مسئلہؑ خلافت
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
553
مسئلہ خلافت
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
مسئلہ خلافت
(فرمودہ 25 اکتوبر 1953ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمد یہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں کل تھوڑی دیر ہی بولا تھا لیکن گھر جاتے ہی میری طبیعت خراب ہو گئی اور
سارا دن پسینے آتے رہے۔ آج بھی گلے میں تکلیف ہے، کھانسی آرہی ہے، بخار ہے اور
جسم ٹوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے میں شاید کل جتنا بھی نہ بول سکوں لیکن چونکہ
خدام الاحمدیہ کے اجتماع کا یہ آخری اجلاس ہے اس لئے چند منٹ کے لئے یہاں آ گیا
ہوں۔ چند منٹ بات کر کے میں چلا جاؤں گا اور اس کے بعد باقی پروگرام جاری رہے گا۔
انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں کوئی انسان ایسا نہیں ہوا جو
ہمیشہ زندہ رہا ہو لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ زندہ رہ سکتی ہیں۔ یہی اُمید دلانے کے
لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ :-
میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسر امد دگار
66
بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے “۔ 1
اس میں حضرت مسیح علیہ السلام نے لوگوں کو اسی نکتہ کی طرف توجہ دلائی تھی
کہ چونکہ ہر انسان کے لئے موت مقدر ہے اس لئے میں بھی تم سے ایک دن جدا ہو
جاؤں گا لیکن اگر تم چاہو تو تم ابد تک زندہ رہ سکتے ہو۔ انسان اگر چاہے تو وہ زندہ نہیں رہ
سکتا لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ زندہ رہ سکتی ہیں اور اگر وہ زندہ نہ رہنا چاہیں تو مر جاتی ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی یہی فرمایا کہ :-
”تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور
انوار العلوم جلد 23
554
اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت
تک منقطع نہیں ہو گا اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ
جاؤں لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے
لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی"۔ 2
مسئلہ خلافت
اس جگہ ہمیشہ کے یہی معنے ہیں کہ جب تک تم چاہو گے تم زندہ رہ سکو گے لیکن
اگر تم سارے مل کر بھی چاہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام زندہ رہتے تو
زندہ نہیں رہ سکتے تھے ہاں اگر تم یہ چاہو کہ قدرتِ ثانیہ تم میں زندہ رہے تو زندہ رہ سکتی
ہے۔
قدرت ثانیہ کے دو مظاہر ہیں۔ اول تائید الہی اور دوم خلافت۔ اگر قوم چاہے
اور اپنے آپ کو مستحق بنائے تو تائید الہی بھی اس کے شامل حال رہ سکتی ہے اور خلافت
بھی اس میں زندہ رہ سکتی ہے۔ خرابیاں ہمیشہ ذہنیت کے خراب ہونے سے پیدا ہوتی ہیں۔
ذهنیت درست رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کسی قوم کو چھوڑ دے۔ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ یہی فرماتا ہے کہ إِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ 3 یعنی
اللہ تعالیٰ کبھی کسی قوم کے ساتھ اپنے سلوک میں تبدیلی نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود
اپنے دلوں میں خرابی پیدا نہ کرلے۔ یہ چیز ایسی ہے جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔ کوئی
شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس بات کو نہیں سمجھ سکتا۔ کوئی جاہل سے جاہل انسان بھی
ایسا نہیں ہو گا جسے میں یہ بات بتاؤں اور وہ کہے کہ میں اسے نہیں سمجھ سکا۔ یا اگر ایک
دفعہ سمجھانے پر نہ سمجھ سکے تو دوبارہ سمجھانے پر بھی وہ کہے کہ میں نہیں سمجھا لیکن اتنی
سادہ سی بات بھی قو میں فراموش کر دیتی ہیں۔ انسان کا مر نا تو ضروری ہے اگر وہ مر جائے
تو اس پر کوئی الزام نہیں آتا لیکن قوم کے لئے مر ناضروری نہیں۔ قومیں اگر چاہیں تو وہ
زندہ رہ سکتی ہیں لیکن وہ اپنی ہلاکت کے سامان خود پیدا کر لیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ صحابہ کو ایک ایسی تعلیم دی تھی جس پر اگر ان کی آئندہ
نسلیں عمل کرتیں تو ہمیشہ زندہ رہتیں لیکن قوم نے عمل چھوڑ دیا اور وہ مر گئی۔ دُنیا یہ
انوار العلوم جلد 23
555
مسئلہ خلافت
رض
سوال کرتی ہے اور ، اور میرے سامنے بھی یہ سوال کئی دفعہ آیا ہے کہ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے
نے صحابہ کو ایسی اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی تھی جس میں ہر قسم کی سوشل تکالیف اور
مشکلات کا علاج تھا اور پھر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل کر کے بھی دکھا
دیا تھا پھر وہ تعلیم گئی کہاں اور 33 سال ہی میں وہ کیوں ختم ہو گئی ؟ عیسائیوں کے پاس
مسلمانوں سے کم درجہ کی خلافت تھی لیکن ان میں اب تک پوپ چلا آرہا ہے۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ عیسائیوں میں پوپ کے باغی بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی اکثریت
ایسی ہے جو پوپ کو مانتی ہے اور اُنہوں نے اس نظام سے فائدے بھی اُٹھائے ہیں لیکن
مسلمانوں میں 33 سال تک خلافت رہی اور پھر ختم ہو گئی۔ اسلام کا سوشل نظام 33 سال
تک قائم رہا اور پھر ختم ہو گیا۔ نہ جمہوریت باقی رہی نہ غربا پروری رہی۔ نہ لوگوں کی تعلیم
اور غذا اور لباس اور مکان کی ضروریات کا کوئی احساس رہا۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ
سیاری باتیں کیوں ختم ہو گئیں ؟ اس کی یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں کی ذہنیت خراب ہو گئی
تھی۔ اگر ان کی ذہنیت درست رہتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ یہ نعمت ان کے ہاتھ سے چلی
جاتی۔
پس تم خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرو اور ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ
رکھو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو خلافت تم میں ہمیشہ رہے گی۔ خلافت تمہارے ہاتھ میں خدا
تعالیٰ نے دی ہی اس لئے ہے تا وہ کہہ سکے کہ میں نے اسے تمہارے ہاتھ میں دیا تھا۔ اگر
تم چاہتے تو یہ چیز ہمیشہ تم میں قائم رہتی۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو اسے الہامی طور پر بھی قائم
کر سکتا تھا مگر اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس نے یہ کہا کہ اگر تم لوگ خلافت کو قائم رکھنا
چاہو گے تو میں بھی اسے قائم رکھوں گا۔ گویا اس نے تمہارے منہ سے کہلوانا ہے کہ تم
خلافت چاہتے ہو یا نہیں چاہتے۔ اب اگر تم اپنا منہ بند کر لو یا خلافت کے انتخاب میں
اہلیت مد نظر نہ رکھو مثلاً تم ایسے شخص کو خلافت کے لئے منتخب کر لو جو خلافت کے قابل
نہیں تو تم یقیناً اس نعمت کو کھو بیٹھو گے۔
مجھے اس طرف زیادہ تحریک اس وجہ سے ہوئی کہ آج رات دو بجے کے قریب
انوار العلوم جلد 23
556
مسئلہ خلافت
میں نے ایک رویا میں دیکھا کہ پنسل کے لکھے ہوئے کچھ نوٹ ہیں جو کسی مصنف یا مؤرخ
کے ہیں اور انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں پنسل بھی Copying یاBlue رنگ کی ہے۔
نوٹ صاف طور پر نہیں پڑھے جاتے اور جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
ان نوٹوں میں یہ بحث کی گئی ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان اتنی
جلدی کیوں خراب ہو گئے باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان احسانات ان پر
تھے۔ اعلیٰ تمدن اور بہترین اقتصادی تعلیم انہیں دی گئی تھی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اس پر عمل کر کے بھی دکھا دیا تھا۔ پھر بھی وہ گر گئے اور ان کی حالت خراب ہو
گئی۔ یہ نوٹ انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جو انگریزی لکھی ہوئی
تھی وہ بائیں طرف سے دائیں طرف کو نہیں لکھی ہوئی تھی بلکہ دائیں طرف سے بائیں
طرف کو لکھی ہوئی تھی۔ لیکن پھر بھی میں اسے پڑھ رہا تھا گو وہ خراب سی لکھی ہوئی تھی
اور الفاظ واضح نہیں تھے۔ بہر حال کچھ نہ کچھ پڑھ لیتا تھا۔ اس میں سے ایک فقرہ کے
الفاظ قریباً یہ تھے کہ :
There were two reasons for it۔ There temperament
becoming (1) Morbid (2) Anarchical۔
یہ فقرہ بتا رہا ہے کہ مسلمانوں پر کیوں تباہی آئی۔ اس فقرہ کے یہ معنی ہیں کہ وہ خرابی جو
مسلمانوں میں پیدا ہوئی اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کی طبائع میں دو قسم کی خرابیاں
پیدا ہو گئی تھیں۔ ایک یہ کہ وہ ماربڈ (Morbid) یعنی ان نیچرل (UNNATURAL)
اور ناخوشگوار ہو گئے تھے اور دوسرے ان کی ٹنڈ نسیز (Tendancies) انار کیکل
(Anarchical) ہو گئی تھیں۔ میں نے سوچا کہ واقع میں یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔
مسلمانوں نے یہ تباہی خود اپنے ہاتھوں مول لی تھی۔ ماربڈ (Morbid) کے لحاظ سے یہ
تباہی اس لئے واقع ہوئی کہ جو ترقیات انہیں ملیں وہ اسلام کی خاطر ملی تھیں، رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت ملی تھیں، ان کی ذاتی کمائی نہیں تھی۔ رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے اور مکہ والوں کی ایسی حالت تھی کہ لوگوں میں انہیں کوئی
انوار العلوم جلد 23
557
مسئلہ خلافت
عزت حاصل نہیں تھی۔ لوگ صرف مجاور سمجھ کر ادب کیا کرتے تھے اور جب وہ
غیر قوموں میں جاتے تھے تو وہ بھی ان کی مجاور یا زیادہ سے زیادہ تاجر سمجھ کر عزت کرتی
تھیں۔ وہ انہیں کوئی حکومت قرار نہیں دیتی تھیں اور پھر ان کی حیثیت اتنی کم سمجھی جاتی تھی
که دوسری حکومتیں ان سے جبراً ٹیکس وصول کرنا جائز سمجھتی تھیں۔ جیسے یمن کے بادشاہ
نے مکہ پر حملہ کیا جس کا قرآن کریم نے اصحاب الفیل کے نام سے ذکر کیا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو تیرہ سال تک آپ مکہ میں رہے۔ اس
عرصہ میں چند سو آدمی آپ پر ایمان لائے۔ تیرہ سال کے بعد آپ نے ہجرت کی اور
ہجرت کے آٹھویں سال سارا عرب ایک نظام کے ماتحت آگیا اور اس کے بعد اُسے ایک
ایسی طاقت اور قوت حاصل ہو گئی کہ اس سے بڑی بڑی حکومتیں ڈرنے لگیں۔ اس وقت
دنیا حکومت کے لحاظ سے دو بڑے حصوں میں منقسم تھی۔ اوّل۔ رومی سلطنت۔ دوم۔
ایرانی سلطنت رومی سلطنت کے ماتحت مشرقی یورپ، ترکی ، ایسے سینیا، یونان، مصر،
شام اور اناطولیہ تھا اور ایرانی سلطنت کے ماتحت عراق، ایران، رشین ٹری ٹوری
(TERRITORY) کے بہت سے علاقے، افغانستان ، ہندوستان کے بعض علاقے اور
چین کے بعض علاقے تھے۔ اُس وقت یہی دو بڑی حکومتیں تھیں۔ ان کے سامنے عرب
کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی لیکن ہجرت کے آٹھویں سال بعد سارا عرب رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہو گیا۔ اس کے بعد جب سرحدوں پر عیسائی قبائل نے
شرارت کی تو پہلے آپ خود وہاں تشریف لے گئے۔ اس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے فتنہ
ٹل گیا لیکن تھوڑے عرصہ بعد قبائل نے پھر شرارت شروع کی تو آپ نے ان کی سرکوبی
کے لئے لشکر بھجوایا۔ اس لشکر نے بہت سے قبائل کو سرزنش کی اور بہتوں کو معاہدہ سے
تابع کیا۔ پھر آپ کی وفات کے بعد اڑھائی سال کے عرصہ میں سارا عرب اسلامی
حکومت کے ماتحت آگیا بلکہ یہ حکومت عرب سے نکل کر دوسرے علاقوں میں بھی پھیلنی
شروع ہوئی۔ فتح مکہ کے پانچ سال کے بعد ایرانی حکومت پر حملہ ہو گیا تھا اور اس کے
بعض علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا تھا اور چند سالوں میں رومی سلطنت اور دوسری سب
انوار العلوم جلد 23
558
مسئلہ خلافت
حکومتیں تباہ ہو گئی تھیں۔ اتنی بڑی فتح اور اتنے عظیم الشان تغیر کی مثال تاریخ میں اور
کہیں نہیں ملتی۔ تاریخ میں صرف نپولین کی ایک مثال ملتی ہے لیکن اس کے مقابلہ میں
کوئی ایسی طاقت نہیں تھی جو تعداد اور قوت میں اس سے زیادہ ہو۔ جرمنی کا ملک تھا مگر وہ
اس وقت 14 چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں منقسم تھا۔ اس طرح اس کی تمام طاقت منتشر
تھی۔ ایک مشہور امریکن پریذیڈنٹ سے کسی نے پوچھا کہ جرمنی کے متعلق تمہاری کیا
رائے ہے ؟ تو اس نے کہا ایک شیر ہے ، دو تین لومڑ ہیں اور کچھ چوہے ہیں۔ شیر سے مراد
رشیا تھا۔ لومڑ سے مراد دوسری حکومتیں اور چوہوں سے مراد جرمن تھے۔ گویا جرمنی
اُس وقت ٹکڑے ٹکڑے تھا۔ روس ایک بڑی طاقت تھی مگر وہ روس کے ساتھ ٹکرایا اور
وہاں سے ناکام واپس لوٹا۔ اس طرح انگلستان کو بھی فتح نہ کر سکا اور انجام اس کا یہ ہوا کہ وہ
قید ہو گیا۔ پھر دوسرا بڑا شخص ہٹلر آیا بلکہ دو بڑے آدمی دو ملکوں میں ہوئے۔ ہٹلر اور
مسولینی دونوں نے بے شک ترقیات حاصل کیں لیکن دونوں کا انجام شکست ہوا۔
مسلمانوں میں سے جس نے یکدم بڑی حکومت حاصل کی وہ تیمور تھا۔ اس کی بھی یہی
حالت تھی۔ وہ بیشک دُنیا کے کناروں تک گیا لیکن وہ اپنے اس مقصد کو کہ ساری دُنیا فتح
کرلے پورا نہ کر سکا۔ مثلاً چین کو تابع کرنا چاہتا تھا لیکن تابع نہ کر سکا اور جب وہ مر نے لگا
تو اُس نے کہا میرے سامنے انسانوں کی ہڈیوں کے ڈھیر ہیں جو مجھے ملامت کر رہے ہیں۔
پس صرف رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی آدم سے لے کر اب تک ایسے گزرے ہیں
جنہوں نے فردِ واحد سے ترقی کی۔ تھوڑے سے عرصہ میں ہی سارے عرب کو تابع
فرمان کر لیا اور آپ کی وفات کے بعد آپ کے ایک خلیفہ نے ایک بہت بڑی حکومت کو
توڑ دیا اور باقی علاقے آپ کے دوسرے خلیفہ نے فتح کر لئے۔ یہ تغیر جو واقع ہوا خدائی
تھا کسی انسان کا کام نہیں تھا۔
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو آپ کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر مکہ میں پہنچی تو ایک مجلس میں حضرت ابو بکر
کے والد ابو قحافہ بھی بیٹھے تھے جب پیغامبر نے کہا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد 23
559
مسئلہ خلافت
فوت ہو گئے ہیں تو سب لوگوں پر غم کی کیفیت طاری ہو گئی اور سب نے یہی سمجھا کہ
اب ملکی حالات کے ماتحت اسلام پر ا گندہ ہو جائے گا۔ چنانچہ اُنہوں نے کہا کہ اب کیا
ہو گا؟ پیغامبر نے کہا آپ کی وفات کے بعد حکومت قائم ہو گئی ہے اور ایک شخص کو
خلیفہ بنا لیا گیا ہے۔ اُنہوں نے دریافت کیا کہ کون خلیفہ مقرر ہوا ہے ؟ پیغامبر نے کہا
ابو بکر۔ ابو قحافہ نے حیران ہو کر پوچھا کون ابو بکر ؟ کیونکہ وہ اپنے خاندان کی حیثیت کو
سمجھتے تھے اور اس حیثیت کے لحاظ سے وہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ ان کے بیٹے کو
سارا عرب بادشاہ تسلیم کر لے گا۔ پیغامبر نے کہا ابو بکر جو فلاں قبیلہ سے ہے۔ ابو قحافہ
نے کہا وہ کس خاندان سے ہے؟ پیغامبر نے کہا فلاں خاندان سے۔ اِس پر ابو قحافہ نے
دوباره دریافت کیا وہ کس کا بیٹا ہے ؟ پیغامبر نے کہا ابو قحافہ کا بیٹا۔ اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ
کلمہ پڑھا اور کہا۔ آج مجھے یقین ہو گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہی تھے۔ ابو قحافہ پہلے صرف نام کے طور پر مسلمان تھے لیکن اس واقعہ کے
بعد اُنہوں نے سچے دل سے سمجھ لیا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعویٰ میں
راستباز تھے کیونکہ حضرت ابو بکر کی خاندانی حیثیت ایسی نہ تھی کہ سارے عرب آپ کو
مان لیتے۔ یہ الہی دین تھی مگر بعد میں مسلمانوں کی ذہنیت ایسی بگڑی کہ اُنہوں نے یہ
سمجھنا شروع کیا کہ یہ فتوحات ہم نے اپنی طاقت سے حاصل کی ہیں۔ کسی نے کہنا شروع کیا
کہ عرب کی اصل طاقت بنو امیہ ہیں اس لئے خلافت کا حق ان کا ہے، کسی نے کہا بنو ہاشم
عرب کی اصل طاقت ہیں، کسی نے کہا بنو مطلب عرب کی اصل طاقت ہیں، کسی نے کہا
خلافت کے زیادہ حقدار انصار ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے
گھروں میں جگہ دی۔ گویا تھوڑے ہی سالوں میں مسلمان مار بڈ (Morbid) ہو گئے اور
ان کے دماغ بگڑ گئے۔ ان میں سے ہر قبیلہ نے یہ کوشش کی کہ وہ خلافت کو بزور حاصل
کرلے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ خلافت ختم ہو گئی۔
پھر مسلمانوں کے بگڑنے کا دوسرا سبب انار کی تھی۔ اسلام نے سب میں
مساوات کی روح پیدا کی تھی لیکن مسلمانوں نے یہ نہ سمجھا کہ مساوات پیدا کرنے کے معنے
انوار العلوم جلد 23
560
مسئلہ خلافت
اسلام آیا ہی
یہ ہیں کہ ایک آرگنائزیشن ہو۔ اس کے بغیر مساوات قائم نہیں ہو سکتی۔ اس
اس لئے تھا کہ وہ ایک آرگنائزیشن اور ڈسپلن قائم کرے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بات
بھی تھی کہ یہ ڈسپلن ظالمانہ نہ ہو اور افراد اپنے نفسوں کو دبا کر رکھیں تاکہ قوم جیتے۔
لیکن چند ہی سالوں میں مسلمانوں میں یہ سوال پیدا ہو نا شروع ہو گیا کہ خزانے ہمارے ہیں
اور اگر حکام نے ان کے راستہ میں کوئی روک ڈالی تو انہوں نے انہیں قتل کرنا شروع کر
دیا۔ یہ وہ روح تھی جس نے مسلمانوں کو خراب کیا۔ انہیں یہ سمجھنا چاہئے تھا کہ یہ
حکومت الہیہ ہے اور اسے خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔ اس لئے اسے خدا تعالیٰ کے ہاتھ
میں ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ سورہ نور میں فرماتا ہے کہ خلیفے ہم بنائیں گے
لیکن مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں۔ اور جب اُنہوں نے یہ سمجھا کہ
خلیفے ہم نے بنائے ہیں تو خدا تعالیٰ نے کہا اچھا! اگر خلیفے تم نے بنائے ہیں تو اب تم ہی بناؤ۔
چنانچہ ایک وقت تک تو وہ پہلوں کا مارا ہوا شکار یعنی حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت
عثمان اور حضرت علیؓ کا مارا ہوا شکار کھاتے رہے لیکن مرا ہوا شکار ہمیشہ قائم نہیں رہتا۔
زندہ بکرا، زندہ بکری، زندہ مرغا اور زندہ مرغیاں تو ہمیں ہمیشہ گوشت اور انڈے کھلائیں
گی لیکن ذبح کی ہوئی بکری یا مرغی زیادہ دیر تک نہیں جاسکتی۔ کچھ وقت کے بعد وہ خراب
ہو جائے گی۔ حضرت ابو بکر، عمر، عثمان ، علی کے زمانہ میں مسلمان تازہ گوشت کھاتے
تھے لیکن بے وقوفی سے اُنہوں نے سمجھ لیا کہ یہ چیز ہماری ہے اس طرح اُنہوں نے اپنی
زندگی کی روح کو ختم کر دیا اور مرغیاں اور بکریاں مردہ ہو گئیں۔ آخر تم ایک ذبح کی ہوئی
بکری کو کتنے دن کھالو گے۔ ایک بکری میں دس بارہ سیر یا پچیس تیس سیر گوشت ہو گا اور
آخر وہ ختم ہو جائے گا۔ پس وہ بکریاں مردہ ہو گئیں اور مسلمانوں نے کھا پی کر انہیں ختم
کر دیا۔ پھر وہی حال ہوا کہ "ہتھ پرانے کھونٹڑے سنتے ہوری آئے" وہ ہر جگہ ذلیل
ہونے شروع ہوئے۔ انہیں ماریں پڑیں اور خدا تعالیٰ کا غضب ان پر نازل ہوا۔ عیسائیوں
نے تو اپنی مردہ خلافت کو آج تک سنبھالا ہوا ہے لیکن ان بد بختوں نے زندہ خلافت کو
اپنے ہاتھوں گاڑ دیا اور یہ محض عارضی خواہشات، دنیوی ترقیات کی تمنا اور وقتی جوشوں کا
انوار العلوم جلد 23
نتیجہ تھا۔
561
مسئلہ خلافت
خدا تعالیٰ نے جو عدے پہلے مسلمانوں سے کئے تھے وہ وعدے اب بھی ہیں۔
اس نے جب وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ 4 فرمایا تو الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلحت فرمایا۔ حضرت ابو بکر سے
نہیں فرمایا، حضرت عمرؓ سے نہیں فرمایا، حضرت عثمان سے نہیں فرمایا، حضرت علیؓ سے
نہیں فرمایا۔ پھر اس کا کہیں ذکر نہیں کہ خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ صرف پہلے مسلمانوں سے
کیا تھا یا پہلی صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا یا دوسری صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا بلکہ
یہ وعدہ سارے مسلمانوں سے ہے چاہے وہ آج سے پہلے ہوئے ہوں یا200 یا400 سال
کے بعد آئیں۔ وہ جب بھی آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ کے مصداق ہو جائیں گے ، وہ اپنی
نفسانی خواہشات کو مار دیں گے ، وہ اسلام کی ترقی کو اپنا اصل مقصد بنالیں گے ، شخصیات،
جماعتوں، پارٹیوں، جتھوں، شہروں اور ملکوں کو بھول جائیں گے تو ان کے لئے خدا تعالیٰ کا
یہ وعدہ قائم رہے گا کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ یہ وعدہ
اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں سے چاہے وہ عرب کے ہوں، عراق کے ہوں، شام کے
ہوں، مصر کے ہوں، یورپ کے ہوں، ایشیا کے ہوں، امریکہ کے ہوں، جزائر کے ہوں،
افریقہ کے ہوں، کیا ہے کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ وہ انہیں اس دنیا میں اپنا نائب اور
قائمقام مقرر کرے گا۔ اب اس دنیا میں شام، عرب اور نائیجیریا، کینیا، ہندوستان، چین
اور انڈو نیشیا ہی شامل نہیں بلکہ اور ممالک بھی ہیں۔ پس اس سے مراد دُنیا کے سب
ممالک ہیں۔ گویا وہ موعود خلافت ساری دُنیا کے لئے ہے۔ فرماتا ہے وہ تمہیں ساری دُنیا
میں خلیفہ مقرر کرے گا كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ اُسی طرح جس طرح اس نے پہلے
لوگوں کو خلیفہ مقرر کیا۔ اس آیت میں پہلے لوگوں کی مشابہت ارض میں نہیں بلکہ
استخلاف میں ہے۔ گویا فرمایا ہم انہیں اُسی طرح خلیفہ مقرر کریں گے جس طرح ہم نے
پہلوں کو خلیفہ مقرر کیا اور پھر اس قسم کے خلیفے مقرر کریں گے جن کا اثر تمام دُنیا پر ہو
گا۔
انوار العلوم جلد 23
562
مسئلہ خلافت
پس اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو یاد رکھو اور خلافت کے استحکام اور قیام کے لئے
ہمیشہ کوشش کرتے رہو۔ تم نوجوان ہو ، تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں اور تمہاری
عقلیں تیز ہونی چاہئیں تا کہ تم اس کشتی کو ڈوبنے اور غرق نہ ہونے دو۔ تم وہ چٹان نہ بنو جو
دریا کے رُخ کو پھیر دیتی ہے بلکہ تمہارا یہ کام ہے کہ تم وہ چینل (Channal) بن جاؤ جو
پانی کو آسانی سے گزارتی ہے۔ تم ایک ٹنل ہو جس کا یہ کام ہے کہ وہ فیضانِ الہی جو رسولِ
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حاصل ہوا ہے تم اسے آگے چلاتے چلے جاؤ۔ اگر تم
ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے تو تم ایک ایسی قوم بن جاؤ گے جو کبھی نہیں مرے گی اور
اگر تم اس فیضانِ الہی کے رستہ میں روک بن گئے ، اس کے رستے میں پتھر بن کر کھڑے
ہو گئے اور تم نے اپنی ذاتی خواہشات کے ماتحت اسے اپنے دوستوں ، رشتہ داروں اور
قریبیوں کے لئے مخصوص کرنا چاہا تو یاد رکھو وہ تمہاری قوم کی تباہی کا وقت ہو گا۔ پھر
تمہاری عمر کبھی لمبی نہیں ہو گی اور تم اس طرح مر جاؤ گے جس طرح پہلی قو میں مریں۔
لیکن قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ قوم کی ترقی کا رستہ بند نہیں۔ انسان بے شک دُنیا میں ہمیشہ کی
زندہ نہیں رہتا لیکن قو میں زندہ رہ سکتی ہیں۔ پس جو آگے بڑھے گا وہ انعام لے جائے گا
اور جو آگے نہیں بڑھتا وہ اپنی موت آپ مرتا ہے اور جو شخص خود کشی کرتا ہے اسے کوئی
دوسرا بچا نہیں سکتا۔“
روزنامه الفضل ربوہ خلافت نمبر مئی 1961ء)
1: یوحنا باب 14 آیت 16۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور 1943ء
2 رسالہ الوصیت صفحہ 7- روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305
12 :الرعد
56 : 4: النور
انوار العلوم جلد 23
563
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
اپنی روایات زندہ رکھو اور
مستقل ماٹو تجویز کرو
از
سید نا حضرت میر زابشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني