علماء کا شغلِ تکفیر
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
361
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کسی شخص نے کسی کو پیٹھ پیچھے گالی دی اور دوسرے شخص نے وہ گالی اُس کو پہنچادی تو اس
کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی نے کسی شخص کو تیر مارا اور وہ لگا نہیں لیکن دوسرے شخص
نے وہ تیر اُٹھایا اور اُس کے سینہ میں گھونپ دیا۔
علماء کا شغل تکفیر اسلام اور گھر کے بارہ میں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ
صرف یہی بات نہیں کہ غیر احمدیوں نے احمدیوں کو کافر کہا ہے
جس کے نتیجہ میں ایک لمبے عرصہ کے بعد احمدیوں کو جواب دینا پڑا اور اس جواب میں
بھی وہ بہت محتاط رہے بلکہ اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ مسلمانوں کو کافر کہنے کی رسم
علماء میں بہت دیر سے چلی آتی ہے۔ چنانچہ اسلامی بنیادی اصول کے مضمون میں ہم بتا چکے
ہیں کہ شروع زمانہ اسلام سے علماء بزرگانِ اسلام کو کافر کہتے آئے ہیں۔ اب ہم چند
حوالے اس بارہ میں دیتے ہیں کہ زمانہ قریب میں بھی سنیوں نے شیعوں کو خارج از
اسلام قرار دیا ہے اور اُن کے ساتھ مناکحت حرام ، اُن کا ذبیحہ حرام ، اُن کا جنازہ حرام بلکہ
اُن کاسنی کے لئے جنازہ پڑھنا بھی حرام قرار دیا ہے۔ 277
اسی طرح شیعہ حضرات کا فتویٰ سنیوں کے متعلق ہے کہ وہ سب غیر ناجی ہیں۔
خواہ شہید ہی کیوں نہ ہوں۔ 278
تمام سنی جو آئمہ اہل بیت پر ایمان نہیں لاتے کا فر ہیں۔ 279
دیو بندی علماء نے مولوی ابو الحسنات صاحب کے والد اور ان کے پیر مولوی
احمد رضا خان صاحب کی نسبت یہ فتویٰ دیا ہے کہ وہ اور اُن کے اتباع کافر ہیں۔ اور جو
انہیں کافر نہ کہے یا اُن کے کافر کہنے میں کسی وجہ سے بھی شک کرے وہ بھی بلا شبہ قطعی
کافر ہے۔ 280
اب مولانا میکش خود بتائیں کہ اُن کے پیر مولوی احمد رضا خان صاحب اور اُن
کے ماننے والوں کے گھر میں آیا اُن کو کوئی شک ہے یا نہیں اور اسی فتویٰ میں وہ دیو بندیوں
کو سچا سمجھتے ہیں یا جھوٹا ؟
بریلوی علماء نے بھی کمی نہیں کی۔ وہ فتویٰ دیتے ہیں کہ دیو بندی علماء سب
انوار العلوم جلد 23
362
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مسلمانوں کے اجتماعی فتویٰ سے کافر ہیں۔ مرتد اور اسلام سے خارج ہیں۔
281
اس فتویٰ میں حرمین کے علماء بھی شامل ہیں۔ نہ معلوم میکش صاحب اس فتویٰ
کے بعد جو اجماعی ہے اپنے پہلو میں بیٹھنے والے دیو بندی علماء کی نسبت کیا فتویٰ دیتے ہیں
اور اجماع کی کیا قیمت لگاتے ہیں۔
مولانا ابو الحسنات اور میکش صاحب تو آج کہہ رہے ہیں کہ احمدیوں پر کفر کا
فتویٰ اصلی ہے اور باقی فرقوں پر رسمی ۔ مگر احمد رضا خان صاحب بریلوی اور علماء حرمین
اپنے فتویٰ میں بائی سلسلہ احمدیہ اور دیوبندی علماء کا نام اکٹھا لکھتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں
کہ یہ وہابی یعنی دیو بندی اوپر کے گنائے ہوئے لوگوں میں سے سب سے بڑے کافر ہیں۔
282
اہل حدیث کے بارہ میں سنی علماء نے فتویٰ دیا ہے کہ مرتد ہیں اور باجماع امت
اسلام سے خارج ہیں۔ 283
اہلِ حدیث نے مقلدین کی نسبت لکھا ہے حنفی ، شافعی، مالکی، حنبلی، چشتیہ،
قادریہ، نقشبندیہ مجددیہ سب لوگ مشرک اور کافر ہیں۔ 284
لیکن باوجود اس کے اس گھر کے نتیجہ میں کبھی بھی کسی کو اقلیت قرار دینے یا
مسلمانوں کے جائز حقوق سے محروم قرار دینے کی کوشش نہیں کی گئی۔ چنانچہ سب سے کی تھی۔ چنانچہ سب سے
پہلی مثال تو ان مرتدین کی ہے جن کو خود قرآن کریم نے کافر قرار دیا ہے۔ منافقوں کے
متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا
ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِ يَهُمُ سَبِيلًا - 285 یعنی منافق
پہلے ایمان لائے پھر کافر ہو گئے، پھر ایمان لائے پھر کافر ہو گئے اور پھر گھر میں اور بھی
بڑھ گئے لیکن باوجود ان صریح الفاظ کے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں منافقوں کو
اسلامی حقوق سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ وہ آخر تک مسلمانوں میں شامل رکھے گئے، ان
سے مشورے لئے جاتے رہے اور اُن کو تمام اسلامی کاموں میں شریک رکھا گیا۔ یہ عجیب رکھا
بات ہے کہ خدا کسی کو کافر کہتا تو وہ محض کلمہ پڑھنے کی وجہ سے باوجود خدا کے محکم کے
انوار العلوم جلد 23
363
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسلامی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاتا لیکن یہ علماء جس کو کافر کہیں وہ باوجود کلمہ پڑھنے
کے اور قسمیں کھانے کے کہ میں مسلمان ہوں، اسلامی حقوق سے محروم کیا جاسکتا ہے۔
دوسری مثال اس امر کے متعلق خوارج کی ہے۔ خوارج کے متعلق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں قَوْمٌ يُحْسِنُونَ الْقِيْلَ وَ يُسِيتُونَ
الْفِعْلَ يَقْرَءُ وْنَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيْهِمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّيْنِ مَرُوقَ السَّهْمِ
مِنَ الرَّمِيَّةِ 286 یعنی مسلمانوں میں ایک جماعت ایسی پیدا ہو گی جو باتیں کرنے میں
تو بڑی اچھی نظر آئے گی لیکن اُن کے افعال نہایت نا پسندیدہ ہوں گے ۔ وہ قرآن
پڑھیں گے لیکن قرآن اُن کے گلے سے نہیں اُترے گا اور وہ دین سے اسی طرح نکل
جائیں گے جس طرح تیر اپنے نشانہ سے نکل جاتا ہے۔
تاریخ سے ظاہر ہے کہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اس پر متفق تھے کہ یہ حدیث
خوارج کے متعلق ہے لیکن باوجود اس کے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو کافر کہا
پھر بھی اُن کو اسلامی حقوق سے محروم نہیں رکھا گیا۔ اُنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے
جنگ کی اور لازما سیاسی طور پر اُن سے جنگ کرنی پڑی لیکن جب ان کو شکست ہوئی اور اُن
کے آدمی قید ہوئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اُن کے ساتھ کافر جنگ کرنے والوں
کا سلوک نہیں کیا بلکہ مسلمانوں والا کیا۔ چنانچہ ابن قتیبه کتاب الامامت و السیاست
66
میں لکھتے ہیں: اَخَذَ عَلِيٌّ مَا كَانَ فِي عَسْكَرِهِمْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ فَأَمَّا السَّلَاحَ
وَالدَّوَابِ فَقَسَّمَهُ عَلِيٌّ بَيْنَنَا وَأَمَّا الْمَتَاعَ وَالْعَبِيدَ وَالَّا مَاءَ فَإِنَّهُ حِيْنَ قَدِمَ
الْكُوفَةَ رَدَّةً عَلَى أَهْلِهِ 287 حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خوارج کے لشکر کی تمام
چیزوں پر قبضہ کر لیا۔ ہتھیار اور جنگی سواریاں تو لوگوں میں تقسیم کروائے لیکن سامان و
غلام اور لونڈیوں کو کوفہ واپس آنے پر اُن کے مالکوں کو لوٹا دیا۔
نہ ہو
اِس حوالہ سے ظاہر ہے کہ اُن کے قیدیوں کو غلام نہیں بنایا گیا۔ نہ مردوں کو،
عورتوں کو ، نہ بچوں کو اور اُن کی جائدادیں ضبط نہیں کی گئیں، حالانکہ وہ باغی تھے۔
صرف اسلام کے نام کی وجہ سے اور کلمہ پڑھنے کی وجہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے