مسیلمہ کذّاب اور اسود عنسی وغیرہ سے ان کی بغاوت کی وجہ سے جنگ کی گئی تھی

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
11
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(یعنی لا نَبِيَّ بَعْدَہ کہنے کی ضرورت نہیں) کیونکہ ہم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں یہ ذکر کیا کرتے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ظاہر ہوں گے۔ اگر وہ ظاہر
ہوئے تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی نبی تھے اور آپ کے بعد بھی نبی
ہوں گے۔
یہ
یہ روایت بتاتی ہے کہ خاتم النبیین کے جو معنی ہم کرتے ہیں و نے ہیں وہ حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کے نزدیک بھی اور حضرت مغیرہ بن شعبہ کے نزدیک بھی درست تھے
اور وہ اس بات کے قائل تھے کہ بغیر شرط اور قید کے ہر قسم کی نبوت کے انقطاع کا عقیدہ
رکھنا اسلام کی رو سے جائز نہیں۔ باقی رہا یہ کہ پھر کس قسم کا نبی آسکتا ہے۔ تو پرانے
بزرگوں نے یہ کہا ہے کہ ایسا نبی آسکتا ہے جو کوئی نئی شریعت نہ لائے اور کوئی نیا حکم نہ
لائے مگر بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نہ صرف یہ دوشرطیں ضروری ہیں بلکہ
یہ بھی ضروری ہے کہ وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہو اور تمام فیض اس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کیا ہو اور اسے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے دین کی خدمت کے لئے اور قرآن کریم اور شریعت اسلامیہ کے احیاء کے لئے مقرر
کیا گیا ہو۔ گویا آپ نے اس دروازہ کو کھولا نہیں بلکہ پہلے بزرگوں کی نسبت اور زیادہ تنگ
کر دیا ہے۔ اب ایسا آدمی اُمت محمدیہ کو توڑنے والا کس طرح کہلا سکتا ہے۔ وہ تو جوڑ نے
والا ہے۔ مکان کی مرمت کرنے والا اُسے توڑتا نہیں جوڑتا ہے۔
مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی وغیرہ سے ہمارے اس بیان سے ظاہر
ان کی بغاوت کی وجہ سے جنگ کی گئی تھی ہے کہ جس قسم کے نبی کے آنے کو احمدی جائز سمجھتے
ہیں اس کے خلاف صحابہ جنگ نہیں کرتے تھے بلکہ ایسے عقیدہ کی تائید کرتے تھے۔ پس
مولانا مودودی صاحب کا یہ لکھنا کہ صحابہ نے ہر اس شخص کے خلاف جنگ کی جس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویٰ کیا صحابہ کے اقوال کے خلاف ہے۔
مولانا مودودی صاحب کو یاد رکھنا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
رض

انوار العلوم جلد 24
12
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
جن لوگوں نے دعویٰ نبوت کیا اور جن سے صحابہ نے جنگ کی وہ سب کے سب ایسے تھے
جنہوں نے اسلامی حکومت سے بغاوت کی تھی اور اسلامی حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ
کیا تھا۔ مولانا کو اسلامی لٹریچر کے مطالعہ کا بہت دعویٰ ہے۔ کاش وہ اس امر کے متعلق رائے
ظاہر کرنے سے پہلے اسلامی تاریخ پڑھ کر دیکھ لیتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ مسیلمہ کذاب،
اسود عنسی، سجاح بنت حارث اور طلیحہ بن خویلد اسدی یہ سب کے سب ایسے لوگ تھے
جنہوں نے مدینہ کی حکومت کی اتباع سے انکار کر دیا تھا اور ا اپنے اپنے علاقوں میں اپنی
حکومتوں کا اعلان کر دیا تھا۔ مولانا اگر تاریخ ابن خلدون جلد 2 صفحہ 65 کو کھول کر پڑھنے
کی تکلیف گوارا فرمائیں تو انہیں وہاں یہ عبارت نظر آئے گی کہ :-
تمام عرب خواہ وہ عام ہوں یا خاص ہوں ان کے ارتداد کی
خبریں مدینہ میں پہنچیں صرف قریش اور ثقیف دو قبیلے تھے جو ارتداد
سے بچے اور مسیلمہ کا معاملہ بہت قوت پکڑ گیا اور کے اور اسد قوم نے
طلیحہ بن خویلد کی اطاعت قبول کر لی اور غلفان نے بھی ارتداد قبول کر
لیا اور ہوازن نے بھی زکوۃ روک لی اور بنی سلیم کے امراء بھی مرتد ہو
گئے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کر دہ امراء یمن اور
بیامہ اور بنی اسد اور دوسرے ہر علاقہ اور شہر سے واپس لوٹے اور
اُنہوں نے کہا کہ عرب کے بڑوں نے بھی اور چھوٹوں نے بھی سب
کے سب نے اطاعت سے انکار کر دیا ہے۔ حضرت ابو بکر نے انتظار کیا
کہ اسامہ واپس آئے تو پھر اُن کے ساتھ جنگ کی جائے لیکن عیں اور
ذبیان کے قبیلوں نے جلدی کی اور مدینہ کے پاس ابرق مقام پر آکر
ڈیرے ڈال دیئے اور کچھ اور لوگوں نے ذوالقصہ میں آکر ڈیرے ڈال
دیئے ان کے ساتھ بنی اسد کے معاہد بھی تھے اور بنی کنانہ میں سے بھی
کچھ لوگ ان سے مل گئے تھے ان سب نے ابو بکر کی طرف وفد بھیجا
اور مطالبہ کیا کہ نماز تک تو ہم آپ کی بات ماننے کے لئے تیار ہیں لیکن

انوار العلوم جلد 24
13
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
زکوۃ ادا کرنے کے لئے ہم تیار نہیں لیکن حضرت ابو بکر نے ان کی اس
"
بات کو رد کر دیا ۔ 10
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ صحابہؓ نے جن لوگوں سے لڑائی کی تھی وہ حکومت
کے باغی تھے۔ اُنہوں نے ٹیکس دینے سے انکار کر دیا تھا اور اُنہوں نے مدینہ پر حملہ کر دیا
تھا۔ مسیلمہ نے تو خو درسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کو لکھا تھا کہ :-
" مجھے حکم دیا گیا ہے کہ آدھا ملک عرب کا ہمارے لئے ہے
اور آدھا ملک قریش کے لئے ہے “۔ 11
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اس نے حجر اور یمامہ میں
سے ان کے مقرر کردہ والی تمامہ بن آنال کو نکال دیا اور خود اس علاقہ کا والی بن گیا۔ 12
رم
اور اس نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا۔ اسی طرح مدینہ کے دو صح دو صحابہ حبیب بن زید اور
عبد اللہ بن وہب کو اس نے قید کر لیا اور ان سے زور کے ساتھ اپنی نبوت منوانی چاہی۔
عبد اللہ بن وہب نے تو ڈر کر اس کی بات مان لی مگر حبیب بن زید نے اس کی بات ماننے
رض
سے انکار کر دیا۔ اس پر مسیلمہ نے اس کا عضو عضو کاٹ کر آگ میں جلا دیا۔ 13
اسی طرح یمن میں بھی جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے افسر مقرر تھے ان
میں سے بعض کو قید کر لیا اور بعض کو سخت سزائیں دی گئیں۔ اسی طرح طبری نے لکھا
ہے کہ اسود عنسی نے بھی علم بغاوت بلند کیا تھا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف سے جو حکام مقرر تھے ان کو اس نے تنگ کیا تھا اور ان سے زکوۃ چھین لینے کا حکم
دیا تھا۔ 14
پھر اس نے صنعاء میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ حاکم شہر
بن باذان پر حملہ کر دیا۔ بہت سے مسلمانوں کو قتل کیا، لوٹ مار کی ، گورنر کو قتل کر دیا اور
اس کو قتل کر دینے کے بعد اس کی مسلمان بیوی سے جبر انکاح کر لیا۔ 15
بنو نجران نے بھی بغاوت کی اور وہ بھی اسود عنسی کے ساتھ مل گئے اور اُنہوں
نے دو صحابہ عمر و بن حزم اور خالد بن سعید کو علاقہ سے نکال دیا۔ 16

آج 10 میں سے 10 باقی