نجم الھُدیٰ صفحہ 10 کا حوالہ

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
435
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مخاطب غیر احمدی نہیں ہیں اور اس کا درست ترجمہ بھی وہ نہیں ہے جو مجلس احرار پیش
کرتی ہے بلکہ اس کا ترجمہ ہدایت سے دُور اور سرکش انسان ہے۔
چنانچہ لاہور سے احمد یہ فیلوشپ آف یوتھ نے ”گالی اور اظہار واقعہ میں فرق“
نامی ایک اشتہار 34-1933ء میں شائع کیا جو الفضل میں بھی شائع ہوا۔ احمدیہ پاکٹ
بک ایڈیشن دسمبر 1934ء کے صفحہ 672 پر مفصل طور پر وایڈیشن 1945ء کے صفحہ
962 وایڈیشن 1952ء کے صفحہ 904 پر یہی اعلان کیا گیا۔
الفضل میں شائع ہوا۔ پروفیسر الیاس برنی کی کتاب ”قادیانی مذہب“ کا جواب
1934-35ء میں شائع ہوا۔ اس میں بھی صفحہ 322 پر یہی تحریر کیا گیا۔ چنانچہ
پروفیسر الیاس برنی صاحب نے اپنی کتاب ” قادیانی مذہب“ کے بعد کے ایڈیشنوں میں
قادیانی حساب صفحہ 24 تا صفحہ 27 پر جو سب کے سب فسادات سے پہلے شائع ہو چکے
تھے خود یہ تحریر کیا کہ :-
رو
”جماعت احمدیہ کا جواب یہ ہے کہ اس لفظ کا ترجمہ ” ہدایت
سے دور اور سرکش انسان“ ہے۔ کنجریوں کی اولاد نہیں“۔
پس با وجود اس قدر متواتر اور بار بار تردید کے اگر احرار اور اُن کے ہمنواؤں نے
اپنی اشتعال انگیزی کی مہم کو تیز کرنے کے لئے اس حوالہ کو استعمال کیا تو اس سے
فسادات کی ذمہ داری اُن پر ہے۔
محم کا حوال ال نجم الهدی صفحہ 10 کا حوالہ اسی طرح کہا گیا ہے کہ حضرت بانی
سلسلہ
احمد یہ نے نجم الھدیٰ صفحہ 10 پر تمام
غیر احمدی
مسلمانوں کے بارے میں یہ لکھا ہے کہ میرے دُشمن خنزیر ہیں اور اُن کی عور تیں کُتیاں
ہیں۔ خنزیر کا لفظ قرآن کریم میں بھی اپنے مخالفوں کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ 403
علاوہ ازیں مجلس عمل کی طرف سے نجم الھدیٰ صفحہ 10 میں جو حوالہ دیا گیا ہے
وہ نا مکمل ہے۔ اُنہوں نے اگلی سطر نقل نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت بانی
سلسلہ احمدیہ کی پیش کردہ عبارت میں اُن کے نہ ماننے والوں کا ذکر نہیں ہے بلکہ صرف

انوار العلوم جلد 23
436
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اُن لوگوں کا ذکر ہے جو گالیاں دینے والے تھے۔ چنانچہ آپ کے الفاظ یہ ہیں :-
انہوں نے گالیاں دیں اور میں نہیں جانتا کیوں دیں۔ کیا
ہم اُس دوست کی مخالفت کریں یا اُس سے کنارہ کریں “۔ 404
اس عبارت میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اُن دُشمنوں کا ذکر فرمایا ہے جو
آپ کے محبوب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بد زبانی اور بد گوئی سے کام لیتے
تھے اور حضور کو گندی گالی دینے سے اُن کا مقصود یہ تھا کہ مسلمانوں کو حضور کی محبت سے
دور کر دیں مگر حضرت بانی سلسلہ احمد یہ فرماتے ہیں کہ ہم ان دشمنوں کی غلیظ گالیوں کے
باعث اپنے محبوب سے کبھی کنارہ کش نہیں ہو سکتے۔
یہ گالیاں دینے والے کون تھے ؟ اس کی تفصیل بھی اسی کتاب نجم الھدیٰ کے
صفحہ 12 پر پیش کردہ عبارت کے آگے تفصیل سے موجود ہے۔ حضور عام مسلمانوں کو
مخاطب کر کے فرماتے ہیں:۔
دیکھ لیا کہ دین
(الف) سو آپ لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا
صلیبی اونچا ہو گیا اور پادریوں نے ہمارے دین کی نسبت کوئی دقیقہ طعن
کا اُٹھا نہیں رکھا اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور
بہتان لگائے اور دُشمنی کی ۔۔۔۔۔ اور تھوڑی مدت سے ایک لاکھ کتاب
اُنہوں نے ایسی تالیف کی ہے جس میں ہمارے دین اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بجز گالیوں اور بہتان اور تہمت کے اور کچھ
نہیں اور ایسی پلیدی سے وہ تمام کتابیں پر ہیں کہ ہم ایک نظر بھی اُن کو
دیکھ نہیں سکتے اور تم دیکھتے ہو کہ اُن کے فریب ایک سخت آندھی کی طرح
چل رہے ہیں اور اُن کے دل حیا سے خالی ہیں اور تم مشاہدہ کرتے ہو کہ
اُن کا وجود تمام مسلمانوں پر ایک موت کھڑی ہے اور کمینہ طبع آدمی
خس و خاشاک کی طرح اُن کی طرف کھینچے جارہے ہیں۔
پھر ان کی
اپنی عور تیں اسی غرض کے لئے شریفوں کے گھروں میں بھیجیں ۔۔۔۔

انوار العلوم جلد 23
437
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ان کے مذہب باطل نے ہمارے ملک کی نیکیوں کو دور کر دیا اور کوئی گھر
ایسا نہ رہا جس میں یہ مذہب باطل داخل نہ ہو۔۔۔۔۔۔ اسلام پر وہ مصیبتیں
پڑیں جن کی نظیر پہلے زمانوں میں نہیں ہے۔ پس وہ اُس شہر کی طرح ہو
گیا جو مسمار ہو جائے اور اُس جنگل کی طرح جو وحشیوں سے بھر جائے“۔ 405
(ب) ہم صرف اُن لوگوں کی طرف توجہ کرتے ہیں جو
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بصراحت یا اشارات سے گالیاں دیتے
ہیں اور ہم اُن پادری صاحبوں کی عزت کرتے ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کو گالیاں نہیں دیتے اور ایسے دلوں کو جو اس پلیدی سے پاک
ہیں ہم قابلِ تعظیم سمجھتے ہیں اور تعظیم و تکریم کے ساتھ اُن کا نام لیتے
ہیں اور ہمارے کسی بیان میں کوئی ایسا حرف اور نقطہ نہیں ہے جو اُن
بزرگوں کی کسر شان کرتا ہو اور صرف ہم گالی دینے والوں کی گالی اُن
66
کے منہ کی طرف واپس کرتے ہیں تا اُن کے افتراء کی پاداش ہو ۔ 406
(ج) ” آپ لوگ دیکھتے ہیں کہ ہزار ہا مسلمان مرتد ہو کر
دین اسلام کو چھوڑ گئے ہیں۔ پس سوچ لو کہ کیا یہ نہایت بڑی مصیبت
ہمارے دین محمدی پر نہیں ہے ؟ اور پھر اُنہوں نے علاوہ بد مذہبی پھیلانے
کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں بھی دیں اور ہمارے دین
اسلام پر اعتراض کئے اور ہجو کی اور بات کو انتہا تک پہنچا دیا۔ کیا
خدا نے ان کو ہمیں دُکھ دینے کیلئے موقع دیا اور ہمیں نہ دیا ؟ 407
(د) ” اس زمانہ میں فسادِ عظیم صلیبی کارروائیوں کا فساد ہے۔
اسی فساد نے بہت سے بیابانی اور شہری لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ پس یہ
امر واجب ہے کہ مجدد اس صدی کا اس اصلاح کے لئے آوے
اور بموجب منشاء احادیث کے کسر صلیب اور قتل خنازیر کرے“۔ 408
مندرجہ بالا عبارتوں سے (جو سب کی سب نجم الھدیٰ کی ہیں اور مجلس عمل کی

انوار العلوم جلد 23
438
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
وو
پیش کر دہ عبارت سے آگے درج ہیں) صاف ظاہر ہے کہ مجلس عمل کی پیش کر دہ عبارت
میں ”دشمن“ کے لفظ سے بھی گالیاں دینے والے بد زبان پادری اور اُن کی وہ عورتیں
تھیں جن کا عبارت ”الف“ میں ذکر ہے۔ جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
گندی اور پلید گالیاں دیں اور مسلمانوں کے دلوں کو دکھایا اور ” ینابیع الاسلام اور
امهات المسلمین نامی فحش سے بھری ہوئی کتابیں شائع کر کے کئی مسلمانوں کو مرتد کیا۔
پس مجلس عمل نے اس عبارت کو پیش کر کے اور عوام الناس کو یہ بتا بتا کر کہ
اے مسلمانو ! تم کو مرزا صاحب نے سور اور تمہاری عورتوں کو کُتیاں قرار دیا ہے۔ ناحق
اشتعال دلایا اور فساد برپا کیا۔
حالانکہ غیر احمدی مسلمانوں کو اِس کتاب میں اور مجلس عمل کی پیش کردہ
عبارت از صفحہ 10 سے چند سطریں پہلے صفحہ 9 و صفحہ 11 پر تمام مسلمانوں کو اپنے بھائی
قرار دیا ہے اور صفحہ 4 پر لکھا ہے :-
” اور میں خادموں کی طرح اس کام کے لئے اسلامی جماعت
کے کمزوروں کے لئے کھڑا ہوں“۔
گویا اپنے آپ کو مسلمانوں کا خادم قرار دیا ہے۔ پس یہ الزام بالکل غلط اور
بے بنیاد ہے کہ آپ نے عام مسلمانوں کو نَعُوذُ بِاللہ۔ خنزیر وغیرہ الفاظ سے یاد کیا ہے
بلکہ اس پروپیگنڈا کی ایک اور واضح مثال ہے جو مجلس عمل اور مجلس احرار کے ممبر ان عام
اور ہے جو عمل تنویر مجلس احرار کے ممبر ان
عالم
ناواقف مسلمانوں میں کرتے رہے اور جس کے نتیجہ میں یہ فسادات رونما ہوئے۔
(ذ) اب آخری گزارش یہ ہے کہ اگرچہ ہم اوپر ثابت کر آئے ہیں کہ اس
عبارت میں صرف بد زبان عیسائی پادریوں اور اُن کی مبالغہ عورتوں کا ذکر ہے لیکن اگر
نجم الھدی میں ان کا بالصراحت ذکر نہ بھی ہو تا تب بھی کم از کم اتنا تو خود اس عبارت سے
ہی ظاہر ہے کہ اس میں مسلمانوں کا ذکر نہیں بلکہ اُن گالیاں دینے والے ”دشمنوں کا
ذکر ہے اور ظاہر ہے کہ مسلمانوں میں سے بھی بوقت تحریر کتاب نجم الهدی (1898ء
میں) آپ کو گالیاں دینے والے معدودے چند مولوی ہی تھے نہ کہ عام مسلمان۔ تو اس

انوار العلوم جلد 23
439
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
صورت میں بھی یہی سمجھا جاسکتا تھا کہ خطاب اُن چند مخصوص ”دشمنوں“ سے ہے نہ کہ
عام مسلمانوں سے۔
وہ ”دشمن“ جو آپ کو 1898ء میں گالیاں دیتے تھے فوت بھی ہو چکے اور آب
اُن میں سے ایک بھی زندہ نہیں لیکن سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور دوسرے احرار لیڈروں نے
عام جلسوں میں یہاں تک کہا کہ ”مرزا صاحب نے خواجہ ناظم الدین اور ممتاز دولتانہ اور
دوسرے تمام مسلمانوں کو خنزیر اور اُن کی عورتوں کو کُتیاں قرار دیا ہے“۔ حالانکہ
عبارت پیش کردہ میں مسلمانوں کا نام نہیں ہے بلکہ صرف گالیاں دینے والے دُشمنوں کا
ذکر ہے۔
ہم یہ صورتِ حال معزز عدالت کے نوٹس میں لا کر نہایت ادب سے عرض
کرتے ہیں کہ اس قسم کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد پروپیگنڈا کے نتیجہ میں جو فسادات
رونما ہوئے احرار اور ان کے ہمنوا اس کی ذمہ داری سے کسی طرح بچ نہیں سکتے۔
غرضیکہ یہ حوالہ عیسائیوں کے متعلق ہے۔ مسلمانوں کے متعلق ہے ہی نہیں۔
یہ علماء خواہ مخواہ اپنے آپ کو عیسائی قرار دے کر اسے اپنے پر چسپاں کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بول چال میں جب کسی جانور کا نام انسانوں کے لئے استعمال کیا جاتا
ہے تو اُس کی معروف صفت کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ خنزیر کی معروف صفت یہ ہے
کہ وہ دائیں بائیں نہیں دیکھتا، سیدھا حملہ کرتا ہے۔ انہیں معنوں میں قرآن کریم نے
یہودیوں کو خنزیر کہا ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ یہود کو گالی دی ہے بلکہ اُن کی صفت بتائی ہے
کہ بندروں کی طرح یہ لوگ بدکار ہو گئے اور سوروں کی طرح دائیں بائیں نہیں دیکھتے،
سوچتے نہیں اور یونہی اسلام پر حملہ کر دیتے ہیں۔ یہی معنی حضرت مسیح موعود کے
مندرجہ بالا کلام کے ہیں جو عیسائیوں کے متعلق اُن کے ہزاروں حملوں کے جواب میں
کہے گئے ہیں۔ اگر قرآن کریم نے یہ الفاظ استعمال کر کے گالی نہیں دی تو بانی سلسلہ احمد یہ
نے وہی الفاظ استعمال کر کے کس طرح گالیاں دی ہیں۔
پس بانی سلسلہ احمدیہ کا وہ شعر جو عام طور پر مخالفین کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی