مذہب کا ایک فائدہ

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
572
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
پہنچ جائے اور وہ ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں تو گو انہیں ایک قوم کہا جائے گا لیکن ایسی
قوم کی کوئی ٹریڈیشن یا روایت نہیں ہوتی کہ آئندہ آنے والے ان پر فخر کریں۔ اب یہ
بات کہ فلاں قوم کا مورث اعلیٰ ڈاکو تھا، اس نے فلاں کی گردن کاٹ لی تھی، فلاں کو اس
نے لوٹ لیا تھا، یہ ایسی بات نہیں جن پر اخلاق کی بنیاد رکھی جائے۔ لیکن مذہب ہمیشہ
اچھوں سے چلتا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے آدمی
ڈا کہ مارنے والے، فریب کرنے والے ، ظلم کرنے والے، دوسروں کے اموال کھانے
والے اور دغا باز نہیں ہوتے۔ وہ عدل وانصاف اور سی سچائی کو پھیلانے والے ہوتے ہیں۔
پس جہاں مذہب کے اور فوائد بھی ہیں وہاں ایک
مذہب کا ایک فائدہ فائدہ یہ بھی ہے کہ اُس کی طرف منسوب ہونے والا
بجائے اپنے باپ دادوں سے ٹریڈیشن لینے کے مذہب سے ٹریڈیشن لے لیتا ہے کیونکہ
اس کے باپ دادوں کی روایات ایسی نہیں ہوتیں کہ وہ اچھے اخلاق پیدا کرنے کا موجب
ہو سکیں۔ اس بارہ میں مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول جب گھوڑے
سے گرے تو آپ کی صحت کو سخت دھکا لگا اور آپ بیہوش ہو گئے۔ لوگوں کو پتہ لگا تو وہ
آپ کی خبر لینے آجاتے اور پھر سوال بھی کرتے۔ بیہوشی میں اس قسم کے سوالات کرنے
مضر ہوتے ہیں اس لئے ڈاکٹروں نے منع کیا ہوا تھا کہ آپ کے کمرہ میں کوئی نہ جائے۔
چنانچہ میں نے آپ کے کمرہ کے دروازے بند کر دیئے اور نیک محمد خاں صاحب افغان کو
مقرر کیا کہ وہ کسی کو اندر نہ جانے دیں۔ نیک محمد خاں احمدیت میں نئے نئے آئے تھے اور
افغانستان کے اچھے شریف خاندان میں سے تھے۔ اُن کا باپ ایک صوبہ کا گورنر تھا۔ جب
احمدیت قبول کر لینے کی وجہ سے اُن کی مخالفت شدت اختیار کر گئی اور حالات بگڑ گئے تو وہ
قادیان آگئے۔ اُس وقت اُن کی عمر 16، 17 سال کی تھی۔ اس کے بعد وہ قادیان میں ہی
رہے۔ نیک محمد خاں صاحب بہت چست اور ہوشیار تھے۔ اس لئے میں نے انہیں پہرہ پر
مقرر کیا اور ہدایت کی کہ وہ کسی شخص کو اندر نہ جانے دیں اور انہیں خاص طور پر بتایا کہ
دیکھو بعض دفعہ انسان سے غلطی ہو جاتی ہے کوئی بڑا آدمی آجاتا ہے تو خیال آتا ہے کہ

انوار العلوم جلد 23
573
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
شاید وہ حکم اس کے لئے نہ ہو۔ اس لئے یاد رکھو کہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا سوائے ڈاکٹروں اور
ہم لوگوں کے جو خدمت پر مامور ہیں تم کسی شخص کو اندر نہ جانے دو۔ وہ کہنے لگے بہت
اچھا۔ شام کے وقت میں آیا تو دیکھا کہ بعض لوگ چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔ نیک محمد خاں
نوجوان تھے۔ سولہ سترہ سال کی عمر میں قادیان آئے تھے اور ایک شریف خاندان
سے تھے۔ اُن کا باپ ایک معزز آدمی تھا۔ اس وجہ سے اُن کے پٹھان ہونے میں کوئی شبہ
نہیں تھا لیکن ایک اور قسم کے پٹھان بھی ہمارے ملک میں ہوتے ہیں جن کے
باپ دادے چار پانچ سو سال ہوئے اس ملک میں آئے وہ بھی اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں
لیکن چونکہ ایک لمبا عرصہ گزر جاتا ہے اس لئے یہ پتہ لگانا ذرا مشکل ہوتا ہے کہ وہ
در حقیقت کون ہیں۔ ممکن ہے وہ پٹھان ہوں یا ممکن ہے کسی اور قوم سے تعلق رکھتے ہوں
اور پٹھانوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے پٹھان کہلانے لگ گئے ہوں لیکن کہتے وہ یہی ہیں
کہ وہ پٹھان ہیں۔
ہماری جماعت کے ایک دوست اکبر شاہ خاں صاحب نجیب آبادی ہوا کرتے
تھے۔ اُن کی قوم بھی پٹھان کہلاتی تھی۔ اُن کے باپ دادا کئی سو سال ہوئے ہندوستان میں
آئے تھے لیکن انہیں اپنے پٹھان ہونے پر بہت فخر تھا۔ وہ بھی حضرت خلیفۃ المسیح الاول
کی تیمار داری کے لئے آئے۔ معلوم نہیں اُن کے دل میں حضرت خلیفة المسیح الاوّل کی کتنی
محبت تھی لیکن ظاہر وہ یہی کیا کرتے تھے کہ انہیں آپ سے بہت بڑی عقیدت ہے۔ جب
اُنہوں نے سنا کہ حضور گھوڑے سے گر پڑے ہیں اور بیہوش ہو گئے ہیں تو وہ گھبرا کر آئے
اور اُنہوں نے اندر جانا چاہا۔ دروازہ پر نیک محمد خاں صاحب کھڑے تھے اُنہوں نے اندر
جانے سے روکا۔ بعض لوگوں کو اپنی قومیت پر حد سے زیادہ غرور ہوتا ہے۔ اکبر شاہ خان
صاحب نجیب آبادی کو بھی اپنی قومیت پر فخر تھا۔ حالانکہ اُن کے باپ دادا کئی سو سال
ہوئے ہندوستان آئے تھے۔ اُنہوں نے کہا مطلب؟ نیک محمد خاں صاحب نے کہا۔ اندر
جانا منع ہے۔ اُنہوں نے کہا۔ میں نہیں جانتا کس نے اندر جانا منع کیا ہے۔ میں ضرور
جاؤں گا۔ چنانچہ وہ پھر آگے بڑھے۔ اس پر نیک محمد خاں صاحب نے انہیں دھکا دے دیا۔

انوار العلوم جلد 23
574
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
اکبر شاہ خاں صاحب نجیب آبادی کو غصہ آیا اور اُنہوں نے کہا تم نہیں جانتے میں
کون ہوں؟ میں پٹھان ہوں۔ گویا وہ چار پانچ سو سال کی پٹھانی کا رُعب ایک نئے آئے
ہوئے پٹھان پر ڈالنے لگے۔ نیک محمد خاں صاحب نئے نئے احمدیت میں آئے تھے اور
احمدیت کی وجہ سے اُنہوں نے دُکھ اور تکالیف برداشت کی تھیں اس لئے اُن کا جوش تازہ
تھا۔ جس وقت اکبر شاہ خاں صاحب نجیب آبادی نے کہا کہ تمہیں پتہ ہے میں کون
ہوں؟ میں پٹھان ہوں۔ تو نیک محمد خاں صاحب نے کہا تمہیں پتہ نہیں میں کون ہوں؟
میں احمدی ہوں۔
اب دیکھ لو جس کی پٹھانیت مشتبہ تھی وہ تو یہ کہتا ہے کہ میں پٹھان ہوں لیکن
جس کی پٹھانی میں کوئی شبہ نہیں تھا وہ کہتا ہے میں احمدی ہوں۔ حالانکہ ممکن ہے کہ
اکبر شاہ خاں صاحب کسی اور قوم سے ہوں لیکن پٹھانوں میں رہنے کی وجہ سے پٹھان
کہلانے لگ گئے ہوں۔ جیسے ایک میراثی کا لطیفہ مشہور ہے۔ جب یہاں انگریزوں کی
حکومت تھی تو بعض قوموں کو زمین خریدنے کی اجازت نہ تھی اور بعض کو خریدنے کی
اجازت تھی۔ بعض علاقوں میں سید زمین خرید سکتے تھے اور بعض علاقوں میں وہ زمین
نہیں خرید سکتے تھے۔ بعض علاقوں میں انہیں زمیندار سمجھا جاتا تھا اور زمین خریدنے کی
انہیں اجازت تھی لیکن بعض علاقوں میں انہیں غیر زمیندار سمجھا جاتا تھا اس لئے وہ وہاں
زمین نہیں خرید سکتے تھے۔ میراثیوں کا ایک خاندان تھا جس کے بڑے بڑے افسروں
سے تعلقات تھے۔ اُنہوں نے روپیہ جمع کرنا شروع کیا اور ایک وقت ایسا آیا جب وہ بہت
مالدار ہو گئے۔ اب اُنہوں نے خیال کیا کہ یہ اُن کی بے عزتی ہے کہ لوگ انہیں میراثی
کہیں۔ میراثیوں کے نزدیک " میراثی" دراصل میر آتی ہے یعنی اصل میں وہ ہیں تو سید
لیکن کسی وقت اُن کے سردار کا کسی گناہ کی وجہ سے بائیکاٹ کر دیا گیا تھا۔ اس لئے لوگوں
نے انہیں میراثی کہنا شروع کر دیا۔ بہر حال وہ سید بن گئے۔ روپیہ جمع تھا ہی اس لئے
اُنہوں نے زمین خرید لی۔ جن لوگوں سے اُنہوں نے زمین خریدی تھی اُن کا ہمسایہ ایک
زمیندار تھا۔ وہ مالدار تو نہیں تھا لیکن تھا عقلمند اور حوصلہ والا۔ اس نے اُن کے خلاف

انوار العلوم جلد 23
575
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
مقدمہ دائر کر دیا اور کہا وارث ہم ہیں یہ لوگ زمین نہیں خرید سکتے اور دلیل یہ دی کہ یہ
سید نہیں ہیں میراثی ہیں اور چونکہ یہ سید نہیں اس لئے یہ زمین نہیں خرید سکتے۔
میراثیوں کار سوخ تھا اس لئے اُنہوں نے روپیہ دے کر گواہ پیش کرنے شروع کئے۔ ان
گواہوں میں ایک عورت بھی تھی جو زمیندار تھی لیکن تھی غریب۔ میراثی اُس کے پاس
بھی گئے اور کہا تم ایک سو روپیہ لے لو اور یہ گواہی دو کہ ہم واقع میں سید ہیں۔ اس
عورت نے روپیہ تو لے لیا اور بظاہر گواہی کا وعدہ بھی کر لیا لیکن دل میں یہ فیصلہ کیا کہ وہ
اُن کے خلاف گواہی دے گی اور عدالت میں کہے گی کہ یہ لوگ سید نہیں میراثی ہیں۔
چنانچہ وہ عورت عدالت میں گئی۔ مجسٹریٹ نے اس سے دریافت کیا تم بتاؤ کیا یہ لوگ فی
الواقع سید ہیں؟ اس نے کہا ان لوگوں کے سید ہونے میں کوئی شبہ نہیں یہ تو پکے سید
ہیں۔ مجسٹریٹ کو قدرتی طور پر شبہ ہوا کہ اُس نے پکے کا لفظ کیوں استعمال کیا ہے۔ اُس
نے دریافت کیا تمہارے پکے سید کہنے کا کیا مطلب ہے؟ اس عورت نے کہا باقی لوگ تو
چار چار پانچ پانچ سو سال سے اس علاقے میں آئے ہوئے ہیں ان کے متعلق تو صحیح طور پر
نہیں کہا جا سکتا کہ وہ سید ہیں یا نہیں لیکن یہ لوگ تو پکے سید ہیں۔ میں ذاتی طور پر ان کے
سید ہونے کی گواہ ہوں کیونکہ یہ میراثی تھے اور ہمارے سامنے سید بنے ہیں۔ اس لئے ان
کے سید ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ چنانچہ زمین اُن سے چھین لی گئی۔
پس اگر روایات محفوظ ہوں تو قبائل اور اقوام کے متعلق تحقیقات کرنے میں
آسانی ہوتی ہے۔ مثلاً ایک یہودی سے پوچھو تو چونکہ اس کی نسل محفوظ ہے اس لئے وہ
فوراً یہ کہہ دے گا کہ اتنے سو سال پہلے میرے دادا کا نام ابراہیم (علیہ السلام) تھا لیکن
ایک دوسری قوم والے سے پوچھو تو وہ یہ بھی نہیں بتا سکے گا کہ اُن کا پڑدادا کون تھا۔
غرض کسی قوم کا پرانا ہونا اور اس کی روایات کا محفوظ ہونا افراد کے اندر بہادری اور
جرات کی صفات پیدا کر دیتا ہے۔ مثلاً راجپوت ہیں۔ راجپوت ایک لڑنے والی قوم ہے۔
اگر ہو شیار والدین ہوں گے تو وہ اپنے بچے سے ہمیشہ کہتے رہیں گے کہ دیکھو! تمہارے
باپ دادا بڑے بہادر تھے، وہ ایسے لڑنے والے تھے ، وہ ایسی قربانی کرنے والے تھے،

انوار العلوم جلد 23
576
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
ان باتوں کا اُس پر اتنا اثر ہو گا کہ جب بھی لڑنے کا موقع آئے گا سُنی ہوئی باتیں اُسے یاد
آجائیں گی۔ وہ جان کی پرواہ نہیں کرے گا اور کہے گا کہ جب میرے ماں باپ نے
قربانیاں کی تھیں تو میں کیوں نہ قربانی کروں۔ گویا ایک آدمی کو قربانی کے وقت اس کے
ماں باپ پیچھے سے دھکا نہیں دیتے اور ایک کو چار پانچ سو سال کے باپ دادے جن کی
روایات اُسے معلوم ہوتی ہیں قربانی کے وقت اُسے آگے کی طرف دھگا دیتے ہیں۔ اس
لئے وہ قربانی اس کے لئے آسان ہو جاتی ہے اور وہ اُسے کر گزرتا ہے۔
مغلوں کو دیکھ لو قریباً گیارہ سو سال سے یہ معروف ہیں۔ اس سے پہلے یہ لوگ
منگولیا کے علاقے میں رہتے تھے جو ایک برفانی علاقہ ہے۔ اس لئے کسی کو یہ علم نہیں کہ
اُن کی وہاں کیا شان تھی۔ تاریخ اس پر بہت کم روشنی ڈالتی ہے۔ گیارہ سو سال ہوئے یہ
لوگ فاتح ہوئے۔ اب ہوشیار مغل ماں باپ اپنے بچوں پر یہ اثر ڈالتے رہتے ہیں کہ
تمہارے باپ دادوں کے یہ کیریکٹر تھے، وہ جنگجو تھے، اُنہوں نے کئی ملک فتح کئے،
اُنہوں نے ایک طرف یورپ کو فتح کیا تو دوسری طرف ہندوستان اور چین تک وہ چلے
گئے اور سینکڑوں سال تک اُنہوں نے ان علاقوں کو قبضہ میں رکھا۔ اس لئے تم بھی آگے
بڑھو اور دنیا کو فتح کرنے کی کوشش کرو۔ ان خیالات کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وقت آنے پر وہ
پیچھے نہیں ہٹے گا بلکہ آگے بڑھے گا اور پھر وہ اکیلا نہیں لڑ رہا ہو گا بلکہ اُس کے باپ
دادے اُسے پیچھے سے دھگا دے رہے ہوں گے۔ لیکن ایک ایسی قوم کا آدمی جس کی
ہسٹری اور تاریخ محفوظ نہیں، اُسے یہ پتہ ہی نہیں کہ اُس کے باپ دادے شریف تھے یا
بد معاش تھے، بہادر تھے یا بُزدل تھے ، وہ میدانِ جنگ میں اکیلا لڑ رہا ہو گا اور اکثر اوقات
وہ بز دلی دکھا جائے گا۔
غرض روایات ایک جتھا بنا دیتی ہیں۔ اس لئے روایتوں کا محفوظ رکھنا قوم کی ترقی
کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اسی لئے یورپ میں سکولوں اور کالجوں نے اپنے اپنے ماٹو مقر ر کئے
ہوئے ہیں اور طلباء اور پروفیسروں کا کام ہوتا ہے کہ وہ اس قسم کے اخلاق کو اپنے اندر
پیدا کریں اور پھر انہیں دوسروں کے اندر بھی جاری کرنے کی کوشش کریں۔

آج 10 میں سے 10 باقی