نقل عبارت میں تحریف
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
376
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور تبلیغ رسالت جلد 7 صفحہ 17 کے حوالے سے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ حضرت بائی
سلسلہ احمد یہ نے انگریزوں کی تعریف کی ہے۔
سب سے پہلے تبلیغ رسالت جلد 7 صفحہ 19 خود کاشتہ پودا کا جواب“
کے حوالہ سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی
عبارت پیش کی گئی ہے جس میں خود کاشتہ پودا کا فقرہ استعمال ہوا ہے۔ چونکہ یہ حوالہ
مجلس عمل کی طرف سے عدالت میں پیش کرنے کے علاوہ بکثرت شائع بھی کیا گیا ہے
اور ہر جلسہ میں اسے پیش کر کے بہ شد و مد یہ الزام لگایا گیا ہے کہ بانی سلسلہ احمد یہ
نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ جماعت احمد یہ انگریزوں کا خود کاشتہ پودا ہے اور اُنہوں نے
مسیح موعود اور مہدی ہونے کا دعویٰ انگریزوں کے ایماء پر کیا تھا۔ چونکہ یہ پروپیگنڈا بہت
وسیع پیمانہ پر کیا گیا ہے اس لئے ہم مناسب خیال کرتے ہیں کہ اس موقع پر اس کا کسی قدر
تفصیلی جواب عرض کریں۔
نقل عبارت میں تحریف سب سے پہلی بات جس کی طرف ہم معزز
عدالت کو توجہ دلانا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اِس
عبارت کو پیش کرنے میں ذمہ داری سے کام نہیں لیا گیا اور اصل عبارت کے ابتدائی
الفاظ جن سے حقیقت حال پر روشنی پڑتی تھی حذف کر دئے گئے ہیں۔ اصل عبارت یوں
ہے:۔
مجھے متواتر اس بات کی خبر ملی ہے کہ بعض حاسد بد اندیش
جو بوجہ اختلاف عقیدہ یا یا کسی اور وجہ سے مجھ سے بغض اور عداوت
رکھتے ہیں یا جو میرے دوستوں کے دُشمن ہیں۔ میری نسبت اور میرے
دوستوں کی نسبت خلاف واقعہ اُمور گورنمنٹ کے معزّز حکام تک
پہنچاتے ہیں اس لئے اندیشہ ہے کہ ان کی ہر روز کی مفتریانہ
کارروائیوں سے گورنمنٹ عالیہ کے دل میں بد گمانی پیدا ہو کر وہ تمام
جانفشانیاں پچاس سالہ میرے والد مرحوم مرزا غلام مرتضیٰ اور
انوار العلوم جلد 23
377
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
میرے حقیقی بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی جن کا تذکرہ سرکاری
چٹھیات اور سر لیپل گریفن کی کتاب ” تاریخ رئیسان پنجاب“ میں
ہے اور نیز میری قلم کی وہ خدمات جو میری اٹھارہ سال کی تالیفات
سے ظاہر ہیں سب کی سب ضائع اور برباد نہ جائیں اور خدانخواستہ
سرکار انگریزی اپنے ایک قدیم وفادار اور خیر خواہ خاندان کی نسبت
کوئی تکدر خاطر اپنے دل میں پیدا کرے۔ اِس بات کا علاج تو غیر ممکن
ہے کہ ایسے لوگوں کا منہ بند کیا جائے کہ جو اختلاف مذہبی کی وجہ سے یا
نفسانی حسد اور بغض اور کسی ذاتی غرض کے سبب سے جھوٹی مخبری پر
کمر بستہ ہو جاتے ہیں۔ صرف یہ التماس ہے کہ سر کار دولتمدار۔۔۔۔۔۔322
اس کے آگے وہ عبارت شروع ہوتی ہے جو عدالت میں پڑھ کر بنائی گئی ہے۔
اس عبارت سے مندرجہ ذیل امور مستنبط ہوتے ہیں :-
(الف) بعض دشمنوں نے جن میں بعض حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ذاتی اور خاندانی
دشمن بھی تھے انگریزی حکومت میں یہ مخبری کی کہ آپ گورنمنٹ کے باغی ہیں۔
(ب) آپ کو یہ خطرہ لاحق ہوا کہ ان جھوٹی مخبریوں کو گور نمنٹ انگریزی بھی درست
تسلیم کر کے سچ مچ آپ کو باغی نہ سمجھ لے۔
(ج) چونکہ یہ الزام محض جھوٹا اور بے بنیاد تھا۔ اس لئے آپ نے اس کی پر زور الفاظ
میں تردید فرمائی اور اپنے خاندان کی حکومت انگریزی سے وفاداری کا ثبوت پیش
کیا۔
(د) خود کاشتہ پودا“ کے الفاظ آپ نے اپنی جماعت کی نسبت نہیں بلکہ اپنے خاندان کی
نسبت استعمال فرمائے۔
علاوہ ازیں اشتہار جس کی عبارت کانٹ چھانٹ کر پیش کی گئی ہے۔ مندرجہ ذیل
الفاظ سے شروع ہوتا ہے:۔
” بسا اوقات ایسے نئے فرقہ کے دُشمن اور خود غرض جن کی
انوار العلوم جلد 23
378
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
عداوت اور مخالفت ہر ایک نئے فرقہ کے لئے ضروری ہے۔ گور نمنٹ
میں خلاف واقعہ خبریں پہنچاتے ہیں اور مفتریانہ مخبریوں سے
گورنمنٹ کو پریشانی میں ڈالتے ہیں۔ پس چونکہ گورنمنٹ عالم الغیب
نہیں ہے اس لئے ممکن ہے کہ گورنمنٹ عالیہ ایسی مخبریوں کی کثرت
کی وجہ سے کسی قدر بد ظنی پیدا کرے یا بد ظنی کی طرف مائل ہو جائے۔
لہذا گور نمنٹ عالیہ کی اطلاع کے لئے چند ضروری امور ذیل میں لکھتا
پس ان اقتباسات سے مندرجہ بالا چاروں امور ۔۔۔۔۔ ثابت ہیں۔ اب معزز
عدالت یہ خیال فرما سکتی ہے کہ اگر گورنمنٹ انگریزی نے خود ہی حضرت بانی سلسلہ
احمد یہ کو ایک سازش کی بناء پر دعویٰ کرنے کے لئے کھڑا کیا تھا اور آپ گورنمنٹ کے
ایک کارکن یا ملازم کی حیثیت سے یہ کام سر انجام دے رہے تھے تو پھر آپ کو اس قسم کی
مفتریا نہ مخبریوں کی تردید کے لئے یہ اشتہارات شائع کرنے اور اس اشتہار کے ذریعہ سے
گورنمنٹ کے سامنے اپنی بریت کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ یہ عبارت جہاں سے نقل کی گئی ہے وہ کوئی خفیہ
دستاویز نہیں جو مجلس عمل یا احرار کے ہاتھ لگ گئی ہے بلکہ یہ ایک شائع شدہ مطبوعہ
اشتہار ہے جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے خود شائع کر کے پبلک میں تقسیم کیا تھا۔ پھر
اس عبارت میں جماعت احمد بہ احمدیہ کی بجائے ” خاندان“ کا لفظ ہے اور “ کا لفظ ہے اور صرف جماعتی دُشمنوں
وو
کا ہی نہیں بلکہ ذاتی اور خاندانی دشمنوں کی مخبریوں کا بھی ذکر ہے۔ پس آپ نے جماعت
احمد یہ یا اپنے دعاوی کو سر کار کا خود کاشتہ پودا قرار نہیں دیا بلکہ یہ لفظ اپنے خاندان کی
احمدیہ
66
گزشتہ خدمات کے متعلق استعمال فرمایا۔ ورنہ اپنے دعاوی کی نسبت تو آپ نے اسی اشتہار
میں صفحہ 10 سطر 6 پر تحریر فرمایا ہے کہ آپ کا یہ دعویٰ خدا کے حکم اور اُس کی وحی کی بناء
پر ہے۔