علماء کا جہاد کے متعلق غلط نظریہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
409
مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مٹادینے کے متعلق جو عارضی ہوتا ہے اور کبھی مستقل ازالہ کے لئے
اس کا استعمال کیا جاتا ہے جیسے بڑھاپے کے جوانی کو مٹا دینے کے متعلق
جو کہ مستقل ہوتا ہے۔
بانی سلسلہ احمدیہ نے صاف لکھا ہے کہ
فرما چکا ہے سید کونین مصطفیٰ
عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التواء“
جس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی اس بارہ میں لکھا ہے وہ صرف التواء
کے معنوں میں ہے۔ مستقل طور پر اس حکم کو منسوخ کرنے کے معنوں میں نہیں اور اس
عارضی التواء کے متعلق بھی آپ نے یہی تشریح کی ہے کہ جہاد کے التواء کے متعلق بھی
میں نہیں کہہ رہا بلکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے۔ چنانچہ آپ کی
ایک تحریر سے صاف ظاہر ہے کہ ہو سکتا ہے آئندہ کسی زمانہ میں مسلمانوں کے لئے لڑائی
کرنا ضروری ہو اور دینی جنگوں کی ضرورت پیدا ہو جائے۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں :۔
ممکن اور بالکل ممکن ہے کہ کسی زمانہ میں کوئی ایسا مسیح بھی
آجائے جس پر حدیثوں کے بعض ظاہری الفاظ صادق آسکیں۔ کیونکہ
یہ عاجز اس دُنیا کی حکومت اور بادشاہت کے ساتھ نہیں آیا۔ درویشی
اور غربت کے لباس میں آیا ہے اور جبکہ یہ حال ہے تو پھر علماء کے لئے
اشکال ہی کیا ہے۔ ممکن ہے کہ کسی وقت اُن کی یہ مراد بھی پوری
ہو جائے“۔ 369
علماء کا جہاد کے متعلق غلط نظر یہ ممکن ہے کوئی شخص یہ کہے کہ حال کے علماء بھی اسی جہاد کے قائل تھے اور ہیں
جو اوپر بیان کیا گیا ہے۔ سو اس شبہ کے ازالہ کے لئے ہم ذیل کے حوالے درج کرتے
ہیں :-
وو
(1) ” خلیفہ وقت کا سب سے بڑا کام اشاعت اسلام تھا یعنی خدا اور
انوار العلوم جلد 23
410
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اُس کے رسول کا مقدس پیغام خدا کی مخلوق تک پہنچانا اور اُنہیں
دعوتِ اسلام دینا۔ جب کسی محکمران کو دعوتِ اسلام دی جاتی ہے تو
دوشرطیں پیش کی جاتی ہیں۔ ایک یہ کہ مسلمان ہو جائے۔ دوسرے یہ
کہ اگر مسلمان نہیں ہوتے تو جزیہ دو اور یہ دونوں شرطیں نہ مانی جاتیں
تو پھر مجاہدین اسلام کو ان سرکشوں کا بھر کس نکالنے کا حکم ملتا اور اس کا
نام جہاد ہے “۔ 370
(2) واضح ہو کہ اہل اسلام کے ہاں کتب احادیث اور فقہ میں جہاد کی
صورت یوں لکھی ہے کہ پہلے کفار کو م لو موعظہ حسنہ شناکر اسلام شنا کر اسلام کی طرف
دعوت کی جائے ۔ اگر مان گئے تو بہتر نہیں تو کفارِ عرب سے
باعث شدتِ کُفر اور بت پرستی اُن کے ایمان یا قتل کے سوا کچھ نہ مانا
(3) سابق علماء تو الگ رہے ۔ اب تک مولانا ابو الاعلیٰ مودودی صاحب اس
بیسویں صدی کے نصف آخر میں بھی یہی عقیدہ رکھتے اور اسی کی اشاعت کر رہے ہیں۔
ملاحظہ ہو :-
وو
یہی پالیسی تھی جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور
آپ کے بعد خلفائے راشدین نے عمل کیا۔ عرب جہاں مسلم پارٹی
پیدا ہوئی تھی سب سے پہلے اسی کو اسلامی حکومت کے زیر نگیں کیا
گیا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اطراف کے
ممالک کو اپنے اصول و مسلک کی طرف دعوت دی ۔۔۔۔۔۔ آنحضرت
کے بعد جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پارٹی کے لیڈر ہوئے تو
اُنہوں نے روم اور ایران دونوں کی غیر اسلامی حکومتوں پر حملہ کیا۔
پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس حملے کو کامیابی کے آخری مراحل لو
تک پہنچا دیا ۔ 372