آئینہ کمالاتِ اسلام صفحہ 457 کا حوالہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
424
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بعض الفاظ جو زیادہ سخت نظر آتے ہیں اصل میں عربی زبان میں ہیں اور ان کا غلط ترجمہ کا
کر کے لوگوں کو اشتعال دلایا جاتا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال آئینہ کمالات اسلام صفحہ 547
کا حوالہ ہے۔
آئینہ کمالات اسلام صفحہ 457 کا حوالہ 1- کہا گیا ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے
آئینہ کمالات اسلام صفحہ 457 پر تمام غیر احمدی مسلمانوں کو کنجریوں کی اولاد“ قرار
دیا ہے۔ اِس کے جواب میں عرض ہے کہ آئینہ کمالات اسلام پہلی مرتبہ 1893ء میں
شائع ہوئی اور اس کا دوسرا ایڈیشن 1924ء میں (یعنی آج سے تیس سال قبل) شائع
ہوا۔ جو عبارت مجلس عمل نے پیش کی ہے وہ عربی زبان میں ہے اور اس کے نیچے عربی
عبارت کا کوئی ترجمہ اصل کتاب میں نہیں ہے جو ترجمہ مجلس عمل نے کیا ہے جماعت
احمد یہ نے کبھی بھی درست تسلیم نہیں کیا بلکہ 1933ء و1934ء سے لے کر آج تک
متواتر ہیں سال سے ہماری طرف سے یہ اعلان کیا جاتا رہا کہ یہ ترجمہ غلط ہے بلکہ
ذرية البغایا کے معنے ہدایت سے دور “ اور ”حد سے بڑھ جانے“ کے ہیں۔ نیز یہ کہ یہ
عبارت غیر احمدی مسلمانوں کی نسبت نہیں ہے بلکہ متعصب اور بد زبان پادریوں اور
پنڈتوں کی نسبت ہے۔ اندریں حالات اگر اس تحریر یا اس کے اس ترجمہ کی اشاعت سے
اشتعال پیدا ہوا تو اس کی ذمہ داری ان علماء پر ہے جنہوں نے بار بار عوام میں اس عبارت
کا خود ساختہ ترجمہ شائع کر کے ان کو اشتعال دلایا۔
2- ذرية البغایا جس کا ترجمہ کنجریوں اور بدکاروں کی اولاد کیا گیا ہے اس کی تفسیر حضرت
بانی جماعت احمدیہ نے اس عبارت میں خود ہی فرما دی ہے۔ الَّذِيْنَ خَتَمَ اللَّهُ عَلَى
قُلُوبِهِمْ ۔ یعنی ذریۃ البغایا وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر کر دی ہے۔ وہ
قبول نہیں کریں گے یعنی رُشد و ہدایت سے محروم لوگ۔
3- کتاب آئینہ کمالات اسلام کی اشاعت 1893ء کے وقت آپ کے ماننے والوں کی
تعداد نہایت قلیل تھی۔ ابھی تک جماعت احمدیہ کا نام (مسلمان فرقہ احمدیہ “ جو
انوار العلوم جلد 23
425
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
1900ء میں رکھا گیا ) بھی نہیں رکھا گیا تھا۔ نمازوں اور جنازوں میں بھی علیحد گی واقع
نہیں ہوئی تھی اس کتاب کے ضمیمہ میں اس سال جلسہ سالانہ قادیان میں باہر سے شامل
ہونے والوں کی تعداد تین سو میں لکھی ہے اور اُس وقت زیادہ سے زیادہ دو تین ہزار
آدمی آپ کو ماننے والے تھے۔ اگر مجلس عمل کا ترجمہ درست مانا جائے تو اس کا مطلب یہ
ہو گا کہ آپ کو ماننے والوں کے سوا تمام لوگ ذریۃ البغایا ہیں اور وہ آپ کو ہر گز نہیں
مانیں گے۔ ظاہر ہے کہ یہ مفہوم بالبداہت غلط اور باطل ہے۔ کیونکہ آپ کے ماننے
والوں کی تعداد 1893ء کے بعد ہی بڑھی اور بڑھتے بڑھتے لکھو کھا تک پہنچ گئی۔ پس
پیش کر دہ ترجمہ یقیناً غلط ہے۔
4- ایک اور ثبوت اس عمل کا کہ محولہ عبارت میں عام غیر احمدی مسلمان مراد نہیں ہیں،
یہ ہے کہ اسی کتاب کے صفحہ 530 پر ( مجلس عمل کی پیش کردہ عبارت سے چند صفحات
پہلے) حضرت بانی جماعت احمدیہ نے ملکہ وکٹوریہ آنجہانی کو اسلام قبول کرنے کی دعوت
دیتے ہوئے عام مسلمانوں کا ذکر ان الفاظ میں فرمایا ہے:۔
”اے قیصرہ محترمہ آنچه انجام کار و اہم جمیع امور مے خواہم۔
نصحاً در خدمت به تقدیم رسانم آنست که مسلماناں عضد خاص سلطنت
و جناح دولت تو می باشند و نیز آنها را در ملک تو خصوصیت ممتازی و
حلیلی است که از نظر دور بینت پوشیده نیست۔ باید در آنها مخصوصاً به نظر
مرحمت و شفقت و لطف فوق العادت نگاہے بکنی و راحت و آرام و
تالیف قلوب آنها را نصب عین صحت خود سازی و بسیاری را از آنها بر
منازل عالیه و مدارج قرب مشرف و سر فراز بفرمائی۔ آنچه من بینم
تفضیل و تخصیص و ترجیح آنها بر جمیع اقوام از لوازمات و منبع مصالح و
برکات است خدا را دلِ مسلماناں را خوش و کشت امید آنها را سر سبز
بکن زیرا که حق تعالی تر انزول اجلال در زمین آنها مرحمت فرموده و
مالک ملک گردانیده که مسلماناں قریب ہزار سال عنان امر و نہیش
انوار العلوم جلد 23
در دست داشته اند
66
426
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
یعنی اے قیصرہ! میں آپ کو محض اللہ نصیحت کرتا ہوں کہ مسلمانانِ ہند تیرے
خاص بازو ہیں اور ان کو تیری مملکت میں ایک خصوصیت حاصل ہے۔ اِس لئے تجھے
چاہئے کہ مسلمانوں پر خاص نظر عنایت رکھے اور ان کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائے اور
ان کی تالیف قلوب کرے اور ان کو اعلیٰ سے اعلیٰ ملکی مناصب اور عہدوں پر سر فراز
کرے۔ وہ اس ملک پر ایک ہزار سال تک حکومت کر چکے ہیں اور اُن کو اس ملک میں
ایک خاص شان حاصل تھی اور وہ ہندوؤں پر حاکم رہے ہیں۔ اس لئے تجھے یہی مناسب
ہے کہ تو ان کی عزت و تکریم کرے اور بڑے سے بڑے مہدے ان کے سپر د کرے۔
(ب) پھر اسی آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ 265، 266 حاشیه بر حضرت بانی
سلسلہ احمدیہ تکفیر کرنے والے علماء کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے آپ کو دوسرے عام
مسلمانوں کے ساتھ بدیں الفاظ شامل فرماتے ہیں:۔
”مولوی لوگ اپنے نفسانی جھگڑوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور
دعوتِ اسلام کی نہ لیاقت رکھتے ہیں اور نہ اس کا کچھ جوش، نہ اس کی
کچھ پر واہ۔ اگر ان سے کچھ ہو سکتا ہے تو صرف اسی قدر کہ اپنی ہی قوم
اور اپنے ہی بھائیوں اور اپنے جیسے مسلمانوں اور اپنے جیسے کلمہ گویوں
اور اپنے جیسے اہل قبلہ (حضرت بانی سلسلہ احمد یہ اور آپ کے ماننے
والوں۔ ناقل ) کو کافر قرار دیں۔ دجال کہیں اور بے ایمان نام رکھیں
اور فتویٰ لکھیں کہ اُن سے ملنا جائز نہیں اور اُن کا جنازہ پڑھنا
نہیں“۔
(ج) پھر صفحہ 339 پر تحریر فرماتے ہیں:۔
هنا روا
مسیح موعود کا دعویٰ اس حالت میں گراں اور قابلِ احتیاط
ہوتا کہ جب اس دعویٰ کے ساتھ نعوذ باللہ کچھ دین کے احکام کی کمی و بیشی
ہوتی اور ہماری عملی حالت دوسرے مسلمانوں سے کچھ فرق رکھتی۔
انوار العلوم جلد 23
427
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اب جبکہ ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں۔ صرف مابہ النزاع حیات
مسیح اور وفات مسیح ہے اور مسیح موعود کا دعویٰ اس مسئلہ کی در حقیقت
ایک فرع ہے اور اس دعویٰ سے مراد کوئی عملی انقلاب نہیں اور نہ
اسلامی اعتقادات پر اس کا کچھ مخالفانہ اثر ہے تو کیا کوئی اس دعویٰ کے
قبول کرنے کے لئے کسی بڑے معجزہ یا کرامت کی حاجت ہے؟“
(د) پھر صفحہ ۴۱۹ پر عرب کے مشائخ کو ان الفاظ میں مخاطب فرماتے ہیں:۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَيُّهَا الَّا تُقِيَاءُ الْأَصْفِيَاءُ مِنَ الْعَرَبِ الْعُرَبَاءِ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ اَرْضِ النُّبُوَّةِ وَجِيْرَانَ بَيْتِ اللَّهِ الْعُظْمَى أَنْتُمْ
خَيْرَ أُمَمِ الْإِسْلَامِ وَ خَيْرَ حِزْبِ اللَّهِ الْأَعْلَى“۔
ترجمه فارسی: ” بنام مشائخ و صلحائے عرب۔ السلام علیکم اے
اتقیائے برگزیده با از عرب عرباء۔ السلام علیکم اے ساکنانِ زمین
نبوت و ہمسایہ گان خانه بزرگ خداوند قبل و علا۔ شما بہترین امت ہائے
اسلام و گروه برگزیدہ خدائے بزرگ هستید “۔ 392
(ر) پھر اسی کتاب کے آخر میں آخری ضمیمہ کے صفحہ ۴ پر زیر عنوان اشتہار
کتاب آئینہ کمالات اسلام تحریر فرماتے ہیں:۔
وو
" مجھے یہ بڑی خواہش ہے کہ مسلمانوں کی اولاد اور اسلام کے
شرفاء کی ذریت جن کے سامنے نئے علوم کی لغزشیں دن بدن بڑھتی
جاتی ہیں اس کتاب ( آئینہ کمالات اسلام۔ ناقل ) کو دیکھیں۔ اگر مجھے
وسعت ہوتی تو میں تمام جلدوں کو مفت اللہ تقسیم کرتا“۔
مندرجہ بالا سب عبارتیں اُسی آئینہ کمالات اسلام کی ہیں جس کے صفحہ 547 کا
حوالہ مجلس عمل نے دیا ہے اور یہ الزام لگایا ہے کہ اس عبارت میں نَعُوذُ بِاللہ حضرت بانی
سلسلہ احمدیہ نے غیر احمدی مسلمانوں کو کنجریوں کی اولاد قرار دیا ہے۔ جو شخص اس
کتاب میں دوسرے تمام مسلمانوں کو اپنی طرح کا مسلمان قرار دیتا ہے اور اُن کو
انوار العلوم جلد 23
428
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
66
"مسلمانوں کی اولاد “ اور ”اسلام کے شرفاء کی ذریت“ قرار دیتا ہے اور اُن مشائخ کو جو
آپ کی جماعت میں شامل نہیں ہوئے تھے ، اپنے پاکیزہ الفاظ میں یاد کرتا ہے۔ کیا ممکن
ہے کہ وہ اس کتاب میں ان کو نَعُوذُ بِالله ”کنجریوں کی اولاد “ قرار دے؟
5- ایک اور ثبوت اس امر کا کہ پیش کردہ الفاظ غیر احمدی مسلمانوں کی نسبت
نہیں ہیں ، خود پیش کر دہ عبارت کا سیاق و سباق ہے جو درج ذیل ہے :-
” جب میں میں سال کی عمر کو پہنچا تبھی سے میرے دل میں
یہ خواہش رہی کہ اسلام کی نصرت کروں اور آریوں اور عیسائیوں
کے ساتھ مقابلہ کروں۔ چنانچہ اس غرض سے میں نے متعدد کتب
تصنیف کیں جن میں سے ایک براہین احمدیہ ہے ۔۔۔۔۔ نیز اور بھی
کتابیں ہیں جن میں سے سرمہ چشم آریہ، توضیح مرام، فتح اسلام،
ازالہ اوہام ہیں۔ نیز ایک اور کتاب بھی جو میں نے انہی دنوں لکھی
ہے۔ اس کا نام دافع الوساوس ( آئینہ کمالات اسلام) ہے۔ ان لوگوں
کے لئے جو دین اسلام کا حسن دیکھنا اور دشمنانِ اسلام کو لاجواب کرنا
چاہتے ہیں یہ کتاب نہایت مفید ہے۔ یہ کتابیں ایسی ہیں کہ سب کے
سب مسلمان ان کو محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے
معارف اور مطالب سے فائدہ اُٹھاتے ہیں اور میری تائید کرتے اور جو
میری دعوت (یعنی دعوت اسلام) کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہاں وہ
ذرية البغایا جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر کر دی ہوئی ہے، وہ
قبول نہیں کرتے “ 393
ظاہر ہے کہ اس عبارت میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنے مخصوص دعاوی
کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ اپنے دعوئی سے پہلے میں سالہ عمر کی زندگی کا ذکر فرمایا ہے اور یہ ظاہر
ہے کہ براہین احمدیہ میں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل رسول ہونا اور
قرآن مجید کا کامل کتاب ہونا ثابت کیا ہے اور تمام مسلمان فی الواقع اب تک اس کے
انوار العلوم جلد 23
429
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مداح ہیں۔ حتی کہ خود مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بھی ( جنہوں نے سب سے
پہلے بانی سلسلہ احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگایا) اس پر تعریف و ستائش سے بھرا ہوا شاندار ریویو
لکھا اور اُسے فی زماننا بے نظیر کتاب اور اس کے مؤلف کو بے نظیر مؤید اسلام قرار دیا اور
کتاب شرمہ چشم آریہ جس کا ذکر اس جگہ حضور نے کیا ہے ”مسلم بک ڈپو “ لاہور نے
اپنے خرچ پر شائع کی۔
66
عبارت پیش کردہ میں ”دعوت“ سے مراد اپنے مخصوص مَا بِهِ النزاع دعاوی
نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کا ذکر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے مندرجہ بالا عبارت کے بعد
بالفاظ ذیل فرمایا ہے :-
اور جب میں اپنی پختگی عمر کو پہنچا اور چالیس سال کی عمر ہوئی
تو نسیم وحی میرے پاس میرے رب کی عنایات لائی تا میری معرفت اور
یقین میں اضافہ کرے“۔
وو
پیش کردہ عبارت میں جو ”دعوت“ کا لفظ ہے اس سے مراد ” دعوتِ اسلام “ ہے
اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ مجلس عمل کی پیش کردہ عبارت از صفحہ 547 کے ساتھ کامل
مطابقت رکھنے والی اور مضمون واحد پر مشتمل عبارت اس آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ
388 پر موجود ہے :- واللهُ يَعْلَمُ إِنِّي عَاشِقُ الْإِسْلَامِ وَ فِدَاءً حَضْرَةِ خَيْرِ الْأَنَامِ وَ غُلَامُ
أَحْمَدَ الْمُصْطَفَى حَيْبَ إِلَى مُنْذُ صَبَوْتُ إِلَى الشَّبَابِ وَ قَادَنِي التَوْفِيقُ إِلَى تَأْلِيفِ
الْكِتَابِ اَنْ اَدْعُوا الْمُخَالِفِينَ إِلَى دِينِ اللَّهُ الْأَجْلَى فَأَرْسَلْتُ إِلَى كُلِّ مُخَالِفٍ كِتَابًا وَ
دَعَوْتُ إِلَى الْإِسْلَامِ شَيْخاً وَ شَابًا 394
اس عربی عبارت کا فارسی ترجمہ آئینہ کمالاتِ اسلام کے صفحہ 392 393 حاشیہ
میں بدیں الفاظ درج ہے:۔
خدا تعالیٰ خوب میداند که من عاشق اسلام و فدائے سید الا نام
و غلام احمد المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم مے باشم از عنفوان وقتے کہ
بالغ بسن شباب و موفق بتالیف کتاب شده ام دوست دار آن بوده ام