مولانا ظفر علی خان صاحب کا ارشاد

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
387
مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مولانا ظفر علی خان صاحب کا ارشاد مولانا ظفر علی خان ہندوستان کو دار الاسلام قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں:۔
مسلمان ایک لمحہ کے لئے بھی ایسی حکومت سے بدظن
ہونے کا خیال نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی بد بخت مسلمان گورنمنٹ سے
سرکشی کی جرات کرے تو ہم ڈنکے کی چوٹ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان
مسلمان نہیں “۔ 334
پھر لکھتے ہیں :۔
زمیندار اور اس کے ناظرین گورنمنٹ برطانیہ کو سایہ خدا
سمجھتے ہیں اور اس کی عنایت شاہانہ و انصاف خسروانہ کو اپنی دلی ارادت،
قلبی عقیدت کا کفیل سمجھتے ہوئے اپنے بادشاہ عالم پناہ کی پیشانی کے
ایک قطرے کی بجائے اپنے جسم کا خون بہانے کے لئے تیار ہیں اور یہی
حالت ہندوستان کے تمام مسلمانوں کی ہے “۔ 335
اس قسم کے اتنے حوالے موجود ہیں جو کئی جلدوں میں بھی نہیں سما سکتے۔ ان
میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ کسی الزام و اتہام کو دور کرنے کی غرض سے نہیں بلکہ صرف
انگریزی حکومت کے طریقہ عمل کی پسندیدگی کی وجہ سے ہے۔
اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو گورنمنٹ انگریزی کے بارہ میں جو بار بار لکھنا پڑا کے بارہ میں جو بار
وہ بمقابلہ سکھ حکومت کے انگریزی حکومت کی بہتری کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ اس کی یہ
وجہ بھی ہے کہ مسلمان مولوی اور دوسرے مذاہب والے خصوصاً عیسائی پادری آپ کے
خلاف گورنمنٹ انگریزی میں جھوٹی شکایتیں کرتے رہتے تھے کہ آپ باطن گورنمنٹ
انگریزی کے دُشمن ہیں اور موقع پا کر اُس کے خلاف جنگ کا اعلان کریں گے۔
اور گور نمنٹ انگریزی نبھی آپ کو اس وجہ سے شبہ کی نظر سے دیکھتی تھی کہ
آپ کا دعویٰ مسیح موعود اور مہدی موعود ہونے کا تھا اور انگریزی حکومت اس قسم کے
دعوے کی وجہ سے ان کی شکایت کو توجہ کی نظر سے دیکھتی تھی کیونکہ قریب ہی کے زمانہ

انوار العلوم جلد 23
388
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
میں مہدی سوڈانی کے دعویٰ نے جو جنگ کی حالت پیدا کر دی تھی وہ انگریزوں کو بھولی
نہیں تھی اور اس وجہ سے بھی کہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ تھا کہ جب مہدی موعود آئے گا تو
ہندوستان کے بادشاہوں سے جنگ کرے گا اور وہ اُس کے سامنے بیڑیوں میں جکڑے
ہوئے پیش کئے جائیں گے اور اسی طرح وہ مسیح موعود کے متعلق یہ خیال بھی کرتے تھے
کہ مسیح موعود اہل کتاب سے جزیہ قبول نہیں کرے گا بلکہ صرف اسلام قبول کرے گا
اور جو اسلام نہیں قبول کرے گا اُسے قتل کر دے گا۔ مسلمانوں کے یہ عقائد
اقتراب الساعة ، حج الكرامه مؤلفه نواب صدیق حسن خان میں موجود ہیں۔ اِس لئے
ضروری تھا کہ بانی سلسلہ احمدیہ ان عقائد کی تردید کرتے اور انگریزی گورنمنٹ کو یقین
دلاتے کہ آپ کے خلاف مولویوں کی جو شکایات حکومت کو پہنچائی جاتی ہیں ؟ ہیں وہ غلط ہیں اور
میرے نزدیک ایسی حکومت کی جس نے مذہبی آزادی دے رکھی ہو اور جو مذہب اسلام
کے قبول کرنے سے نہ روکتی ہو ، اطاعت کرنا ضروری ہے۔ ایسی شکایات کا ذکر فرماتے
ہوئے آپ اپنی کتاب ”انجام آتھم “ میں مولویوں کے متعلق لکھتے ہیں کہ :-
بعض ان کے اپنی بد گوہری کی وجہ سے گورنمنٹ انگریزی میں
جھوٹی شکائتیں میری نسبت لکھتے رہے اور اپنی عداوت باطنی کو چھپا کر
مخبروں کے لباس میں نیش زنی کرتے رہے اور کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ یہ نادان
نہیں جانتے کہ کوئی بات زمین پر نہیں ہو سکتی جب تک کہ آسمان پر نہ
ہو جائے اور گورنمنٹ انگریزی میں یہ کوشش کرنا کہ گویا میں مخفی طور پر
گورنمنٹ کا بدخواہ ہوں یہ نہایت سفلہ پن کی عداوت ہے “۔ 336
نیز اپنی کتاب ”نور الحق“ مطبوعہ 1893ء میں پادریوں کا ذکر کرتے ہوئے
خصوصاً پادری عماد الدین کا جس نے اپنی کتاب توزین الاقوال میں حکومت کو آپ کے
خلاف اکسایا تھا۔ لکھا:۔
”اس میں ایک خالص افترا کے طور پر میرے بعض حالات لکھے
ہیں اور بیان کیا ہے کہ یہ شخص ایک مفسد آدمی اور گورنمنٹ کا دُشمن ہے

آج 10 میں سے 10 باقی