اُمّتِ محمدیہ میں ہزاروں انسان کمالاتِ نبوت حاصل کرنے والے آسکتے ہیں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
20
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کہ میں جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا قائل ہوں
شخص ختم نبوت کا منکر ہو اس کو بے دین اور دائرہ اسلام سے خا
سمجھتا ہوں اور ایسا ہی ملائکہ اور معجزات اور لیلۃ القدر وغیرہ کا قائل
جو
30 ،
ہوں۔
خارج
اُمت محمدیہ میں ہزاروں انسان کمالات بانی سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ
نبوت حاصل کرنے والے آسکتے ہیں اور اولیاء سابق کا عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں
بیان کرنے کے بعد اور یہ بتانے کے بعد کہ خود رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
اُمتِ محمدیہ کے باصفا علماء کو بنی اسرائیل کے انبیاء کا وارث اور اپنا وارث قرار دیا ہے ہم
مودودی صاحب سے پوچھتے ہیں کہ اصل سوال حقیقت کا ہوتا ہے یا ناموں کا؟ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمت کے باصفا علماء کو بنی اسرائیل کے انبیاء کا جانشین
قرار دیتے ہیں۔ جب ایسے علماء اسلام میں ہوتے رہے ہیں جو اس منصب کے دعویدار
رہے ہیں اور آئندہ بھی ایسے لوگ ہوتے رہیں گے جو نبیوں کے قائم مقام ہوں گے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہوں گے اور بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح
ہوں گے تو اور کیا چیز باقی رہ گئی۔ یہ سچ ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
حدیث میں مولانا مودودی اور ان کی طرح کے علماء مراد نہیں جن کی نظریں ہمیشہ زمین
اور حکومت کی طرف رہتی ہیں آسمان اور عر عرش کی طرف کبھی نہیں اُٹھتیں وہ یہی سمجھتے
ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے یہی فضل نازل ہو سکتا ہے کہ انہیں
کسی ملک کی گورنری یا بادشاہت مل جائے مگر وہ علماء جو خلفاء انبیاء ہوتے ہیں اور
وارث انبیاء ہوتے ہیں وہ ان چیزوں کو بالکل حقیر سمجھتے ہیں ان کی نظر دُنیا کی اصلاح اور
اپنے نفس کی اصلاح اور اسلام کی اشاعت پر ہوتی ہے وہ زمین کی بادشاہتوں کو نہیں دیکھتے
وہ
آسمان کی بادشاہتوں کو دیکھتے ہیں۔ کراچی کا گورنر جنرل ہاؤس ان کی نظروں میں نہیں ہوتا۔
نہ قاہرہ کا شاہی قلعہ ان کے ذہنوں میں ہوتا ہے۔ وہ حضرت محی الدین صاحب
انوار العلوم جلد 24
21
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ابن عربی، حضرت شیخ عبد القادر صاحب جیلانی، حضرت جنید بغدادی، حضرت خواجہ
معین الدین صاحب چشتی، شیخ شہاب الدین صاحب سہر وردی، شیخ بہاؤ الدین صاحب
نقشبندی، حضرت امام احمد بن حنبل، حضرت امام مالک، حضرت امام ابو حنیفہ ، حضرت شاہ
ولی اللہ صاحب محدث دہلوی، حضرت شیخ احمد صاحب سرہندی مجدد الف ثانی کی طرح
خدا اور اس کے عرش کی طرف دیکھتے ہیں اور اس اُمید میں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ کا ہاتھ انہیں اُٹھائے اور اپنے تخت پر دائیں اور بائیں انہیں بٹھا دے۔ یہ وہ لوگ
ہوتے ہیں جن کی زبانوں سے جھوٹ نہیں نکلتا اور جو دُنیوی لالچوں سے بالکل آزاد
ہوتے ہیں جو تنگ نظری سے محفوظ ہوتے ہیں جو خدا کی مخلوق کو کچلنے اور مسلنے کی نیتیں
نہیں کرتے بلکہ ان کو سنوارنے اور سدھارنے کے ارادے رکھتے ہیں وہ اسلام کو ایسی
بھیانک شکل میں پیش نہیں کرتے کہ دُنیا اس کو دیکھ کر منہ پھیر لے بلکہ وہ اسلام کو
ایسی خوش شکل میں پیش کرتے ہیں کہ شدید سے شدید مخالف بھی رغبت اور محبت سے
اس کی طرف مائل ہو اور ایک مسلمان سچے طور پر یہ کہہ سکے کہ میرا دین وہ ہے کہ
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ 31 اسلام کے احکام کو دیکھ کر اور اس کے
محسن سلوک اور اس کی تعلیم کے جمال کو دیکھ کر کافر بھی بے اختیار کہہ اٹھتا ہے کہ کاش
وہ بھی مسلمان ہوتا اور اسلامی تعلیم اس کو حاصل ہوتی تا کہ وہ بھی اپنے ہم مجلسوں میں
فخر کے ساتھ اپنی گردن اُٹھا سکتا اور کسی دشمن کے سامنے اسے شرمندہ نہ ہونا پڑتا۔
کیا مودودی صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں
رہ کر حضرت ابو بکر، حضرت عمررؓ، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ نے جو کچھ حاصل کیا تھا
وہ بنی اسرائیل کے چھوٹے چھوٹے نبیوں سے بھی کم تھا جو بعض دفعہ دس دس گاؤں یا
ہیں ہیں گاؤں کی طرف مبعوث ہوتے تھے۔ کیا ابو بکر، عمر، عثمان اور علی کے اخلاق فاضلہ ،
معرفت تامه یقین ما بعد ، توکل علی اللہ اور خدا کی راہ میں قربانی اور ایثار کے مقابلہ میں
بنی اسرائیل کے ان سینکڑوں نبیوں کے بھی جن کے نام تک آج محفوظ نہیں ہیں ویسے ہی
کارنامے پیش کئے جاسکتے ہیں ؟ اُمت محمدیہ میں جس قسم کے روشن ستارے پیدا ہوئے ہیں