اسلامی لٹریچر سے اس کی تصدیق

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
346
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کے اسلام کی طرف اشارہ ہے۔ اور دوسرا اسلام وہ ہوتا ہے جو ایمان سے اُو پر ہوتا ہے اور
وہ یہ ہے کہ زبان سے کلمہ پڑھنے کے علاوہ دل میں بھی اس کا اعتقاد ہو اور عملاً بھی ایسا
شخص وفاداری کا اظہار کرے اور خدا تعالیٰ کی تمام قضاؤں کے سامنے اپنے آپ کو
جھکا دے۔ اسی قسم کے اسلام کی طرف حضرت ابراہیم کے اُس ذکر میں اشارہ ہے کہ
جب اللہ تعالیٰ نے اُن سے کہا کہ تو اسلام لا تو انہوں نے کہا میں رَبُّ الْعَلَمِينَ خدا کے
لئے ایمان لاتا ہوں اور اسی طرف اشارہ ہے اس آیت میں کہ دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک
صرف اسلام ہے اور اسی طرف اشارہ ہے اس دُعا میں جو حضرت یوسف علیہ السلام نے
کی تھی کہ الہی ! مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔
اسلامی لٹریچر سے اس کی تصدیق لغت کی اس تشریح کے علاوہ اسلامی دینی لٹریچر سے بھی اس اصطلاح کی
تصدیق ہوتی ہے مثلاً حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مَنْ صَلَّى صَلُوتَنَا وَ اسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ
ذِمَّةُ الله وَ ذِمَّةً رَسُولِهِ فَلَا تَخْفَرُوا اللهَ فِي ذِمَّته 246 جو شخص ہماری طرح کی نماز
پڑھتا ہے۔ ہمارے قبلے کی طرف منہ کرتا ہے اور ہمارے ذبیحہ کو کھاتا ہے وہ مسلمان ہے
اور اللہ اور اس کے رسول کی حفاظت اس کو حاصل ہے۔ پس اے مسلمانو ! اُس کو کسی
قسم کی تکلیف دے کر خدا تعالیٰ کو اُس کے عہد میں جھوٹا نہ بناؤ۔
اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ھیں ثَلَاثُ مِنْ أَصْلِ
الْإِيْمَانِ أَلْكَفُّ عَمَّنْ قَالَ لَا اله إِلَّا الله لَا تَكَفَّرْهُ بِذَنْبٍ وَ لَا تُخْرِجُهُ مِنَ
الإِسْلامِ بِعَمَلٍ - 247 ایمان کی تین جڑیں ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جو شخص لا الهَ
الا اللہ کہہ دے تو اُس کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی نہ کر ، اُس کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر نہ بنا
اور اسلام سے خارج مت قرار دے۔
اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں الْإِسْلَامُ عَشَرَةُ أَسْهُم وَقَدْ
خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ شَهَادَةُ أَنْ لا إِله إِلَّا اللهُ وَهِيَ الْمِلَّة 248 اسلام کے دس حصے ہیں

انوار العلوم جلد 23
347
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
جس شخص کے حصے میں ایک حصہ بھی نہ آیا ہو وہ تباہ ہو گیا۔ پہلا حصہ یہ ہے کہ وہ لا
إلهَ إِلَّا الله کی گواہی دے۔ یعنی جو شخص لا إِلَهَ إِلَّا الله کہہ دیتا ہے وہ ملتِ اسلامی
میں داخل ہو جاتا ہے۔
اسی طرح بخاری کتاب الایمان میں آتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
رض
نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے دریافت فرمایا کہ أَتَعْلَمُوْنَ مَا الْإِيْمَانُ بِاللَّهِ وَحْدَةً -
کیا تمہیں معلوم ہے کہ ایمان کی کیا تعریف ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اُس کا رسول
بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا شَهَادَةُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللَّهِ۔
ایمان یہ ہے کہ انسان اپنے مُنہ سے لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہہ دے۔
اسی طرح حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ مَنِ انْتَقَصَ مِنْهُنَّ شَيْئًا فَهُوَ
سَهُمْ مِنْ سِهَامِ الْإِسْلَامِ تُرِكَ وَمَنْ تَرَكَهُنَّ كُلَّهُنَّ فَقَدْ تَرَكَ الْإِسْلَامَ 249
کہ اسلام کے کئی حصے ہیں جس نے ان حصوں میں سے کوئی حصہ کھو دیا اُس نے اسلام کے
حصوں میں سے ایک حصہ کھو دیا اور جس نے سارے حصے کھو دیئے اُس نے سارا اسلام کھو دیا۔
ان حدیثوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک اسلام محض لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہنے سے
حاصل ہو جاتا ہے اور ملت اسلامیہ اسی کا نام ہے جو جو شخص لا إِلَهَ إِلَّا الله کہہ دے
وہ ملت اسلامیہ میں شامل ہو جاتا ہے۔ جو شخص اسے ملت اسلامیہ سے خارج قرار دے
وہ خدا اور رسول پر ظلم کرتا ہے اور انہیں جھوٹا قرار دیتا ہے۔ ان معنوں میں میں ہم ہم نے نے کبھی
کسی مسلمان کو کافر نہیں کہا بلکہ سارے کے سارے مسلمان فرقوں کو ہم ملت اسلامی کا جزو
قرار دیتے رہے ہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ إِنْكَارُ بِمَا أَنْزَلَ
اللهُ هُوَ بِهِ كُفْرٌ وَلَيْسَ كَمَنْ كَفَرَ بِاللهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ - 250 الله تعالى
کی کسی وحی یا الہام کا انکار کفر تو ہے لیکن وہ ایسا کفر نہیں جیسے اللہ ، ملا ئکہ ، کتب اور رسل
کا کفر ہوتا ہے۔
اسی طرح امام ابن تیمیہ کہتے ہیں الْكُفْرُ كُفْرَانِ أَحَدُ هُمَا يَنْقُلُ عَنِ الْمِلَّةِ
وَالْآخَرُ لَا يَنْقُلُ عَنِ الْمِلَّةِ 251 یعنی کفر دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک کفر ملت سے نکال دیتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی