سوال نمبر 6 شِقِّ اوّل متعلق خوشامدِ انگریز وغیرہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
372
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ”شادی کفو میں کرو“۔ 315
اس لئے یہ بھی ایک کفو ہے کہ انسان ایک امام کو مانتا ہے اور دوسرا اُسے کافر کہتا
ہے تو کفو تو آپ ہی بدل جاتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود ابو جہل کے خاندان کے مسلمان ہو
جانے کے ابو جہل کی بیٹی لینے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منع فرمایا اور یہاں تک فرما دیا
کہ خدا کے دشمن اور خدا کے رسول کی بیٹیاں ایک گھر میں جمع نہیں ہو سکتیں۔ حالانکہ وہ
لوگ مسلمان تھے “۔ 316
شادی کے لئے کفو کی شرط پس شادی کے لئے صرف مسلمان ہونے کی
شرط نہیں کفو کی بھی شرط ہے۔ اگر کوئی شخص
اپنی ایم۔ اے لڑکی کو ایک جاہل مرد سے نہیں بیاہتا تو اس کے یہ معنی تو نہیں ہوتے کہ
وہ اسے خارج از ملت اسلامیہ سمجھتا ہے یا ایک امیر آدمی اپنی لڑکی ایک غریب سے نہیں
بیاہتا تو اس کے یہ معنے کہاں ہوتے ہیں کہ وہ اُسے خارج از ملت اسلامیہ سمجھتا ہے۔ ہاں یہ
سمجھتا ہے کہ کفو نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کا میل آپس میں مناسب نہیں۔ اس سے نہ
غیر قومیت ثابت ہوتی ہے، نہ غیر مذہب ثابت ہوتا ہے صرف سوشل تعلقات کی دقت
اس کا باعث ہوتی ہے۔
سوال نمبر 6 شق اول متعلق خوشامد انگریز و غیره
ششم ۔ یہ کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک غیر مسلم حکومت کی اطاعت کی تعلیم دی ہے اور
اس کی تائید میں جہاد کو منسوخ قرار دے دیا ہے اور اس کی خوشامد کی ہے۔
اس کے متعلق یاد رہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی پیدائش سکھوں کے زمانہ میں
ہوئی تھی اور اُنہوں نے اپنے بچپن کے زمانہ میں سکھوں کے مظالم دیکھے تھے جو مسجدوں
کو گراتے تھے اور مسجدوں کو گرا کر اصطبل بناتے تھے، مسلمان لڑکیوں کو اُٹھا کر لے
جاتے تھے، مسلمانوں کے مال لوٹ لیتے تھے ، اذان نہیں دینے دیتے تھے۔ اس کے بعد
انوار العلوم جلد 23
373
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
انگریزی حکومت آئی اور اس نے ان سب مظالم کو ختم کر دیا۔ اُن کے اس نیک سلوک کو
دیکھنے کے بعد اگر بانی سلسلہ احمدیہ نے ان کی تعریف کی اور اُن کا مذہب میں دست اندازی
نہ کرنا پسند کیا تو یہ کون سی عجیب بات ہے۔
حضرت یوسف علیہ السلام نے فرعون مصر کی نوکری کی تھی اور قرآن میں
صاف آتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کو اس لئے نہیں روک سکتے تھے کہ قانونِ ملک اس کی
اجازت نہیں دیتا تھا۔ 317 گویا یوسف علیہ السلام قانونِ ملک کے پابند تھے اور پابند رہنا
چاہتے تھے۔
اسی طرح مسیح علیہ السلام کے متعلق انجیل میں لکھا ہے کہ جب کچھ لوگوں نے
منصوبہ کر کے اُن سے سوال کیا کہ کیا قیصر کو
ہمیں ٹیکس دینا چاہئے یا نہیں؟ تو انہوں نے
کہا کہ تم مجھے ٹیکس کا سکہ دکھاؤ اور اس کو دیکھ کر کہا کہ اس پر تو قیصر کی تصویر ہے۔ پس جو
قیصر کا ہے قیصر کو دو اور جو خدا کا ہے خدا کو دو۔ 318
خود رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو حبشہ میں
بھجوا دیا۔ ان لوگوں نے کئی سال تک اس حکومت کی اطاعت کی اور اس دوران میں جب
حبشہ کے بادشاہ کو ایک دُشمن سے لڑائی پیش آئی تو مسلمانوں نے اُس سے درخواست کی
کہ ہمیں بھی جنگ میں شامل ہونے دیا جائے کیونکہ ہم پر آپ کے احسانات ہیں اور
اُنہوں نے اس کی کامیابی کے لئے دُعائیں کیں۔ 319
سید احمد صاحب بریلوی سے جب لوگوں نے پوچھا کہ آپ اتنی دُور سکھوں سے
جہاد کرنے کیوں جاتے ہیں ؟ انگریز جو اس ملک پر حاکم ہیں کیا وہ اسلام کے منکر نہیں۔ پھر
آپ یہیں جہاد کیوں نہیں شروع کر دیتے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انگریز مذہب میں
دخل اندازی نہیں کرتے اس لئے اُن سے جہاد جائز نہیں لیکن سیکھ چونکہ مذہب میں
دخل اندازی کرتے ہیں اس لئے میں اُن سے لڑتا ہوں۔ 320
پس اگر مرزا صاحب نے بھی انگریزوں کی تعریف کی اور اُن کی اطاعت کی
تعلیم دی تو اس میں حرج کیا ہوا۔ اُنہوں نے وہی کچھ کیا جو حضرت یوسف علیہ السلام نے