ختم نبوت کی تشریح بانئی سلسلہ احمدیہ کے الفاظ میں

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
17
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کمال متابعت و فرط محبت بلکہ بمحض عنایت و موهبت جمیع کمالات انبیاء
متبوعه خود را جذب مے نمائند و بکلیت برنگ ایشاں منصبع می گردند
حتی که فرق نمی ماند در میان متبوعان و تابعان الا بالاصالة و التبعية
والاولية والآخرية 23
یعنی انبیاء کے جو کامل متبعین ہوتے ہیں وہ ان کی انتہائی متابعت اور محبت کی وجہ
سے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی عنایت اور موہبت سے انبیاء کے تمام کمالات اپنے اندر جذب
کر لیتے ہیں اور انہیں کے رنگ میں کامل طور پر رنگین ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ تابع اور
متبوع میں سوائے اصالت اور متابعت اور اول اور آخر ہونے کے اور کوئی فرق باقی نہیں
رہ جاتا۔
ختم نبوت کی تشریح بانی سلسلہ احمدیہ کے الفاظ میں
ان علماء اور
صلحاء نے جو
مفہوم ختم نبوت کا بیان کیا ہے بالکل وہی مفہوم بلکہ اس سے زیادہ پابندیوں کے ساتھ
بانی سلسلہ احمدیہ نے ختم نبوت کی تشریح کرتے ہوئے بیان کیا ہے۔ چنانچہ ہم آپ کے
چند حوالہ جات ذیل میں درج کرتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں:۔
وہ خاتم الانبیاء ہے مگر ان معنوں سے نہیں کہ آئندہ اس
سے کوئی روحانی فیض نہیں ملے گا بلکہ ان معنوں سے کہ وہ صاحب خاتم
ہے بجز اس کی مہر کے کوئی فیض کسی کو نہیں پہنچ سکتا اور اس کی اُمت
کے لئے قیامت تک مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا دروازہ کبھی بند نہ ہو گا اور
بجز اس کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں۔ ایک وہی ہے جس کی مہر سے
ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے جس کے لئے اُمتی ہونالازمی ہے “۔ 24
خاتم النبیین کا مفہوم تقاضا کرتا ہے کہ جب تک کوئی پر دہ
مغائرت کا باقی ہے اس وقت تک اگر کوئی نبی کہلائے گا تو گویا اس مہر کو
توڑنے والا ہو گا جو خاتم النبیین پر ہے لیکن اگر کوئی شخص اس

انوار العلوم جلد 24
18
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
خاتم النبیین میں ایسا گم ہو کہ باعث نہایت اتحاد اور نفی غیریت کے
اسی کا نام پالیا ہو اور صاف آئینہ کی طرح محمدی چہرہ کا اس میں انعکاس ہو
گیا ہو تو وہ بغیر مہر توڑنے کے نبی کہلائے گا کیونکہ وہ محمد ہے گو ظلی طور
پر۔ پس باوجود اس شخص کے دعوی نبوت کے جس کا نام ظلی طور پر
محمد اور احمد رکھا گیا پھر بھی سیدنا محمد خاتم النبیین ہی رہا کیونکہ یہ محمد
ثانی اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر اور اسی کا نام ہے“۔ 25
عقیدہ کی رو سے جو خدا تم سے چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ خدا
ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کا نبی ہے اور وہ خاتم الانبیاء ہے
اور سب سے بڑھ کر ہے۔ اب بعد اس کے کوئی نبی نہیں مگر وہی جس کو
بروزی طور پر محمد یت کی چادر پہنائی گئی کیونکہ خادم اپنے مخدوم سے جُدا
نہیں اور نہ شاخ اپنے بیج سے جُدا ہے “۔ 26
اگر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت نہ ہوتا اور
آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال
ہوتے تو پھر بھی میں یہ شرف مکالمہ و مخاطبہ ہر گز نہ پاتا کیونکہ اب بجز
محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا
66
اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے مگر وہی جو پہلے اُمتی ہو ۔ 27
” خدا تعالیٰ نے جس جگہ یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اسی جگہ یہ اشارہ بھی فرما دیا ہے کہ
آنجناب اپنی روحانیت کی رُو سے ان صلحاء کے حق میں باپ کے حکم میں
ہیں جن کی بذریعہ متابعت تکمیل نفوس کی جاتی ہے اور وحی الہی اور
شرف مکالمات کا ان کو بخشا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ اب کمالِ نبوت صرف اسی
شخص کو ملے گا جو اپنے اعمال پر اتباع نبی کی مہر رکھتا ہو گا اور اس طرح
پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا اور آپ کا وارث ہو گا “۔ 28

انوار العلوم جلد 24
19
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
دو
کو ہر گز نہیں
اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
صاحب خاتم بنایا یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی
ز نہیں دی گئی اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النیستین ٹھہرا۔ یعنی
آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی
تراش ہے اور یہ قوتِ قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔ یہی معنے اس
حدیث کے ہیں کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ۔ یعنی میری
اُمت کے علماء بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح ہوں گے اور بنی
اسرائیل میں اگر چہ بہت نبی آئے مگر ان کی نبوت موسیٰ کی پیروی کا
نتیجہ نہ تھا بلکہ وہ نبوتیں براہ راست خدا کی ایک موہبت تھیں۔ حضرت
موسیٰ کی پیروی کا اس میں ایک ذرہ کچھ دخل نہ تھا۔ اسی وجہ سے میری
طرح ان کا یہ نام نہ ہوا کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی بلکہ
،
وہ انبیاء مستقل نبی کہلائے اور براہ راست ان کو منصب نبوت ملا ۔ 29
مذکورہ بالا تشریح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ختم نبوت کی کی ہے اور ہر
دیانتدار آدمی کو ماننا ہو گا کہ اس تشریح میں آپ کلی طور پر صحابہ اور اولیاء و فقہاء امت
سے متفق ہیں اور آپ پر حملہ کرنا صحابہ اور اولیاء امت پر حملہ کرنا ہے لیکن ہم اپنا آخری
نوٹ اس بارہ میں لکھنے سے پہلے یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ اجمالاً بانی سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ
ختم نبوت کے بارہ میں تمام مسلمانوں کے مطابق تھا۔ آپ لکھتے ہیں :-
وو
” دوسرے الزامات جو مجھ پر لگائے جاتے ہیں کہ یہ شخص
لیلۃ القدر کا منکر ہے اور معجزات کا انکاری اور معراج کا منکر اور نیز
نبوت کا مدعی اور ختم نبوت سے ان نبوت سے انکاری ہے یہ ، یہ سارے الزامات باطل
اور دروغ محض ہیں۔ ان تمام امور میں میرا وہی مذہب ہے جو دیگر
اہل سنت و جماعت کا مذہب ہے ۔۔۔۔۔ اب میں مفصلہ ذیل امور کا
مسلمانوں کے سامنے صاف صاف اقرار اس خانہ خدا میں کرتا ہوں

آج 10 میں سے 10 باقی