اکابرین اُمّت کی شہادت کہ”خاتم” کے معنی مُہر کے ہیں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
14
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ان واقعات سے ظاہر ہے کہ مدعیان نبوت کا مقابلہ اس وجہ سے نہیں کیا گیا تھا
کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں سے نبی ہونے کے دعویدار تھے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی اشاعت کے مدعی تھے بلکہ صحابہ نے ان سے
اس لئے جنگ کی تھی کہ وہ شریعت اسلامیہ کو منسوخ کر کے اپنے قانون جاری کرتے
تھے اور اپنے اپنے علاقہ کی حکومت کے دعویدار تھے اور صرف علاقہ کی حکومت کے
دعویدار ہی نہیں تھے بلکہ اُنہوں نے صحابہ کو قتل کیا۔ اسلامی ملکوں پر چڑھائیاں کیں،
قائم شدہ حکومت کے خلاف بغاوت کی اور اپنی آزادی کا اعلان کیا۔ ان واقعات کے
ہوتے ہوئے مولانا مودودی صاحب کا یہ کہنا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام
ا مقابلہ کیا۔ یہ جھوٹ نہیں تو اور کیا ہے ؟ اگر کوئی شخص یہ کہہ
دے کہ صحابہ کرام انسانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے تھے تو کیا یہ محض اس وجہ سے
ٹھیک ہو جائے گا کہ مسیلمہ کذاب بھی انسان تھا اور اسود عنسی بھی انسان تھا۔ ہم مولانا
مودودی اور جماعت اسلامی سے بادب درخواست کرتے ہیں کہ اگر ان کے مد نظر اسلام
کی خدمت ہے تو وہ سچ کو سب سے بڑا مقام دیں اور غلط بیانی اور واقعات کو توڑ مروڑ کر
پیش کرنے سے کلی طور پر احتراز کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو اس بات کی توفیق دے تا کہ
وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے متبعین میں شامل ہونے کا موقع پاسکیں۔
اکابرین امت کی شہادت کہ باقی رہا یہ کہ احمدیوں نے خاتم النبیین میں
صحابہ نے مدعیان نبوت کا مقاب
"خاتم" کے معنی مہر کے ہیں "خاتم " کے معنی شہر کے کر دیتے ہیں حالانکہ پہلے لوگ یہ معنے کرتے تھے۔ یہ
ایک اتنی بڑی جہالت کا فقرہ ہے کہ مولانا مودودی جیسے آدمی سے اس کی اُمید نہیں
تھی۔ علامہ الوسی اپنی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ لفظ خاتم “ (جو خاتم النبیین میں
وو
استعمال ہوا ہے) اس چیز کو کہتے ہیں جس سے مُہر لگائی جاتی ہے ۔ پس خاتم النبیین کے
معنے ہیں جس سے نبیوں پر مہر لگائی گئی اور اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ آخری نبی تھے۔ 17
علامہ الوسی کی تفسیر مسلمانوں کی مشہور ترین تفسیروں میں سے ہے اور وہ
انوار العلوم جلد 24
15
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
مفسرین اور علماء میں بڑے پایہ بڑے پایہ کے آدمی سمجھے جاتے ہیں ایسا شخص اپنی کتاب میں صدیوں
پہلے لکھ چکا ہے کہ خاتم النیسین میں سیتین میں ”خاتم“ کے معنے
66
کے معنے مہر کے ہیں۔
اسی طرح تفسیر فتح البیان جو در حقیقت علامہ شوکانی کی تفسیر فتح القدیر ہے لیکن
نواب صدیق حسن خان صاحب نے اپنے نام سے شائع کروائی ہے اس میں لکھا ہے کہ
خاتم میں ت کے نیچے زیر بھی بعض قراء توں میں آئی ہے اور بعض قراء توں میں زبر
بھی آئی ہے۔ زیر کی صورت میں اس کے یہ معنی ہیں کہ آپ نبیوں کے آخر میں آئے
ہیں اور زبر کی صورت میں اس کے یہ معنی ہیں کہ آپ نبیوں کی مہر بن گئے جس سے وہ
مہریں لگاتے تھے اور فخر کرتے تھے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہم میں سے
ہیں۔
مولانا محمود الحسن صاحب دیوبندی پر نسپل جامعہ دیو بند فرماتے ہیں :-
محمد باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول
ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں کی اور ہے اللہ سب چیزوں کو جاننے
والا
18 ،،
مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسہ دیوبند فرماتے ہیں کہ :-
جیسے خاتم بفتح التاء کا اثر اور نقش مختوم علیہ میں ہوتا ہے
ایسے ہی موصوف بالذات کا اثر موصوف بالعرض میں ہوتا ہے۔
حاصل مطلب آیت کریمہ اس صورت میں یہ ہو گا کہ ابوت معروفہ تو
رسول اللہ صلعم کو کسی مرد کی نسبت حاصل نہیں۔ یہ ابوت معنوی
امتیوں کی نسبت بھی حاصل ہے اور انبیاء کی نسبت بھی حاصل ہے “۔ 19
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ مولانا محمد قاسم صاحب کے نزدیک خاتم کا لفظ بمعنی
مہر استعمال ہوا ہے۔
علامہ ابن خلدون بھی فرماتے ہیں کہ صوفیاء ولایت کو اپنے مراتب کے فرق
کے لحاظ سے نبوت سے مشابہت دیتے ہیں اور جس کو ولایت میں کمال حاصل ہو اُسے