جہاد کی حقیقت

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
390
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
جہاد کی حقیقت اس مسئلہ کو سمجھنے کے لئے جہاد کی حقیقت کو سمجھنا ضروری
ہے۔ یہ بات ہر شخص پر ظاہر ہے کہ چودہ سال تک رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہؓ نے قسم قسم کے ظلم سہے لیکن پھر بھی مخالفوں کی
سختی کا جواب سختی سے نہیں دیا۔ اسی دوران میں تیرہ سال کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کو ہجرت کرنی پڑی لیکن مدینہ جانے کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیچھا نہیں
چھوڑا گیا اور مدینہ کے اردگرد حملے کر کے لوگوں پر زور ڈالا گیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کا مقاطعہ کریں اور آپ سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔ تب کہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
دفاع کی اجازت دی گئی اور لڑائی کا حکم ان الفاظ میں نازل ہوا: أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ
بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا
أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَ
صَلَاتٌ وَمَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ
عَزِيزٌ - الَّذِينَ إِنْ مَّكَّنْهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّكَلُوةَ وَ آمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوا
عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ - 338 یعنی اُن لوگوں کو جن پر حملہ کیا جاتا ہے حملہ کا جواب
دینے کی اس لئے اجازت دی جاتی ہے کہ اُن پر ظلم کیا گیا ہے اور یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ اُن کی مدد پر قادر ہے۔ یہ لوگ جن کو اجازت دی گئی ہے وہ ہیں جو اپنے گھروں
سے بغیر کسی قصور کے نکالے گئے۔ اُن کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ کہتے تھے اللہ ہمارا رب
ہے اور اگر اللہ تعالیٰ بعض انسانوں کے حملہ کو دوسرے انسانوں کے ذریعہ سے نہ روکے
تو عیسائیوں کے گرجے اور یہودیوں کی عبادت گاہیں اور راہبوں کی خلوت گاہیں اور
مساجد جن سب میں اللہ تعالیٰ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے گرادی جائیں اور اللہ تعالیٰ
یقیناً اُن لوگوں کی مدد کرے گا جو خدا کی مدد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ یقیناً طاقتور اور غالب
ہے۔ وہ لوگ کہ اگر ہم اُن کو زمین میں طاقت بخشیں تو وہ نمازوں کو قائم کریں گے اور
زکوۃ دیں گے اور نیک باتوں کا حکم دیں گے اور بری باتوں سے روکیں گے اور سب باتوں کا
انجام اللہ کے ہاتھ میں ہی ہونا چاہئے۔

انوار العلوم جلد 23
391
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ان آیات سے ظاہر ہے کہ اسلام میں جہاد کا حکم اسی وجہ سے دیا گیا کہ مسلمانوں
کو ربنا اللہ کہنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی اور محض دین کی وجہ سے وہ ملک سے نکالے
جاتے تھے اور اُن پر طرح طرح کے ظلم کئے جاتے تھے اور اس حکم میں یہ شرط لگائی گئی
کہ اُن لوگوں سے لڑیں جنہوں نے اُن پر حملہ کیا ہے ، دوسروں سے نہیں اور یہ بھی بتایا
گیا کہ مذہب میں دخل اندازی کی روح اگر پھیل جائے تو اس میں صرف مسلمانوں کا ہی
نقصان نہیں اور صرف انہی کی مسجدیں نہیں گرائی جائیں گی بلکہ اس کے نتیجہ میں
عیسائیوں کے گرجے بھی گرائے جائیں گے ، یہودیوں کے معبد بھی گرائے جائیں گے اور
راہبوں کے خلوت خانے بھی گرائے جائیں گے اور پھر یہ بھی کہا گیا کہ وہ لوگ جو اس
نیت کے ساتھ کہ خدا تعالیٰ کے نام کو دُنیا میں آزادی حاصل ہو اور مذہبی اُمور میں دست
اندازی نہ کی جائے اُن لوگوں سے لڑیں گے جو کہ مذہبی دست اندازی کی خاطر اُن سے
لڑتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو اپنے دُشمنوں پر غلبہ عطا فرمائے گا اور جو لوگ اِن
وجوہ سے جنگ کریں گے وہ یقیناً جب غالب آئیں گے تو خدا کی عبادتوں کو قائم کریں گے،
غریبوں کے لئے اپنے مال خرچ کریں گے ہر ایک کو نیک بات کی تعلیم دیں گے اور بری
باتوں سے روکیں گے اور مذہبی امور میں اپنا اختیار نہیں جتائیں گے بلکہ ان باتوں کو خدا پر
چھوڑ دیں گے۔
یہ حکم کتنا واضح ہے۔ جہاد صرف اُن لوگوں سے ہے جو کہ مسلمانوں کے خلاف
دین کے لئے لڑتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ کی اُس عبادت سے روکتے ہیں جو اُن کے طریق
کے خلاف ہے اور جو اپنے سے مخالف لوگوں کی عبادت گاہوں کو گرانا جائز سمجھتے ہیں
ایسے لوگوں سے جنگ جائز کی گئی اور اس قسم کی جنگ کے متعلق یہ بھی پیش گوئی کی گئی
کہ جو شخص اس نیت کے ساتھ اور ان حالات میں جنگ کرے گا وہ ضرور کامیاب ہو گا۔
سورہ بقرہ میں بھی یہ مضمون دوبارہ بیان کیا گیا ہے۔ وہاں فرمایا گیا ہے : وَقَاتِلُوا
فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ
ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ اَخْرَجُوكُمْ وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا تُقْتِلُوهُمْ

انوار العلوم جلد 23
392
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّى يُقْتِلُوْكُمْ فِيْهِ ۚ فَإِنْ قَتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ كَذَلِكَ جَزَاءُ الْكَفِرِينَ
فَإِنِ انْتَهَوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ وَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ وَقُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَ يَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ فَإِنِ
انْتَهَوا فَلَا عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّلِمِينَ - 339 اور اللہ تعالیٰ کے رستہ میں اُن لوگوں سے لڑوجو
حد سے
تم سے لڑتے ہیں لیکن دفاعی جنگ میں بھی حد حد سے مت بڑھو ڈھو کیونکہ اللہ تعالیٰ حد
بڑھنے والوں سے پیار نہیں کرتا اور تم جہاں بھی اُن کو پاؤ اُن سے جنگ کرو اور جن
علاقوں سے اُنہوں نے تم کو نکال دیا ہے تم بھی اُن کو وہاں سے نکال دو اور دین کے معاملہ
میں ظلم ک ظلم کرنا قتل سے بھی زیادہ سخت ہے اور تم اُن سے کبھی بھی مسجد حرام کے علاقہ میں
نہ لڑو۔ سوائے اس کے کہ وہ اس علاقہ میں تم سے لڑائی کریں۔ اگر وہ تم سے اس علاقہ
میں لڑائی کریں تو تم کو بھی اجازت ہے کہ تم بھی اس علاقہ میں اُن سے لڑو۔ الہی احکام کا
انکار کرنے والوں کو یہی سزا ہوتی ہے لیکن اگر وہ لڑائی سے باز آجائیں تو اللہ تعالیٰ ہر ایک
کی غلطیوں کو معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے اور تم اُن سے لڑو یہاں تک کہ دین
کے معاملہ میں ظلم کرنا بند ہو جائے اور اطاعت اور فرمانبرداری صرف اللہ کے لئے باقی
رہے۔ لوگ اپنے خیالات اور اپنے عقیدوں کو جبرالوگوں پر نہ ٹھونسیں) اگر وہ لوگ
ان باتوں سے باز آجائیں تو سختی اور مقابلہ صرف اُن لوگوں کے لئے جائز ہے جو ظلم کرتے
ہوں، دوسروں کے لئے نہیں۔
یہ آیت بھی کتنی واضح ہے۔ اس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ صرف اُن
لوگوں سے جنگ جائز ہے جو کہ لڑتے ہیں اور اُن سے بھی حدود اور مطالبات انسانیت کے
ما تحت جنگ جائز ہے۔ اس سے آگے گزرنا جائز نہیں اور انہی علاقوں میں جنگ جائز ہے
جن علاقوں میں دشمن جنگ کریں اور دین کے معاملہ میں دخل نہ دُشمن کے لئے جائز ہے
نہ مؤمن کے لئے جائز ہے اور مسلمان کو جنگ میں اتنی احتیاط کرنی چاہئے کہ مقدس
مقامات کے قریب جنگ نہ کرے۔ سوائے اس کے کہ دُشمن اُسے مجبور کر دے اور جب
دشمن جنگ سے رُکے تو پھر مسلمانوں کو بھی رُک جانا چاہئے اور یہ کہ اسلامی جنگ محض
اس لئے ہوتی ہے کہ دین کے معاملہ میں کسی کو دُکھ میں ڈالنے سے روکا جائے اور دین کے

انوار العلوم جلد 23
393
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
معاملہ کو صرف اللہ پر چھوڑ دیا جائے۔ اپنا دین لوگوں سے نہ منوائیں اور جو بھی ان باتوں
پر عمل کرے اُس کے ساتھ لڑائی جائز نہیں۔
اسی طرح ایک دوسری سورۃ میں واضح کر دیا گیا ہے کہ اسلامی جہاد صرف اُن
لوگوں سے ہوتا ہے جو کہ دین میں دخل دینا چاہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
لَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ
وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ - إِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قَتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَ
أَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَ ظَهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ
الظَّلِمُونَ - 340 اللہ تعالیٰ تمہیں اُن لوگوں سے دوستی اور سلوک اور انصاف کرنے سے
نہیں روکتا جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے لڑائی نہیں کی اور تم کو تمہارے گھروں
سے نہیں نکالا کیونکہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں
صرف اُن لوگوں سے دوستی کرنے سے روکتا ہے جنہوں نے دین کے متعلق تم سے لڑائی
کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا یا تم کو گھروں سے نکالنے والوں کی مدد کی۔ ایسے
لوگوں سے جو دوستی اور پیار رکھتا ہے وہ ظالم ہے ( اور اپنی قوم کا دشمن ہے )۔
اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ جہاد صرف دینی جنگ کا نام ہے کیونکہ اس
آیت میں بتایا گیا ہے کہ صرف اُن سے دوستی نا جائز ہے جو کہ دین کے معاملہ میں تم سے
لڑائی کرتے ہیں۔ اگر ہر جنگ جہاد ہے تو پھر اس کے تو یہ معنے ہوں گے کہ جو دینی امور
کی وجہ سے مسلمان قوم سے لڑائی کرے اُن کے ساتھ ریشہ دوانیاں اور تعلق جائز ہے۔
حالانکہ کوئی عقلمند اس کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ پس یہ آیت بتاتی ہے کہ قرآن تسلیم کرتا
ہے کہ جنگیں دو قسم کی ہوں گی۔ ایک وہ جنگ جو کہ دینی جنگ ہو گی اور اسلام کو اسی
جنگ سے تعلق ہے وہ جہاد کہلائے گی۔ اس کے علاوہ دینی جنگیں بھی انصاف اور عدل
کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جاسکتی ہیں مگر وہ جہاد فی سبیل اللہ نہیں کہلائیں گی۔
خلاصہ یہ کہ قرآن کریم کی رُو سے جہاد فی سبیل اللہ وہی ہے جو
(1) دین کی خاطر ہو اور

آج 10 میں سے 10 باقی