احمدیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کا فتویٰ پہلے غیر احمدی مولویوں نے ہی دیا ہے
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
368
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کے علاوہ پالم پور میں اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں
مگر یہی مولانا مودودی جو حیدر آباد میں ملازم رہے ہیں اُنہوں نے کبھی ان کے خلاف
آواز نہیں اُٹھائی۔ حالانکہ وہ جو الزام ہم پر لگاتے ہیں، ہیں، ان سے زیادہ سخت الزام ان پر
لگتے ہیں۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم ان باتوں کو جائز سمجھتے ہیں ہم صرف یہ بتاتے ہیں
کہ جب یہ مولوی ہم پر الزام لگاتے ہیں تو ان کی نیت ٹھیک نہیں ہوتی۔ جو لوگ ان کا
سر پھوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اور اس کو جائز سمجھتے ہیں اُن کے سامنے تو یہ نظریں
نیچی کر لیتے ہیں اور جو لوگ امن پسند شہری ہیں اُن پر ان کا سارا غصہ نکلتا ہے۔ یہ جانتے
ہیں کہ اگر آغا خان کے خلاف کچھ کہا تو گورنمنٹ بھی گردن مروڑے گی اور بہت
سارے چندوں اور امدادوں سے بھی محروم ہو جانا پڑے گا۔
احمدیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کا فتویٰ اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ یہ
پہلے غیر احمدی مولویوں نے ہی دیا ہے باتیں بھی ایسی ہیں کہ جن میں پہل انہیں لوگوں نے کی ہے۔
مثلاً احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے پہلے انہیں نے روکا ہے۔ چنانچہ 1892ء
میں مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے بائی سلسلہ احمدیہ کے متعلق فتویٰ دیا کہ :-
نہ اس کو ابتداء سلام کریں ۔۔۔۔۔ اور نہ اس کے پیچھے اقتداء
کریں
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے فتویٰ دیا کہ :-
وو
قادیانی کے مرید رہنا اور مسلمانوں کا امام بننا دونوں باہم
ضدین ہیں۔ یہ جمع نہیں ہو سکتیں “۔ 295
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے فتویٰ دیا کہ :-
66
اس کو اور اس کے اتباع کو امام بنانا حرام کو امام بنانا حرام ہے “۔ 296
مولوی ثناء اللہ صاحب امر تسری نے فتویٰ دیا کہ :-
اس کے خلف نماز جائز نہیں “۔ 297
انوار العلوم جلد 23
369
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مولوی عبد السمیع صاحب بدایونی نے فتویٰ دیا کہ :-
کسی مرزائی کے پیچھے نماز ہر گز جائز نہیں۔ مرزائیوں کے
پیچھے نماز پڑھنا ایسا ہے جیسا ہندوؤں اور یہود و نصاری کے پیچھے۔
مرزائیوں کو نماز پڑھنے یا دیگر مذہبی احکام ادا کرنے کے لئے اہل سنت
والجماعت اور اہل اسلام اپنی مسجدوں میں ہر گز نہ آنے دیں“۔ 298
مولوی عبد الرحمن صاحب بہاری نے فتویٰ دیا کہ :-
”اس کے اور اس کے متبعین کے پیچھے نماز محض باطل و
مردود ہے ۔۔۔۔۔ ان کی امامت ایسی ہے جیسے کسی یہودی کی
امامت “ 299
مفتی محمد عبد الله صاحب ٹونکی لاہور نے فتویٰ دیا کہ :-
” اس کے اور اس کے مریدوں کے پیچھے اقتداء ہر گز درست
300 نہیں
مولوی عبد الجبار صاحب عمر پوری نے فتویٰ دیا کہ :-
”مرزا قادیانی اسلام سے خارج ہے ۔۔۔۔۔ ہر گز امامت کے
لائق نہیں “۔ 301
مولوی عزیز الرحمن صاحب مفتی دیو بند نے فتویٰ دیا کہ :-
ہے
66
302"
جس شخص کا عقیدہ قادیانی ہے اس کو امام صلوۃ بنانا حرام
مشتاق احمد صاحب دہلوی نے فتویٰ دیا کہ :-
مرزا اور اُس کے ہم عقیدہ لوگوں کو اچھا جاننے والا جماعت
اسلام سے جدا ہے۔ اور اس کو امام بنانا نا جائز ہے “۔ 303
مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی نے فتویٰ دیا کہ :-
اس کے پیچھے نماز پڑھے ۔۔۔۔۔ کا حکم بعینہ وہی ہے جو مرتد کا