کیا جماعت احمدیہ کا اسلام اُور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا اسلام اُور؟

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
بلکہ بہت دیر سے چلی آرہی ہے۔
35
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
این گناهیست که در شهر شما نیز کنند
صحابہ کے زمانہ میں خوارج نے یہ اعلان کیا تھا کہ جو شخص کبیرہ گناہ کا مر تکب
ہوتا ہے وہ کافر ہو جاتا ہے اور یہ کہ نَعُوذُ بِاللهِ حضرت عثمان اور حضرت علیؓ نے کبیرہ گناہ
کا ارتکاب کیا اور وہ اس فتویٰ کو اس حد تک پہنچاتے تھے کہ لوگوں سے پوچھتے تھے بولو
تمہاری رائے علی کی خلافت کے متعلق کیا ہے ؟ اور اگر کوئی تصدیق کرتا تھا تو اسے قتل کر
72
دیتے تھے“۔ 12
کیا جماعت احمدیہ کا اسلام اور ہے (5) مولانا مودودی صاحب نے
آگے چل کر لکھا ہے کہ احمدی اور دوسرے مسلمانوں کا اسلام اور ؟ لوگ خود بیان کرتے ہیں کہ ان
کا اسلام اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا اسلام اور ہے۔ ان کا قرآن اور ہے اور
دوسرے مسلمانوں کا قرآن اور ہے، ان کا خدا اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا خدا اور
ہے ، ان کا حج اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا حج اور ہے اور اسی طرح ہر بات میں وہ ان
سے مختلف ہیں۔ 73
جہاں تک الفاظ کا تعلق ہے مولانا مودودی صاحب کا یہ دعویٰ درست ہے۔
بیشک موجودہ امام جماعت احمدیہ نے ایک دو جگہ پر یہ لکھا ہے کہ دوسرے مسلمانوں کا
اسلام اور ہے اور ہمارا اسلام اور ہے، دوسرے مسلمانوں کا قرآن اور ہے اور ہمارا قرآن
اور ہے، دوسرے مسلمانوں کا خدا اور ہے اور ہمارا خدا اور ہے لیکن معنوں کے لحاظ سے
اُنہوں نے ہر گز وہ مفہوم نہیں لیا جو مولانا مودودی صاحب دُنیا پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔
خدا تعالیٰ کی ذات تو نظر نہیں آتی لیکن قرآن نظر آتا ہے۔ کیا دُنیا کا کوئی شخص ہے جو
خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکے کہ احمدی مروجہ قرآن کے سوا کوئی اور قرآن پڑھتے ہیں
یا مسلمانوں میں جو اس وقت قرآن محفوظ سمجھا جاتا ہے اس میں وہ ایک زیر یا زبر کی
تبدیلی بھی جائز سمجھتے ہیں؟ یا کوئی شخص قسم کھا کر کہہ سکتا ہے کہ احمدی خانہ کعبہ کے حج

انوار العلوم جلد 24
36
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کے لئے نہیں جاتے بلکہ ہر دوار یا کسی اور جگہ پر حج کے لئے جاتے ہیں۔ کیا کوئی شخص یہ
کہہ سکتا ہے کہ احمدی کلمہ اسلامی نہیں پڑھتے بلکہ کوئی اور کلمہ پڑھتے ہیں۔ اگر احمدی بھی
وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا ہے ، وہی قرآن پڑھتے
ہیں جو حنفیوں اور اہلحدیثوں کے مطبعوں میں چھپا ہوتا ہے، اسی خانہ کعبہ کا حج کرتے ہیں
جو مکہ مکرمہ میں ہے اور مجدی حکومت کے ماتحت ہے تو کیا اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ
اس جگہ پر تمثیلی زبان میں کلام کیا گیا ہے نہ کہ زبان کے اصلی مفہوم کے مطابق۔ اگر تو
احمدیوں کے پاس واقعی کوئی اور قرآن ہوتا، اگر احمدی واقع میں مکہ مکرمہ میں حج کے
لئے نہ جاتے (جماعت احمدیہ کے خلیفہ اول بھی مکہ مکرمہ میں حج کر کے آئے تھے اور
خلیفہ ثانی بھی مکہ مکرمہ میں حج کر کے آئے ہیں ) تب تو مودودی صاحب کو اس عبارت
سے استدلال کرنے اور جوش دلانے کا کوئی موقع تھا لیکن جب واقعہ یہ نہیں تو صاف ظاہر
ہے کہ ”اسلام اور ہے“ سے صرف اتنا ہی مراد ہے کہ دوسرے لوگ اسلام کی پوری
پابندی نہیں کرتے اور ”قرآن اور ہے “ سے صرف یہ مراد ہے کہ دوسرے لوگ قرآن
پر غور نہیں کرتے اور ”خدا اور ہے“ سے صرف یہ مراد ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی صفات پر
عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور حج اور “ سے صرف پہ مراد ہے کہ حج کی شرائط کو
وہ پورا نہیں کرتے اور کیا یہ واقعہ نہیں۔ یہ واقعہ نہیں تو اس شخص کے متعلق کیا فتویٰ ہے
جس نے یہ لکھا کہ :-
66
وو
میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ مسلمان اور کافر میں علم اور
عمل کے سوا کوئی فرق نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کا علم اور عمل ویسا ہی
ہے جیسا کافر کا ہے اور وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے تو بالکل جھوٹ
کہتا ہے۔ کافر قرآن کو نہیں پڑھتا اور نہیں جانتا کہ اس میں کیا لکھا
ہے۔ یہی حال اگر مسلمان کا بھی ہو تو وہ مسلمان کیوں کہلائے۔ کافر
نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا تعلیم ہے اور آپ
نے خدا تک پہنچنے کا سیدھا راستہ کیا بتایا ہے۔ اگر مسلمان بھی اسی طرح

37
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
انوار العلوم جلد 24
ناواقف ہو تو وہ مسلمان کیسے ہوا؟“ 74
مولانا غور کریں کہ کیا اس جگہ انہوں نے اپنا اسلام اور دوسرے لوگوں کا اسلام
اور نہیں قرار دیا؟
ہے کہ :۔
اسی طرح مولانا مودودی کیا کہتے ہیں اس شخص کے متعلق جس نے یہ تحریر کیا
اس وقت ہندوستان میں مسلمانوں کی جو مختلف جماعتیں
اسلام کے نام سے کام کر رہی ہیں۔ اگر فی الواقع اسلام کے معیار پر ان لام کے معیار پر ان کے نظریات، مقاصد اور کارناموں کو پر کھا جائے تو سب کی سب
جنس کا سد نکلیں گی خواہ مغربی تعلیم و تربیت پائے ہوئے سیاسی لیڈر
ہوں یا علماء دین و مفتیان شرع متین 75
،
مولانا مودودی صاحب بتائیں کہ اس عبارت کا لکھنے والا شخص ” علماء
دین و مفتیانِ شرع متین تک کے اسلام کو اور اور اپنے اسلام کو اور قرار دے رہا ہے
یا نہیں ؟ اور کیا وہ شخص بھی اسی سلوک کا مستحق ہے جس سلوک کا مطالبہ مولانا مودودی
صاحب احمدیوں کے متعلق کر رہے ہیں ؟
(6) پھر مولانا مودودی صاحب لکھتے ہیں کہ اس اختلاف کو احمدیوں نے اور زیادہ
کھینچا اور کہا کہ :۔
(6- الف) غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہیں۔
(6-ب) ان کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔
(6 - ج) ان کو لڑکی دینا جائز نہیں۔
(7) اور یہ قطع تعلق صرف تحریر و تقریر تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ عملاً بھی احمدی
مسلمانوں سے کٹ گئے ہیں۔ نہ نماز میں شریک نہ جنازہ میں شریک نہ
شادی بیاہ میں شریک۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ ان کو زبر دستی مسلمانوں کے
ساتھ ایک اُمت میں شامل کیا جائے۔ 76

آج 10 میں سے 10 باقی