مسئلہ کفر و اسلام کی حقیقت
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
24
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(مولانا روم وہ ہیں جن کی شاگردی اور نقل کا دعویٰ ڈاکٹر اقبال کو ہے اور اقبال
وہ ہیں جن کو آجکل کے علماء کا طبقہ قائد اعظم سے بڑھانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
مولانا مودودی صاحب فرمائیں کہ یہ مولانا روم بھی اسلام سے خارج اور کشتنی اور گردن زدنی
تھے یا ان کا یہ دعویٰ صحیح تھا ؟)
(4) آگے چل کر مولانا مودودی فرماتے مسئلہ کفر و اسلام کی حقیقت ہیں کہ نبوت کا یہ لازمی نتیجہ تھا کہ احمدیوں
نے یہ اعلان کر دیا کہ جو مرزا صاحب کو نہیں مانتا وہ کافر ہے۔ مولانا مودودی صاحب اور
ان کے اتباع کو یاد رکھنا چاہئے کہ مرزا صاحب تو خدا کی طرف سے مامور تھے۔ حدیثوں
میں تو یہ بھی آتا ہے کہ مَنْ تَرَكَ الصَّلوةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَ جِهَارًا ۔ 30 یعنی جو شخص
جانتے بوجھتے ہوئے نماز کو چھوڑتا ہے وہ اپنے گھر کا خود اعلان کر دیتا ہے۔
36
اب مولانا مودودی صاحب فرمائیں کہ کتنے مسلمان آجکل نماز پڑھتے ہیں؟ ہم
اوپر بتا آئے ہیں کہ مولانا مودودی صاحب پوری طرح صحیح واقعہ بیان کرنے کے عادی
نہیں ہیں لیکن یہ اتنی کھلی بات ہے کہ ہم اس میں مولانا مودودی صاحب کی گواہی ہی
ماننے کے لئے تیار ہیں۔ وہ بتا دیں کہ سو میں سے ایک نماز پڑھتا ہے یا ہزار میں سے ایک
نماز پڑھتا ہے یا کتنے پڑھتے ہیں اور آیا وہ جان بوجھ کر نماز کے تارک ہیں یا نماز کے وقت
کوئی شخص انہیں پکڑ لیتا ہے۔
مولانا مودودی صاحب اس گواہی کے دینے سے پہلے مہربانی فرما کر اپنا یہ بیان
ضرور پڑھ لیں :۔
میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ مسلمان اور کافر میں علم اور عمل
کے سوا کوئی فرق نہیں ہے اگر کسی شخص کا علم اور عمل ویسا ہی ہے جیسا
کافر کا ہے اور وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے تو وہ بالکل جھوٹ کہتا ہے۔
کافر قرآن کو نہیں پڑھتا اور نہیں جانتا کہ اس میں کیا لکھا ہے۔ یہی
حال اگر مسلمان کا بھی ہو تو وہ مسلمان کیوں کہلائے۔ کافر نہیں جانتا کہ
انوار العلوم جلد 24
25
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا تعلیم ہے اور آپ نے خدا تک
پہنچنے کا سیدھا راستہ کیا بتایا ہے۔ اگر مسلمان بھی اسی طرح ناواقف ہو تو
وہ مسلمان کیسے ہوا۔ کافر خدا کی مرضی پر چلنے کی بجائے اپنی مرضی پر
چلتا ہے۔ مسلمان بھی اگر اسی طرح خود سر اور آزاد ہو، اسی کی طرح
اپنے ذاتی خیالات اور اپنی رائے پر چلنے والا ہو ، اسی کی طرح خدا سے
بے پر واہ اور اپنی خواہش کا بندہ ہو تو اسے اپنے آپ کو مسلمان (خدا کا
فرمانبردار) کہنے کا کیا حق ہے۔ کافر حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتا اور
جس کام میں اپنے نزدیک فائدہ بالذات دیکھتا ہے اس کو اختیار کر لیتا
ہے چاہے خدا کے نزدیک وہ حلال ہو یا حرام۔ یہی رویہ اگر مسلمان کا
ہو تو اس میں اور کافر میں کیا فرق ہوا؟ غرض یہ کہ جب مسلمان بھی
اسلام کے علم سے اتناہی کو را ہے جتنا کا فر ہوتا ہے اور جب مسلمان بھی
وہی سب کچھ کرے جو کافر کرتا ہے تو اس کو کافر کے مقابلہ میں کیوں
فضیلت حاصل ہو اور اس کا حشر بھی کافر جیسا کیوں نہ ہو ۔ 37
اب مولانا صاحب فرمائیں کہ وہ کون سے مسلمان ہیں جن کو احمدیوں نے کافر
قرار دیا ہے۔ وہ اوپر کے حوالہ میں اشار تا فیصلہ کر چکے ہیں کہ سوائے ان کی جماعت کے
اور کوئی مسلمان ہی نہیں اور جب یہ بات ہے تو پھر ان کا غصہ صرف اسی بات پر ہے نہ کہ
ان کے اتباع کو کیوں کافر قرار دے دیا گیا۔ باقی مسلمانوں کو تو وہ خود بھی کافر کہہ چکے
ہیں۔
،
لیکن ہم یہاں یہ کہہ دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ احمدیوں کے نزدیک کافر کی بھی
تعریف اور ہے جس طرح نبی کی تعریف اور ہے۔ کفر کے جو معنے آجکل کے علماء کرتے ہیں
احمدیوں کے نزدیک مسلمان تو خیر مسلمان ہیں ہی، یہودی اور عیسائی اور ہندو بھی اس
تعریف کی رو سے کافر نہیں کہلا سکتے کیونکہ کفر کی وہ تعریف نہایت ظالمانہ ہے۔