جہاد قیامت تک کے لئے ہے
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
407
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ہم پہلے بیان کر چکے ہیں اور اُن دلیلوں سے جو ہم آئندہ بیان کریں گے
اور بھی روشن ہو جائے گا کہ اسلام پر غیر مسلموں کا یہ الزام جھوٹ اور
افتراء ہے“۔
اسی طرح فرماتے ہیں :-
وو
' وہ تفصیل جو ہم نے اوپر لکھی ہے؟ ا ہے اُس سے یہ ثابت ہو چکا ہے
کہ جہاد بالسیف کے مسئلہ میں مسلمانوں کا اجماع صرف اس بات پر ہے
کہ جب مسلمانوں پر کوئی قوم حملہ کرے تو یہ جہاد فرض ہوتا ہے
اور اُس وقت بھی اسی صورت میں فرض ہوتا ہے کہ جب کہ امام
واجب الطاعت جنگ عام کا حکم دے لیکن اگر وہ صرف کچھ لوگوں کو
اس لڑائی کا حکم دے تو پھر اُنہی لوگوں پر یہ جنگ فرض ہو گی باقی
لوگوں پر یہ جنگ فرض نہیں ہوگی “۔ 365
مولانا ظفر علی خاں صاحب ایڈیٹر ”زمیندار“ تو یہاں تک لکھتے ہیں کہ :-
اگر خدا نخواستہ گورنمنٹ انگلشیہ کی کسی مسلمان طاقت سے
ان بن ہو جائے تو ایسی حالت میں مسلمانوں کو اسی طرح سرکار کی جلتی
آگ میں کود کر اپنی عقیدت مندی کا ثبوت دینا چاہئے جس طرح
سرحدی علاقہ اور سمالی لینڈ کی لڑائیوں میں مسلمان فوجی سپاہیوں نے
اپنے مذہبی اور قومی بھائیوں کے خلاف جنگ کر کے اِس بات کا بارہا
ثبوت دیا ہے کہ اطاعت اولی الامر کے حکم کے وہ کس درجہ پابند ہیں۔
مسلمانوں کا سر پھرا ہوا نہیں ہے کہ وہ اس مہربان و عادل گورنمنٹ
سے سرکشی اختیار کریں“۔ 366
جہاد قیامت تک کے لئے ہے غرض ہائی سلسلہ احمدیہ نے نہ تو جہاد کے اسلامی حکم کو منسوخ کیا ہے اور نہ ملتوی کیا
ہے بلکہ اُس جہاد کو منسوخ کیا ہے جو اسلامی تعلیم کے خلاف موجودہ زمانہ کے علماء نے
انوار العلوم جلد 23
408
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
یہ م
سمجھا تھا اور اس کے خلاف بھی اپنی مرضی سے فتویٰ نہیں دیا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی ایک پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے آپ کے منشاء کے مطابق ایک اعلان کیا ہے۔
حکم جہاد قیامت تک کے لئے جاری ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ جن وجوہ سے یہ حکم
جاری کیا جاتا ہے وہ وجوہ پیدا ہو جائیں۔ اگر کسی جگہ پر بانی سلسلہ احمدیہ نے نسخ یا حرام کا
لفظ جہاد کے لئے استعمال کیا ہے تو اس کے معنے محض اتنے ہی ہیں کہ اس حکم کے لئے جو
شرائط ہیں وہ اِس زمانہ میں پوری نہیں ہیں یا یہ کہ اس زمانہ میں جو معنے اس حکم کے کئے
جارہے ہیں اس معنوں کے رُو سے وہ ناجائز ہے کیونکہ وہ معنے غلط اور احکام قرآن کے
خلاف ہیں۔ یہ امر کہ جہاں کہیں حرام یا منسوخ کا لفظ بانی سلسلہ احمد یہ نے لکھا ہے اس
کے معنے حقیقی نسخ کے یعنی واقعی اور دائمی نسخ کے نہیں ہو سکتے۔ اِسی بات سے ثابت ہے کہ
آپ اُصولی طور پر یہ عقیدہ بیان کر چکے ہیں کہ قرآن کریم کا کوئی حکم قیامت تک نہیں
بدل سکتا۔ چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں:۔
میری گردن اُس مجوئے کے نیچے ہے جو قرآن شریف نے
پیش کیا ہے اور کسی کو مجال نہیں کہ ایک نقطہ یا ایک شعشہ قرآن شریف
کا منسوخ کر سکے “۔ 367
نسخ کے یہ محدود معنے کہ عارضی طور پر کسی شئے کو روک دیا جائے، عربی زبان
میں عام مستعمل ہیں۔ چنانچہ مفردات راغب جیسی زبر دست لُغتِ قرآن میں لکھا ہے
کہ :-
النَّسْخُ إِزَالَهُ شَيْ ءٍ بِشَيْءٍ يَتَعَقَّبُهُ كَنَسْخِ الشَّمْسِ الظُّلَّ
وَ الظَّلِ الشَّمْسَ وَ الشَّيْبِ الشَّبَابَ“۔ 368 یعنی سخ کا لفظ سُورج کے
لئے بھی استعمال ہوتا ہے جبکہ وہ سائے کو دُور کر دیتا ہے اور سائے کے
لئے بھی استعمال ہوتا ہے جبکہ وہ سورج کو چھپا دیتا ہے اور بڑھاپے کے
لئے بھی استعمال ہوتا ہے جب وہ جوانی کو دور کر دیتا ہے یعنی کبھی تو نسخ
عارضی ازالہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ سورج کے سایہ کو