گورنمنٹ برطانیہ سے وفاداری کے متعلق غیر احمدی علماء اور لیڈروں کے اقوال

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
385
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بنا دئے تھے۔ جو زبر دستی مسلمان لڑکیوں کو چھین لے جاتے تھے، جنہوں نے اذان کو
مجرم قرار دے رکھا تھا، جن کی ساری حکومت میں تین چار مسلمان ملازم تھے، جن کے
حالات مظالم کو معلوم کر کے حضرت سید احمد بریلوی جیسے بے سر و سامان بزرگ جہاد کے
لئے اُٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ اپنے لڑکپن میں ان دل خراش واقعات کو سننے اور دیکھنے
والا شخص اگر انگریزی حکومت کو خدا کی رحمت نہ قرار دیتا تو کیا کہتا۔ کیا کوئی عقلمند انسان
ایسا ہو سکتا ہے جو ان حالات میں پلنے کے بعد انگریزی حکومت کے طرزِ عمل کی تعریف
نہ کرتا اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جو رائے گورنمنٹ برطانیہ کی وفاداری کے متعلق
ظاہر کی ہے وہ ظاہر نہ کرتا۔ ہم اس کی تائید میں معزز عدالت کے سامنے غیر احمدی
عالموں اور لیڈروں کے چند اقوال پیش کرتے ہیں۔
گور نمنٹ برطانیہ سے وفاداری کے متعلق مولوی محمد حسین صاحب
غیر احمدی علماء اور لیڈروں کے اقوال بٹالوی جو سردار اہل حدیث کہلاتے ہیں۔ اپنے رسالہ
اشاعۃ السنة نمبر 10 جلد 6 صفحہ 287 میں لکھتے ہیں:۔
مسلمان رعایا کو اپنے گورنمنٹ سے (خواہ وہ کسی مذہب
یہودی عیسائی وغیرہ پر ہو اور اس کے امن و عہد میں وہ آزادی کے
ساتھ شعائر مذہبی ادا کرتی ہو ) لڑنا یا اس سے لڑنے والوں کی جان و مال
سے اعانت کرنا جائز نہیں ہے۔ وَبِنَاءً عَلَيْهِ اہل اسلام ہندوستان کے
لئے گورنمنٹ انگریزی کی مخالفت و بغاوت حرام ہے“۔
اور لکھتے ہیں:۔
وو
مولانا سید محمد نذیر حسین صاحب محدث دہلوی نے اصل
معنے جہاد کے لحاظ سے بغاوت 1857ء کو شرعی جہاد نہیں سمجھا بلکہ اس
کو بے ایمانی و عہد شکنی و فساد و عناد خیال کر کے اس میں شمولیت اور
اس کی معاونت کو معصیت قرار دیا۔ 330

انوار العلوم جلد 23
پھر لکھتے ہیں:۔
386
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
”سلطان (روم) ایک اسلامی بادشاہ لیکن امن عام و
حُسنِ انتظام کی نظر سے (مذہب سے قطع نظر ) برٹش گور نمنٹ بھی
ہم مسلمانوں کے لئے کچھ کم فخر کا موجب نہیں ہے اور خاص کر گروہ
اہل حدیث کے لئے تو یہ سلطنت بلحاظ امن و آزادی اس وقت کی تمام
اسلامی سلطنتوں (روم، ایران، خراسان) سے بڑھ کر فخر کا محل
331 "
اور لکھتے ہیں:۔
اس امن و آزادی عام و حسن انتظام برٹش گورنمنٹ کی
نظر سے اہل حدیث ہند اس سلطنت کو از بس غنیمت سمجھتے ہیں اور اس
سلطنت کی رعایا ہونے کو اسلامی سلطنتوں کی رعایا ہونے سے بہتر جانتے
ہیں اور جہاں کہیں وہ رہیں یا جائیں ( عرب میں، خواہ روم میں ، خواہ اور
کہیں) کسی اور ریاست کا محکوم ورعایا ہونا نہیں چاہتے “۔ 332
اسی طرح سر سید احمد خان نے بھی اپنی کتاب رسالہ ”اسباب بغاوتِ ہند“ برٹش
گورنمنٹ کی وفاداری کی تلقین کی ہے اور اس کے خلاف کھڑے ہونے کو ” بغاوت“ قرار
وو
دیا ہے اور حضرت سید احمد بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اس انگریزی آزاد عملداری کو اپنی
عملداری خیال کرتے تھے کیونکہ اس میں حکومت برطانیہ نے پوری مذہبی آزادی دے
رکھی تھی۔
مولانا محمد جعفر تھانیسری لکھتے ہیں:۔
وو
سید صاحب (حضرت سید احمد رائے بریلوی) کا
سرکار انگریزی سے جہاد کرنے کا ہر گز ارادہ نہیں تھا اور وہ اس آزاد
عملداری کو اپنی ہی عملداری سمجھتے تھے “۔ 333

آج 10 میں سے 10 باقی