حواس کی بیداری
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
492
نوجوانوں میں لیڈر شپ کی اہلیت کی اہمیت
نکالیں کہ جس سے یہ مخالفتیں آپ ہی ختم ہو جائیں۔ اگر تم سوچتے تو تمہارے سامنے خود
راستے کھل جاتے۔ ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنی اپنی جگہ غور و فکر کی عادت ڈالے اور محض
دوسروں کے غور و فکر پر تکیہ نہ کرے۔“
حواس کی بیداری غورو فکر کی عادت پیدا کرنے کے طریقوں پر مزید روشنی
ڈالتے ہوئے حضور نے بچپن ہی سے تربیت کرنے اور
بالخصوص حواس کو بیدار رکھنے کی اہمیت پر بہت زور دیا اور اس ضمن میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی زریں ہدایات نیز آئمہ کرام اور شاہانِ اسلام کے سبق آموز
واقعات پیش کرنے کے بعد حضور نے واضح فرمایا کہ اگر حواس بیدار ہوں تو انسان بہت
سے خطرات سے بیچ کر اپنے لئے ترقی کے راستے پیدا کر سکتا ہے۔
رض
اس ضمن میں حضور نے سوچنے کی عادت ڈالنے کی طرف پھر توجہ دلائی اور فرمایا:۔
باوقار طریق پر سوچنے اور غور کرنے کی عادت ڈالو تا کہ تم میں ایسی روح اور
جذبہ پیدا ہو جائے کہ تم وقت آنے پر بڑی سے بڑی ذمہ داری اُٹھا سکو ۔ کام کرنے کا جذبہ
قوم کو اُبھار دیتا ہے۔ پھر کسی کے مرنے یا فوت ہونے سے حوصلے پست نہیں ہوتے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ میں غور و فکر کی عادت پیدا کر کے ان میں
جذبہ عمل بھر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں کسی کے مرنے یا فوت ہونے سے کبھی خلا
پیدا نہیں ہوا۔ ہر موقع پر کوئی نہ کوئی لیڈر آگے آتا رہا اور مسلمان اس کی قیادت میں
منزل به منزل کامیابی و کامرانی کی طرف بڑھتے رہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابو بکر نے آگے آکر خلاء کو
پورا کر دیا اور قوم میں پست ہمتی قطعاً پیدا نہ ہونے دی۔ آپؐ نے اس موقع پر صحابہ کو
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔ اگر کوئی شخص محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خدا سمجھتا تھا
تو وہ سن لے کہ اس کا خدا فوت ہو گیا لیکن جو اسی حی و قیوم ہستی کو خدا مانتا ہے کہ جس نے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا تھا تو اس کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ
والعمرو
وہ زندہ ہے اور اس پر کبھی،
موت وارد
نہیں ہوتی ۔ 2
انوار العلوم جلد 23
493
نوجوانوں میں لیڈر شپ کی اہلیت کی اہمیت
پس کام فکر اور سمجھ کے مطابق کرنے چاہئیں۔ اگر ایسا کرنے لگ جاؤ گے تو تم
میں سے ہر شخص کمان کے قابل ہو جائے گا۔ یہی چیز قوم کو خطرات سے بچانے والی ہوتی
ہے کہ اس کے ہر فرد کے اندر لیڈر شپ کی صلاحیت موجود ہو۔ جب یہ صلاحیت قوم میں
عام ہو جائے تو پھر لیڈر ڈھونڈ نے یا مقرر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ ایسی حالت
میں وقت پڑنے پر لیڈر شپ خود بخود اُبھر کر آگے آجاتی ہے اور قوم پر ہراساں یا پریشان
ہونے کا کبھی موقع نہیں آتا۔ اس میں شک نہیں قوموں پر مصائب آسکتے ہیں، انہیں
قتل بھی کیا جا سکتا ہے، انہیں گھروں سے بھی نکالا جاسکتا ہے لیکن اگر سوچنے کی عادت ہو
تو ان سے بچنے کی راہیں بھی نکل سکتی ہیں“۔
1: الرحمن : 30
المصلح مورخہ 25 اگست 1953ء)
2 بخاری کتاب المغازى باب مَرَض النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَوَفَاتِه
انوار العلوم جلد 23
495
موجودہ حالات میں اپنے فرائض کو پہچانو
موجودہ حالات میں اپنے فرائض کو پہچانو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني