جہاد کے لئے امام کی شرط
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
394
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
(2) ایسے لوگوں کے ساتھ کیا جائے جو کہ دین بدلوانے کے لئے مسلمانوں پر حملہ کریں
یا دین کی وجہ سے اُن کو گھروں سے نکالیں۔
(3) جہاد میں بھی اس حد تک دُشمن کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے جس حد تک وہ خود کرتا ہے۔
اگر وہ گھروں سے مسلمانوں کو نکالے تو مسلمان بھی اُن کو گھروں سے نکال سکتے ہیں۔
اگر وہ مقدس مقامات کے قریب جنگ کریں تو وہ بھی وہاں جنگ کر سکتے ہیں لیکن
مسلمانوں کا فرض ہو گا کہ وہ معابد کی حفاظت کریں اور مذہب میں دخل اندازی
نہ کریں۔
(4) اور اگر دشمن ایسی جنگ سے رُک جائے تو پھر یہ بھی اس قسم کی جنگ کو ختم کر دیں۔
(5) قرآن کریم نے بتایا ہے کہ جو شخص ان شرطوں کے مطابق جنگ کرے گا چاہے وہ
کمزور بھی ہو اللہ تعالیٰ اُس کی فتح کے سامان پیدا کر دے گا۔
جہاد کے لئے امام کی شرط ایک اور آیت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جہاد صرف منظم صورت میں جائز ہے ۔ چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَةً 341 یعنی تم کو چاہئے
کہ سب مسلمان جہاد میں شریک ہوں۔ جس طرح کہ کفار سارے کے سارے جہاد میں
شریک ہیں کیونکہ وہ اس کو مذہبی جنگ بنا رہے ہیں۔
اب سب کے سب مسلمان تبھی شامل ہو سکتے ہیں جب کوئی امام اُن کو جمع کرنے سب سب مسلمان
والا ہو۔ چنانچہ اِس آیت کی تشریح میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
الْإِمَامُ جُنَّةً يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ - 342 امام ایک ڈھال کی طرح ہوتا ہے اس لئے سب
مسلمانوں کو اُس کے پیچھے لڑائی کرنی چاہئے۔
یعنی جہاد کے لئے شرط ہے کہ ایک امام اس کا اعلان کرے اور سب مسلمانوں کا
فرض ہے کہ اس کے ساتھ مل کر دینی جنگ میں شامل ہوں اور امام کا فرض ہے کہ
دوسرے مسلمانوں سے زیادہ اس جنگ میں شریک ہو۔
ان آیتوں اور حدیثوں سے صاف ظاہر ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ میں
انوار العلوم جلد 23
395
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس قسم کے جہاد کی کوئی صورت پیدا نہیں تھی۔ نہ تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے یا اللہ تعالیٰ جہاد
پر ایمان لانے پر کسی شخص کو ملک سے نکالا جاتا تھا ،نہ اس لئے کسی قوم پر حملہ کیا جاتا تھا
کہ وہ کیوں اپنے آپ کو مسلمان کہتی ہے، نہ لوگوں کو مجبور کیا جاتا تھا کہ وہ اسلام کو چھوڑ
کر کسی دوسرے مذہب کو اختیار کر لیں اور نہ کوئی امام موجود تھا جو مسلمانوں کو منظم کرتا
اور جو مسلمانوں کے آگے ہو کر لڑتا جس سے یہ پتہ لگ جاتا کہ وہ شخص لڑائی کروانے میں
دیانتدار ہے۔ صرف دوسروں کا خون کروا کے تماشا نہیں دیکھ رہا۔ پس نہ تو مسلمانوں پر
اس قسم کے حملے ہو رہے تھے نہ مسلمان منظم تھے۔ مولوی جہاد پر لوگوں کو اکسا دیتے
تھے اور آپ مسجدوں میں بیٹھے رہتے تھے اور دوسرے مسلمان طاقتور غیر حکومتوں کی
بندوقوں کا شکار ہوتے تھے۔ خدا تعالیٰ کی کوئی مدد اُن کو نہیں مل رہی تھی۔ حالانکہ اس
آیت میں جنگ کرنے والوں سے خدا تعالیٰ وعدہ کرتا ہے کہ اُن کو مدد دی جائے گی۔
حضرت مرزا صاحب نے اس کے علاوہ کچھ نہیں لکھا۔ یہی جو قرآن کا حکم ہے آپ نے
اس کی تشریح کی ہے۔ چنانچہ آپ نے اس کے متعلق ایک رسالہ ”جہاد“ لکھا ہے جو
بائیس صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں آپ تحریر فرماتے ہیں:۔
جاننا چاہئے کہ جہاد کا لفظ جہد کے لفظ سے مشتق ہے۔ جس
کے معنے ہیں کوشش کرنا اور پھر مجاز کے طور پر دینی لڑائیوں کے لئے
بولا گیا ۔ 343
پھر فرماتے ہیں :-
”سو واضح ہو کہ اسلام کو پیدا ہوتے ہی بڑی بڑی مشکلات کا
سامنا پڑا تھا اور تمام قومیں اس کی دُشمن ہو گئی تھیں جیسا کہ یہ ایک
معمولی بات ہے کہ جب ایک نبی یا رسول خدا کی طرف سے مبعوث
ہوتا ہے اور اُس کا فرقہ لوگوں کو ایک گروہ ہو نہار اور راستباز اور
باہمت اور ترقی کرنے والا دکھائی دیتا ہے تو اس کی نسبت موجودہ
قوموں اور فرقوں کے دلوں میں ضرور ایک قسم کا بغض اور حسد پیدا
انوار العلوم جلد 23
ہو جایا کرتا ہے“۔ 344
پھر فرماتے ہیں :-
396
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
یہی اسباب تھے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں مشرکوں اور یہودیوں اور عیسائیوں کے عالموں کو نہ
محض حق کے قبول کرنے سے محروم رکھا بلکہ سخت عداوت پر آمادہ کر
دیا۔ لہذا وہ اس فکر میں لگ گئے کہ کسی طرح اسلام کو صفحہ دُنیا سے مٹا
دیں اور چونکہ مسلمان اسلام کے ابتدائی زمانہ میں تھوڑے تھے اس
لئے اُن کے مخالفوں نے بباعث اُس تکبر کے جو فطرتاً ایسے فرقوں کے
دل اور دماغ میں جاگزیں ہوتا ہے جو اپنے تئیں دولت میں ، مال میں،
کثرت جماعت میں، عزت میں، مرتبت میں دوسرے فرقہ سے برتر
خیال کرتے ہیں۔ اس وقت کے مسلمانوں یعنی صحابہ سے سخت دشمنی کا
برتاؤ کیا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ آسمانی پوداز مین پر قائم ہو بلکہ وہ
ان راستبازوں کے ہلاک کرنے کے لئے اپنے ناخنوں تک زور لگا رہے
تھے اور کوئی دقیقہ آزار رسانی کا اُٹھا نہیں رکھا تھا “ ۔ 345
پھر فرماتے ہیں :-
اُنہوں نے درد ناک طریقوں سے اکثر مسلمانوں کو ہلاک
کیا اور ایک زمانہ دراز تک جو تیرہ برس کی مدت تھی، اُن کی طرف سے
یہی کارروائی رہی اور نہایت بے رحمی کی طرز سے خدا کے وفادار
بندے اور نوع انسان کے فخر ، اُن شریر درندوں کی تلواروں سے
ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور یتیم بچے اور عاجز اور مسکین عورتیں
کوچوں اور گلیوں میں ذبح کئے گئے۔ اس پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے
قطعی طور پر یہ تاکید تھی کہ شر کا ہر گز مقابلہ نہ کرو“۔ 346
پھر لکھتے ہیں :۔
انوار العلوم جلد 23
397
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ان صابرانہ اور عاجزانہ روشوں سے مخالفوں کی شوخی دن
بدن بڑھتی گئی اور انہوں نے اس مقدس جماعت کو اپنا ایک شکار سمجھ
لیا۔ تب اُس خدا نے جو نہیں چاہتا کہ زمین پر ظلم اور بے رحمی حد سے
گزر جائے، اپنے مظلوم بندوں کو یاد کیا اور اُس کا غضب شریروں پر
بھڑ کا اور اُس نے اپنی پاک کلام قرآن شریف کے ذریعہ سے اپنے
مظلوم بندوں کو اطلاع دی کہ جو کچھ تمہارے ساتھ ہو رہا ہے میں
سب کچھ دیکھ رہا ہوں۔ میں تمہیں آج سے مقابلہ کی اجازت دیتا ہوں
اور میں خدائے قادر ہوں، ظالموں کو بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ یہ
حکم تھا جس کا دوسرے لفظوں میں جہاد نام رکھا گیا اور اس محکم کی اصل
عبارت جو قرآن شریف میں اب تک موجود ہے یہ ہے أُذِنَ لِلَّذِينَ
يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ
أخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ یعنی خدا نے اُن مظلوم لوگوں کی جو
قتل کئے جاتے ہیں اور ناحق اپنے وطن سے نکالے گئے فریاد سن لی اور
اُن کو مقابلہ کی اجازت دی گئی اور خدا قادر ہے جو مظلوم کی مدد
کرے۔۔۔۔۔۔ مگر یہ حکم مختص الزمان والوقت تھا۔ ہمیشہ کے لئے نہیں تھا
بلکہ اُس زمانہ کے متعلق تھا جب کہ اسلام میں داخل ہونے والے
بکریوں اور بھیڑوں کی طرح ذبح کئے جاتے تھے “۔ 347
پھر فرماتے ہیں :-
عجیب اتفاق یہ ہے کہ عیسائیوں کو تو خالق کے حقوق کی
نسبت غلطیاں پڑیں اور مسلمانوں کو مخلوق کے حقوق کی نسبت۔ یعنی
عیسائی دین میں تو ایک عاجز انسان کو خدا بنا کر اُس قادر قیوم کی حق تلفی
کی گئی جس کی مانند نہ زمین میں کوئی چیز ہے اور نہ آسمان میں اور
مسلمانوں نے انسانوں پر ناحق تلوار چلانے سے بنی نوع کی حق تلفی کی
انوار العلوم جلد 23
398
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور اس کا نام جہاد رکھا۔ غرض حق تلفی کی ایک راہ عیسائیوں نے اختیار
کی اور دوسری راہ حق تلفی کی مسلمانوں نے اختیار کرلی اور اس زمانہ
کی بد قسمتی سے یہ دونوں گروہ ان دونوں قسم کی حق تلفیوں کو ایسا
پسندیدہ طریق خیال کرتے ہیں کہ ہر ایک گروہ جو اپنے عقیدہ کے
موافق ان دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی حق تلفی پر زور دے رہا
ہے وہ یہ سمجھ رہا ہے کہ گویا وہ اس سے سیدھا بہشت کو جائے گا اور اس
سے بڑھ کر کوئی بھی ذریعہ بہشت کا نہیں اور اگر چہ خدا کی حق تلفی کا
گناہ سب گناہوں سے بڑھ کر ہے لیکن اس جگہ ہمارا یہ مقصود نہیں ہے
کہ اس خطر ناک حق تلفی کا ذکر کریں جس کی عیسائی قوم مر تکب ہے
بلکہ ہم اس جگہ مسلمانوں کو اُس حق تلفی پر متنبہ کرنا چاہتے ہیں جو
66
بنی نوع کی نسبت اُن سے سر زد ہو رہی ہے “۔ 348
پھر فرماتے ہیں :-
یہ خیال اُن کا ہر گز صحیح نہیں ہے کہ جب پہلے زمانہ میں جہاد
روار کھا گیا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اَب حرام ہو جائے۔ اِس کے
ہمارے پاس دو جواب ہیں۔ ایک یہ کہ یہ خیال قیاس مع الفارق ہے۔
یعنی دلیل کی بنیاد ایسی چیز پر قائم کی گئی ہے جس کا اس سے جوڑ نہیں
ہے۔ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر گز کسی پر تلوار نہیں
اُٹھائی بجز ان لوگوں کے جنہوں نے پہلے تلوار اُٹھائی اور سخت بے رحمی
سے بے گناہ اور پر ہیز گار مردوں اور عورتوں اور بچوں کو قتل کیا اور
ایسے درد انگیز طریقوں سے مارا کہ اب بھی ان قصوں کو پڑھ کر رونا آتا
ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر فرض بھی کر لیں کہ اسلام میں ایسا ہی جہاد تھا
جیسا کہ ان مولویوں کا خیال ہے تا ہم اس زمانہ میں وہ محکم قائم نہیں رہا
کیونکہ لکھا ہے کہ جب مسیح موعود ظاہر ہو جائے گا تو سیفی
جہاد اور
انوار العلوم جلد 23
399
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مذہبی جنگوں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ مسیح نہ تلوار اُٹھائے گا اور نہ کوئی
اور زمینی ہتھیار ہاتھ میں پکڑے گا بلکہ اُس کی دُعا اُس کا حربہ ہو گا اور
اُس کی عقدِ ہمت اُس کی تلوار ہو گی۔ وہ صلح کی بنیاد ڈالے گا اور بکری
اور شیر کو ایک ہی گھاٹ پر اکٹھے کرے گا اور اُس کا زمانہ صلح اور نرمی اور
انسانی ہمدردی کا زمانہ ہو گا۔ ہائے افسوس کیوں یہ لوگ غور نہیں کرتے کہ
تیرہ سو برس ہوئے کہ مسیح موعود کی شان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے مُنہ سے کلمہ يَضَعُ الْحَرْبَ جاری ہو چکا ہے۔ جس کے یہ معنے
ہیں کہ مسیح موعود جب آئے گا تو لڑائیوں کا خاتمہ کر دے گا “۔ 349
پھر لکھتے ہیں :۔
” جب کہ مسلمانوں کے پاس صبر اور ترک شر اور اخلاق فاضلہ
کا یہ نمونہ ہے جس سے تمام دُنیا پر اُن کو فخر ہے تو یہ کیسی نادانی اور
بد بختی اور شامت اعمال ہے جو اب بالکل اس نمونہ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
جاہل مولویوں نے خدا اُن کو ہدایت دے عوام کا لانعام کو بڑے
دھو کے دئے ہیں اور بہشت کی کنجی اسی عمل کو قرار دے دیا ہے جو
صریح ظلم اور بے رحمی اور انسانی اخلاق کے بر خلاف ہے۔ کیا یہ نیک
کام ہو سکتا ہے کہ ایک شخص مثلاً اپنے خیال میں بازار میں چلا جاتا ہے
اور ہم اس قدر اُس سے بے تعلق ہیں کہ نام تک بھی نہیں جانتے اور نہ
وہ ہمیں جانتا ہے مگر تاہم ہم نے اُس کے قتل کرنے کے ارادہ سے
ایک پستول اُس پر چھوڑ دیا ہے۔ کیا یہی دینداری ہے؟ اگر یہ کچھ نیکی کا
کام ہے تو پھر درندے ایسی نیکی کے بجالانے میں انسانوں سے بڑھ کر
ہیں۔ سُبحان اللہ وہ لوگ کیسے راستباز اور نبیوں کی روح اپنے اندر
رکھتے تھے کہ جب خدا نے مکہ میں اُن کو یہ حکم دیا کہ بدی کا مقابلہ
مت کرو اگرچہ ٹکڑے ٹکڑے کئے جاؤ۔ پس وہ اس حکم کو پا کر شیر خوار
انوار العلوم جلد 23
400
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بچوں کی طرح عاجز اور کمزور بن گئے۔ گویا نہ اُن کے ہاتھوں میں زور
ہے نہ اُن کے بازوؤں میں طاقت “۔ 350
پھر فرماتے ہیں :-
کیا ایسا دین خدا کی طرف سے ہو سکتا ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ
یونہی بے گناہ، بے مجرم، بے تبلیغ ، خدا کے بندوں کو قتل کرتے جاؤ۔
اس سے تم بہشت میں داخل ہو جاؤ گے “۔ 351
پھر فرماتے ہیں :-
ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت میں جو اسلام نے خدائی حکم سے تلوار اُٹھائی وہ اُس وقت اُٹھائی
گئی کہ جب بہت سے مسلمان کافروں کی تلواروں سے قبروں میں پہنچ
گئے۔ آخر خدا کی غیرت نے چاہا کہ جو لوگ تلواروں سے ہلاک کرتے
ہیں وہ تلواروں سے ہی مارے جائیں۔ خدا بڑا کریم اور رحیم اور حلیم
ہے اور بڑا برداشت کرنے والا ہے لیکن آخر کار راستبازوں کے لئے
غیرت مند بھی ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ جب کہ اس زمانہ میں کوئی
شخص مسلمانوں کو مذہب کے لئے قتل نہیں کرتا تو وہ کس محکم سے
ناکردہ گناہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں کیوں اُن کے مولوی اِن بے جا
حرکتوں سے جن سے اسلام بدنام ہوتا ہے اُن کو منع نہیں
پھر فرماتے ہیں :-
”موجودہ طریق غیر مذہب کے لوگوں پر حملہ کرنے کا جو
مسلمانوں میں پایا جاتا ہے جس کا نام وہ جہاد رکھتے ہیں۔ یہ شرعی جہاد
نہیں ہے بلکہ صریح خدا اور رسول کے حکم کے مخالف اور سخت
معصیت ہے “۔ 353
انوار العلوم جلد 23
401
مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
پھر اسی صفحہ پر فرماتے ہیں کہ چونکہ مسلمانوں میں یہ عادت راسخ ہو گئی ہے اس
لئے کسی مسلمان بادشاہ کو چاہئے کہ وہ ان امور کی طرف توجہ کرے اور اس کے لئے
اُنہوں نے امیر افغانستان کو منتخب کر کے اُسے نصیحت کی کہ وہ ایسا کرے۔
پھر فرماتے ہیں :-
”اسلام ہر گز یہ تعلیم نہیں دیتا کہ مسلمان راہزنوں اور
ڈاکوؤں کی طرح بن جائیں اور جہاد کے بہانے سے اپنے نفس کی
خواہشیں پوری کریں“۔ 354
پھر فرماتے ہیں :-
جہاد کا حکم بادشاہ کے بغیر نہیں۔ اِس لئے امیر صاحب
افغانستان کو چاہئے کہ وہ علماء کو سمجھائیں ورنہ ہو سکتا ہے کہ علماء اس حکم
کو دیکھ کر کہ امیر کے بغیر جہاد نہیں اور پھر یہ دیکھ کر کہ امیر صاحب
جہاد کا اعلان نہیں کرتے اُن کو بھی دائرہ اسلام سے خارج کر دیں۔
پس امیر صاحب کو اسلام کے حقوق کی حفاظت کے لئے اور اپنے حقوق
کی حفاظت کے لئے ایسا کرنا چاہئے۔ 355
پھر فرماتے ہیں :-
دو
مسئلہ جہاد کے متعلق جو غلط فہمی ہوئی ہے اُس کے ذمہ دار
صرف مولوی نہیں بلکہ پادری بھی ہیں جنہوں نے حد سے زیادہ اس
بات پر زور دیا کہ اسلام میں جہاد فرض ہے اور دوسری قوموں کو قتل
کرنا مسلمانوں کے مذہب میں بہت ثواب کی بات ہے۔ میرے خیال
میں سرحدی لوگوں کو جہاد کے مسئلہ کی خبر بھی نہیں تھی۔ یہ تو پادری
صاحبوں نے یاد دلایا۔ میرے پاس اس خیال کی تائید میں دلیل یہ ہے
کہ جب تک پادری صاحبوں کی طرف سے ایسے اخبار اور رسالے اور
کتابیں سرحدی ملکوں میں شائع نہیں ہوئے تھے اُس وقت تک ایسی
انوار العلوم جلد 23
402
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
وارداتیں بہت ہی کم سنی جاتی تھیں یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بالکل
نہیں تھیں بلکہ جب سکھوں کی سلطنت اس ملک سے اُٹھ گئی اور اُن کی
جگہ انگریز آئے تو عام مسلمانوں کو اس انقلاب سے بڑی خوشی تھی اور
سرحدی لوگ بھی بہت خوش تھے۔ پھر جب پادری فنڈل صاحب نے
1849ء میں کتاب میزان الحق تالیف کر کے ہندوستان اور پنجاب اور
سرحدی ملکوں میں شائع کی اور نہ فقط اسلام اور پیغمبر اسلام علیہ السلام
کی نسبت توہین کے کلمے استعمال کئے بلکہ لاکھوں انسانوں میں یہ شہرت
دی کہ اسلام میں غیر مذہب کے لوگوں کو قتل کر نا صرف جائز ہی نہیں
بلکہ بڑا ثواب ہے ان باتوں کو سُن کر سرحدی حیوانات جن کو اپنے دین
کی کچھ بھی خبر نہیں جاگ اُٹھے اور یقین کر بیٹھے کہ در حقیقت ہمارے
مذہب میں غیر مذہب کے لوگوں کو قتل کرنا بڑے ثواب کی بات ہے۔
میں نے غور کر کے سوچا ہے کہ اکثر سر حدی وارداتیں اور جوش عداوت
جو سرحدی لوگوں میں پیدا ہوئی اس کا سبب پادری صاحبوں کی وہ
کتابیں ہیں جن میں وہ تیز زبانی اور بار بار جہاد کا ذکر لوگوں کو سنانے میں
حد سے زیادہ گزر گئے۔ یہاں تک کہ آخر میزان الحق کی عام شہرت اور
اُس کے زہریلے اثر کے بعد ہماری گورنمنٹ کو 1867ء میں ایکٹ نمبر
6723 سرحدی اقوام کے غازیانہ خیالات کے روکنے کے لئے جاری
کرنا پڑا۔ یہ قانون سر حد حد کی چھ قوموں کے لئے شائع ہوا تھا اور بڑی
اُمید تھی کہ اس سے وارداتیں رُک جائیں گی لیکن افسوس کہ بعد
اس کے پادری عماد الدین امر تسری اور چند دوسرے بد زبان
پادریوں کی تیز اور گندی تحریروں نے ملک کی اندرونی محبت اور
مصالحت کو بڑا نقصان پہنچایا اور ایساہی اور پادری صاحبوں کی کتابوں
نے جن کی تفصیل کی ضرورت نہیں دلوں میں عداوت کا تخم بونے
انوار العلوم جلد 23
403
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
میں کمی نہیں کی۔ غرض یہ لوگ گورنمنٹ عالیہ کی مصلحت کے بہت
خارج ہوئے۔ ہماری گورنمنٹ کی طرف سے یہ کارروائی نہایت
قابل تحسین ہوئی کہ مسلمانوں کو ایسی کتابوں کے جواب لکھنے سے
منع نہیں کیا۔ 356
پھر ان فتنوں کو روکنے کے لئے تحریر فرماتے ہیں کہ :-
”میرے نزدیک احسن تجویز وہی ہے جو حال میں رومی
گورنمنٹ نے اختیار کی ہے اور وہ یہ کہ امتحاناً چند سال کے لئے ہر ایک
فرقہ کو قطعاً روک دیا جائے کہ وہ اپنی تحریروں میں اور نیز
زبانی تقریروں میں ہر گز ہر گز کسی دوسرے مذہب کا صراحت یا اشارةً
ذکر نہ کرے۔ ہاں اختیار ہے کہ جس قدر چاہے اپنے مذہب کی خوبیاں
بیان کیا کرے اِس صورت میں نئے نئے کینوں کی تخم ریزی موقوف ہو
جائے گی اور پرانے قصے بھول جائیں گے اور لوگ باہمی محبت اور
مصالحت کی طرف رجوع کریں گے “۔ 357
ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے جہاد کے متعلق وہی تعلیم
دی ہے جو قرآن کریم نے دی ہے اور آپ کے زمانہ میں جو جہاد کو روکا گیا ہے اُس کی تین
وجہیں آپ نے بتائی ہیں۔
ایک تو یہ کہ یہ حکم دوری ہے یعنی جب جب وہ حالات پیدا ہوں جن حالات میں
اِس حکم کو جاری کیا گیا تھا اُس وقت یہ حکم جاری ہو گا نہ کہ ہر زمانہ میں اور وہ حالات اس
زمانہ میں پیدا نہیں۔
دوسرے یہ کہ جو تعریف جہاد کی اس وقت کے علماء کر رہے ہیں اور جس پر عمل
کرنے کے لئے مسلمان کو بھڑکا رہے ہیں وہ تعریف اسلام سے ثابت نہیں۔ اس میں
وحشت کی تعلیم دی گئی ہے اور اسلام کے خلاف ہے۔
تیسرے یہ کہ اس حکم کو اس زمانہ میں روکنے کا فیصلہ بانی سلسلہ احمدیہ نے نہیں کیا