بانئ سلسلہ احمدیہ کی تائید میں علماء اسلام کے حوالے
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
404
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بلکہ خود رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی فرمادی تھی کہ مسیح موعود کے زمانہ
میں دینی جنگیں ختم ہو جائیں گی لیکن اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جس جہاد سے آپ
نے روکا ہے وہ جہاد بالسیف ہے اور جہاد بالسیف سے زیادہ تاکیدی حکم جہاد بالقر آن کا ہے
جس میں آپ ساری عمر مشغول رہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ صاف طور پر
فرماتا ہے کہ جَاهِدُهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا - 358 یعنی قرآن کریم کے ساتھ تم غیر مسلموں کا
مقابلہ کرو اور یہی بڑا جہاد ہے۔
چنانچہ اس آیت کے ماتحت تفسیر روح المعانی جلد 6 صفحہ 162 پر لکھا ہے :-
أَيْ بِالْقُرْآنِ وَ ذَلِكَ بِتِلَاوَةٍ مَا فِيْهِ مِنَ الْبَرَاهِيْنَ
وَالْقَوَارِعِ وَ الزَّوَاجِرِ وَالْمَوَاعِظِ وَ تَذْكِيْرِ أَحْوَالِ الْأُمَمِ الْمُكَذِّبَةِ
فَإِنَّ دَعْوَةَ كُلُّ الْعَالَمِينَ عَلَى الْوَجْهِ الْمَذْكُورِ جِهَادٌ كَبِيرٌ یعنی
اس جگہ پر جہاد سے مراد قرآن کریم کے ذریعہ سے جہاد کرنا ہے اور یہ
اس طرح ہوتا ہے کہ قرآن کریم میں جو براہین اور کفر کے خلاف
باتیں ہیں اسی طرح جن خلاف اخلاق اُمور پر زجر کیا گیا ہے اور جو جو
نصائح کی گئی ہیں اُن سب کو پڑھا جائے اور نبیوں کی منکر اُمتوں کے
احوال بیان کر کر کے لوگوں کو نصیحت کی جائے کیونکہ دُنیا کے تمام
انسانوں کو اس طریق سے اسلام کی طرف بلانا ہی سب سے بڑا جہاد ہے۔
بانی سلسلہ احمدیہ کی تائید یہ مذہب جو آپ کا جہاد کے متعلق ہے اس میں
میں علماء اسلام کے حوالے بانی سلسلہ احد ہ منفرد نہیں بلکہ دیگر علاء اسلام یہ
بھی اسی قسم کا مذہب رکھتے تھے۔ چنانچہ
مفردات راغب والے لکھتے ہیں: الْجِهَادُ ثَلَاثَةُ اضْرَبٍ مُجَاهَدَةُ الْعَدُةِ الظَّاهِرِ وَ
مُجَاهَدَةُ الشَّيْطَانِ وَ مُجَاهَدَةُ النَّفْسِ - 359 یعنی جہاد تین قسم کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جہاد
ہے جو اُس کھلے دشمن سے کیا جائے جو مسلمانوں سے لڑائی کرے۔ ایک وہ جہاد ہے جو
شیطان سے کیا جائے اور ایک وہ جہاد ہے جو اپنے نفس سے کیا جائے۔
انوار العلوم جلد 23
405
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حنفیوں کی کتاب ھدایہ جلد 2 صفحہ 292،291 میں لکھا ہے:۔
إِنَّمَا فُرِضَ لِإِعْزَازِ دِيْنِ اللَّهِ وَ دَفْعِ الشَّرِ عَنِ الْعِبَادِ“۔
کہ جہاد دین الہی کو معزز بنانے کے لئے اور خدا کے بندوں کو شر اور فساد سے محفوظ رکھنے
کے لئے فرض کیا گیا ہے۔
اور پھر اس کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ اس کی طرح قرآن کریم کی اس آیت میں
اشارہ ہے کہ وَقْتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ - 300
مولانا سید نذیر حسین صاحب دہلوی امیر اہل حدیث نے بھی جہاد کی وہی
تعریف کی ہے جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے کی۔ آپ کے متعلق روایت ہے کہ آپ
نے
اصل معنی جہاد کے لحاظ سے بغاوت 1857ء کو شرعی جہاد
،
نہیں سمجھا بلکہ اُس کو بے ایمانی و عہد شکنی و فساد و عناد خیال کر کے اُس
میں شمولیت اور اُس کی معاونت کو معصیت قرار دیا۔ 361
اس طرح حنفیوں کی طرف سے یہ فتویٰ شائع ہوا ہے کہ :-
”جو حکومت مسلمانوں کے مذہبی شعائر میں پوری آزادی
دیتی ہے اُن کے جان و مال و آبرو کی محافظ ہے۔ قرآن اور رسول کی
بے حرمتی کو قانوناً جرم قرار دیتی ہے۔ بیت اللہ اور بیت الرسول کی
زیارت سے نہیں روکتی اُس کے ساتھ ترکِ تعلقات کیسے واجب
ہو سکتا ہے“۔ 362
شیعہ صاحبان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ :-
برطانیہ
پر عظمی کی برکات کا کا اعتراف کرتے ہوئے شیعان
ہندوستان کی طرف سے دلی خلوص اور وفاداری کا اظہار کرتا ہوں اور
اعلیٰ حضرت شہنشاہ معظم جارج پنجم خَلَدَ اللهُ سُلْطَانَہ و ملکہ کی سلامتی اور
اقبال کی دُعا پر اس مبارک جلسہ کو برخاست کرتا ہوں“۔ 363
انوار العلوم جلد 23
سر سید احمد خان لکھتے ہیں :-
406
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مسلمانوں کا بہت روزوں سے آپس میں سازش اور مشورہ
کرنا اس ارادہ سے کہ ہم باہم متفق ہو کر غیر مذہب کے لوگوں پر جہاد
کریں اور اُن کو حکومت سے آزاد ہو جائیں، نہایت بے بنیاد بات ہے۔
جبکہ مسلمان ہماری گورنمنٹ کے مست امن تھے۔ کسی طرح گورنمنٹ
کی عملداری میں جہاد نہیں کر سکتے تھے۔ میں تیس برس پیشتر ایک
بہت بڑے نامی مولوی محمد اسمعیل نے ہندوستان میں جہاد کا وعظ کہا اور
آدمیوں کو جہاد کی ترغیب دی۔ اُس وقت اُس نے صاف بیان کیا کہ
ہندوستان کے رہنے والے جو سرکارِ انگریزی کے امن میں رہتے ہیں
ہندوستان میں جہاد نہیں کر سکتے۔ اس لئے ہزاروں آدمی جہادی ہر ایک
ضلع ہندوستان میں جمع ہوئے اور سرکار کی عملداری میں کسی طرح کا
فساد نہیں کیا اور غربی سرحد پنجاب پر جاکر لڑائی کی اور یہ جو ضلع میں
پاجی اور جاہلوں کی طرف سے جہاد کا نام ہوا اگر اس کو ہم جہاد ہی فرض
کریں تو بھی اس کی سازش اور صلاح قبل دسویں مئی 1857ء مطلق نہ کریں تو سبھی اس کی
364 ،تھی
علامہ سید رشید رضا صاحب شامی ثم مصری اپنی تفسیر المنار جلد 10 مطبوعہ قاہرہ
صفحہ 307 پر لکھتے ہیں:۔
ہم نے یہ دلیلیں اس لئے کثرت سے دی ہیں کہ یورپین
لوگ اور اُن کے مقلد اور اُن کے شاگرد مشرقی عیسائیوں میں سے یہ
شخص سے یہ
دعویٰ کرتے ہیں کہ جہاد کے معنے یہ ہیں کہ مسلمان ہر اُس شخص سے
لڑے جو کہ مسلمان نہیں تاکہ اُس کو مجبور کر کے اسلام میں داخل
کرے۔ خواہ غیر مسلموں نے اُن پر زیادتی نہ کی ہو اور اُن سے دُشمنی نہ
کی ہو اور اسے پڑھنے والے تجھ پر روشن ہو چکا ہو گا اُن دلیلوں سے جو