تعریفِ نبوت اور بانئی سلسلہ احمدیہ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
22
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اور جس قسم کے شاندار وجود پیدا ہوئے ہیں ہم تو دیکھتے ہیں کہ موسوی اُمت اور دوسری
بہت سی اُمتوں میں وہ لوگ جو کہ انبیاء کے نام سے پکارے جاتے ہیں ان سے ان کی شان
کم نہیں تھی بلکہ بعض لحاظ سے بڑی تھی۔ مولانا مودودی صاحب کو احمدیوں کا غم کھائے
جارہا ہے لیکن اسلام کا غم ان کے پاس تک نہیں پھٹکتا۔ اپنی عظمت کے حصول کی تمنا
انہیں جلائے جارہی ہے لیکن عظمائے اسلام کی عظمت کے قیام کا خیال تک ان کے پاس
نہیں پھٹکتا۔ ان کے نزدیک وہ سب کے سب نہایت گھٹیا قسم کے لوگ تھے اور نبوت کے
کمالات سے محروم تھے جبکہ نہایت چھوٹے چھوٹے آدمی بنی اسرائیل کے اس مقام کو
پاگئے۔ جب احمدی یہ کہتے ہیں کہ ہزاروں آدمی اس اُمت میں کمالاتِ نبوت حاصل
کرنے والے آسکتے ہیں تو وہ اسی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے عُلَمَاءُ اُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيل ۔ باقی رہا یہ کہ خدا کی حکمت بعض
مصلحتوں کی بناء پر اور بعض فتنوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کسی وقت کسی کو نبی کا نام نہیں دیتی
تو یہ کوئی بات نہیں۔ اصل بات تو حقیقت کا پایا جانا ہے۔ جب حقیقت کسی میں پائی جاتی
ہے تو خواہ ہم اس کا نام وہ نہ رکھیں یہ تو ہم ضرور کہیں گے کہ اس مقام کے لوگ
اُمتِ محمدیہ میں پیدا ہوتے رہے ہیں اور پیدا ہوتے چلے جائیں گے کوئی حسد سے جل
جائے کوئی بغض سے مر جائے ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا مقام سب نبیوں سے بالا ہے۔ آپ کی شان سب نبیوں سے ارفع ہے۔ آپ کے شاگرد
پہلے نبیوں کے شاگردوں سے ارفع ہیں۔ جو جلتا ہے جلے ۔ اس صداقت کے اعلان سے ہم
باز نہیں رہ سکتے۔
(3 - ج) اس کے بعد مودودی ی صاحب تعریف نبوت اور بانی سلسلہ احمدیہ یا سیاسی
احمد یہ کے
موجودہ خلیفہ نے لکھا ہے کہ شریعتِ اسلامی جو معنے کرتی ہے ان معنوں کے لحاظ سے
حضرت مرزا صاحب ہر گز مجازی نبی نہیں بلکہ حقیقی نبی ہیں۔ یہ سخت غضب ہو گیا ہے۔
نہ معلوم مولانا کو اس پر کیوں غصہ آیا۔ جماعت احمدیہ کے موجودہ خلیفہ تو یہ بھی کہتے ہیں

انوار العلوم جلد 24
23
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کہ آجکل کے مسلمان جو تعریف نبی کی سمجھتے ہیں اس کے لحاظ سے حضرت مرزا صاحب
ہر گز نبی نہیں اُن کو اسلام کی تعریف سے کیا غرض ہے اُن کی اپنی تعریف کی رُو سے
حضرت مرزا صاحب نبی نہیں ہیں اور اس میں احمدی بھی ان سے متفق ہیں اور اسلام کی
بیان کردہ اقسام نبوت میں سے ایک قسم جس کے کھلا رہنے کا ثبوت قرآن و حدیث
سے ملتا ہے اگر اس کے کھلا رہنے کا احمدی دعویٰ کریں تو ان پر کیا اعتراض ہے ؟ کیا اسلام
یہ نہیں کہتا کہ خدا تعالیٰ بعض لوگوں کو نبی کے نام سے پکار لیتا ہے ؟ (رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے کہ اگر میرا بیٹا ابراہیم زندہ رہتا تو ضرور نبی ہوتا۔ 32 ) اور کیا
اسلام یہ نہیں کہتا کہ اولیاء امت پر خدا تعالیٰ کا الہام ہمیشہ اُتر تا رہے گا۔ (إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
التي كُنتُمْ تُوعَدُونَ (33) اور کیا حدیث یہ نہیں کہتی کہ کوئی شخص اپنے نفس کو اس
بات سے محروم نہ سمجھے کہ کسی دن اللہ تعالیٰ کے حکم کو وہ اپنے نفس میں محسوس کرے
اس کے بعد وہ اس حکم کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ اس سے ایک
دن پوچھے گا کہ کیوں تو نے میری بات لوگوں کو نہیں بتائی ؟ اس پر وہ شخص کہے گا کہ اے
خدا! میں لوگوں سے ڈرتا تھا کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ
لیکن اس کے !
میں زیادہ حقدار تھا کہ تو مجھ سے ڈرتا۔ 34
اسی طرح کیا اولیاء اسلام میں سے مولانا روم یہ نہیں فرماتے کہ
چوں بدادی دست خود در دست پیر
بہر حکمت کو علیم است و خبیر
کو نبی وقت خویش است اے مرید
زانکه او نور نبی آمد پدید! 35
یعنی جب تو اپنا ہاتھ اپنے پیر کے ہاتھ میں دیتا ہے اس غرض سے کہ وہ دین ا
اسلام کو خوب جاننے والا اور واقف ہے اور اس لئے کہ اے مرید ! وہ اپنے وقت کا نبی
ہے۔ اس لئے نبی ہے کہ نبی کا نور اس کے ذریعہ سے ظاہر ہو گیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی