بانئی سلسلہ کےمتعلق علماء کا فتوئ کُفر
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
27
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
گویا ہم نے بیس کروڑ مسلمان کلمہ گو کو کافر ٹھہرایا۔ حالانکہ ہماری
طرف سے تکفیر میں کوئی سبقت نہیں ہوئی۔ خود ہی ان کے علماء نے ہم
پر کفر کے فتوے لکھے اور تمام پنجاب اور ہندوستان میں شور ڈالا کہ یہ
لوگ کافر ہیں اور نادان لوگ ان کے فتوؤں سے ایسے ہم سے متنفر ہو
گئے کہ ہم سے سیدھے منہ سے کوئی نرم بات کرنا بھی ان کے نزدیک
ایک گناہ ہو گیا۔ کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ
ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے لوگوں کو کافر ٹھہر آیا تھا۔ 40
اسی طرح فرماتے ہیں :-
”اس معاملہ میں ہمیشہ سے سبقت میرے مخالفوں کی طرف
سے ہے کہ اُنہوں نے مجھ کو کافر کہا۔ میرے لئے فتویٰ تیار کیا میں نے
سبقت کر کے ان کے لئے کوئی فتویٰ تیار نہیں کیا ۔ 41
"
بانی سلسلہ کے متعلق علماء کا فتوی کفر مولانا یہ بھول گئے ہیں کہ بارہ
سال تک بانی سلسلہ احمدیہ
مسلمانوں کی منت سماجت کرتے رہے کہ یہ تعدی نہ کرو اور مجھے غیر مسلم نہ کہو اور بارہ
سال تک ان کی مسجدوں میں احمدی نمازیں پڑھتے رہے بلکہ بانی سلسلہ احمدیہ نے بھی
بعض دفعہ ان کی مسجدوں میں جاکر نماز پڑھی لیکن علماء اسلام کا دل نہ پیجنا تھا نہ پیجا۔ وہ
برابر آپ کے متعلق یہی لکھتے چلے گئے کہ :-
”مرزا (کادیانی) کافر ہے ، چھپا مرتد ہے، گمراہ ہے، گمراہ
کنندہ ہے، ملحد ہے، دجال ہے، وسوسہ ڈالنے والا، ڈال کر پیچھے ہٹ
جانے والا ۔ لَا شَكٍّ أَنَّ مِرْزَا كَافِرٌ مُرْتَةٌ زِنْدِيقٌ ضَالٌ مُضِلُّ مُلْحِدٌ
دَجَّالٌ وَسْوَاسٌ خَنَّاسٌ 42
”مرزا قادیانی اہل اسلام سے خارج ہے اور سخت ملحد اور ایک
دجال دجالون مخبر عنہا سے ہے اور پیر واس کے گمراہ ہیں “۔ 43
انوار العلوم جلد 24
28
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
حقیقت میں ایسا شخص منجملہ ان دجالوں کے ایک دجال مگر
66
بڑا بھاری دجال بلکہ اس کا عم وخال ہے “۔ 44
”میرے نزدیک اس کے گھر میں کوئی شک نہیں ہے۔ وہ
کافر ہے ، بد ہے اور شریعت محمد یہ کا مخالف۔ اس کو باطل کرنا چاہتا ہے۔
خدا اُس کا منہ کالا کرے“۔ 45
” وہ خود گمراہ ہے اور وں کو گمراہ کرنے والا کذاب ہے۔ دنیا
میں فساد ڈالنے والا۔ اس کے چھپے مرتد ہونے اور گھر میں کوئی گفتگو
نہیں۔ خدا اس کو ہلاک کرے“۔ 46
”وہ بے شک دائرہ اسلام سے خارج ہے اور ملحد و زندیق ہے۔
نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُوْرِهِ 47
وو
مرزا قادیانی پابندی اسلام خصوصاً مذہب اہل سنت سے
خارج ہے ۔۔۔۔۔ اس کا دعویٰ نبوت اور اشاعت اکاذیب اور اس ملحدانہ
طریق کی نظر سے اس کو ان تیس دجالوں میں سے جن کی خبر حدیث
میں وارد ہے ایک دجال کہہ سکتے ہیں اور اس کے پیروان اور
ہم مشربوں کو ذریات دجال “۔ 48
غلام احمد قادیانی کج رو و پلید جس کا عقیدہ فاسد ہے اور
رائے کھوٹی گمراہ ہے لوگوں کو گمراہ کرنے والا چھپا مرتد ہے بلکہ وہ
اپنے شیطان سے زیادہ گمراہ ہے جو اس سے کھیل رہا ہے “۔ 49
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے آپ کے متعلق لکھا:-
اسلام کا چھپا دشمن، مسیلمہ ثانی، دجال زمانی، نجومی، رملی،
جو تشی، اٹکل باز ، جفری ، بھنگڑ ، ارڈ پوپو ، مگار ، جھوٹا، فریبی، ملعون، شوخ،
گستاخ، مثیل الدجال، اعور الدجال، غدار، کاذب، کذاب ذلیل و خوار،
مردود، بے ایمان ،روسیاه، رہبر ،ملاحده، عبد الدراهم والدينار،
انوار العلوم جلد 24
29
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
تمعات لعنت کا مستحق، مورد ہزار لعنت، ظلام، افاک، مفتری علی اللہ ،
بے حیا، دھوکا باز، حیلہ باز، بھنگیوں اور بازاری شہدوں کا سر گروہ،
دہریہ ، جہان کے احمقوں سے زیادہ احمق، جس کا خدا شیطان، یہودی،
ڈاکو، خونریز، بے شرم، مگار، طرار ، جس کی جماعت بدمعاش،
بد کردار ، زانی، شرابی، حرام خور ، اس کے پیرو خرانِ بے تمیز “۔ 50
مولوی عبدالحق صاحب غزنوی عم بزرگوار مولانا داؤد غزنوی نے اشتہار
ضَرْبُ النِّعَالِ عَلَى وَجْهِ الدَّجَال میں جو 1896ء میں شائع ہوا آپ کے متعلق لکھا:-
دجال، ملحد ، کافر، روسیاه، بدکار ، شیطان، لعنتی ، بے ایمان،
ذلیل و خوار، خسته ، خراب، کاذب، شقی سرمدی، لعنت کا طوق اس کے
گلے کا ہار ہے لعن طعن کا جوت اس کے سر پر پڑا، اللہ کی لعنت ہو ، اس
کی سب باتیں بکواس ہیں“۔
بارہ سال تک برابر ان فتوؤں کو سننے کے بعد اگر بانی سلسلہ احمدیہ نے ان
لوگوں کے خلاف جنہوں نے یہ فتوے دیئے تھے یا ان لوگوں کے خلاف جو ان فتوؤں
سے متفق تھے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کے مطابق کہ
إِذَا الْفَرَ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُ هُمَا یعنی اگر کوئی اپنے بھائی کو کافر کہے تو
دونوں فریق میں سے ایک ضرور کافر ہو گا۔ کوئی فتویٰ دیا تو کیا غضب کیا اور کس طرح
اس فتویٰ کی وجہ سے آپ اُمتِ محمدیہ سے الگ ہو گئے۔ مولانا مودودی اور ان کے ہمنوا
بزرگ تو بارہ سال تک مرزا صاحب پر فتویٰ لگانے کے بعد اُمتِ محمدیہ میں افتراق پیدا
کرنے والے نہ بنے لیکن بارہ سال کے بعد مرزا صاحب ان فتوؤں کا جواب دینے کی وجہ
سے اشتقاق اور افتراق پیدا کرنے کا موجب بن گئے۔ کیوں؟ کیا اس لئے کہ مرزا
صاحب کی حمایت تھوڑی تھی اور ان علماء کی باتوں کی تصدیق کرنے والے بہت تھے۔
پھر ہم پوچھتے ہیں مودودی صاحب کو جانے دیجئے باقی علماء اسلام نے
ایک دوسرے کے متعلق کیا کہا ہے۔ مودودی صاحب نے اپنی جماعت کے سوا