اس اعتراض جا جواب جہ جماعت احمدیہ کو اسلام سے کوئی ہمدردی نہیں
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
411
مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ان حوالوں سے ظاہر ہے کہ اسلام کے نہایت پاک اور ضروری حکم جہاد کو جو
موجودہ مہذب دنیا کی تعلیمات و اصولِ جنگ سے بھی بہتر اور نہایت منصفانہ اور عادلانہ
تھا اور ہے ان علماء نے نہایت مکروہ اور ظالمانہ اور وحشیانہ شکل دے دی تھی۔ اس زمانہ کا
مامور تو الگ رہا ہر محب اسلام کا فرض تھا اور ہے کہ اس کی تردید کرے اور اس تردید کو
تمام عالم میں پھیلائے تا کہ اسلام کے چہرہ سے یہ بد نما داغ دور ہو جائے۔
چونکہ اس مضمون پر خاص زور دیا گیا ہے اور بعض زائد حوالے دونوں طرف
سے عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ہیں اس لئے ہم ایک ضمیمہ ساتھ لگا رہے ہیں جو جہاد کے
متعلق دوسرے حوالوں سے بحث کرتا ہے۔
اِس اعتراض کا جواب کہ جماعت احمد یہ آخر میں ہم یہ لکھ دینا بھی
کو اسلام سے کوئی ہمدردی نہیں ضروری سمجھتے ہیں کہ متیس سالہ ”جہاد“ چونکہ جہاد کے متعلق
جماعتِ احمدیہ کے مسلک کو نہایت واضح کر دیتا ہے اس لئے ہم اس رسالہ کی ایک کاپی
اپنے بیان کے ساتھ شامل کئے دیتے ہیں۔ اگر آنریبل حجز اس رسالہ پر نظر ڈالیں گے تو
ان پر ساری حقیقت کھل جائے گی۔ اس اعتراض کا پس منظر اصل میں یہ ہے کہ احمد یہ
جماعت انگریزوں کی قائم کر دہ ہے اور اس کو اسلام سے کوئی ہمدردی نہیں۔
ہم اس کے جواب میں وہ نوٹ پیش کر دینا کافی سمجھتے ہیں جو ہندوستان کے ایک
مانے ہوئے عالم اور اخبار وکیل امر تسر کے ایڈیٹر مولانا عبد اللہ العمادی نے 1908ء میں
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی وفات پر شائع کیا تھا۔ یہ وہ شخص ہے جو مسلمان لیڈروں میں
بڑی حیثیت رکھتا تھا اور جو بانی سلسلہ احمدیہ کا ہمعصر تھا اور جس کے سامنے اُن کی زندگی
کے حالات گزرے تھے۔ اس کے مقابلہ میں بعد کو آنے والے لوگوں کے بیان کوئی
حقیقت نہیں رکھتے۔ وہ نوٹ یہ ہے :-
” وہ شخص بہت بڑا شخص ۔ جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو۔
وہ شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا۔ جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی۔
انوار العلوم جلد 23
412
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار اُلجھے ہوئے تھے اور جس کی
دونوں مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں۔ وہ شخص جو مذہبی دُنیا کے
لئے تیئیس برس تک زلزلہ اور طوفان بنا رہا، جو شورِ قیامت ہو کر
خفتگان خواب ہستی کو بیدار کرتا تھا۔ خالی ہاتھ دُنیا سے اُٹھ گیا۔ یہ تلخ
موت، یہ زہر کا پیالہ موت جس نے مرنے والے کی ہستی نہ خاک
پنہاں کی۔ ہزاروں لاکھوں زمانوں پر۔ تلخ ناکامیاں بن کر رہے گی۔
اور قضاء کے حملہ نے ایک جیتی جان کے ساتھ جن آرزوؤں اور
تمناؤں کا قتل عام کیا ہے۔ صدائے ماتم مدتوں اس کی یاد گار تازہ رکھے
گی۔
مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ
اس سے سبق حاصل نہ کیا جائے اور مٹانے کے لئے اسے امتدادِ زمانہ
کے حوالہ کر کے صبر کر لیا جائے۔ ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دُنیا
میں انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے۔ یہ نازش فرزندانِ تاریخ
بہت کم منظر عالم پر آتے ہیں اور جب آتے ہیں تو دُنیا میں انقلاب کر
کے دکھلا جاتے ہیں۔
مرزا صاحب کی اِس رحلت نے اُن کے بعض دعاوی اور بعض
معتقدات سے شدید اختلاف کے باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں
کو، ہاں تعلیم یافتہ اور روشن خیال مسلمانوں کو محسوس کر ادیا ہے کہ
اُن کا ایک بڑا شخص اُن سے جدا ہو گیا اور اس کے ساتھ مخالفین اسلام
کے مقابلہ پر اسلام کی اس شاندار مدافعت کا جو اُس کی ذات سے
وابستہ تھی، خاتمہ ہو گیا۔ اُن کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین
کے برخلاف ایک فتح نصیب جرنیل کا فرض پورا کرتے رہے،
ہمیں مجبور کرتی ہے کہ اس احساس کا کھلم کھلا اعتراف کیا جائے
انوار العلوم جلد 23
413
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
تا کہ وہ مہتم بالشان تحریک جس نے ہمارے دُشمنوں کو عرصہ تک
پست و پائمال بنائے رکھا، آئندہ بھی جاری رہے ۔۔۔۔۔ مرزا صاحب اس
پہلی صف عشاق میں نمودار ہوئے تھے جس نے اسلام کے لئے یہ ایثار
گوارا کیا کہ ساعت مہد سے لے کر بہار و خزاں کے سارے نظارے
ایک مقصد پر ہاں ایک شاہدِ رعنا کے پیمانِ وفا پر قربان کر دیئے۔ سید
احمد، غلام احمد ، رحمت الله آل حسن، وزیر خان، ابو المنصور۔ یہ
سَابِقُونَ الْأَوَّلُوْنَ کے زمرہ کے لوگ تھے جنہوں نے بابِ مدافعت
کا افتتاح کیا اور آخر وقت تک مصروف سعی رہے۔
اختلاف طبائع اور اختلاف مدارج قابلیت کے ساتھ ان کے
راز خدمت بھی جداگانہ تھے اور اسی لئے اثر اور کامیابی کے لحاظ سے
اُن کے درجے بھی الگ الگ ہیں۔ تاہم اس نتیجہ کا اعتراف بالکل
ناگزیر ہے کہ مخالفین اسلام کی صفیں سب سے پہلے انہی حضرات نے
برہم کیں۔ مرزا صاحب کا لٹریچر جو مسیحیوں اور آریوں کے مقابلہ پر
اُن سے ظہور میں آیا قبولِ عام کی سند حاصل کر چکا ہے اور اس
خصوصیت میں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اِس لٹریچر کی
قدر و عظمت آج جبکہ وہ اپنا کام پورا کر چکا ہے ہمیں دل سے تسلیم کرنی
پڑتی ہے۔ اس لئے کہ وہ وقت ہر گز لوح قلب سے نَسْياً مَنْسِيًّا نہیں
ہو سکتا جبکہ اسلام مخالفین کی یورشوں میں گھر چکا تھا اور مسلمان جو
حافظ حقیقی کی طرف سے عالم اسباب و وسائط میں اس کی حفاظت پر
مامور تھے اپنے قصوروں کی پاداش میں پڑے سسک رہے تھے اور
اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے یانہ کر سکتے تھے۔ ایک طرف حملوں کے
امتداد کی یہ حالت تھی کہ ساری مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفان حقیقی کو
سر راہِ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا دینا چاہتی تھی اور عقل و دولت کی
انوار العلوم جلد 23
414
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
زبر دست طاقتیں اس حملہ آور کی نسبت گرمی کے لئے ٹوٹی پڑتی تھیں
اور دوسری طرف ضعف مدافعت کا یہ عالم تھا کہ توپوں کے مقابلہ پر
عالم
تیر بھی نہ تھے اور حملہ اور ، اور مدافعت دونوں کا قطعی وجو د ہی نہ تھا۔ چونکہ
خلاف اصلیت محض شامت اعمال سے مفسدہ 1857ء کا نفس ناطقہ
مسلمان ہی قرار دیئے گئے تھے۔ اس لئے مسیحی آبادیوں اور خاص کر
انگلستان میں مسلمانوں کے خلاف پولیٹیکل جوش کا ایک طوفان برپا تھا
اور اس سے پادریوں نے صلیبی لڑائیوں کے داعیان راہ سے کم فائدہ نہ
اُٹھایا۔ قریب تھا کہ خوفناک مذہبی جذبے ان حضرات کے میراثی
عارضہ قلب کا جو اسلام کی خودرو سر سبزی کے سبب بارہ تیرہ صدیوں
سے ان میں نسلاً بعد نسل منتقل ہوتا چلا آیا تھا درمان ہو جائے
که مسلمانوں کی طرف سے وہ مدافعت شروع ہوئی جس کا ایک حصہ
مرزا صاحب کو حاصل ہوا۔ اس مدافعت نے نہ صرف عیسائی مذہب
کے اس ابتدائی اثر کے پر خچے اڑا دیئے جو سلطنت کے زیر سایہ ہونے
کی وجہ سے حقیقت میں اس کی جان تھا اور ہزاروں لاکھوں مسلمان
اس کے اس زیادہ خطر ناک اور مستحق کامیابی حملہ کی زد سے بچ گئے
بلکہ خود عیسائیت کا طلسم دھواں ہو کر اُڑنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ غرض
مرزا صاحب کی
خدمت آنے والی نسلوں کو گران بار احسان
رکھے گی کہ اُنہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں کی صف میں شامل ہو کر
اسلام کی طرف سے وہ فرضِ مدافعت ادا کیا اور ایسا لٹریچر یاد گار
چھوڑا جو اُس وقت تک کہ مسلمان کی رگوں میں زندہ خون رہے
اور حمایت اسلام کا جذبہ اُن کے شعار قومی کا عنوان نظر آئے،
قائم رہے گا۔ اس کے علاوہ آریہ سماج کی زہریلی کچلیاں توڑنے میں
مرزا صاحب نے اسلام کی بہت خاص خدمت انجام دی ہے ۔۔۔۔۔
انوار العلوم جلد 23
415
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ان کی آریہ سماج کے مقابلہ کی تحریروں سے اس دعویٰ پر نہایت صاف
روشنی پڑتی ہے کہ آئندہ ہماری مدافعت کا سلسلہ خواہ کسی درجہ تک
وسیع ہو جائے نا ممکن ہے کہ یہ تحریریں نظر انداز کی جاسکیں
مرزا صاحب کا دعویٰ تھا کہ میں ان سب کے لئے حکم و عدل
ہوں لیکن اِس میں کلام نہیں کہ ان مختلف مذاہب کے مقابلہ پر
اسلام کو نمایاں کر دینے کی اُن میں مخصوص قابلیت تھی اور یہ نتیجہ تھا
اُن کی فطری استعداد کا ، ذوق مطالعہ اور کثرت مشق کا۔ آئندہ اُمید
نہیں ہے کہ ہندوستان کی مذہبی دُنیا میں اس شان کا شخص پیدا ہو جو
اپنی اعلیٰ خواہشیں محض اس طرح مذہب کے مطالعہ میں صرف کر
دے“۔
اس بیان کے علاوہ ہم جماعت احرار کے لئے ہم اُن کے لیڈر چوہدری افضل حق
صاحب کی ایک رائے بھی بیان کر دینا ضروری سمجھتے ہیں جس سے احراریوں کے دعوی کی
حقیقت کھل جاتی ہے۔ وہ لکھتے ہیں:۔
آریہ سماج کے معرض وجود میں آنے سے پیشتر اسلام جسدِ
بے جان تھا جس میں تبلیغی جس مفقود ہو چکی تھی۔ سوامی دیانند کی
مذہب اسلام کے متعلق بدظنی نے مسلمانوں کو تھوڑی دیر کے لئے
چوکنا کر دیا مگر حسب معمول جلدی خواب گراں طاری ہو گئی۔
مسلمانوں کے دیگر فرقوں میں تو کوئی جماعت تبلیغی اغراض کے
لئے پیدا نہ ہو سکی۔ ہاں ایک دل مسلمانوں کی غفلت سے مضطرب ہو
کر اُٹھا۔ ایک مختصر سی جماعت اپنے گرد جمع کر کے اسلام کی
نشر و اشاعت کے لئے بڑھا۔ اگرچہ مرزا غلام احمد صاحب کا دامن
فرقہ بندی کے داغ سے پاک نہ ہوا۔ تاہم اپنی جماعت میں وہ اشاعتی
تڑپ پیدا کر گیا جو نہ صرف مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے لئے