پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 24)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُسی کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ فضل عمر
فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و و معارف
سے پر سلسلہ تصانیف الموسوم ”انوار العلوم“ کی چو بیسویں جلد احباب جماعت کے استفادہ
کے لئے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ وَمَا تَوْفِيقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ
انوار العلوم جلد 24 سید نا حضرت مصلح موعود کی 13 مختلف کتب اور تحریرات و
فرمودات پر مشتمل ہے جو کہ نومبر 1953ء تا 27 دسبر 1954ء کے عرصہ پر مشتمل ہیں۔
الہی نوشتوں اور سرورِ کونین حضرت محمد مصطفی صلی السلام کی پیش خبریوں کے مطابق
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پسر موعود کی عظیم الشان پیشگوئی عطا فرمائی گئی۔ اس پیشگوئی
میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک پسر عطا ہونے کی خبر سے نوازا
جس کے ذریعہ کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر ہونا تھا، قوموں نے برکت پانی تھی اور جس کا نزول بہت
مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہونا تھا۔
وو
اس مبارک اور موعود پسر کی علامات میں سے ا علامات میں سے ایک یہ بھی علامت تھی کہ وہ ” علوم
ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا “ اس پیشگوئی کا شاندار ظہور سید نا حضرت میرزا بشیر الدین
محمود احمد خلیفة المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں ہوا۔ آ ہوا ۔ آپ 12 جنوری 1889ء کو پیدا ہوئے
اور صرف 25 سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد جماعت احمد یہ کے
دوسرے خلیفہ چنے گئے ، اور خدا تعالیٰ کے فضل سے 52 سال تک اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے
نہ صرف جماعت احمدیہ کی ولولہ انگیز قیادت و راہنمائی فرمائی بلکہ آپ کے وجود باجود سے

دوسری قوموں نے بھی برکت پائی۔
انوار العلوم کی جلد نمبر 24 حضرت مصلح موعود کے تبحر علمی کی آئینہ دار بھی ہے اور
آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کی غمازی بھی کرتی ہے اور اُس پر آشوب دور میں حضور کی تحریرات
و خطابات جہاں جماعت کے دوستوں کی ڈھارس اور ان کی ہمتوں کو بڑھانے والے تھے وہاں
حضور کا اپنے خدائے واحد و یگانہ پر نہ صرف غیر متزلزل ایمان اور یقین کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ
بلکہ آپ کے غیر معمولی تعلق باللہ کا بھی اظہار ہوتا ہے۔
1953ء، 1954ء کا دور جس کے مواد پر یہ جلد مبنی ہے یہ جماعت احمدیہ کے لئے
بہت ابتلاؤں اور مشکلات کا دور تھا۔ پاکستان کے ایک مذہبی گروہ کی طرف سے جنہیں بعض
سرکاری حلقوں کی سرپرستی حاصل تھی جماعت احمدیہ کے خلاف ایک گھناؤنی سازش کی
جارہی تھی، مختلف مقامات پر جماعت کے خلاف اشتعال انگیز مواد اور جلسے جلوسوں کے ذریعہ
عامۃ المسلمین کے جذبات انگیخت کیے جارہے تھے۔ ایسے حالات میں سید نا حضرت مصلح موعود
نے ہر محاذ پر جماعت احمدیہ کی ولولہ انگیز قیادت فرمائی، سازشوں سے پردہ اُٹھایا اور مخالفوں کے
وو
بے بنیاد الزامات کا مدلل اور مسکت جواب دیا۔ یہ تمام مواد اس جلد کی زینت ہے۔
قادیانی مسئلہ “ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کا ایک مضمون تھا جو انہوں نے 1953ء
میں فسادات پنجاب کے دوران ایک رسالہ کی شکل میں لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے تقسیم کیا
اور احمدیوں کے بارہ میں ناجائز مطالبات کئے ۔ یہ کتابچہ جماعت کے خلاف نفرت و حقارت میں
اضافہ کا موجب ہوا تو حضرت مصلح موعود نے اس کا نہایت مدلل اور مسکت جواب قلمبند
فرمایا۔ اور یہ تحریر فرمایا کہ کلمہ گو فرقوں کو غیر مسلم قرار دینے کا دروازہ نہ کھولیں ورنہ پھر یہ
سلسلہ بند نہیں ہو گا۔ اس حقیقت کو اگر تسلیم کر لیا جاتا تو آج پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک
میں جس طرح فرقہ واریت کا آسیب ان کی وحدت ملی کو پارہ پارہ کر رہا ہے وہ یوں نہ ہوتا،
کافر قرار دینے والے فتوی فروشوں کی دکانیں نہ چمکتیں اور عالم اسلام میں ہر فرقہ دوسرے
کو کافر اور واجب القتل قرار نہ دے رہا ہوتا ۔ حضور کا یہ عارفانہ اور مدلل جواب اس
کتاب کی زینت ہے۔

جلسہ سالانہ 1953ء جو کہ پر آشوب ماحول میں ہو رہا تھا ایسے میں احمدیوں کے ایمانوں
کو گرمانے والے تین خطابات حضرت مصلح موعود نے فرمائے۔ یہ تینوں ولولہ انگیز خطابات
انوار العلوم جلد 24 میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مصلح موعود کے تینوں خطابات جلسہ سالانہ
ہی حقائق و معارف سے پر اور وجد آفرین تھے تاہم اختتامی خطاب ”سیر روحانی“ کے سلسلہ تقاریر
کا ساتواں خطاب تھا جس کو سن کر روح وجد میں آجاتی ہے۔ اس تقریر میں حضور نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک وجود سے قائم ہونے والی آسمانی بادشاہت پر سیر حاصل روشنی
ڈالی اور قرآنی علوم کے گویا دریا بہا دیئے۔ یہ ساری تقریر ہی مسحور کن ہے لیکن اس کے آخری
کلمات تو مردہ روحوں کو حیات نو بخشنے والے ہیں۔ آپ نے فرمایا :-
”اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے
آسمانی بادشاہت کے موسیقارو ! ایک دفعہ پھر اس نوبت کو اس زور سے بجاؤ کہ دنیا کے کان
پھٹ جائیں۔ ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو کہ عرش کے پائے بھی لرز
جائیں اور فرشتے بھی کانپ اٹھیں ۔ محمد رسول اللہ صلی علیم کا تخت آج مسیح نے چھینا ہوا ہے تم
نے مسیح سے چھین کر پھر وہ تخت محمد رسول اللہ صلی اللہ سلیم کو د لی لی ایم کو دینا ہے اور محمد رسول اللہ صلی العلیم نے
وہ تخت خدا کے آگے پیش کرنا ہے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہوئی ہے“۔
حضرت مصلح موعود کی یہ ولولہ انگیز ، روح پرور اور وجد آفرین تقریر جلد ھذا کی
زینت ہے۔
1953ء کے فسادات پنجاب کی تحقیقات کے لئے حکومت نے یک تحقیقاتی عدالتی
کمیشن تشکیل دیا جو چیف جسٹس ہائیکورٹ مسٹر محمد منیر اور جسٹس کیانی پر مشتمل تھا۔ اس نے
بطور گواہ حضرت مصلح موعود کو بھی بلایا ۔ حضور نے جنوری 1954ء میں شہادت ریکارڈ
کروائی۔ یہ بیان بھی اس جلد میں شامل ہے۔ اسی طرح کمیشن کی طرف سے تین سوالوں کے
جواب بھی آپ نے نے قلمبند کروائے وہ بھی اس جلد کی زینت ہیں۔
خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1954ء کے موقع پر حضور نے افتتاحی اور
اختتامی خطاب فرمایا ۔ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کے اعزاز میں خدام الاحمدیہ نے

الوادعی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر حضور نے خطاب سے نوازا۔ تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کا
افتتاح 1954ء میں ہوا۔ اس سے بھی حضور نے خطاب فرمایا۔ اور پھر جلسہ سالانہ 1954ء
کے موقع پر حضور نے جو خطابات فرمائے وہ سب اس جلد کی زینت ہیں۔ الغرض انوار العلوم
جلد 24 میں شامل تحریرات و خطابات جہاں حضرت مصلح موعود کے تبحر علمی کے آئینہ دار
ہیں وہاں یہ اس عرصہ کے حالات و واقعات اور تاریخ احمدیت سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ یہ
پر شوکت تحریرات اور ولولہ انگیز خطابات یقینا احباب جماعت کے ازدیاد ایمان کا موجب
ہوں گے۔ انشاء اللہ
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان
سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسوادات کی ترتیب و نظر ثانی ،
اعراب کی درستگی ، Recheking اور متعدد متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن
سے اس کام کو یا یہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب
کا تحریر کردہ ہے۔ فَجَزَاهُمُ اللهِ احَسَنَ الجزاء
خاکسار ان سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان
سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ، اپنی بے انتہاء رحمتوں اور فضلوں سے
نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح صلح موع موعود کے
علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
والسلام
خاکسار

سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد الصلح الموعود
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی