بہار کے فسادات
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
418
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
شدھی کا مقابلہ ہندوستان میں جب ملکانہ میں آریوں نے لوگوں کو شدھ کرنا
شروع کیا تو اُس وقت احمدی ہی تھے جو مقابلہ کرنے کے لئے
آگے بڑھے اور اُنہوں نے اعلان کر دیا کہ اس معاملہ کے دوران میں ہم احمدیت کی تبلیغ
نہیں کریں گے ۔ 375
چنانچہ ہمیں ہزار کے قریب آدمیوں کو وہ واپس لائے اور وہ آج تک بھی حنفی
ہیں احمدی نہیں اور اس وقت ملکا نہ لیڈروں نے ہمارے اس کام کا اقرار کیا اور اس کی
پبلک میں گواہی دی۔ 376
سکھ حملہ آوروں کا مقابلہ اور 1927ء میں جب لاہور میں مسجد سے نکلتے
ہوئے چند مسلمانوں پر سکھوں نے بلاوجہ
در تمان کی شرارت کا جواب ہوئے چند مسلمانوں پر
حملہ کر دیا تو اُس وقت بھی احمدی ہی اس مقابلہ
کے لئے آگے آئے۔ 377- اور ورتمان کی شرارت کا جواب بھی احمدیوں نے ہی دیا۔ 378
چنانچہ ان ہی کی کوششوں کے نتیجہ میں 53 الف کا قانون بنا۔ ور تمان کے ایڈیٹر کو سزاملی
اور یہ وہی زمانہ ہے جبکہ احرار معرضِ وجود میں آرہے تھے مگر ابھی اُنہوں نے اپنا نام
احرار اختیار نہیں کیا تھا۔
بہار اور کلکتہ کے فسادات پھر جب بھئی، بہار اور کلکتہ کے فسادات ہوئے تو
اس وقت مسلمانوں کی تائید میں امام جماعت احمد یہ
نے انگریزی میں ٹریکٹ لکھ کر انگلستان میں شائع کیا اور انگلستان کے کئی اخبارات نے
ان سے متاثر ہو کر مسلمانوں کی تائید میں نوٹ لکھے۔
بہار کے فسادات جب بہار کے فسادات ہوئے اور بہت سے مسلمان مارے
گئے تو قائد اعظم کی چندہ کی تحریک کا سب سے پہلے جماعت
احمد یہ نے خیر مقدم کیا اور یہ پیش کیا کہ وہ اپنی تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ چندہ دیں
گے۔ چنانچہ اُنہوں نے چندہ دیا اور نہ صرف قائد اعظم کے فنڈ میں چندہ دیا بلکہ خود وہاں
وفد بھیجے جو مسلمانوں کو اُن کی جگہوں میں بسائیں اور اُن کے حقوق اُن کو دلائیں۔ 379