ہو۔
حالانکہ اللہ کے پاس بہت سے اموال ہیں اور تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ
نے تم پر احسان کیا اور تم کو ایمان کے درجے عطا کر دئے ہیں۔ تم تحقیقات کر لیا کرو۔ اللہ
تعالیٰ تمہارے اعمال سے خوب واقف ہے۔
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ دل تو الگ رہا اگر کوئی شخص اسلام کی تفصیلات سے
ناواقف ہو اُس نے اسلام کے صرف ظاہری آداب سیکھے ہوں اور وہ اپنے آپ کو
مسلمانوں میں سے ظاہر کرے تب بھی اُس کو یہ کہنا کہ تو مسلمان نہیں، جائز نہیں اور
فرماتا ہے کہ جو شخص ایسے شخص کو غیر مسلم کہتا ہے وہ در حقیقت اُس کو لوٹنے کی خاطر
راستہ کھولتا ہے۔ پھر فرماتا ہے کہ جو لوگ نئے نئے مذہب میں داخل ہوتے ہیں اُن کی
معلومات ہمیشہ کم ہوا کرتی ہیں۔ پس جن کی معلومات زیادہ ہوں اُن کو اپنی معلومات پر فخر
کر کے تھوڑی معلومات والوں پر طعنہ نہیں کرنا چاہئے۔
اسلام “ اور ”ایمان“ کے مراتب غرض ان آیات سے معلوم ہوتا
ہے کہ اسلام کا ایک درجہ ایمان
سے چھوٹا ہے اور ایمان کا درجہ اُس سے بڑا ہے لیکن اس کے مقابل پر بعض دوسری
آیات بھی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ ایک قسم کے اسلام کا درجہ ایمان سے بھی بڑا ہے
جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق آتا ہے اِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةَ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ
العلمين - 243 جب اللہ تعالیٰ نے ابراہیم سے کہا کہ تو اسلام لے آ۔ تو اُس نے کہا کہ میں
رب العالمین کے لئے اسلام لاتا ہوں۔ حالانکہ ابراہیم نبی تھے۔ پس یہ اسلام عام اسلام
سے بلکہ عام ایمان سے بھی اونچا ہے۔
انوار العلوم جلد 23
345
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسی طرح فرماتا ہے يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّوْنَ الَّذِينَ أَسْلَمُوْا لِلَّذِينَ هَادُوا - 244 کہ
بنی اسرائیل میں بعض نبی ایسے تھے جو شریعت نہیں لاتے تھے ، وہ مسلمان ہوتے تھے اور
یہودیوں کو تو رات کے احکام پر چلاتے تھے۔ اس جگہ پر بھی نبیوں کا نام مسلم رکھا گیا
ہے۔ پس معلوم ہوا کہ قرآن کے نزدیک اسلام کے دو درجے ہیں۔ ایک ایمان سے کم،
ایک ایمان سے زیادہ۔ جو ایمان سے زیادہ اسلام ہے اُس سے خارج ہو کر بھی انسان ایمان
کے درجے پر ہو سکتا ہے اور مسلم کہلانے کا حق رکھتا ہے اور اسلام کے جامع مانع دائرہ سے
باہر نہیں لیکن اس کے بر خلاف جو ایمان سے کم اسلام ہے اُس اسلام میں داخل ہو کر بھی
انسان ایمان سے محروم ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم کی مذکورہ بالا آیت میں صراحتاً
ذکر ہے۔
علمائے اسلام نے بھی یہی تشریح کی ہے۔ چنانچہ علامہ اصفہانی لکھتے ہیں :-
الْإِسْلَامُ فِي الشَّرْعِ عَلَى ضَرْبَيْنِ أَحَدُ هُمَا دُونَ الْإِ
يُمَانِ وَ هُوَ الْإِعْتِرَافُ بِاللَّسَانِ وَ بِهِ يُحْقَنُ الدَّمُ حَصَلَ مَعَهُ
الْاِعْتِقَادُ أَوَلَمْ يَحْصُلُ وَ إِيَّاهُ قُصِدَ بِقُولِهِ قَالَتِ الأَعْرَابُ أَمَنَّا
قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَالثَّانِي فَوْقَ الْإِيْمَانِ وَهُوَ أَنْ
يَكُونَ مَعَ الْاعْتِرَافِ اِعْتِقَادُ بِالْقَلْبِ وَ وَفَاءُ بِالْفِعْلِ وَ اسْتِسْلَامُ
لِلَّهِ فِي جَمِيعِ مَا قَضَى وَ قَدَّرَ كَمَا ذُكِرَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ
السَّلَامُ فِي قَوْلِهِ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعُلَمِينَ
وَ قَوْلُهُ تَعَالَى إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ للهِ الْإِسْلَامُ وَ قَوْلُهُ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا
أَيْ إِجْعَلْنِي مِمَّنِ اسْتَسْلَمَ لِرِضَاكَ - 245
یعنی اسلام دین محمدی کی رُو سے دو طرح کا ہو۔ دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک اسلام ایمان سے نیچے
ہوتا ہے اور وہ زبان سے اعتراف کرنا اور کلمہ پڑھنا۔ اور جان کی حفاظت اتنے سے ہی
ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ اعتقاد کی صحت کا کوئی سوال نہیں ہوتا۔ قرآن کریم کی یہ جو
آیت ہے کہ قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوْا وَلَكِنْ قُوْلُوْا أَسْلَمْنَا اس سے اسی طرح