جماعت احمدیہ کی طرف سے لفظِ کافر کا کم سے کم استعمال

انوارالعلوم (جلد 23)

358
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس حوالہ میں حضرت ابوہریرہ کی اُس حدیث کی طرف اشارہ ہے جو روح المعانی
انوار العلوم جلد 23
میں مروی ہے۔ 273
پھر لکھا ہے:۔
نجات کے متعلق ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہر وہ شخص جو
صداقت کے سمجھنے سے گریز کرتا ہے اور یہ کوشش کرتا ہے کہ
صداقت اُس کے کان میں نہ پڑے تاکہ اُسے ماننی نہ پڑے۔ یا جس پر
حجت تمام ہو جائے مگر پھر بھی ایمان نہ لائے خدا تعالیٰ کے نزدیک
66
قابل مواخذہ ہے “۔ 274
ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ موجودہ امام جماعت احمدیہ کے نزدیک مسلمان
ایسے کافر نہیں جو ملتِ اسلامیہ سے خارج ہوں اور اُن کے نزدیک نجات کا تعلق
محبت الہی پر ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے اندر محبت الہی رکھتا ہے تو اگر اُس کے اندر کچھ
غلطیاں بھی ہیں اور بعض قسم کا گھر بھی پایا جاتا ہے تب بھی اللہ تعالیٰ اُس کی نیک نیتی کو
دیکھ کر اور اُس کی محبت کے جذبات کو دیکھ کر اُس کی بخشش کے کوئی نہ کوئی سامان کر دے
گا۔
جماعت احمدیہ کی طرف سے اس جگہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جب کہ احمدی
بھی اور لفظ کا فر کا کم سے کم استعمال جماعت کفر کے معنے بھی اور کرتی تھی اور ان الفاظ کو صرف جواباً استعمال کرتی تھی تو
پھر کیوں اُن کی طرف سے کوشش نہیں ہوئی کہ ان الفاظ کا استعمال کم کیا جائے یا رو کا
جائے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہماری طرف سے ایسی کوشش ہوتی رہی ہے۔ چنانچہ
بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی کتاب ”انجام آتھم “ میں اس تحریک کو پیش کیا تھا کہ :-
نہ ہمیں غیر احمدی علماء گالیاں دیں نہ ہم اُن کا جواب دیں
اور اس طرح سات سال تک خاموشی سے گزار دیں۔ اِس عرصہ میں
خدا کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے اور ان دنوں میں مجھے اسلام کے
کی

انوار العلوم جلد 23
359
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
دُشمنوں سے مقابلہ کرنے کی مہلت دی جائے۔ اگر میں ان ایام میں
اسلام کی کوئی عظیم الشان خدمت کر لوں تو خود مسلمانوں کی سمجھ میں
آجائے گا کہ میں اسلام کا خادم ہوں، دُشمن نہیں اور اگر میں ایسانہ کر
سکوں تو پھر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ میں اسلام کا خیر خواہ
نہیں۔
اسی طرح 26 فروری 1899ء کو آپ نے ایک اعلان اپنی جماعت کے نام شائع
کیا اور اُس میں لکھا کہ :-
کسی کے دل کو ان الفاظ سے دُکھ نہ دیں کہ یہ کافر ہے یا
دجال ہے یا کذاب ہے یا منتری ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے ضمیمہ انجام آتھم
کے صفحہ ۲۷ میں شیخ محمد حسین اور اُس کے گروہ سے یہ بھی درخواست
کی تھی کہ وہ سات سال تک اس طور سے ہم سے صلح کر لیں کہ تکفیر
اور تکذیب اور بد زبانی سے منہ بند رکھیں اور انتظار کریں کہ ہمارا انجام
کیا ہوتا ہے لیکن اُس وقت کسی نے ہماری یہ درخواست قبول نہ کی اور نہ
چاہا کہ کافر اور دجال کہنے سے باز آجائیں۔ یہاں تک کہ عدالت کو اب
امن قائم رکھنے کے لئے وہی طریق استعمال کرنا پڑا جس کو ہم صلح کاری
کے طور سے چاہتے تھے “۔ 276 سے تھے۔
یہ دوسری کوشش تھی۔ مگر اس کے باوجود غیر احمدی علماء اپنی گفر بازی سے باز
نہ آئے۔ اس کے بعد 1910ء میں جماعت احمدیہ میں باہم اختلاف پیدا ہو گیا اور کچھ
احمدیوں نے غیر احمدیوں کی مدد حاصل کرنے کے لئے مرزا صاحب کو ایسے رنگ میں
پیش کرنا چاہا کہ اُن کا وجود اور عدم وجود برابر ثابت ہوتا تھا۔ تب جماعت احمد یہ کے اُس
حصہ نے جو کہ مرزا صاحب کی آمد کو اہم قرار دیتا تھا اُن اصطلاحات کے مطابق جو کہ
احمد یوں میں پائی جاتی ہیں اور جن کا اوپر ذکر کیا جا چکا ہے اس مسئلہ پر اپنے خیالات کا اظہار
کیا لیکن اُس وقت اُن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کسی وقت یہ با ہمی گفت و شنید

انوار العلوم جلد 23
360
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
پبلک میں افتراق پیدا کرنے کا ذریعہ بنائی جائیگی لیکن یہ گفت و شنید بھی 1922 ء تک ختم
ہو گئی۔ 1922ء کے بعد کوئی کتاب امام جماعت احمدیہ کی طرف سے ایسی نہیں نکلی جس
میں اس مضمون کے متعلق اظہارِ خیالات کیا گیا ہو۔ اگر کوئی تحریر شائع ہوئی ہے تو وہ صلح
کی تائید میں شائع ہوئی ہے۔ چنانچہ امام جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک تحریر ریویو
آف ریلیجنز اُردو“ جولائی 1922ء میں شائع ہوئی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:۔
”جو شخص غیر احمدیوں کو کافر، یہودی اور جاہل بلا ضرورت
کہتا پھرتا ہے وہ در حقیقت شریعت کا مجرم اور فتنہ انگیز ہے۔ اگر
غیر احمدی اُس کے نزدیک کافر ہیں تو اُس کو یہ کہاں سے حق حاصل ہو
گیا کہ وہ اُن کو کافر کہتا پھرے۔۔۔۔۔ بلا وجہ اور بے ضرورت اس قسم کے
مضامین اخبار میں نکالنا اور زبانی کہتے پھر نا واقع میں فتنہ کا موجب ہے
اور اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو میں اُس کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
اپنے اخلاق کو درست کرے ورنہ وہ خدا کے نزدیک گنہگار ہے“۔
اسی طرح یکم مئی 1935ء کو آپ کا ایک خطبہ الفضل میں چھپا ہے جس کے
الفاظ یہ ہیں کہ :-
اب بھی ہمیں کس طرح بار بار اُن کی طرف سے کافر کہا
جاتا ہے اور اخبارات میں لکھا جاتا ہے۔ کیا ہمارے اخبارات میں بھی
لکھا جاتا ہے کہ احراری کا فر ہیں ؟ ہم تو کہتے ہیں جو کسی کو بلا وجہ کافر کہتا
ہے وہ اُس کی دل آزاری کرتا ہے“۔
پس ہماری طرف سے برابر یہ کوشش ہوتی رہی ہے کہ ان الفاظ کو استعمال نہ کیا
جائے لیکن احرار اور اُن کے ساتھیوں کی طرف سے ان الفاظ کو کثرت سے استعمال کیا
جاتا ہے اور وہ الفاظ جو کسی زمانہ میں صرف جواباً استعمال کئے گئے تھے اور جو گزشتہ پچاس
برس میں جماعت احمدیہ کی طرف سے کبھی استعمال نہیں کئے گئے اشتعال دلانے کے
لئے اُن کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے۔ حالانکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر

آج 10 میں سے 10 باقی