غیر احمدی علماء کے فتوے کہ احمدیوں کے جنازے جائز نہیں

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
41
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
غیر احمدی علماء کے فتوے کہ (6-ب) اب رہا یہ سوال کہ احمدیوں
احمدیوں کے جنازے جائز نہیں نے ان کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں سمجھا۔ سو یہ فتویٰ بھی پہلے غیر احمدی علماء نے دیا
وو
تھا کہ احمدیوں کا جنازہ پڑھنا نا جائز ہے بلکہ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن ہونے کی
اجازت دینا بھی ناجائز ہے۔ جب دس سال تک متواتر منت سماجت کرنے کے بعد بھی
باصطلاح مودودی صاحب علماء دین و مفتیانِ شرع متین“ نے اپنے ان فتوؤں میں
اصلاح نہ کی تو مجبوراً احمدیوں کو بھی یہ اعلان کرنا پڑا کہ احمدی جماعت کے لوگ ایسے
شدید معاندین اور مخالفین کا جنازہ نہ پڑھیں جو جماعت احمد یہ اور اس کے بانی کو کافر کہتے
ہیں، ملحد کہتے ہیں، دجال کہتے ہیں اور جو اپنے مقبروں میں ان کے دفن ہونے کی اجازت
نہیں دیتے۔ مولانا فرمائیں افتراق کا دروازہ ان کے اسلاف ” مفتیانِ دین اور علماء شرع
متین نے کھولا یا احمدیوں نے کھولا۔ کیا 1892ء میں ایسا فتوی دینے والوں نے اختلاف
66
اور افتراق پیدا کیا یا 1902ء میں مجبور ہو کر ان کا جواب دینے والے نے اختلاف اور
افتراق کا دروازہ کھولا ؟ اگر مولانا کو اپنے ” علماء دین اور مفتیانِ شرع متین“ کے فتوے
وو
دیکھنے کا موقع نہ ملا ہو تو وہ ذیل کے فتوؤں کو مد نظر رکھ لیں :۔
(1) مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے فتویٰ دیا:-
مسلمانوں کو چاہئے ایسے دجال، کذاب سے احتراز اختیار
کریں ۔۔۔۔۔ نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں“۔ 24
(2) مولوی عبد الصمد صاحب غزنوی نے فتویٰ دیا :-
” یہ شخص اسی اعتقاد پر مر جائے تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی
جائے“۔ 95
(3) قاضی عبید اللہ بن صبغۃ اللہ صاحب مدراسی نے فتویٰ دیا:۔
جس نے اس کی تابعداری کی وہ بھی کافر و مرتد ہے ۔۔۔۔۔ اور
مرتد بغیر توبہ کے مر گیا تو اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھنا“۔ 26

انوار العلوم جلد 24
42
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(4) مفتی محمد عبد اللہ صاحب ٹونکی لاہور نے فتویٰ دیا کہ :-
”جس نے دیدہ دانستہ مرزائی کے جنازہ کی نماز پڑھی ہے اس
کو اعلانیہ توبہ کرنی چاہئے اور مناسب ہے کہ وہ اپنا تجدید نکاح کرے اور
حسب طاقت کھانا کھلائے۔ اگر وہ ایسانہ کرے گا تو اہل سنت و الجماعت کو
اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنی چاہئے۔ ایسے منافق کے پیچھے نماز درست
نہیں ہوتی۔ 27
اس فتویٰ پر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی بھی مہر تصدیق ثبت ہے اور یہی
فتوى الْأَعْلَامِ مِنَ الْعُلَمَاءِ الرَّبَّانِيِّينَ فِي عَدْمِ جَوَازِ صَلوةِ الْجَنَازَةِ الْقَادِيَانِيِّينَ
شائع کردہ مولوی محمد شمس الدین صاحب جالندھری کے صفحہ 4 پر بھی درج کیا گیا ہے۔
(5) مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی نے بھی حسام الحرمین صفحہ 95 پر احمدیوں کے
جنازہ کی نماز پڑھنی ممنوع قرار دی ہے۔
پھر یہیں تک بس نہیں انہوں نے یہ فتویٰ بھی دیا کہ ان لوگوں کو مسلمانوں کے
قبرستانوں میں دفن نہ ہونے دیا جائے چنانچہ
(1) مولوی عبد الصمد صاحب غزنوی نے لکھا:-
وو
” یہ شخص اسی اعتقاد پر مر جائے تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی
جائے اور نہ یہ مسلمانوں کی قبروں میں دفن کیا جائے تاکہ وہ اہل قبور
اس سے ایذاء نہ پائیں “۔ 28
(2) قاضی عبید اللہ بن صبغۃ اللہ صاحب مدراسی نے ۱۸۹۳ء میں فتویٰ دیا کہ جب کوئی
احمدی مر جائے تو :-
” اس کو مقابر اہل اسلام میں دفن نہیں کرنا بلکہ بغیر
غسل و کفن کے کتے کی مانند گڑھے میں ڈال دینا۔ اشباہ والنظائر میں
ہے وَإِذَامَاتَ أَوْ قُتِلَ عَلَى رَدَّتِهِ لَمْ يُدْفَنْ فِي مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ وَلَا
أَهْلِ مِلَّةِ فَإِنَّمَا يُلْقَى فِي حُفْرَةٍ كَالْكَلْبِ اور بحر الرائق میں ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی