ایک اور اعتراض اور اُس کا جواب

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
66
66
442
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کا حوالہ “ احرار کے اخبار ”مجاہد 4 مارچ 1936ء سے شیعوں کے امام حضرت امام جعفر
صادق اور اہل سنت کے امام حضرت امام ابو حنیفہ کے حوالوں سے ثابت کر چکے ہیں کہ
لفظ ” ولد الحرام سے مراد محض کج فطرت اور شریر لوگ ہوتے ہیں۔ اس سے لغوی
66
معنی مراد نہیں ہوتے۔
(ج) مولوی عبدالحق غزنوی نے انوار الاسلام کی اشاعت سے قبل حضرت بانی سلسلہ
احمد یہ کو نہایت گندی اور غلیظ گالیاں دی تھیں۔ 411
پس حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے یہ الفاظ بطور جواب کے تھے۔
66
(د) انوار الاسلام 1898ء میں شائع ہوئی تھی۔ مولوی عبدالحق غزنوی چالیس سال
سے فوت ہو چکے ہیں۔ پس اس حوالہ کی بناء پر عام مسلمانوں کو اشتعال کیونکر آسکتا تھا۔
اگر مجلس احرار کے لیکچرار اور اخبار نے اسے پیش کر کے اور مسلمانوں کو اس کا مخاطب
قرار دے کر اشتعال پیدا کیا اور پھیلایا تو اس سے فساد کی ذمہ داری احرار اور اُن کے
ہمنواؤں پر ثابت ہوتی ہے یا کسی اور پر۔
پھر یہ بھی یاد رکھنے والی بات ہے کہ مرزا صاحب نے تو کسی زمانہ میں کوئی لفظ
جوابی طور پر کہا تھا مگر یہ لوگ آج تک برابر ان الفاظ کو دُہراتے چلے جارہے ہیں۔ حالانکہ
وہ الفاظ جماعت احمدیہ کی طرف سے پچھلے پچاس سال سے دُہرائے نہیں گئے۔ ظالم وہ سے
ہوتا ہے جو حملہ کو لمبا لئے چلا جاتا ہے یا ظالم وہ ہوتا ہے جو جواب دیتا ہے اور پھر چپ
ہو جاتا ہے ؟ آخر ان الفاظ کے بعد وہ کون سا ذریعہ تھا جس سے مخالفوں کو جواب دیا جا سکتا
اور پھر اس جواب کے بعد گزشتہ پچاس برس کے لمبے زمانے میں کسی ذمہ دار احمدی نے
اس قسم کے الفاظ غیروں کے متعلق کبھی استعمال نہیں کئے۔
ایک اور اعتراض اور اُس کا جواب کہا جاتا ہے کہ موجودہ اما امام جماعت
احمد یہ نے ان کو ابو جہل کہا ہے۔ مگر
یہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے ان کو ہر گز ابو جہل نہیں کہا۔ امام جماعت احمد یہ نے تو
ابو جہل کے ایک فعل کو بطور مثال کے پیش کیا ہے اور وہ بھی آفاق کے ایڈیٹر کا جواب دینے

انوار العلوم جلد 23
443
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور اُس کے ایک بے جاو ناروا خیال کی لغویت ظاہر کرنے کے لئے نہ کہ سارے مسلمانوں
کے متعلق۔ ”آفاق“ کے ایڈیٹر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ زمینوں کی ملکیت کے متعلق امام
جماعت احمد یہ نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے ان خیالات کے اظہار کا انہیں کوئی حق
نہیں کیونکہ وہ تھوڑے ہیں اور ہم زیادہ ہیں۔ اس پر اُنہوں نے مثال دی تھی کہ اگر
تھوڑے ہونا کسی شخص کی زبان بندی کر دیئے جانے کے لئے کافی ہے تو پھر ابو جہل کا بھی
یہ دعویٰ صحیح ہو گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان بندی ہونی چاہئے کیونکہ
وہ تھوڑے ہیں اور ہم زیادہ ہیں۔ پس وہاں یہ بتانا مقصود تھا کہ تمہارا دعویٰ غلط ہے۔ یہ بتانا
مقصود نہیں تھا کہ تم ابو جہل ہو اور باوجود اس کے آخر میں آپ نے یہ بھی فرمادیا تھا کہ تم
جو کچھ چاہو کرو ہم تو تمہارے ساتھ محبت اور پیار ہی کا سلوک کریں گے۔ 412
اور اس اعتراض کا جواب خود بائی سلسلہ احمد یہ بھی اپنی کتابوں میں دے چکے
ہیں۔ چنانچہ آپ نے فرمایا ہے :-
لَيْسَ كَلَامُنَا هَذَا فِي أَخْيَارِهِمْ بَلْ فِي أَشْرَارِهِمْ 413
ہم نے جو سخت الفاظ استعمال کئے ہیں وہ غیر احمدیوں میں سے
نیک لوگوں کے متعلق نہیں بلکہ وہ ان میں سے شرارتی لوگوں کے
متعلق ہیں۔
اور آپ نے فرمایا ہے:۔
دو
غرض ایسے لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں انصارِ دین کے
ول
دُشمن اور یہودیوں کے قدموں پر چل رہے ہیں مگر ہمارا یہ قول کلی
نہیں ہے۔ راستباز علماء اس سے باہر ہیں۔ صرف خاص مولویوں کی
نسبت یہ لکھا گیا ہے “۔ 414
پھر آپ نے فرمایا:-
وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ هَتْكِ الْعُلَمَاءِ الصَّالِحِيْنَ وَ قَدْحِ
الشَّرَفَاءِ الْمُهَذَّبِينَ سَوَاءً كَانُوا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَوِ الْمَسِيحِتِيْنَ

انوار العلوم جلد 23
444
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
أَوِ الْأَرَيَةَ بَلْ لَا تَذْكُرُ مِنْ سُفَهَاءِ هَذِهِ الْأَقْوَامِ إِلَّا الَّذِينَ اشْتَهَرُوا فِي
فُضَوْلِ الْهَذْرِ وَ الْإِعْلَانِ بِالسَّيِّئَةِ وَالَّذِي كَانَ هُوَ نَقِيُّ الْعِرْضِ
عَفِيْفُ اللِّسَانِ فَلَا تَذْكُرُهُ إِلَّا بِالْخَيْرِ وَ نُكْرِمُهُ وَ نُعِزُهَ وَنُحِبُّهُ
كَالْإِخْوَانِ 415
یعنی ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں کہ ہم نیک علماء کی ہتک اور مہذب شرفاء کی
عیب چینی کریں۔ خواہ وہ مسلمان ہوں یا مسیحی ہوں یا ہندو ہوں بلکہ ہم اُن اقوام میں سے
جو بیوقوف ہیں، اُن کے لئے بھی سخت کلامی نہیں کرتے۔ ہم صرف اُن کے متعلق سخت
الفاظ استعمال کرتے ہیں جو بیہودہ گوئی میں مشہور ہیں اور بد کلامی کی اشاعت جن کا کام ہے
لیکن وہ جو ان باتوں سے پاک ہیں اور اُن کی زبان گند سے آلودہ نہیں ہم ایسے لوگوں کا
ذکر ہمیشہ نیکی سے کرتے ہیں اور اُن کی عزت کرتے ہیں اور اُن کو بلند درجہ پر بٹھاتے ہیں
اور اُن سے اپنے بھائیوں کی طرح محبت کرتے ہیں۔
پھر لکھا ہے:۔
ہماری اس کتاب میں اور رسالہ ”فریاد درد“ میں وہ نیک
چلن پادری اور دوسرے عیسائی مخاطب نہیں ہیں جو اپنی شرافت ذاتی
کی وجہ سے فضول گوئی اور بد گوئی سے کنارہ کرتے ہیں اور دل دُکھانے
والے لفظوں سے ہمیں دُکھ نہیں دیتے اور نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کی توہین کرتے اور نہ اُن کی کتابیں سخت گوئی اور توہین سے
بھری ہوئی ہیں۔ ایسے لوگوں کو بلا شبہ ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
اور وہ ہماری کسی تحریر کے مخاطب نہیں ہیں بلکہ صرف وہی لوگ
ہمارے مخاطب ہیں، خواه وه بگفتن مسلمان کہلاتے یا عیسائی ہیں جو
حد اعتدال سے بڑھ گئے ہیں اور ہماری ذاتیات پر گالی اور بد گوئی سے حملہ
کرتے یا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ بزرگ میں توہین
اور ہتک آمیز باتیں منہ پر لاتے اور اپنی کتابوں میں شائع کرتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی