ذُرِّیَّةُ البَغَایَا کا صحیح مطلب
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
430
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کہ مخالفین را بسوئے دین روشن خدا دعوت کنم۔ بنا بر آن بسوئے ہر
مخالفے مکتوبی فرستادم و جوان و پیر را ندائے قبولِ اسلام داده ام “۔
مجلس عمل کی پیش کردہ اور مندرجہ بالا دونوں عبارتوں کا یکجائی طور پر مطالعہ
کرنے سے صاف ظاہر ہے کہ اوّل الذکر عبارت میں لفظ ”دعوت“ سے مراد
” دعوتِ اسلام“ ہی ہے نہ کہ اپنے مخصوص مَا بِهِ النزاع دعاوی کو قبول کرنے کی
دعوت۔
وو
ذُرِّيَّةُ الْبَغَايَا کا صحیح مطلب -6- جیسا کہ اوپر عرض کیا جا چکا ہے ” ذُرِّيَةً
66
الْبَغَايَا“ کے معنی ہدایت سے دور “ اور ”سرکش
(الف) خود حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس کا یہی ترجمہ کیا ہے۔ آپ کا ایک
انسان کے ہیں۔
شعر ہے
أذَيْتَنِي خُبْتًا فَلَسْتُ بِصَادِقٍ
إِنْ لَّمْ تَمْتُ بِالْخِزْيِ يَا بْنَ بِغَاء
اس شعر میں ابن بغاء کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ آپ اپنے اِس شعر کا مندرجہ ذیل
ترجمہ کرتے ہیں:۔
”خباثت سے تو نے مجھے ایذا دی ہے۔ پس اگر تو اب رُسوائی
سے ہلاک نہ ہوا تو میں اپنے دعویٰ میں سچا نہ ٹھہروں گا۔ اے سرکش
انسان“ 395
یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ مندرجہ بالا ترجمہ خود حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا
اپنا کیا ہوا ہے جو بہر حال محبت ہے۔ کتاب آئینہ کمالات اسلام کی عربی عبارت کا ترجمہ
خود حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا کیا ہوا نہیں بلکہ مولانا عبد الکریم سیالکوٹی کا ہے۔ اس لئے
وہ بطور سند کے پیش نہیں ہو سکتا۔ پس حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے نزدیک ”ذرية البغایا“ وہ
کا مطلب ”سرکش انسان “ ہو گا، نہ کہ کنجریوں کی اولاد۔
66
انوار العلوم جلد 23
431
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
(ب) تاج العروس میں جو عربی لغت کی مشہور کتاب ہے لکھا ہے کہ الْبَغْئی مطلق باندی
کو کہتے ہیں چاہے وہ بدکار نہ ہو۔ یعنی اس لفظ میں بدکاری کا مفہوم داخل نہیں ہے۔ علاوہ
ازیں اِس تاج العروس میں بغنی کے معنی متکبر انسان کے بھی ہیں۔ پھر قاموس اور
صراح میں جو عربی لغت کی کتابیں ہیں لکھا ہے :-
يُقَالُ لِلْأُمَّةِ بَغْيَ وَلَا يُرَادُ بِهِ الشَّتَمُ وَ الْبَغَايَا أَيْضاً الطَّلَائِعُ
الَّتِي تَكُوْنُ قَبْلَ وُرُوْدِ الْجَيْشِ“۔
یعنی جب باندی کے لئے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے تو اس سے مراد گالی نہیں ہوتی
اور بغایا اُس ہر اول دستے کو کہتے ہیں جو مقدمہ الجیش یعنی لشکر کے آگے ہو آتے ہیں۔
وو
اندریں صورت ” ذریۃ البغایا“ کے معنے ایسے لوگ ہوں گے جو گالی گلوچ اور
تکفیر بازی اور معاندت میں عام لوگوں سے پیش پیش ہیں۔
(ج) تاج العروس میں ہے کہ ”بغی“ کا لفظ بد کار اور غیر بدکار دونوں پر بولا جاتا
ہے۔ اندریں صورت کیا ضرور ہے کہ اس کا ترجمہ ”بد کار“ ہی لیا جائے۔ خصوصاً جبکہ
بزرگان سلف کا یہ طریق رہا ہے اور یہی طریقہ از راہ احتیاط بھی مناسب ہے کہ اگر ایک
لفظ کے دو معنے ہو سکتے ہوں تو انسب یہی ہے کہ وہ ہے کہ وہ معنی لئے جائیں جو نرمی کے زیادہ زیادہ قریب
ہوں۔
مثال کے طور پر قرآن مجید کی آیت وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ هَمَّازٍ مَشَاءِ
بِنَمِيمٍ مَنَاعِ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ عُتُلٍ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ - 296 پس دُشمن اسلام کے
لئے لفظ زنیم استعمال ہوا ہے۔ اس لفظ کے معنی حرامزادہ بھی ہیں اور اُس شخص کے بھی
جو اُس کی طرف منسوب ہو تا ہو جس میں سے وہ در حقیقت نہ ہو۔
-1- چنانچہ لُغت کی کتاب الفرائد الدریہ میں زنیم کے معنی لکھے ہیں ”Ignoble“۔
2- المنجد “ (لغت کی کتاب) میں اس کے معنی ”الدنی الاصل“ یعنی بد اصل لکھے
ہیں۔
3- تفسیر کبیر مصنفہ حضرت امام رازی جلد 8 صفحہ 265 مطبوعہ مصر میں لکھا ہے:۔