ذرّیتہ البغایا کے متعلق حضرت امام باقرؒ کا حوالہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
وو
” ولد الزنا“ کے ہیں۔ 397
432
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
فَالْحَاصِلُ أَنَّ الزَنِيمَ هُوَ وَلَدُ الزِّنَاءِ“۔ یعنی زنیم کے معنی
4- تفسیر حسینی مترجم اردو موسومه به تفسیر قادری جلد 2 صفحہ 564 میں لکھا ہے :-
زنیم حرامزادہ نطفہ نا تحقیق کہ اُس کا باپ معلوم نہیں “۔
لیکن عام طور پر علماء اور مفسرین نے اس کے معنی بد فطرت اور شریر انسان یا
ایسی قوم کی طرف منسوب ہونے والا جس میں سے وہ در حقیقت نہ ہو ہی کئے ہیں جو
احتیاط کے پہلو سے نرمی کے زیادہ قریب ہیں۔ 398
ذریۃ البغایا کے متعلق حضرت امام باقر کا حوالہ ہیں انصاف اور امن پسندی کا اقتضاء
یہ تھا کہ مخالفین اس ذریۃ البغایا کا ایسا مفہوم نہ لیتے جو منشائے متکلم کے بھی خلاف ہے،
عبارت کے سیاق و سباق کے بھی خلاف ہے، واقعات کے بھی خلاف ہے اور جماعت
احمد یہ کے موقف کے بھی بر خلاف ہے۔ شیعوں کے مشہور امام حضرت امام محمد باقر
فرماتے ہیں:۔
ہیں۔
اے
النَّاسُ كُلُّهُمْ أَوْ لَا دُبَغَايَا مَا خَلَا شِيْعَتُنَا _ 399
ابو حمزہ! خدا کی قسم ہمارے شیعوں کے سوا باقی تمام لوگ اولادِ بغایا“
اس عبارت میں بعینہ وہی لفظ اولادِ بغایا غیر شیعوں کے لئے استعمال کیا گیا ہے جو
آئینہ کمالات اسلام کی عبارت زیر بحث میں ہے۔
حضرت امام باقر کی مندرجہ بالا عبارت جب ذرية البغایا کے بارے میں
اعتراض کے جواب میں جماعت احمدیہ کی طرف سے احرار کے سامنے پیش کی گئی تو مجلس
66
احرار کے ترجمان اخبار ”مجاہد “ نے اس کا مندرجہ ذیل جواب دیا :-
ولد البغایا، ابن الحرام اور ولد الحرام۔ ابن الحلال اور
بنت الحلال وغیرہ سب عرب کا اور ساری دُنیا کا محاورہ ہے جو شخص نیکی کو
انوار العلوم جلد 23
433
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ترک کر کے بدکاری کی طرف جاتا ہے اُس کو باوجودیکہ اُس کا
حسب نسب درست ہو۔ صرف اعمال کی وجہ سے ابن الحرام، ولد
الحرام کہتے ہیں۔ اس کے خلاف جو نیکو کار ہوتے ہیں اُن کو ابن الحلال
کہتے ہیں۔ اندریں حالات امام کا اپنے مخالفین کو اولادِ بغایا کہنا بجا اور
درست ہے “۔ 400
لیکن ہمیں افسوس ہے کہ مجلس احرار اور اُس کے ہمنواؤں کو جماعت احمدیہ کی
وو
66
مخالفت میں یہ عرب کا، ساری دُنیا کا محاورہ “ یاد نہ رہا اور اُنہوں نے ممبروں پر ، اسٹیج پر ،
ترجمه جماعت احمد
اخبارات میں ، رسائل میں، کتابوں میں غرضیکہ ہر جگہ پھر پھر کر یہ پروپیگنڈا جاری رکھا
کہ نعوذ باللہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمدیہ کے نزدیک تمام غیر احمدی
مسلمان نعوذ باللہ کنجریوں کی اولاد ہیں۔ حالانکہ وہ یہ جانتے تھے کہ اُن کا یہ بیان کردہ
احمدیہ کو کو مسلم نہیں اور نہ یہ مسلّم ہے کہ یہ عبارت غیر احمدی مسلمانوں کی
نسبت ہے۔ وہ یہ بھی جانتے تھے کہ جن لوگوں کو وہ یہ عبارت شناسنا کر اور اس عبارت کا
مخاطب بتا بتا کر اشتعال دلا رہے ہیں وہ اس عبارت کی تحریر کے وقت (1893ء میں)
پیدا بھی نہ ہوئے تھے۔ اس سے صاف طور پر ثابت ہے کہ اس اشتعال انگیزی اور اس
کے نتیجہ میں فسادات کی تمام ذمہ داری خود ان علماء پر ہے۔
9- پھر شیعہ صاحبان کے مستند امام حضرت جعفر صادق علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:۔
مَنْ أَحَبَّنَا كَانَ نُطْفَةُ الْعَبْدِ وَ مَنْ أَبْغَضَنَا كَانَ نُطْفَةً
الشَّيْطَان _401
یعنی جو شخص ہم سے محبت رکھتا ہے وہ بندے کا نطفہ ہے۔ مگر وہ جو ہم سے بغض
رکھتا ہے وہ نطفہ شیطان ہے۔
کیا یہ تصور کیا جاسکتا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق اور حضرت امام باقر ایسے
جلیل القدر اماموں نے شیعوں کے علاوہ تمام مسلمانوں کو اولادِ بغایا اور نطفہ شیطان قرار
دیا تھا کیونکہ اس قسم کے الفاظ سے صرف اظہار ناراضگی مقصود ہوتا ہے اور اُن کی
انوار العلوم جلد 23
434
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حقیقت لغوی مراد نہیں ہوتی۔ نیز کیا غیر شیعہ مسلمانوں کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ
شیعوں کو قتل کرنا شروع کر دیں۔ اُن کے گھروں کو آگ لگا دیں اور اُن کا ساز و سامان
لوٹ لیں اور جب اِس فساد کے اسباب کے بارہ میں تحقیقات شروع ہو تو مجلس عمل کی
طرح یہ تحریری بیان داخل کر دیں کہ چونکہ شیعوں کے اماموں نے تمام غیر شیعہ
مسلمانوں کو ” اولاد بغایا“ اور ”نطفہ شیطان “ قرار دیا تھا۔ اس لئے اشتعال انگیزی اور
رو
فسادات کی ذمہ داری خود شیعوں پر ہے۔
10 - حضرت امام اعظم ابو حنیفہ فرماتے ہیں:۔
مَنْ شَهِدَ عَلَيْهَا بِالزِّنَا فَهُوَ وَلَدُ الزِّنَاءِ“ ۔ 402 یعنی جو شخص
حضرت عائشہ پر زنا کی تہمت لگائے وہ ولد الزنا ہے۔
اس عبارت میں بھی حضرت امام اعظم کا منشاء محض اظہارِ ناراضگی ہے نہ کہ
معترض کے نسب پر اعتراض۔
خلاصہ کلام یہ کہ آئینہ کمالات اسلام صفحہ 547 کی عبارت میں غیر احمدی
مسلمانوں کے بارے میں کوئی سخت لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ جن لوگوں کی نسبت وہ الفاظ
استعمال کئے گئے ہیں وہ معدودے چند مخصوص افراد تھے جو فوت ہو چکے ۔ موجودہ زمانہ
کے لوگوں کا اِس عبارت سے قطعاً کوئی تعلق نہیں اور اِس لفظ کے معنی صرف ہدایت سے
ڈور سرکش اور متکبر انسانوں کے ہیں، نہ کہ کنجریوں کی اولاد۔
اس سلسلہ میں آخری گزارش یہ ہے کہ آئینہ کمالات اسلام 1893ء میں شائع
ہوئی۔ یہ عبارت عربی زبان میں ہے جس کو عام مسلمان سمجھ ہی نہیں سکتے۔ حضرت بانی
سلسلہ احمد یہ اس کی اشاعت کے 18 سال بعد تک زندہ رہے۔ آپ کی زندگی میں بلکہ
آپ کی وفات کے بعد بھی غالباً 1933 ء یا 1934ء تک کسی غیر احمدی عالم نے اس
عبارت کا مخاطب غیر احمدی مسلمانوں کو قرار نہیں دیا۔ سب سے پہلے 1933ء یا 1934ء
میں مجلس احرار نے اس عبارت کا خود ساختہ ترجمہ شائع کیا تو اسی وقت جماعت احمد یہ نے اتواُسی
بذریعہ اشتہارات و اخبارات و کتب و رسائل یہ اعلان کر دیا تھا کہ ”ذریۃ البغایا“ کے