بحث کا خلاصہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
365
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسلامی حقوق حاصل کرو۔ اُس نے اس کے جواب میں حضرت عمر
سے سوال کیا کہ حضور کیا اسلام ان لوگوں کو حقوق سے محروم کرتا
ہے جو ظاہر میں اسلام قبول کریں اور کیا اُن کے لئے اسلام نے کوئی
راستہ کھلا نہیں چھوڑا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا
کہ اسلام نے ان لوگوں کے لئے بھی رستہ کھلا رکھا ہے اور پھر
خاموش ہو گئے“۔ 290
اسی طرح جو آیت ہم نے منافقوں کے متعلق پہلے لکھی ہے اس مضمون کی ایک
دوسری آیت یعنی يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَ لَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوا بَعْدَ
اسلامِهِم 291 وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے یہ فقرات نہیں کہے۔
حالانکہ وہ اسلام لانے کے بعد کا فر ہو چکے ہیں۔
امام شافعی نے تفصیلی بحث کی ہے اور لکھا ہے کہ اس سے صاف نتیجہ نکلتا ہے کہ
جو شخص منہ سے کلمہ پڑھتا ہے خواہ دل میں اسلام پر ایمان نہ لایا ہو اُسے مرتد قرار نہیں
دیا جا سکتا۔ 292
ان حوالوں سے جو ہم اُوپر درج کر چکے ہیں مندرجہ ذیل نتائج بحث کا خلاصہ
نکلتے ہیں :-
اول: ایک اسلام بمعنی کامل ایمان ہوتا ہے اور سب مسلمان ہر گز اس میں شامل نہیں۔
دوسرا اسلام کلمہ پڑھ کر اسلام میں شمولیت کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔ اس مسلم
کے یہ ہو کے لئے یہ کوئی شرط نہیں کہ اس کو پورا ایمان نصیب ہو بلکہ بغیر کسی قسم کے
ایمان کے بھی ایسا شخص مسلمان ہو سکتا ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی
کارروائی نہیں کی جاسکتی سوائے نصیحت اور وعظ اور دُعا کے۔
دوم: احمدیوں نے خارج از اسلام اور کافر ہونے کا فتویٰ غیر احمدیوں کے متعلق پہلے نہیں
دیا بلکہ پہلے اُنہوں نے احمدیوں پر ایسا فتویٰ لگایا۔
سوم: غیر احمدیوں نے احمدیوں ہی پر یہ فتویٰ نہیں لگایا بلکہ وہ ہمیشہ سے ایک دوسرے پر
انوار العلوم جلد 23
فتویٰ لگاتے چلے آئے ہیں۔
366
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
چہارم: جب غیر احمدیوں نے آپس میں ایک دوسرے پر فتویٰ لگایا اور احمدیوں پر فتویٰ
لگایا تو انہوں نے اس کے یہ معنی لئے کہ وہ اسلام کی جامع و مانع تعریف سے بھی
باہر ہیں۔
پنجم : جب احمدیوں نے جوابا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق
غیر احمدیوں پر کوئی فتویٰ لگایا تو اس فتوے میں اُنہوں نے یہ احتیاط کی کہ اُن کو
ایمانِ کامل سے تو محروم قرار دیا لیکن اسلام کی جامع و مانع تعریف سے باہر نہیں کیا
اور مختلف مواقع پر واضح کر دیا کہ وہ انہیں اسلام کی جامع ومانع تعریف کے اندر
شامل رکھتے ہیں۔
ششم: غیر احمدیوں نے جب احمدیوں پر فتوی لگایا تو انہوں نے انہیں دائمی جہنمی قرار دیا
لیکن احمدیوں نے جب کسی پر فتویٰ لگایا تو ساتھ ہی یہ کہہ دیا کہ اول تو اس فتویٰ کے
یہ معنی نہیں کہ اسلام کی جامع و مانع تعریف سے وہ نکل گئے ہیں۔ دوم لفظ گھر کا
اگر کسی معنوں میں بھی اُن پر اطلاق ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے
نزدیک بھی قابلِ مواخذہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا مواخذہ محض بد نیتی اور اتمام حجت پر
ہوا کرتا ہے۔ اگر اُن کی نیت نیک ہے اور اگر اُن پر اتمام حجت نہیں ہوا تو وہ کسی
سزا کے مستحق نہیں۔
وہ
ہفتم: احمدیوں نے متواتر اس بات کا اعلان کیا کہ ہم صلح کرنا چاہتے ہیں۔ اگر غیر احمدی
اپنے فتوؤں کو واپس لے لیں تو ہم بھی اپنے فتوے واپس لینے کے لئے تیار ہیں
اور جماعت کو روکا کہ ایسے الفاظ دوسروں کے متعلق استعمال نہ کیا کرو لیکن
غیر احمدیوں نے فتوؤں میں ابتدا بھی کی اور پھر احمدیوں کی امن کی اپیلوں پر کان بھی
نہ دھرا اور شروع دن سے آج تک متواتر اُن فتوؤں کو دُہراتے اور پھیلاتے چلے
آرہے ہیں۔