پس منظر

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
381
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مدح اور ذب میں فرق اوپر عرض کیا گیا ہے کہ تعریفی الفاظ بطور مدح نہ
تھے بلکہ بطور ”ذب “ یعنی بغرض رفع الزام تھے ۔
اس کی مثال قرآن مجید میں موجود ہے قرآن مجید میں حضرت مریم کی عفت اور عصمت
بار بار اور زور دار الفاظ میں بیان کی گئی ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ
محترمہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ
عنہا کی عفت اور عصمت کا قرآن مجید میں کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔ حالانکہ وہ اپنی عفت اور
عصمت کے لحاظ سے کسی رنگ میں بھی کم نہیں ہیں بلکہ حضرت فاطمۃ الزہراء تو اپنے
مدارج عظمت کے لحاظ سے حضرت مریم سے افضل ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے ارشاد سَيِّدَةُ نِسَاءِ اَهْلِ الْجَنَّةِ 327 سے ظاہر ہے۔ قرآن مجید میں حضرت مریم
کی پاکیزگی اور عفت و عصمت کا بار بار زور دار الفاظ میں ذکر ہونا اور اُن کے مقابل پر
حضرت فاطمۃ الزہراء اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کا قرآن مجید میں
ذکر نہ ہونا ہر گز ہر گز اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ حضرت مریم کو اُن پر کوئی فضیلت
حاصل تھی کیونکہ حقیقت حال یہ ہے کہ حضرت مریم پر زنا اور بدکاری کی تہمت لگائی
گئی تھی۔ اس لئے اُن کی بریت اور رفع الزام کے لئے بطور ”ذب“ اُن کی تعریف
کی ضرورت تھی مگر چونکہ حضرت فاطمۃ الزہراء اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی والدہ ماجدہ پر ایسا کوئی الزام نہ تھا اس لئے باوجود اُن کی عظمت و شان کے اُن کی
تعریف و توصیف کی ضرورت نہ تھی۔ بعینہ اسی طرح چونکہ حضرت مرزا صاحب پر آپ
کے مخالفین کی طرف سے حکومت کا باغی ہونے اور اس کے خلاف تلوار کی لڑائی کی خفیہ
تیاریوں میں مصروف ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا اس لئے ضروری تھا کہ اظہارِ حقیقت
کے لئے زور دار الفاظ میں الزامات کی تردید کی جاتی۔
پس منظر پھر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی ان تحریرات پر غور کرنے کے لئے اس
پس منظر کو بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے جس میں یہ عبارتیں لکھی گئیں۔
حضرت مرزا صاحب کی پیدائش کے قریب زمانہ میں اور آپ کے دعویٰ سے قریباً

انوار العلوم جلد 23
382
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
چالیس سال قبل حکومت انگریزی کا تسلط پنجاب پر ہو چکا تھا۔ اس سے پہلے پنجاب
پر سکھوں کی حکومت تھی جن سے انگریزوں نے قبضہ حاصل کیا تھا۔ سکھ دور کے
جبر واستبداد اور وحشیانہ مظالم کی داستان حد درجہ المناک ہے۔ مسلمانوں کو اُس زمانہ میں
انتہائی صبر آزما حالات میں سے گزرنا پڑا۔ اُنہیں جبراً مر تد بنایا گیا، اذانیں حکماً ممنوع قرار
دی گئیں، مسجدیں اصطبل بنائی گئیں، مسلمان عورتوں کی عصمت دری، مسلمانوں کا قتل
اور لوٹ مار سکھوں کا روز مرہ کا مشغلہ تھا۔ یہ تو پنجاب کی حالت تھی۔ ہندوستان میں
1857ء کے سانحہ عظیم کے بعد کا زمانہ مسلمانوں کے لئے ابتلاء اور مصیبت کا زمانہ تھا۔ وہ
تحریک ہندوؤں کی اُٹھائی ہوئی تھی لیکن اس کو ” جنگ آزادی“ کا نام دیا گیا اور یہ اثر پیدا
کرنے کی کوشش کی گئی کہ اس میں ہندوستانی مسلمان من حيث القوم پس پردہ شامل
ہیں۔ سلطنت مغلیہ کے زوال کے بعد انگریزوں نے زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی تھی۔
اس لئے نئی حکومت کے دِل میں متقدم حکومت کے ہم مذہب لوگوں کے بارہ میں
شکوک و شبہات کا پیدا ہونا ایک طبعی امر تھا۔ اس پر 1857ء کا سانحہ مستزاد تھا۔ دوسری
طرف ہندو قوم تھی جو تعلیم و تربیت ، صنعت و حرفت، سیاست و اقتصاد غرضیکہ ہر شعبہ
میں مسلمانوں کے بالمقابل ترقی یافتہ تھی۔ ہندوؤں نے مسلمانوں کا معاشرتی بائیکاٹ
کر رکھا تھا۔ وہ مسلمانوں کے سیاسی زوال سے فائدہ اُٹھا کر مسلمانوں کو ہندوستان سے نکال
باہر کرنے کے منصوبے سوچ رہے تھے۔ یہ دور ہندوستانی مسلمانوں کے لئے نازک ترین
دور تھا۔ پس ایک طرف ہندو قوم کی ریشہ دوانیاں، مسلمانوں کا اقتصادی بائیکاٹ،
مسلمانوں پر ان کا علمی، سیاسی اور اقتصادي تفوق اور اُن کو ہندوستان سے نکال باہر کرنے
کے منصوبے تھے اور دوسری طرف سکھوں کے جبر واستبداد اور وحشیانہ مظالم کے
لرزہ خیز واقعات۔
ان حالات میں انگریزی دورِ حکومت شروع ہوا۔ انگریزوں نے اپنی حکومت
کی ابتداء اِس اعلان سے کی کہ رعایا کے مذہبی معاملات میں نہ صرف حکومت
خود مداخلت نہیں کرے گی بلکہ دوسری قوموں کی طرف بھی ایک دوسرے کے

آج 10 میں سے 10 باقی