قادیانیوں نے ختم نبوت کی نئی تفسیر کر کے سواداعظم سے قطع تعلق کرلیا

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
6
66
طرح اس کا وزن محسوس نہیں کر رہے “۔ 3
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ظلم او
اور
جب یہ بات ہے تو یہ عوام الناس کا مطالبہ کس طرح ہو گیا ؟ کیا یہ
خلاف حقیقت بات نہیں کہ ایک طرف تو مودودی صاحب خود لکھتے ہیں کہ تعلیم یافتہ
گروہ کا کثیر حصہ اس مطالبہ کی حقیقت کو نہیں سمجھتا اور سندھ ، بنگال، بلوچستان، صوبہ
سرحد ، کراچی اور خیر پور کے عوام الناس کا اکثر حصہ بھی اس کی اہمیت سے واقف نہیں
مگر باوجود اس کے وہ وزارت کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ :-
ا نہیں دیکھنا یہ چاہئے کہ مطالبہ معقول ہے یا نہیں اور اس کی
پشت پر رائے عام کی طاقت ہے یا نہیں ؟ اگر یہ دونوں باتیں ثابت ہیں تو
پھر جمہوری نظام میں کسی منطق سے ان کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔ 4
مولانا مودود ا مودودی صاحب کو یاد رکھنا چاہئے کہ اور کسی منطق
سے یہ مطالبہ رد ہو
سکے یا نہ ہو سکے خود مودودی صاحب کی منطق سے وہ رڈ ہو جاتا ہے کیونکہ حکومت کی
طرف سے ان کو یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ یہ مطالبہ ایسا ہے کہ :-
تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد ابھی تک اس کی
صحت و معقولیت کی قائل نہیں ہو سکی ہے اور پنجاب و بہاولپور کے
ماسوا دوسرے علاقوں خصوصاً بنگال میں ابھی عوام الناس بھی پوری
طرح اس کا وزن محسوس نہیں کر رہے “۔
اور یہ بات خود مودودی صاحب کو تسلیم ہے اس لئے ہم اس مطالبہ کو قبول نہیں
کر سکتے۔ اب بتائیے کہ حکومت کے اس جواب کا آپ کے پاس کیا منطقی رڈ ہو گا۔ کیا یہ
جواب جمہوریت کے اصول کے عین مطابق ہو گا یا نہیں اور کیا یہ جواب سچا ہو گا یا نہیں
اور اگر یہ جواب جھوٹا ہے تو آپ نے یہ جھوٹ اپنی کتاب میں کیوں درج کیا ؟
قادیانیوں نے ختم نبوت کی نئی تفسیر (3) مولانا مودودی صاحب
کر کے سواد اعظم سے قطع تعلق کر لیا اس کے بعد یہ سوال اٹھاتے ہیں که قادیانیوں کو اقلیت قرار دینا

انوار العلوم جلد 24
7
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اس پوزیشن کا لازمی نتیجہ ہے جو خود احمدیوں نے اختیار کر رکھی ہے اور وہ پوزیشن
یہ ہے کہ:۔
(3- الف) ختم نبوت کی اُنہوں نے نئی تفسیر کی ہے جو مسلمانوں کی متفق علیہ تفسیر سے
علیحدہ ہے اور اس مسلمانوں کی تفسیر سے صحابہ کرام بھی متفق تھے اور اسی
وجہ سے اُنہوں نے ہر اس شخص کے خلاف جنگ کی جس نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد دعوی نبوت کیا اور بعد کے مسلمان بھی یہی تعریف سمجھتے
آئے ہیں لیکن احمدیوں نے اس آیت کی تفسیر یہ کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نبیوں کی مہر ہیں اور آئندہ جو نبی آئے گا وہ آپ کی تصدیق سے
آئے گا۔
(3- ب) اس تفسیر کا نتیجہ یہ نکلا کہ احمدیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد متعد د نبی آسکتے ہیں۔
(3- ج) اور یہ کہ شریعتِ اسلامی نے نبی کی جو تعریف کی ہے ان معنوں کے رُو سے
حضرت مرزا صاحب مجازی نبی نہیں بلکہ حقیقی نبی ہیں اور
(4)
اس کے بعد اُنہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ مرزا صاحب کو جو نبی نہیں مانتا وہ کافر
ہے۔
(5) اور پھر اُنہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کا اسلام اور ہے اور مسلمانوں کا اسلام اور
ہے۔ ان کا خدا اور ہے اور مسلمانوں کا خدا اور ہے۔ ان کا قرآن اور ہے اور
مسلمانوں کا قرآن اور ہے۔ ان کا حج اور ہے اور مسلمانوں کا حج اور ہے۔
(6) اور اس اختلاف کو مزید کھینچ کر
(6- الف) انہوں نے غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنانا جائز قرار دے دیا۔
(6- ب) ان کا جنازہ پڑھنا نا جائز قرار دے دیا۔
(6-ج) ان کو لڑ کی دینا نا جائز قرار دے دیا۔
(7)
اور عملاً بھی وہ مسلمانوں سے کٹ گئے اور یہ کام اُنہوں نے ترک کر

آج 10 میں سے 10 باقی