اپنی ماوں کو بھی اس تقریب میں لاو
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
کی کوشش کرتی ہیں۔
569
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
پس ایک تو اس تقریب اپنی ماؤں کو بھی اس تقریب میں لاؤ کو اس بات کا کیا کہ ذریعہ بناؤ
لڑکیوں کی ماؤں اور ان کی دوسری بزرگ عورتوں کو ان تقریبات میں بلاؤ تا کہ وہ اپنی
لڑکیوں کی سکول لائف سے واقف ہوں اور تا وہ تمہارے ادارہ سے تعاون کرتے ہوئے کہ
اپنی لڑکیوں کی مناسب اصلاح کر سکیں۔ مجھ پر یہ اثر ہے کہ اس وقت غالباً کالج کی
لڑکیوں کے علاوہ سکول کی لڑکیوں کو بلا لیا گیا ہے یا ان کے علاوہ بعض ان لحاظ والی عورتوں
کو بلا لیا گیا ہے جن کا بلانا مناسب سمجھا گیا ہے۔ حالانکہ چاہئے تھا کہ لڑکیوں کی ماؤں یا بڑی
عورتوں کو اس موقع پر خصوصیت سے دعوت دی جاتی کہ وہ یہاں آئیں اور اس تقریب
میں شامل ہو کر اپنی لڑکیوں کی تعلیم و تربیت ، اُن کے کام اور طور و طریق کو خود دیکھیں
اور معلوم کریں کہ کیا اُن کی لڑکیاں تعلیمی لحاظ سے ترقی کر رہی ہیں؟
دوسرا فائدہ اس کا یہ بھی ہوتا ہے کہ اس طرح لڑکیوں کے رشتہ داروں کو
سکول یا کالج سے محبت ہو جاتی ہے۔ تیسرے جب انہیں اپنی لڑکیوں کی تعلیمی زندگی سے
واقفیت ہو جاتی ہے تو اُن میں غیریت اور اجنبیت کا احساس باقی نہیں رہتا اور باوجود اس
کے کہ اُن کی لڑکیاں سکول کی دیواروں کے پیچھے ہوتی ہیں وہ انہیں ان دیواروں کے پیچھے
سے بھی نظر آتی رہتی ہیں۔
اس تمہید کے بعد میں کالج کی منتظمات اور طالبات کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ٹریڈیشنز (Traditions) نہایت ضروری
چیز ہیں۔ ٹریڈیشنز یعنی روایات سابقہ انسان کے مستقبل کے بنانے میں بڑی محمد ہوتی ہیں
اور اس کے ذریعہ انسان کی زندگی کی کایا پلٹ جاتی ہے۔ دُنیا کے تمام انسان ایک شخص
یعنی آدم کی نسل سے پیدا ہوئے ہیں اور سائنس کی تھیوری کو لے لیا جائے تب بھی تسلیم
کرنا پڑتا ہے کہ تمام قبائل اور قومیں کسی نہ کسی کی نسل سے چلی ہیں۔ پس ساری دُنیا نہ
سہی تم قبائل اور قوموں کو ہی لے لو، اُن پر نظر دوڑانے سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ
انوار العلوم جلد 23
570
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
بعض قبیلے بہادر ہوتے ہیں اور بعض بزدل ہوتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کوئی بہادر اور
کوئی بزدل کیوں ہوتا ہے مثلاً قوموں میں سے بنگالیوں کے متعلق مشہور ہے کہ وہ لڑائی
کے قابل نہیں، کشمیریوں کے متعلق مشہور ہے کہ وہ لڑائی کے قابل نہیں۔ حالانکہ وہ
بھی آدم کی نسل سے ہیں۔ بنگالی اور کشمیری بھی اُسی آدم کی اولاد ہیں جس طرح دوسری
قو میں پٹھان، راجپوت اور مغل وغیرہ۔ کشمیری اور پٹھان تو ایک ہی نسل سے ہیں لیکن
ایک نسل کی دو شاخوں میں سے ایک شاخ یعنی پٹھان بہادر ہوتے ہیں اور ایک شاخ یعنی
کشمیری بزدل ہوتے ہیں۔ بنگال میں بھی بعض ایسے قبائل ہیں جو لڑائی کے لحاظ سے اچھے
ہیں۔ اب اگر ایک نسل کو بھی لیا جائے تب بھی یہ ماننا پڑے گا کہ بنگالیوں میں سے بعض
لوگ بزدل ہوتے ہیں اور بعض بہادر ہوتے ہیں۔
پس تم ان چیزوں سے یہ نتیجہ نکال سکتی ہو کہ اخلاق قوموں میں بدلتے رہتے
ہیں۔ اخلاق صرف نسل کے ساتھ نہیں چلتے جاتے بلکہ بعض اور ذرائع بھی ہوتے ہیں جن
سے اخلاق ترقی کرتے ہیں۔ اگر اخلاق نسل سے چلتے تو اُس نسل کے سارے حصوں میں
ایک ہی خُلق ہوتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک حصے میں کوئی خُلق ہوتا ہے اور دوسرے
حصہ میں کوئی خُلق ہوتا ہے۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ نسل کے علاوہ اور بھی بعض فیکٹرز،
موجبات اور ذرائع ایسے ہیں جو اخلاق پیدا کرتے ہیں۔ وہ فیکٹرز، موجبات اور ذرائع کیا
ہیں؟ ان میں سے ایک موجب اور ایک فیکٹر صحبت ہے۔ جس قسم کی صحبت میں انسان
رہتا ہے اُسی قسم کے اخلاق کو وہ قبول کر لیتا ہے۔ پھر ایک فیکٹر اور موجب تعلیم ہوتی ہے
جیسی تعلیم کسی کو دی جاتی ہے اسی قسم کے اخلاق کو وہ قبول کر لیتا ہے۔ پھر ایک بڑا فیکٹر
اور موجب اخلاق کا روایت ہوتی ہے جسے انگریز ٹریڈیشنز (Traditions) کہتے ہیں
یعنی ماضی کی روایات کہ فلاں کا باپ ایسا تھا، دادا ایسا تھا، پڑ دادا ایسا تھا۔ جب یہ باتیں کسی
کے ذہن میں ڈالی جاتی ہیں تو انسان آہستہ آہستہ اُن کو اپنا لیتا ہے اور وہ اس کی طبیعت کا
ایک مجزو بن جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مذہب کا کنٹرول اور قبضہ نسل کی نسبت لوگوں پر
زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نسل کے لئے ضروری نہیں کہ وہ کسی بڑے آدمی
انوار العلوم جلد 23
571
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
سے چلے۔ ممکن ہے کہ کوئی نسل اور خاندان کسی ایسے فرد سے چلا ہو جو اچھے کیریکٹر کا
مالک نہ ہو اور تم اس کے حالات کو سامنے رکھ کر کوئی اچھا نتیجہ اخذ نہ کر سکتی ہو۔ لیکن
مذہب جب بھی چلے گا کسی بڑے آدمی سے چلے گا۔ خاندان اور نسل کسی چھوٹے اور
ذلیل انسان سے بھی چل پڑتی ہے۔ ایک بزدل آدمی کے بھی 12 بچے ہو سکتے ہیں اور پھر
ان 12 بچوں میں سے بھی ہر ایک کے 12، 12 بچے ہو سکتے ہیں اور پھر ان کے آگے بچے
ہو سکتے ہیں اور جب سو سال میں وہ دس بیس ہزار افراد تک جا پہنچتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو
ایک الگ قوم سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ جب دس پندرہ، ہیں یا پچاس افراد ہوتے ہیں اور
انہیں ایک دوسرے کی شناخت ہوتی ہے تو وہ ایک خاندان کہلانے لگ جاتا ہے اور جب
جانے بوجھے لوگوں کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچتی ہے تو وہ قبیلہ بن جاتا ہے اور جب
اُن کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچتی ہے تو وہ ایک قوم بن جاتی ہے۔
پس قوم کسی خاص چیز کا نام نہیں۔ قوم محض نام ہے آپس میں تعلق رکھنے والے
اور ایک دوسرے کو شناخت کرنے والے لوگوں کے گروہ کا۔ جب جانے بوجھے لوگوں
کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچتی ہے تو وہ اپنے آپ کو ایک الگ قوم شمار کرنے لگ جاتے
ہیں اور اپنا ایک نام رکھ دیتے ہیں۔ جب اس نام کی قوم کا آدمی دوسرے کو چلتا پھر تامل
جاتا ہے تو وہ اس سے چمٹ جاتا ہے کہ اچھا آپ بھی فلاں قوم میں سے ہیں ! میں بھی اسی
قوم میں سے ہوں۔ مثلاً ایک پٹھان کو کوئی اور پٹھان مل جائے تو وہ کہے گا اچھا آپ پٹھان
ہیں ! میں بھی پٹھان ہوں۔ یہی دوسری قوموں کا حال ہے۔ غرض اسی طرح لوگ اکٹھے
ہوتے جاتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک الگ قوم کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ پس ضروری
نہیں کہ کسی قوم کی ابتداء کسی بڑے آدمی سے ہوئی ہو۔
مسلمانوں اور ہندوؤں کی بعض قو میں ایسی دیکھی گئی ہیں جو ابتداء میں بعض
معمولی آدمیوں سے چلی ہیں بلکہ بعض قو میں ڈاکوؤں سے چلی ہیں۔ سر گو دھا اور جھنگ
کے ضلعوں کے بعض قبیلے ایسے ہیں کہ اگر اُن کے ناموں کی تحقیق کی جائے تو پتہ لگتا ہے
کہ کسی وقت ان کا مورث اعلیٰ ڈاکو تھا۔ اب اگر کسی ڈاکو کی اولاد سینکڑوں یا ہزاروں تک