31 علماء (یا33علماء) نے فیصلہ کیا
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
3
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ
وو۔
قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(تحریر کردہ نومبر 1953ء)
وو
66
مولانا مودودی صاحب نے ایک رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ مارچ 1953ء میں شائع
کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب اس وقت تک ایک لاکھ کے قریب مختلف زبانوں میں
شائع ہو چکی ہے۔ چونکہ ملک کے حالات ایسے تھے کہ لوگوں کی طبائع میں بہت کچھ جوش
تھا اور مودودی صاحب نے ظلم سے کام لیتے ہوئے ایسے رنگ میں احمدیوں کے خلاف
مضمون شائع کیا تھا کہ جس سے طبائع میں اشتعال پیدا ہو جائے اس لئے جماعت احمد یہ
نے خیال کیا کہ کچھ عرصہ تک اس مضمون کا جواب نہ دیا جائے اور دیکھا جائے کہ اس
خاموشی کا کیا اثر پڑتا ہے لیکن چونکہ اس خاموشی کا کوئی خوشگوار اثر نہیں پڑا اور چونکہ اب
تک جماعت احمدیہ کی نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے کوئی جواب اس رسالہ کا شائع
نہیں ہوا اس لئے ہم مزید انتظار نہ کرتے ہوئے اس کتاب کا جو اب شائع کرتے ہیں۔
قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے لئے (۱) سب سے اول مودودی
صاحب نے کہا ہے کہ
31 علماء (یا 33 علماء) نے فیصلہ کیا قادیانیوں کو بعد نگاہ اقلیت
قرار دینے کا مطالبہ 33 سر بر آوردہ علماء نے کیا۔ مودودی صاحب یہ بھول گئے ہیں کہ علماء
انوار العلوم جلد 24
4
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کی جو مجلس 16 جنوری 1953ء کو کراچی میں ہوئی تھی اس میں 31 علماء تھے اور کراچی
کے بعض دوسرے علماء نے شور مچایا تھا کہ اور علماء کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا جائے
لیکن ان 31 علماء نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ گزشتہ اجتماع میں جو علماء شریک ہوئے
تھے وہی شریک کئے جائیں زیادہ نہیں اور اس خبر کا ہیڈ نگ یہ دیا گیا کہ :-
1گا“۔
وو
31 علماء کے اجتماع میں مزید علماء کو شریک نہیں کیا جائے
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ 31 علماء کا ایک بورڈ بنا تھا 33 کا نہیں اور جب بعض
دوسرے علماء نے اس بورڈ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تو انہیں جواب دیا گیا کہ 31 سے زائد
کوئی شخص شامل نہیں کیا جا سکتا لیکن لطیفہ یہ ہے کہ اسلامی جماعت کے ” تسنیم “ اخبار نے
17 جنوری کی اشاعت میں تو یہ بات شائع کی اور اسی جماعت کے دوسرے اخبار ”کوثر
نے 25 جنوری کو یہ خبر شائع کی کہ :-
دستوری سفارشات پر غور کرنے کے لئے پاکستان بھر کے
33 علماء کا جو اجتماع کراچی میں 10 جنوری سے ہو رہا تھا اس نے مسلسل
آٹھ روز غور کے بعد دستوری سفارشات کے متعلق اپنی مفصل رائے
پیش کر دی ہے “۔
اور آخر میں لکھا کہ 22 دسمبر 1952ء کو جب دوبارہ اس مجلس کا اجلاس بلائے
جانے کا فیصلہ ہوا تھا تو یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ انہی احباب کو دعوت دی جائے جو جنوری
1951ء کے اجتماع میں شریک ہوئے تھے۔ 2
ترجمان القرآن جلد 35 عدد 4,3 1951ء میں بھی جنوری 1951ء میں منعقد
ہونے والے اجلاس کی تشریح شائع ہو چکی ہے اور اس میں بھی 31 علماء کے اجتماع کا ذکر
ہے۔ گویا ترجمان القرآن ، جنوری، فروری 1951ء 31 علماء کے اجتماع کا دعویٰ کرتا ہے
اور جماعت اسلامی کا اخبار تسنیم “ بھی اپنی 17 جنوری 1953ء کی اشاعت میں یہ دعویٰ
کرتا ہے کہ 31 علماء ہی اس اجتماع میں شریک تھے اور انہی کو آئندہ شامل کرنے کا فیصلہ