اپنا ماٹو بناو
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
577
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
ہندوستان میں صرف علی گڑھ کالج تھا جس نے اپنی روایات کو قائم رکھنے کی بنیاد
ڈالی۔ علی گڑھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء ہمیشہ دوسروں سے ممتاز رہے ہیں اور
اُنہوں نے بڑی وسیع الحوصلگی دکھائی ہے اور اچھے کام کئے ہیں۔ اسی طرح آکسفورڈ اور
کیمبرج کے فارغ التحصیل طالب علم بھی اپنی ٹریڈیشنز اور روایات کو قائم رکھتے ہیں۔
یورپ میں ہر کالج نے اپنا اپنا الو بنایا ہوا ہے۔ یہاں بھی کالج کو اپنا کوئی نہ کوئی ماٹو ، مطمح نظر
اور مقصد قرار دینا چاہئے اور اُسے ہر وقت سامنے رکھنا چاہئے ۔ مثلاً سچائی اور قربانی ہے۔
اگر یہ ماٹو بنا دیا جائے اور کوشش کی جائے کہ کالج کی سٹوڈنٹس کے اندر یہ اخلاق نمایاں
طور پر پیدا ہوں تو اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ جہاں بھی لڑکی جائے گی یہ ماٹو اس کے سامنے
آجائے گا اور وہ اس کو پھیلانے کی پوری کوشش کرے گی۔
پھر ماٹو مقرر کرنے کے بعد کالجوں کے منتظمین کتابوں اور کاپیوں پر اس کی
مہریں لگا دیتے ہیں۔ قمیصوں پر گلے کے قریب ویسے نشان لگا دیتے ہیں۔ اس طرح
آہستہ آہستہ کالج سے نکل کر ایک نسل تیار ہوتی چلی جاتی ہے۔ یہ پہلے سٹوڈنٹس ہوتے
ہیں پھر اُن کی اولاد ہوتی ہے ، پھر اُن کے پوتے ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ آگے چلتا چلا
جاتا ہے اور انہیں یگانگت اور وحدانیت کا احساس ہوتا جاتا ہے۔ جس طرح خاندان چلتا
ہے اسی طرح اس خاندان میں ایک ریت چلتی چلی جاتی ہے مثلاً آکسفورڈ کا ایک
فارغ التحصیل طالب علم جب دوسرے شخص کے کپڑے پر آکسفورڈ کا نشان دیکھے گا تو وہ
اس کی طرف دوڑ پڑے گا اور خوشی سے کہے گا اچھا! تم آکسفورڈ میں پڑھتے رہے ہو۔
چاہے وہ فرانس کا ہو، جرمنی کا ہو یا کسی اور ملک کا جب بھی وہ آکسفورڈ کے دوسرے
طالب علم کو دیکھے گا وہ اس کی طرف بڑھے گا اور اُسے تپاک سے ملے گا۔ اسی طرح
کیمبرج یونیورسٹی کے طلباء کا حال ہے۔
پس تمہیں بھی اپنی ٹریڈیشنز اور روایات قائم کرنے کی کوشش کرنی ہے اپنا مالو بناؤ چاہیے تم بھی اپناما و باؤ۔ قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ غور کر کے دو تین
اخلاق کو لے لیا جاتا ہے اور انہیں ہر چیز پر لکھ لیا جاتا ہے۔ کمروں اور ہال میں اُسے لکھ کر
انوار العلوم جلد 23
578
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
لگا دیا جاتا ہے۔ کتابوں اور کاپیوں پر اس کی مہریں لگا دی جاتی ہیں۔ اس سے طالب علم کو
وہ باتیں یاد آتی رہتی ہیں اور وہ انہیں ہر وقت اپنے سامنے رکھتا ہے۔ پروفیسر بھی اس کا
خیال رکھتے ہیں اور طالب علموں کا بھی کام ہوتا ہے کہ نہ صرف وہ خود انہیں اپنے سامنے
رکھیں بلکہ اپنے ساتھیوں میں بھی ان اخلاق کے پیدا کرنے کی تحریک کرتے رہیں۔ پہلے
وہ اخلاق ایک مخصوص طبقہ میں ہوتے ہیں پھر آہستہ آہستہ اس سے ایک خاندان بن جاتا
ہے۔
3
پس تم بھی اپنا ایک ماٹو بناؤ۔ شریعت کے بعض ایسے احکام کو لے لیا جائے جن
کے نتیجہ میں بعض خاص قسم کے اخلاق پیدا ہوتے ہیں۔ یا بعض نقائص مد نظر رکھ لو اور
انہیں دور کرنا اپنا مقصد بنالو۔ مثلاً ہمارے ملک میں محنت کی عادت نہیں جس کی وجہ سے
ہمارے سارے کام خراب ہو جاتے ہیں۔ تم اپنے ایک صناع کے پاس جاؤ اور اُسے ایک
چیز بنانے کو کہو تو وہ مثلاً اُسے آٹھ آنے میں بنائے گا لیکن ایک یوروپین کاریگر کے پاس
جاؤ تو وہ وہی چیز ایک آنہ میں بنا دے گا۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اُنہوں نے محنت کی
عادت ڈال کر اپنے ہاتھ کو تیز بنا لیا ہے اس لئے اُن کا مز دور جلدی کام کر لیتا ہے اور ہمارا
مز دور دیر میں کام کرتا ہے۔
میں جب انگلینڈ گیا تو میرے ساتھ حافظ روشن علی صاحب بھی تھے۔ حافظ
صاحب کی طبیعت میں مذاق تھا۔ ایک دن وہ سنجیدگی سے مجھے کہنے لگے کہ کیا آپ نے کہ
یہاں کوئی آدی چلتے بھی دیکھا ہے ؟ اب بظاہر اس کا جواب یہی ہو سکتا تھا کہ چلتے تو سارے
ہی ہیں۔ یہاں کے رہنے والوں کے متعلق یہ سوال آپ کو کیوں پیدا ہوا لیکن میں اُن کا
مطلب سمجھ گیا اور میں نے کہا کہ واقع میں میں نے یہاں کوئی آدمی چلتے نہیں دیکھا۔
حافظ صاحب ہنس پڑے اور کہنے لگے میں نے یہاں ہر ایک آدمی کو دوڑتے دیکھا ہے۔
اگر چہ وہ بھاگتے تو نہیں لیکن جب وہ چلتے ہیں تو اُن کے پاؤں ہم سے تیز پڑتے ہیں۔
ہمارے ہاں اگر کوئی رستہ سے گزرتا ہے اور وہاں بھیڑ ہوتی ہے تو کہتا ہے " رستہ چھڑو
اسیں اگے لنگھنا اے"۔ لیکن ان میں سے ہر ایک گزرتا جاتا ہے اور کسی کو اپنے راستہ
انوار العلوم جلد 23
579
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
سے ہٹانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہم نے ایک عمارت پر مز دوروں کو کام کرتے دیکھا۔
ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا آگ لگی ہوئی ہے اور یہ لوگ اُسے بجھا رہے ہیں۔ مز دور بڑی
تیزی سے لوہا اور لکڑی لے جارہے تھے لیکن یہاں مزدور اپنی سستی کی وجہ سے اس کام
کو گراں کر دیتے ہیں۔ میں تو اس کا نقشہ اس طرح کھینچا کرتا ہوں کہ اگر کوئی مزدور کوئی
چیز لینے جاتا ہے تو وہ اس طرح ٹوکری اُٹھاتا ہے جیسے کسی کی کمر ٹوٹی ہوئی ہو ، وہ ہائے کہہ
کر ٹوکری اُٹھاتا ہے اور پھر رینگتے رینگتے معمار تک پہنچتا ہے۔ اگر کوئی مزدور اینٹ اُٹھاتا
ہے تو پہلے بھوں بھوں کرتا ہے۔ پھر دس گیارہ اینٹیں اکٹھی کرتا ہے۔ پھر آرام کرتا اور
ستاتا ہے پھر اُٹھاتا ہے اور جوں کی طرح چلتا ہے اور دس بارہ منٹ میں مستری تک پہنچتا
ہے۔ پھر مستری بھی اسی طرح کرتے ہیں۔ لیکن ایک یوروپین اتنے ہی عرصہ میں دس
دفعہ مستری تک چلا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مالک مزدور کو بہت زیادہ مزدوری دے
دیتے ہیں۔
اسی طرح زمیندار ہیں۔ ہمارے ہاں جو پیداوار ہوتی ہے میں نے اُس کا یورپ
کی پیداوار سے مقابلہ کیا ہے۔ ہمارے ملک کی پیداوار میں اور یورپ کی پیداوار میں
زیادہ فرق نہیں لیکن وہ ۔ وہ مز دور کو دس روپے روزانہ در وزانہ دیتے ہیں اور ہمارے ہاں مزدور کو
زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ روپیہ روزانہ ملتا ہے۔ گویا ایک یوروپین مز دور ہمارے مز دور سے
چھ گنے سے بھی زیادہ کما لیتا ہے لیکن اتنی زیادہ اُجرت دے کر بھی اُن ممالک میں
ہمارے ملک سے غلہ زیادہ سستا بکتا ہے۔ ماہرین زراعت سے میں نے اس کے متعلق
گفتگو کی ہے کہ ان ممالک کی پیداوار ہمارے ملک کی پیداوار سے ڈیوڑھی ہے لیکن وہ
اپنے مزدور کو دس روپے روزانہ دیتے ہیں اور ہم مزدور کو سوار و پیہ یا ڈیڑھ روپیہ دیتے
ہیں اتنا فرق کیوں ہے؟ لیکن ان میں سے اکثر مجھے یہ معمہ نہیں سمجھا سکے۔ اس کی اصل
وجہ در حقیقت یہی ہے کہ وہاں مزدور زیادہ کام کرتا ہے۔ اگر یہاں ہم سو ایکڑ پر دس
مز دور رکھنے پر مجبور ہیں تو وہاں ایک مزدور ہی کام دے جاتا ہے۔ اس لئے ہمارے ملک میں
تین چار گنا تنخواہ زیادہ لینے کے باوجو د وہ ہمارے ملک کے مز دور سے سستا رہتا ہے۔ یہ
انوار العلوم جلد 23
580
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
سب باتیں محنت کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔ جب تم اپنا ماٹو مقرر کرو گی تو اس پر
غور بھی کرو گی مثلاً یوروپین ممالک میں کھانا کھڑے ہو کر پکایا جاتا ہے ہمارے ہاں
عور تیں بیٹھ کر کھانا پکاتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ہمارے ہاں کھانا پکانے کا جو طریق
ہے اس سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ پھر اتنی پھرتی سے کام نہیں ہو سکتا جتنی پھرتی
سے کھڑے ہو کر کام ہو سکتا ہے اس لئے یوروپین ممالک میں کھڑے ہو کر کھانا پکایا جاتا
ہے۔ اسی طرح کپڑے بھی کھڑے ہو کر دھوئے جاتے ہیں۔ اس طرح بہت کم وقت
میں کام ختم ہو جاتا ہے اور پھر اعضاء میں جو ڈھیلا پن بیٹھنے سے پیدا ہو جاتا ہے وہ بھی پیدا
نہیں ہوتا۔ اسی طرح کاڑھنے وغیرہ کا کام ہے۔ یوروپین لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کوئی چیز
کتنی خوبصورت کاڑھی ہوئی ہے بلکہ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ کوئی چیز کتنے وقت میں کاڑھی گئی
ہے۔ ان کے ہاں محنت اصل چیز ہے۔ اگر ایک عورت نے چار گھنٹے میں ایک اچھا پھول
کاڑھا ہو اور دوسری عورت نے چار منٹ میں اس سے ادا ادنی پھول کاڑھا ہو تو وہ اس
عورت کو ترجیح دیں گے جس نے وہ کام چار منٹ میں ختم کر لیا دوسری عورت سے جس
نے چار گھنٹہ میں کام کیا۔
پس محنت ایک ایسی چیز ہے کہ اس پر زور دینا اور اس کی عادت ڈالنا کیریکٹر میں
ایک خصوصیت وصیت پیدا کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ شریعت کے احکام پر غور کر کے بعض اور
اخلاق بھی نکالے جاسکتے ہیں۔ ان میں سے دو تین اخلاق کو لے لو اور انہیں اپنا ماٹو قرار
دے لو۔ پھر ہال میں، کمروں میں ، لائبریری کی کتب پر ، سکول کے رجسٹروں پر سب پر
ان کی مہریں لگا لو۔ لباس پر بھی اُسے بطور پیج لگالو ، گلے کے بٹن والے حصہ پر یا بازو پر کوئی
جگہ متعین کر لی جائے اور وہاں اُسے لگا لیا جائے تا کہ آہستہ آہستہ یہ کالج کا ایک مخصوص
کیریکٹر بن جائے۔ اگر تم اس طرح کام کرو تو تم عملی طور پر بہت کچھ کر لو گی۔
میں نے جو کچھ بتایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ تم اپنی پچھلی ٹریڈیشنز کو قائم کرو
اور دوسری قوموں کی نقل کم کرو۔ دوسرے اس قسم کی تقریبات میں دلچسپی پیدا کرنے
کے لئے طالبات کی ماؤں کو شامل کرو تا انہیں پتہ لگے کہ ان کی لڑکیاں کالج میں کس قسم کی
انوار العلوم جلد 23
581
اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو
زندگی بسر کر رہی ہیں۔ تیسرے بعض اخلاق کو اپنا ماٹو قرار دے لو تا وہ تمہارے کالج کی
مخصوص روایت بن جائے۔ پھر ہر طالبہ طالبہ علم اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھالنے کی
کوشش کرے تا کہ دیکھنے والے اُسے ایک نمایاں حیثیت دیں“۔
66
مصباح بابت ماہ نومبر 1955ء)
انوار العلوم جلد 23
583
صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے دفاتر کے افتتاح ۔۔۔
صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے
دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني