حضرت امام ابو حنیفہؒ کا عقیدہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
349
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
قرار دیا گیا گیا ہے۔ حالانکہ حالانکہ متعدد مواقع پر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں کہ
لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہنے سے انسان ملت اسلامی میں داخل ہو جاتا ہے اور کوئی اور گناہ اُسے ملتِ
اسلامیہ سے خارج نہیں کرتا۔ ان حدیثوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہی ماننا پڑتا ہے کہ جب
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کلمہ گو کو خارج از اسلام قرار دیا تو اس کے معنے یہ
ہیں کہ ایمان کے بعض مدارج سے یہ شخص محروم ہے اور جب کسی شخص کو ملتِ اسلامیہ
میں داخل قرار دیا ہے تو اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اُس کے اندر ایمان کے تمام مدارج
کامل طور پر پر پائے جاتے ہیں بلکہ اس اس کے کے یہ یہ معنے ہیں کہ وہ اسلامک باڈی پولٹکس
(ISLAMIC BODY POLITICS) کا ممبر ہو گیا ہے اور اگر ہم نے کسی شخص کو
مؤمن یا کافر کہا ہے تو انہی معنوں کی رُو سے کہا ہے۔
حضرت امام ابو حنیفہ کا عقیدہ حضرت ابو حنیفہ بھی اس عقیدہ پر قائم تھے جو ہم نے اوپر بیان کیا ہے۔ چنانچہ کتاب
معین الحکام مصنفہ ابو الحسن طرابلسی میں جو جماعت اسلامی کی طرف سے پیش کی گئی ہے
اور جس کے حاشیہ والی کتاب سے انہوں نے سند لی ہے اس کے صفحہ 202 پر امام طحاوی،
حضرت امام ابو حنیفہ اور ان کے ساتھیوں سے روایت کرتے ہیں کہ لَا يَخْرُجُ الرَّجُلُ مِنَ
الْإِيْمَانِ إِلَّا جُحُودَ مَا أَدْخَلَهُ فِيهِ - 254 یعنی حضرت امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب کا یہ
مذہب تھا کہ ایمان سے کوئی چیز کسی کو خارج نہیں کرتی سوائے اُس چیز کے دیدہ دانستہ
انکار کے جس نے اُس کو اسلام میں داخل کیا تھا۔ یعنی کلمہ شہادت، مطلب یہ ہے کہ جب
تک کلمہ شہادت کا کوئی شخص دیدہ دانستہ انکار نہ کرے اُس وقت تک کوئی چیز اس کو اسلام
سے خارج نہیں کرتی۔ پھر امام طحاوی کا جو حنفیوں میں مجتہد المذہب کی حیثیت رکھتے ہیں
یہ مذہب بیان کیا گیا ہے کہ ایسی صورت میں نہ تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس قسم
کا مرتد ہو گیا ہے کہ اس پر مرتدین کے احکام جاری کر دیئے جائیں اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں
کہ اس پر ایسے احکام جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کلمہ پڑھنے سے اس کا اسلام ثابت ہو چکا
تھا۔ اب کسی شک کی وجہ سے اس کو اسلام سے نہیں نکالا جاسکتا کیونکہ اسلام ہمیشہ غالب
انوار العلوم جلد 23
350
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رہتا ہے اور وہ عالم جس کے پاس ایسے شخص کا معاملہ پیش کیا جائے اس کو چاہئے کہ کسی
مسلمان پر جو کہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ چکا ہے کفر کا فتویٰ لگانے میں جلدی نہ کرے لیکن کفار
میں سے اگر کوئی شخص کلمہ پڑھے تو اس کے اسلام کا فتویٰ دے۔
ہمیں تعجب ہے کہ اُنہوں نے اس کتاب کے حاشیہ پر چھپی ہوئی ایک کتاب سے
حوالہ درج کر کے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ" کا یہ مذہب تھا کہ جو
شخص نبوت کا دعویٰ کرے اُس سے جو شخص معجزہ مانگے وہ کافر ہو جاتا ہے۔
ہمیں افسوس ہے کہ اس حوالہ کے پیش کرنے میں اُنہوں نے دیانت سے کام
نہیں لیا کیونکہ یہ مذہب مصنف کتاب کا بیان کیا گیا ہے ، امام ابو حنیفہ کا بیان نہیں کیا گیا
اور پھر مصنف کتاب کے نزدیک بھی یہ بیان کیا گیا ہے کہ یہ اختلافی مسئلہ ہے۔ اگر کوئی
شخص اس غرض کے لئے سوال کرے کہ اگر وہ معجزہ نہ دکھا سکے گا تو اس کا جھوٹ ظاہر
ہو جائے گا تو پھر وہ کافر نہیں ہوتا۔ 255
جس سے یہ احتمال نظر آتا ہے کہ اگر وہ معجزہ دکھا دے گا تو اس کی نبوت ثابت
ہو جائے گی اس لئے اس کے گھر کا سوال ہی نہیں رہے گا۔ اِسی مصنف کتاب کا مذہب
صفحہ 205 پر بیان کیا گیا ہے کہ إِذَا كَانَ فِي الْمَسْئَلَةِ وُجُوهٌ تُوْجِبُ التَّكْفِيرَ وَوَجْهُ
وَاحِدٌ يَمْنَعُ فَعَلَى الْمُفْتِى أَن يَمِيلَ إِلى ذَلِكَ الْوَجْمِ یعنی اگر کسی شخص کے کافر
بنانے میں بہت سی وجوہ پائی جاتی ہوں لیکن ایک وجہ تکفیر سے روکتی ہو تو مفتی کا فرض ہے
کہ وہ اس ایک وجہ کی طرف مائل ہو جو اُس کو کافر بنانے سے روکتی ہے اور ان وجوہ کی
طرف توجہ نہ کرے جو اُسے کا فربنانے کی تائید کرتی ہیں۔
ہم نے جو یہ لکھا ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ کا یہ مذہب ہے کہ جو چیز کسی کو
اسلام میں داخل کرتی ہے وہی اُس کو اسلام میں قائم رکھتی ہے بلکہ اگر کوئی شخص شک کی
وجہ سے انکار بھی کر دے تب بھی وہ اس کے ہوتے ہوئے اسلام سے نہیں نکلتا۔ اس کی
تشریح لسان الحکام میں جس سے جماعت اسلامی نے حوالہ لیا ہے یہ کی گئی ہے کہ :-
قدوری کتاب کی شرح میں یہ لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص