انوارالاسلام کا حوالہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
440
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اول ان بد زبان عیسائیوں کے متعلق ہے۔ مسلمانوں کے متعلق نہیں۔
دوم وہ گالی نہیں قرآن کریم کی اتباع میں عیسائیوں کے ناواجب حملوں کی تشریح کی گئی
ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے جو الفاظ بھی استعمال کئے ہیں اُن سے
بہت زیادہ سخت الفاظ ہزاروں نہیں لاکھوں دفعہ یہ لوگ استعمال کر چکے ہیں۔ گزشتہ
فسادات کے موقع پر بھی جو الفاظ انہوں نے استعمال کئے ہیں اور جو عدالت عالیہ کے
سامنے پیش ہوئے ہیں وہ بتا سکتے ہیں کہ ان لوگوں کی اندرونی کیفیت کیا ہے۔
انوار الاسلام کا حوالہ انوار الاسلام صفحہ 20 کے حوالہ سے یہ اعتراض کیا گیا
ہے کہ اس میں حضرت بانی سلسلہ احمد یہ نے عام
66
مسلمانوں کو (نعوذ بالله ) ولد الحرام قرار دیا ہے کہ ”جو شخص ہماری فتح کا قائل نہ ہو گا،
یہ سمجھا جائے گا کہ اُسے ولد الحرام بننے کا شوق ہے“۔
ہمیں افسوس ہے کہ اصل عبارت میں قطع و برید کی گئی ہے جس سے یہ ظاہر
نہیں ہوتا کہ اس جگہ ”فتح“ سے کیا مراد ہے؟
اصل واقعہ یہ ہے کہ اِس عبارت میں رُوئے سخن مولوی عبدالحق غزنوی کی
طرف ہے۔ اس جگہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے پادری عبد اللہ آتھم کے متعلق اپنی
پیشگوئی پر مولوی عبدالحق غزنوی کی نکتہ چینی کا جواب دیا ہے اور یہ لکھا ہے کہ آتھم
مدت معینہ کے اندر اس لئے نہیں مرا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے الہاما بتایا تھا کہ اُس نے
پیشگوئی کی شرط ”بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے“ سے فائدہ اُٹھایا ہے لیکن مولوی
عبد الحق مذکور نے اس کی تکذیب کی اور آپ کو گالیاں دیں اور عیسائیوں کو غالب اور
فاتح قرار دیا تو آپ نے انوار الاسلام میں لکھا:۔
”ہاں اگر یہ دعویٰ کرو کہ عبد اللہ آتھم نے ایک ذرہ حق کی
طرف رجوع نہیں کیا اور نہ ڈرا تو اس وہم کی بیخ کنی کے لئے یہ سیدھا
اور صاف معیار ہے کہ ہم عبد اللہ آتھم کو دو ہزار روپیہ نقد دیتے
ہیں۔ وہ تین مرتبہ قسم کھا کر یہ اقرار کر دے کہ میں نے ایک ذرہ بھی
انوار العلوم جلد 23
441
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا اور نہ اسلامی پیشگوئی کی عظمت میرے
میرے
دل میں سمائی بلکہ برابر سخت دل اور دُشمن اسلام رہا اور مسیح کو برابر خدا
ہی کہتا رہا۔ پھر اگر ہم اسی وقت بلا توقف دو ہزار روپیہ نہ دیں تو ہم پر
لعنت اور ہم جھوٹے اور ہمارا الہام جھوٹا اور اگر عبد اللہ آتھم قسم نہ
کھائے یا قسم کی سزا میعاد کے اندر نہ دیکھ لے تو ہم سچے اور ہمارا الہام
سچا۔ پھر بھی اگر کوئی تحکم سے ہماری تکذیب کرے اور اس معیار کی
طرف متوجہ نہ ہو اور ناحق سچائی پر پردہ ڈالنا چاہے تو بیشک وہ ولد الحلال
اور نیک ذات نہیں ہو گا کہ خواہ نخواہ حق سے رو گردان ہوتا ہے اور
اپنی شیطنت سے کوشش کرتا ہے کہ سچے جھوٹے ہو جائیں“۔ 409
اسی طرح صفحہ 27 پر یہ ذکر کر کے کہ آتھم کے قسم کی طرف رخ نہ کرنے اور
انعام نہ لینے سے صاف ثابت ہے کہ اُس نے خوف کے دنوں میں در پردہ اسلام کی طرف
رجوع کیا تھا۔ فرماتے ہیں:۔
” اس سے تمامتر صفائی ثابت ہے کہ ہماری فتح ہوئی اور
دین اسلام غالب رہا۔ پھر بھی اگر کوئی عیسائیوں کی فتح کا گیت گاتا رہے
تو اسے اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ آتھم کو قسم کھانے پر مستعد کرے اور
ہم سے تین ہزار روپیہ دلاوے اور میعاد گزرنے کے بعد ہم کو بیشک
منہ کالا دجال کہے۔ اگر ہم نے اس میں افتراء کیا ہے تو بیشک ہمارے
آگے آجائے گا اور ہماری ذلت ظاہر ہو گی لیکن اے میاں عبد الحق !
اگر اس تقریر کو سُن کر چپ ہو جاؤ تو بتلا کہ سچی لعنت کس پر پڑی اور
واقعی طور پر منہ کیس کا کالا ہوا؟“ 410
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ اس تحریر کے مخاطب عام مسلمان نہیں ہیں بلکہ
خاص طور پر میاں عبد الحق ہیں جنہوں نے اسلام کے بالمقابل عیسائیوں کی حمایت کی تھی۔
(ب) ہم قبل ازیں ذریۃ البغایا“ کی تشریح کے ضمن میں زیر عنوان ”آئینہ کمالات اسلام