صحابہ کرامؓ اور ائمہ سلف نے خاتم النّبییّین کے کیا معنی سمجھے!
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
8
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
دیئے ۔ پس جبکہ خود اپنے فعل کی وجہ سے وہ اقلیت بن گئے ہیں تو ان کو
اقلیت قرار دے دینا چاہئے۔
اب ہم ان اعتراضات کا نمبر وار جواب دیتے ہیں۔
رض
صاحب نے جو
کر
صحابہ کرام اور ائمہ سلف نے ( الف ) مولانا مودودی صاء
یہ لکھا ہے کہ ختم نبوت کی احمد یوں نے نئی خاتم النبیین کے کیا معنی سمجھے جو
یہ
تفسیر کی ہے جو صحابہ کرام کی تفسیر اور بعد
کے مسلمانوں کی تفسیر کے خلاف ہے یہ ایک بے دلیل دعویٰ ہی نہیں بلکہ خلافِ حقیقت
دعویٰ بھی ہے۔ صحابہ کرام میں سے ایک مقتدر ہستی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں۔
آپ فرماتی ہیں: - قُولُوا خَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ 5 یعنی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو خاتم النبیین تو ضرور کہو مگر یہ نہ کہا کرو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔
ان الفاظ سے صاف ثابت ہے کہ :
(الف) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا خاتم النبیین کے معنی اور سمجھتی تھیں اور لا نبی
بَعْدَہ کے معنی اور سمجھتی تھیں۔
(ب) وه لا نَبِيَّ بَعْدَہ کے الفاظ کو ذو المعانی خیال فرماتی تھیں کیونکہ باوجود اس کے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لا نَبِيَّ بَعْدِی وہ فرماتی ہیں کہ لَا نَبِيَّ بَعْدَةً
نہ کہا کرو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ تو اُمید نہیں کی جاسکتی کہ وہ مسلمانوں کو
یہ نصیحت فرماتی ہوں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایا ہے وہ نہ کہا کرو۔
پس ان کا مطلب یہی ہو سکتا تھا کہ اس فقرہ کے کئی معنے ہیں ایک معنوں سے غلط فہمی
پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس فقرہ کو استعمال نہ کیا کرو۔ وہ غلط فہمی یہی ہو سکتی تھی کہ
کلیہ بغیر کسی شرط کے ہر قسم کی نبوت کا انکار بھی اس فقرہ سے نکل سکتا تھا مگر وہ اس
خیال کو درست نہیں سمجھتی تھیں اس لئے وہ اس فقرہ کے استعمال سے منع فرماتی تھیں۔
رض
یہ ایسی ہی بات تھی جیسے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہ سے
فرمایا کہ جاؤ اور اعلان کر دو کہ جس نے لَا اِلهَ اِلَّا اللہ کہا وہ داخل جنت ہو گیا۔ جب
انوار العلوم جلد 24
رم
9
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
رض
حضرت ابو ہریرہ یہ اعلان لے کر باہر نکلے تو سب سے پہلے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ان سے ملے ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کی بات سن کر زور سے تھپڑ مارا
اور وہ زمین پر گر گئے۔ زمین سے اُٹھ کر وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
شکایت کرنے کے لئے بھاگے۔ حضرت عمر بھی ان کے پیچھے پیچھے آئے اور اُنہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ نے یہ پیغام ابو ہریرہ
کو دیا تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہاں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا۔ یارسول اللہ ! ایسا
نہ کیجئے ورنہ لوگوں کو غلط فہمی ہو گی اور وہ عمل ترک کر بیٹھیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔ بہت اچھا۔
اس حدیث سے صاف پتہ لگتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو
حضرت عمر رد نہیں کرتے بلکہ یہ ڈرتے ہیں کہ اس بات کے غلط معنی لے لئے جائیں گے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے شبہ کا اظہار فرماتے ہیں اور آپ اس شبہ کو
صحیح تسلیم کرتے ہیں۔ یہی موقف حضرت عائشہ اور احمدیوں کا اور احمدیوں کا ہے۔ وہ رسول رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ان حدیثوں کو مانتے ہیں جن میں آپؐ نے فرمایا ہے کہ لا نَبِی بَعْدِی
لیکن وہ ان معنوں کو نہیں مانتے جو اس ذو معانی فقرہ سے لوگ نکال لیتے ہیں اور اس نے غلط
مفہوم کو لوگوں میں پھیلانے سے منع کرتے ہیں۔ نہ حضرت عائشہ کا منشاء تھا کہ رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فقرہ غلط بیان فرمایا ہے نہ حضرت عمرؓ کا یہ منشاء تھا کہ رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بات غلط ہے۔ اگر وہ ایسا سمجھتے تو ان کا ایمان کہاں باقی رہتا اور پھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تصدیق کیوں فرما دیتے اور انہی کے طریق کو
احمد یوں نے اختیار کیا ہے۔
دُنیا میں یہ بات عام ہے کہ بعض فقرے سیاق و سباق سے مل کر صحیح معنے دیتے
ہیں۔ سیاق و سباق سے علیحدہ ہو کر صحیح معنے نہیں دیتے۔ مثلاً یہی لَا نَبِی بَعْدِی کا فقرہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور موقع پر حضرت علیؓ کے متعلق استعمال فرمایا
ہے۔ اس سیاق و سباق کو دیکھ کر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس فقرہ کا وہ مفہوم نہیں ہے کو
انوار العلوم جلد 24
10
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
جو اس کو وسیع کرنے والے لیتے ہیں۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انتَ مِنی
بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي 2 یعنی اے علی میں تجھے اس غزوہ پر
جاتے ہوئے ( آپ اس وقت غزوہ تبوک پر جا رہے تھے) اپنے پیچھے خلیفہ مقرر کر چلا
ہوں اور تیری حیثیت میرے پیچھے ایسے ہی ہو گی جیسے ہارون علیہ السلام کی موسی
کے پیچھے تھی لیکن لیکن اے لوگو! یہ امر یاد رکھو کہ علی میرے یرے بعد نبی نہ ہو گا یعنی ہارون
موسی کی غیبت میں نبی تھے مگر علی رضی اللہ عنہ آپ کے عرصہ غیبت میں نبی نہیں ہوں
گے۔ ( قرآن کریم میں بھی انتشارِ ضمائر کا اصول استعمال ہوا ہے اس لئے یہ اعتراض کی
بات نہیں)
پھر پرانے بزرگوں نے بھی لا نَبِيَّ بَعْدِی کے وہی معنی سمجھے ہیں جو احمدی بیان
کرتے ہیں۔ حضرت شیخ اکبر محی الدین صاحب ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں
کہ:
”وہ نبوت جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کے
ساتھ منقطع ہوئی ہے وہ تشریعی نبوت ہے مقام نبوت نہیں۔ پس اب
کوئی ایسی شریعت نہیں آئے گی جو آپ کی شریعت کی ناسخ ہو یا آپ کے
احکام میں کوئی نیا حکم زائد کرے اور آپ کا یہ فرمان کہ رسالت اور
نبوت ختم ہو گئی۔ پس اب میرے بعد نہ کوئی رسول ہو گا نہ نبی۔ اس
کے بھی یہی معنی ہیں “۔ 8
پس مودودی صاحب احمدیوں پر فتویٰ لگانے سے پہلے حضرت عائشہ اور امام اکبر
حضرت محی الدین صاحب ابن عربی پر بھی تو فتویٰ لگا د یکھیں۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ کہ وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے
تھے ان کے متعلق بھی ابن ابی شیبہ نے روایت کی ہے (جسے در منشور نے نقل کیا ہے) کہ
کسی شخص نے ان کے سامنے کہا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں جن کے بعد
کوئی نبی نہیں۔ اس پر مغیرہ نے کہا تیرے لئے یہ کافی ہے کہ تو یہ کہے کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں