مسلمانوں کی روایات

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
565
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
(فرمودہ 7 نومبر 1953ء)
7 نومبر 1953ء کو لجنہ اماء الله مرکز یہ کے ہال میں جامعہ نصرت کا سالانہ
جلسہ تقسیم انعامات و اسناد منعقد ہوا۔ جس میں تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد حضور نے فرمایا:-
دو
یہ ہال عورتوں کا اپنا بنایا ہوا ہے اور میرا خیال ہے کہ سارے پاکستان میں
عورتوں کا اتنا بڑا ہال اور کوئی نہیں۔ بیشک بعض ہال ایسے ہیں جو عورتوں کے لئے بھی
استعمال ہوتے ہیں مثلاً وائی۔ ایم۔ سی۔ اے ہال لاہور لیکن یہ ہال اُس سے بھی بڑا ہے۔
بہر حال عورتوں کے جو پاکستان میں بال ہیں یہ ہال ان سب سے بڑا ہے اور یہ خوشی کی
بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی عورتوں کو ہر رنگ میں ترقی کرنے کی توفیق
عطا فرمائی ہے۔
مسلمانوں کی روایات اسلام کی تعلیم پر اگر غور کیا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے اس امر پر خصوصیت سے
زور دیا ہے کہ جو اچھی بات ہے وہ لے لو اور جو بُری ہے اُسے چھوڑ دو یعنی ہر ایسی چیز جو
تمہارے سامنے آئے اُسے تم محض اس تعصب کی وجہ سے کہ وہ چیز تمہاری نہیں کسی
ہے اُسے بالکل نہ چھوڑ دیا کرو بلکہ تم یہ دیکھا کرو کہ اس کا کونسا حصہ اچھا ہے اور
کونسا حصہ بُرا ہے۔ پھر اچھے حصے کو لے لیا کرو اور بُرے حصے کو چھوڑ دیا کرو۔ اس قسم کی لولے
تقریبات بھی یا تو مسلمانوں نے جاری ہی نہیں کیں اور یا اگر جاری کی ہیں تو محض

انوار العلوم جلد 23
566
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
دوسرے لوگوں کی نقل کرتے ہوئے جاری کی ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بد قسمتی
سے مسلمانوں پر ایک ایسا زمانہ گزرا ہے (اور وہ زمانہ چھوٹا نہیں بلکہ صدیوں کا ہے) کہ
انہوں نے اپنے ماضی کے واقعات کو یاد نہ رکھا۔ اُنہوں نے یہ یا دنہ رکھا کہ وہ کن
باپ دادا کی اولاد ہیں اور پھر ان باپ دادوں کے کیا اطوار تھے۔ وہ بالکل وحشیوں اور
جانوروں کی طرح ہو گئے جو اپنے آپ کو کسی ماضی کے ساتھ وابستہ رکھنے کی ضرورت
نہیں سمجھتے۔ چنانچہ دیکھ لو جانوروں کا کوئی ماضی نہیں ہوتا اُنہیں پتہ نہیں ہوتا کہ اُن کا
باپ کون تھا، اُن کا دادا کون تھا، اُن کا پڑ دادا کون تھا لیکن انسان اپنے باپ دادوں کا نام
یاد رکھتا ہے۔ مگر مسلمانوں پر ایک ایسا زمانہ آیا جب وہ اپنے ماضی کو بھول چکے تھے اور
وہ اُن جانوروں کی طرح ہو گئے تھے جو اپنے آپ کو کسی ماضی کے ساتھ وابستہ رکھنے کی
ضرورت محسوس نہیں کرتے اور یا پھر وہ غیر لوگوں کے نقال ہو گئے اور اُنہوں نے اپنے
ماضی کی تاریخ کو حقیر سمجھ کر چھوڑ دیا۔ انہیں جو کچھ حصہ ماضی کی تاریخ کا ملتا تھا اُنہوں
نے اُسے بھی نظر انداز کر دیا اور سمجھ لیا کہ ہمیں اپنی سابقہ روایات پر عمل کرنے کی
ضرورت نہیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اُن میں انتشار پیدا ہو گیا۔ جیسے دریا میں بہت سی کشتیوں
کو آپس میں رشوں کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے تو اُن پر بچے بھی چلتے ہیں، جو ان بھی چلتے
ہیں، مرد بھی چلتے ہیں اور عورتیں بھی چلتی ہیں، گائے، بیل، اونٹ، گھوڑے اور بکریاں
بھی چلتی ہیں لیکن جب کسی جگہ کشتیوں کے رسے ٹوٹ جاتے ہیں اُن کے بندھن کھل
جاتے ہیں تو پھر کوئی کشتی کسی طرف چلی جاتی ہے اور کوئی کسی طرف۔ ایسی کشتیوں سے
کوئی ملک یا کوئی قوم فائدہ نہیں اُٹھا سکتی کیونکہ بندھن ٹوٹ جانے کے بعد کشتیوں میں
فاصلہ ہو جاتا ہے اور ہر ایک کی جہت بدل جاتی ہے۔ یہی حال قوموں کا ہے جو قومیں اپنی
روایات کو قائم رکھتی ہیں اور اپنے ماضی کو بھلا نہیں دیتیں اُن کی مثال اُن کشتیوں کی سی
ہوتی ہے جنہیں درمیان سے باندھ دیا جاتا ہے اور وہ دریا پر ایک پل بنا دیتی ہیں اس
طرح لوگ اُن سے بہت کچھ فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔ اور جو قومیں اپنے ماضی کو بھول جاتی
ہیں اور اپنی سابقہ روایات کو ترک کر دیتی ہیں اُن کی مثال ان کشتیوں کی سی ہوتی ہے

انوار العلوم جلد 23
567
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
جن کے درمیان کوئی بندھن نہیں ہوتا اور نہ اُن پر ملاح سوار ہوتے ہیں بلکہ وہ پانی کی رو
کے ساتھ بہتی چلی جاتی ہیں۔ ایسی کشتیوں سے کوئی انسان، کوئی قوم اور کوئی ملک فائدہ
نہیں اُٹھا سکتا۔
رض
رض
پس سابقہ روایات یا باپ دادوں کی حکایات اور اُن کا طور و طریق راہ نمائی
کے لئے نہایت ضروری ہیں لیکن بد قسمتی سے مسلمانوں نے اُسے نظر انداز کر دیا جس کی وجہ
سے اگر آج ہم اپنے باپ دادوں کا طور و طریق اور اُن کی عادات اور روایات معلوم کرنا
چاہیں تو ہمارے لئے مشکل پیش آجاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صحار کہ صحابہ سے نیچے اُتر کر ہم
اپنے باپ دادا کے حالات کو نہیں جانتے۔ حالانکہ ملک کے مختلف حالات جو کسی متمدن
قوم پر گزرتے ہیں وہ مسلمانوں کے درمیانی عرصہ میں گزرے صحابہ پر نہیں گزرے۔
صحابہ چند غریب اور سادہ طبع لوگ تھے۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو
وہ آپ پر ایمان لے آئے اور پھر اللہ تعالیٰ کی مدد سے اسلام کو پھیلاتے رہے۔ صحابہ کے
وقت نہ تو متمدن حکومتیں تھیں، نہ اُن کے وقت میں وہ دفاتر تھے جن کی متمدن
حکومتوں کو ضرورت ہوتی ہے۔ نہ اُن کے زمانہ میں کوئی تمدنی ترقی ہوئی یعنی نہ اُن کے
زمانہ میں سڑکیں بنائی گئیں، نہ نہریں کھودی گئیں، نہ پُل بنائے گئے۔ اس کے لئے انہیں
فرصت ہی نہیں تھی۔ بنو امیہ کے زمانہ میں مسلمانوں کو اس قسم کے کاموں کے لئے
فرصت ملی اور اُنہوں نے بہت سا کام بھی کیا لیکن افسوس کہ اس زمانہ کے تمدنی حالات
محفوظ نہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے شاندار ماضی سے کٹ گئے ہیں لیکن پھر بھی جو
کچھ ہمارے پاس موجود ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اُسے قائم رکھیں اور اس کے ساتھ
رشته و تعلق قائم کریں تا کہ ہماری مثال ایک پل کی سی ہو جائے نہ کہ اُن کشتیوں کی سی
جو کسی رشہ سے بندھی ہوئی نہ ہوں اور پانی کی رو کے ساتھ ساتھ بہتی چلی جارہی ہوں
کیونکہ اُن کا کوئی مصرف نہیں ہوتا۔
میں بتارہا تھا کہ مسلمانوں میں اس قسم کی تقریبات نہیں تھیں یا موجود تھیں تو
اُنہوں نے ان سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا لیکن یوروپین لوگوں میں ان تقریبات کا رواج ہے

انوار العلوم جلد 23
568
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
اور اُنہوں نے اُن سے بہت فوائد اُٹھائے ہیں۔ یوروپین قومیں ایسی تقریبات مناتی ہیں
اور ایسے مواقع پر سٹوڈنٹس کے علاوہ ماں باپ یا سٹوڈنٹس کے دوسرے قریبی
رشتہ داروں کو بھی بلا لیتی ہیں۔ ان میں چونکہ پردہ کا رواج نہیں اس لئے اس قسم کی
تقریبات پر سٹوڈنٹس کی مائیں بھی آجاتی ہیں اور اُن کے باپ بھی آجاتے ہیں۔ ہمارے
ہاں پردہ کا رواج ہے اس لئے یہاں خُذْ مَا صَفَا وَدَعْ مَا كَدِرَ کے ماتحت لڑکیوں کے
ادارے ماؤں کو بلا لیں اور لڑکوں کے ادارے باپوں کو بلا لیں۔ اسی طرح ماں باپ یا
دوسرے رشتہ داروں کو اپنے بچوں اور عزیزوں کی سکول کی دیواروں کے پیچھے کی
زندگی کا علم ہو جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں چونکہ ایسا کوئی فنکشن (Function) نہیں
ہوتا جس کی وجہ سے ماں باپ یا دوسرے رشتہ داروں کو اپنے بچوں اور عزیزوں کی
سکول لائف دیکھنے کا موقع مل سکے۔ اس لئے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دس پندرہ سال تک
اپنے بچوں کی سکول لائف سے اس طرح غافل رہتے ہیں جیسے کوئی مرد ایک پردہ دار
عورت کی زندگی سے ناواقف ہوتا ہے۔ اس طرح باپ بیٹے کے درمیان جو اصلاح کا
باہمی تعلق ہے وہ کٹ جاتا ہے۔ اسی طرح لڑکیوں کی تعلیم سے ماؤں کو اتنی ناواقفیت
ہوتی ہے جتنی انہیں ایک غیر ملک کی عورت سے ہوتی ہے باوجود اس کے کہ سکول ان
کے پاس ہوتا ہے اور باوجود اس کے کہ سکول عورتوں کا ہوتا ہے جس میں وہ بآسانی
جا سکتی ہیں۔ انہیں یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کی لڑکیوں کی تعلیم کیا ہے، ان کے کیا حالات
ہیں، انہیں کس طرح پڑھایا جاتا ہے۔ اس مغائرت کو دُور کرنے کے لئے یوروپین
قوموں نے بعض تقریبات مقرر کر رکھی ہیں وہ سال میں ایک یا دو دفعہ ماؤں کو سکول یا
ررکھی ہے
کالج میں بلا لیتی ہیں اور مائیں اپنی آنکھوں سے دیکھتی ہیں کہ اُن کی لڑکیاں پڑھ رہی
ہیں، کھانا پکارہی ہیں۔ یا مثلاً ایسے موقع پر کسی لڑکی نے انعام حاصل کیا ہو تو ماؤں کو اس
طرح توجہ پیدا ہو جاتی ہے کہ اُن کی لڑکی بھی محنت کرے اور انعام حاصل کرے۔ یا وہ
دیکھتی ہیں کہ سکول یا کالج کی لڑکیاں مہذب اور شائستہ ہیں اور ان کی لڑکی اکھڑ مزاج
ہے ، اس کا طور و طریق ان کا سا نہیں تو وہ ادارے سے تعاون کر کے اپنی لڑکی کی اصلاح

آج 10 میں سے 10 باقی